اردو محفل فورم

واپس جايئے   اردو محفل فورم > حالات حاضرہ > سیاست > پاکستان میں ایمرجنسی کا نفاذ

Connect with Facebook

جواب ديجئے
 
موضوع، فورم کے اوزار
پرانا 07 نومبر 2007, 06:41 ش   #1
نبیل
منتظم اعلٰی
 
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959

ایوارڈ شوکیس
لائف ٹائم اچیومنٹ بہترین سافٹ وئیر میکر فعال لائبریری ٹیم رکن بہترین سوفٹویر میکر 
کل ایوارڈ: 6

بالآخر۔۔ پیپلز پارٹی بحالی جمہوریت کی تحریک میں شامل

کافی لیت و لعل کے بعد بالآخر بے نظیر بھٹو نے آئین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور بصورت دیگر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مکمل خبر پڑھیں۔۔

اب یہ معلوم نہیں کہ بے نظیر اس معاملے کو کتنی سنجیدگی سے لے رہی ہے یا یہ محض نورا کشتی ہے۔ بی بی سی کے ایک تجزیہ نگار کے مطابق تو پیپلز پارٹی کی شمولیت سے بحالی جمہوریت کی تحریک کو نئی جان مل گئی ہے۔

اقتباس:
کسی بھی پاکستانی مبصر کو شاید ہی اس بات سے انکار ہو کہ اگر بینظیر بھٹو یہ فیصلہ نہ کرتیں تو وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے جاری بحالی جمہوریت کی تحریک کسی بھی لمحے دم توڑ سکتی تھی۔
لیکن پی پی پی کے لانگ مارچ کے فیصلے نے نہ صرف پاکستان میں جمہوری جدوجہد کو ایک نئی زندگی دی ہے بلکہ ایک فوجی صدر، ان کے سیاسی حمایتیوں، وکلاء، سول سوسائٹی، حزب اختلاف اور انتہا پسندوں میں بٹی ہوئی پاکستان کی سیاست کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: چودھریوں کی طرف لانگ مارچ

پاکستان کی عوام کے پاس اب عجیب سی چوائس ہے۔ ایک جانب اقتدار پر غاصبانہ قبضے کو طول دینے کی خواہش رکھنے والا جنرل مشرف اور اس کے اتحادی لوٹے اور دوسری جانب دنیا کی کرپٹ ترین عورت۔ پیپلز پارٹی میرے نزدیک ایک بڑے پیمانے پر ایم کیو ایم سے زیادہ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے مقابلے میں کہیں زیادہ فاشسٹ مزاج رکھنے والی جماعت ہے۔ جہاں ایم کیو ایم کے حامی ایک دہشت گرد الطاف حسین کو اپنا رہبر و رہنما مانتے ہیں، وہاں بھٹو کے مزار پر بھی عرس منایا جاتا ہے اور حکومت اور پارٹی کی قیادت کو بھٹو خاندان کا حق سمجھا جاتا ہے۔ بے نظیر کا یہ بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ اگر ہاری کا بیٹا ہاری نہیں بنے گا تو ہمارے کھیتوں میں کون ہل چلائے گا۔

مذکورہ بالا کالم سے مزید اقتباس:

اقتباس:
اصولی سیاست کے پیمانے پر ناپا جائے تو بینظیر بھٹو شاید دس میں دو نمبر بھی نہ حاصل کر پائیں لیکن موقع پرستی کی سیاست میں وہ اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو نو برس پاکستان سے باہر رہنے کے باوجود وہ پاکستانی سیاست میں کلیدی کردار ادا نہ کر سکتیں۔
ان سب باتوں کے باوجود میں آج اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کو ڈالوں گا کیونکہ مجھے صرف اسی صورت میں سول سوسائٹی کی بقا نظر آ رہی ہے۔
نبیل آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 4 یوزرز نے نبیل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 07 نومبر 2007, 07:08 ش   #2
پاکستانی
ماہر
 
