محفلین سے ملاقات

  1. نیرنگ خیال

    ڈاکٹر اور استاد سے ملاقات از قلم نیرنگ خیال

    زیک سے ملاقات کے بعد میں دوبارہ اسی گوشہ نشینی میں چلا گیا تھا، جہاں سے زیک سے ملاقات کے لیے مجھے نکلنا پڑا تھا۔ زندگی دو جمع دو چار کی صورت چل رہی تھی۔ صبح سے شام اور شام سے صبح کب اور کیسے ہوئی جاتی ہے کوئی احساس نہ تھا۔ بس ایک لگی بندھی سی روٹین۔۔۔ رہٹ کے بیل کی طرح۔۔۔ کہ ایک دن مجھے ایک...
  2. محمد تابش صدیقی

    تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے

    محفل کی سالگرہ کی ایک لڑی میں سید ذیشان بھائی نے اپنی آمد اور متوقع ملاقات سے آگاہ کر دیا تھا۔ دو ہفتہ قبل ایک مکالمہ میں باضابطہ ملاقات کے لیے شامل کیا۔ اور مدعو تمام افراد نے اپنی شرکت کی یقین دہانی کروائی، اور بالآخر آج کی تاریخ طے پائی۔ اور فاتح بھائی نے تندوری ریستوران میں باقاعدہ بکنگ بھی...
  3. نیرنگ خیال

    محفلی کافر سے ملاقات

    چونکہ اس دھاگے کا عنوان مجھے پسند نہیں آیا۔ سو میں نے اپنی لڑی الگ بنا لی۔ اگر منتظم اس دھاگے کا عنوان بدلیں، تو میری یہ روداد بھلے ہی اس میں ضم کر دیں۔۔۔۔ :devil3: محفلی کافر سے ملاقات گاہ یوں ہوتا ہے کہ انسان گوشہ نشینی کے دن گزار رہا ہوتا ہے۔ بیرونی دنیا سے اس کا رابطہ برائے نام رہ جاتا ہے۔...
  4. ربیع م

    دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں

    دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں عبداللہ ( اے خان )بھائی کو خُدا جانے کس نے بتا دیا تھا کہ انتظار دوآتشہ ہو جائے تو ملاقات کا مزا دوبالا ہو جاتا ہے اور انہوں نے بھی اس بات پر ایسا عمل کِیا کہ ہمیں ناکوں چنے ہی چبوا ڈالے۔ تفنن برطرف، بھولپن کا شاندار مظاہرہ اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ ہمیں...
  5. نیرنگ خیال

    ایک نیا چار پرانے

    ملاقات کا کوئی بہانہ نہیں ہوتا۔ وجہ تراشنے بیٹھو تو وجہ نہیں ملتی۔ سوچتے ہیں کہ ملاقات کیوں کی جائے۔ آخر ایسا کیا موضوع ہاتھ لگے کہ سب دوبارہ مل بیٹھیں۔ کچھ فرصت کے لمحے دنیا سے چرا کر کچھ بے غرض باتیں بھی کی جائیں۔ لیکن ایسی ملاقاتوں کے لیے وقت نکالنا بھی بڑا مشکل مرحلہ ہے۔ اور ہماری سست طبع تو...
  6. نیرنگ خیال

    عارف کریم سے ملاقات

    2014 میں تو یوں لگتا تھا کہ میں نے قسم کھا لی ہے کہ اب کوئی روداد نہ لکھوں گا۔ فلک شیر بھائی سے ملاقات ہو یا فاتح صاحب کے ڈیرے پر حاضری۔ محب علوی بھائی سے ملاقات ہو یا چاہے زبیر مرزا بھائی سے ملاقات کا قصہ۔ یا سید زبیر صاحب کے دولت کدے پر تلمیذ سر سے کی گئی باتیں ہوں۔ میں نے ہر تفصیل کو...
Top