ترکی زبان

  1. حسان خان

    اِمروز کا تُرکی لفظ

    اِس دھاگے میں زبانِ تُرکی کے ذخیرۂ الفاظ سے شِناسائی کرانے کے لیے تُرکی الفاظ و عِبارات و کِنایات و اصطلاحات مثالوں کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔ اِس سلسلے کا آغاز خصوصاً برادرِ خود اریب آغا کے لیے کر رہا ہوں جو میری مانند تُرکی زبان و ادبیات و شاعری و موسیقی کے دوست دار اور طالبِ علم ہیں۔...
  2. حسان خان

    ڈیڑھ سو سال قبل ماوراءالنہر و تُرکستان کی لسانی صورتِ حال

    "تاجِکان فارسی کا ایک زبانچہ بولتے ہیں، جو اطراف کے تُرکی زبانچوں سے بِسیار زیادہ مُتاثر ہے، اور جس نے کئی تُرکی الفاظ قبول کر لیے ہیں۔ مع ہٰذا، اِس زبانچے میں ایسے کئی آریائی الفاظ محفوظ رہ گئے ہیں جو جدید فارسی میں استعمال نہیں ہوتے، اور یہ چیز اِن خِطّوں میں اِس [تاجک] نسل کے طویل دوام کا ایک...
  3. حسان خان

    "ہر تُرک کے لیے فارسی اور ہر فارس کے لیے تُرکی جاننا لازم ہے" - محمود خواجہ بہبودی

    ماوراءالنہری مُفکِّر و ادیب «محمود خواجه بهبودی» (وفات: ۱۹۱۹ء) تُرکستان سے جاری ہونے والے مجلّے «آینه» میں ۱۹۱۳ء میں لکھے گئے مقالے «ایککی اېمس، تۉرت تیل لازم» (دو نہیں، چار زبانیں لازم ہیں) میں ایک جا لکھتے ہیں: "تُرکستان‌نینگ سمرقند و فرغانه ولایت‌لرینده فارسچه سۉیله‌تورگن بیر نېچه شهر و...
  4. حسان خان

    تُرکی زبان میں اسماء کی جمع بنانے کا طریقہ

    تُرکی میں مُفرَد اسماء کو جمع میں تبدیل کرنے کے لیے دوشکلی لاحقہ 'لر/لار' استعمال ہوتا ہے۔ جن اِسموں کا آخری مُصوّت (ووول) دہن کے اگلے حصّے سے نکلتا ہو (ə, e, i, ö, ü)، اُن کو جمع کی حالت میں لانے کے لیے 'لر' استعمال ہو گا، جبکہ جن اِسموں کا آخری مصوّت دہن کے عقبی حصّے سے نکلتا ہو (a, ı, o, u)،...
  5. حسان خان

    محمود بن حسین بن محمد کاشغری کے بقول تُرکی سیکھنے کا ایک دینی سبب

    قرنِ یازدہُمِ عیسوی کے ادیب محمود بن حُسین بن محمد کاشغری نے ۴۶۶ ہجری میں عربی زبان میں 'دیوان لغات الترک' کے نام سے ایک پُرحجم کتاب لکھی تھی، جو بنیادی طور پر اُس زمانے کی تُرکی (جس کو اب قاراخانی تُرکی کے نام سے جانا جاتا ہے) کی فرہنگ تھی اور اِس کتاب کو لکھنے سے اُن کا مقصود بغداد کے عبّاسی...
  6. حسان خان

    تُرکی میں فعلِ مجہول بنانے کا طریقہ

    "در جمله‌ای با فعل معلوم، جمله دارای فاعل است اما اگر فعل آن مجهول باشد، فاعلی در جمله دیده نخواهد شد و فعل با مفعول در تعامل خواهد بود. اگر فعلی مجهول باشد، ناگزیر باید از نوع فعل متعدی باشد. با الحاق یکی از پیوندهای چهارگانه «ین» و «یل» به انتهای فعل متعدی ترکی می توان فعل مجهول ساخت. برای...
  7. حسان خان

    میں نے تُرکی کیوں سیکھی؟

    دیارِ آذربائجان کے قلب شہرِ تبریز سے تعلق رکھنے والے دوست ارسلان بای، جن کی مادری زبان دیگر آذربائجانیوں اور تبریزیوں کی طرح تُرکی ہے، نے مجھ سے یہ سوال پوچھا تھا: سوال: حسان بئی، سن نئجه آذربایجان تۆرکجه‌سینه علاقه تاپدېن و بو دیلی آذربایجان تۆرک‌لریندن داها یاخشې اؤیره‌نه‌بیلدین؟ من بیلمه‌دیم...
  8. حسان خان