پاکستانی کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 16 جولاي 2005
مقام: ڈیرہ غازی خان
پيغامات: 4,493
دلِ غریب بتا میں کیا دوں اُن کو
عزت بھی، محبت بھی نہ راس آئے جن کو


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
پاکستانی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 07 نومبر 2007, 07:08 ش   #3
شمشاد
منتظم اعلٰی
 
شمشاد کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 23 دسمبر 2005
مقام: مشرق وسطیٰ
پيغامات: 89,296

ایوارڈ شوکیس
فعال ترین رکن معاون ترین رکن 2009 کا بہترین ممبر بہترین ٹیم ورک 
کل ایوارڈ: 12

نورا کُشتی ہے۔ لیکن تاک میں دونوں پارٹیاں ہیں کہ کس کا داؤ پہلے چلے۔

۔It is never late to turn to ALLAH SWT
کلمتان خفیفتان علی اللسان، ثقیلتان فی المیزان، حبیبتان الی الرحٰمن : سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔
شمشاد آن لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 3 یوزرز نے شمشاد کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 07 نومبر 2007, 07:11 ش   #4
ظہور احمد سولنگی
ماہر
 
ظہور احمد سولنگی کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 22 نومبر 2006
پيغامات: 1,389
مفادات کی جنگ ہے جو زیادہ بلیک میل کرے گا وہی جیتے گا۔ کاش کوئی ملک سے اور عوام سے مخلص ہوجائے!


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
ظہور احمد سولنگی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 2 یوزرز نے ظہور احمد سولنگی کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 07 نومبر 2007, 07:24 ش   #5
رضوان
ماہر
 
تاريخ شموليت: 28 جنوري 2006
مقام: اسلام آباد
پيغامات: 2,667

ایوارڈ شوکیس

اسی موضوع پرتازہ تازہ بلاگ کھینچ مارا ہے پڑھیے اور ہم پاکستانیوں کے حال پر آہیں بھریے ۔

“ دکھ جھیلیں بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں “
" سُرخوں نے ماریں کھائیں
جیلیں جھیلیں قیدو بند کے عزابوں سے گزرے
حسن ناصر جیسوں نے اپنی جانیں واریں
اور
ملاؤں کی جکڑی پاکستان کی سوسائٹی میں
آزادی فکر کی شمع روشن کی
اپنی آزادی کی، عزت نفس اور ووٹ کی طاقت کا احساس دلایا
ملٹری اور مُلا کی دھری مار سہتی مشرقی اور مغربی پاکستان میں بَٹی اس قوم کو جاگیرداری سرمایہ داری کے افسوں سے نکلنے کی راہ سُجھائی
جب نیند کی ماتی قوم ذرا جاگی تو
مشرق کو شیخ ہانک کر لے گیا اور مغرب کو بھٹو
بھٹو تو وڈیرا تھا
سُرخوں نے شعور کی فصل پکائی اور وڈیرا کاٹ کر گھر لے گیا۔
اب کالے کوٹ والوں نے ماریں کھائیں دانت تُڑوائے
لاٹھیاں اور بوٹ کھائے
لیکن اس سے زیادہ کالے کوٹ والوں کو نہ کریڈٹ دیا جاسکتا ہے نہ ہی ان کو اور میڈیا کو اقتدار میں حصہ
اس لیے اب
بی بی آگئی میدان میں
ہو جمالو
اسی لیے کہتے ہیں
“ دکھ جھیلیں بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں “
نئے دور کی فاختہ کالے کوٹ پہنتی ہیں اور کوے نے چادر اوڑھ رکھی ہے دوبئی سے آتا ہے انڈے کھا کر چلا جاتا ہے۔
اسے مار کر بھگا بھی نہیں سکتے کہ کوے کی کائیں کائیں سے وہ سانپ جو سوات میں مدین اور بحرین تک پہنچ گیا ہے اسے ڈرانا اور روکنا ہے۔