    فارسی اور تُرکی کی باہمی قُربت - علی بیگ حُسین زادہ

    آذربائجانی-تُرکِیَوی مُصنّف علی بیگ حُسین زادہ قفقازی آذربائجان سے شائع ہونے والے تُرکی مجلّے 'فُیوضات' میں سال ۱۹۰۶ء میں لکھتے ہیں: "قومیت بحثینه گلینجه معلوم‌دور که، روسیا اهالیسی‌نین بیر قسمی تۆرک‌لردن عبارت اۏلدوغو کیمی، ایرانېن دا بۆتۆن جهتِ شمالیه‌سی بالخاصّه آذربایجان قطعه‌سی تۆرک‌دۆر...
  9. حسان خان

    قاجاری ایران میں زبانِ تُرکی: ایک برطانوی زنِ مسافر کی نظر سے

    خانم 'میری شیل'، معروف بہ 'لیدی شیل'، ایران میں برطانیہ کے سفیر 'جستِن شیل' کی ہمسر تھیں، جنہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ ناصرالدین شاہ قاجار کے دور میں ۱۸۴۹ء سے ۱۸۵۳ء کے درمیان کا زمانہ ایران میں سفر کرتے گذارا تھا، اور پھر اپنے دیار واپس جا کر ۱۸۵۶ء میں 'ایران میں زندگی و آداب و رسوم کی جھلکیاں'...
  10. حسان خان

    تُرکی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    شربتِ مرگ ایچمڲه آماده اۏلماق وقتی‌دیر ایچمڲی لازم اۏلور دۏلسا اگر پیمانه‌لر (امیر خسرو دارایی) شربتِ مرگ پینے کے لیے آمادہ ہونے کا وقت ہے؛ اگر پیمانے پُر ہو جائیں تو اُن کا پینا لازم ہو جاتا ہے۔ Şərbati-mərg içməyə amadə olmaq vəqtidir İçməyi lazim olur dolsa əgər peymanələr ایچمک = پینا؛...
  11. حسان خان

    "چالیس فیصد ایرانی تُرکی زبان بولتے ہیں" - سابق ایرانی وزیرِ خارجہ علی اکبر صالحی

    اگرچہ میرے خیال سے اِس میں ذرا مبالغہ موجود ہے، اور ایران کے تُرکی گویوں کی کُل تعداد تقریباً پچیس سے تیس فیصد بتائی جاتی ہے، لیکن بہر حال چند سال قبل سابق وزیرِ خارجہ علی اکبر صالحی کا تُرکیہ میں دیا یہ بیان بِسیار مشہور ہوا تھا۔
  12. حسان خان

    فارسی زدہ کہنہ تُرکی نثر کے نمونے

    ہمارے یہاں عموماً یہ تصور کیا جاتا ہے کہ گویا صرف اردو ہی واحد فارسی زدہ زبان ہے اور صرف اردو ہی کو فارسی زبان و ادب نے عُمقاً متاثر کیا ہے، لیکن، واللہ و باللہ، حقیقت اور میرا شخصی تجربہ یہ ہے کہ جتنی زیادہ فارسی پرست، فارسی آمیز و فارسی زدہ زبان کہنہ ترکی رہی ہے اُس کے مقابلے میں قدیم اردو کتب...
  13. م

    ترکی زبان و ادب سے متعلق سوالات

    کافی عرصہ سے ترکی زبان سیکھنے کا شوق تھا، اب حسان بھائی کی معاونت سے سیکھنے کا آغاز کردیا ہے۔ :) :) اس زبان کو سیکھنے میں جو دشواری یا سوالات سامنے آئیں گے، ان شاء اللہ اس دھاگہ میں پوچھیں گے۔ حسان بھائی سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے :) :)
  14. حسان خان

    اردو زبان میں شامل ترکی الفاظ

    میرے لیے یہ بات ہمیشہ دلچسپی کی حامل رہی ہے کہ اگرچہ کئی ابتدائی اردو نویس تُرک نژاد تھے، لیکن پھر بھی اردو پر ترکی زبان کا اثر بہت کم رہا ہے۔ تھوڑا مطالعہ کیا تو اس کی ایک وجہ یہ معلوم ہوئی کہ عہدِ عثمانی سے پہلے تک اسلامی دنیا میں ترکی زبان کی ادبی اور معاشرتی وقعت اتنی نہیں تھی۔ اوائلِ اسلام...
Top