اوپر عقاب ہے نیچے سانپ ہے اور ہاتھ میں بندوق پکڑے شکاری
فاختہ اب اسی انتظار میں ہے کہ سانپ شکاری کو ڈس لے اور
اس کا نشانہ خطا ہو کر عقاب کو لگے یوں صدیوں سے چلتی کہانی اپنے روایتی انجام کو پہنچے۔"


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
رضوان آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 7 یوزرز نے رضوان کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 07 نومبر 2007, 07:38 ش   #6
خرم
ماہر
 
خرم کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 17 فروري 2007
مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ
پيغامات: 2,294
سیدھی سی بات ہے بھائی جب تک ہم عوام اپنا حق خود نہیں چھین لیتے، کسی کو کیا پڑی ہے کہ ہمیں ہمارے حقوق پلیٹ میں ڈال کر دے؟

جو رُکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں‌سے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
خرم آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان یوزر نے خرم کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 07 نومبر 2007, 08:34 ش   #7
*ساجد*
ماہر
 
تاريخ شموليت: 29 جولاي 2007
پيغامات: 1,721
اقتباس:
کافی لیت و لعل کے بعد بالآخر بے نظیر بھٹو نے آئین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور بصورت دیگر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مکمل خبر پڑھیں۔۔
قُفل ٹُوٹا خُدا خُدا کر کے

(مصرعہ میں ہلکی سی تبدیلی پر معذرت)
*ساجد* آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 08 نومبر 2007, 04:53 ص   #8
زینب
ممتاز
 
زینب کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 06 اگست 2007
مقام: چاند
پيغامات: 11,031

ایوارڈ شوکیس

لانگ مراچ کریں گی بھی تو 13 نومبر کو تب تک پتا نہیں بات کہاں سے کہاں تک جا پہنچے۔۔۔۔۔وہ بھی صرف اپنے شو کے لیے ہو گا مارچ نا کہ ملک پے جو مصیبت آپڑی ہے اس کے ازالے کے لیے۔۔۔۔ایہ سب گید ڑ بھبکیاں ہیں وہ مزید مشرف کی طرف سے ڈھیل چاہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نہیں وہ شخص مقدرمیں پھر بھی اُس سے ملتےہیں فراز
بڑا پُر لطف لگتاہے مقدر کو سزادینا
زینب آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان یوزر نے زینب کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 08 نومبر 2007, 05:07 ص   #9
محب علوی
منفرد
 
تاريخ شموليت: 06 جنوري 2006
مقام: لاہور , نیویارک
پيغامات: 6,493

ایوارڈ شوکیس
بہترین ٹیم ورک سنسان تھریڈ پوسٹر فعال لائبریری ارکان بہترین انٹرویو 
کل ایوارڈ: 5

بینظیر کی ڈرامہ بازی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ اصل احتجاج وکلا کی طرف سے جاری ہے اور آہستہ آہستہ طلبا اور میڈیا اس میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔

میڈیا کا احتجاج ہفتہ کو چار بجے ہوگا جس پر احتجاج کے مستقبل کا دارومدار ہے۔

احتجاج کا مرکز ایک بار پھر لاہور ہی ہے جہاں ہزاروں وکلا گرفتار ہو چکے ہیں اور احتجاج کی لہر گوجرانوالہ تک پھیل چکی ہے جہاں پولیس سے شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

Lums اور Fast کے سٹوڈنٹس جو عام طور پر ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھتے ہیں یا جن کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا انہوں نے تاریخی احتجاج کیا اور پولیس کے ساتھ ہاتھ پائی تک بات جا پہنچی ۔ لاہور کے باقی کالج اور یونیورسٹیاں بھی اس میں شامل ہو گئیں تو یہ مشرف کے تابوت میں فیصلہ کن کیل ثابت ہوں گی کیونکہ سٹوڈنٹس کے جوش کے سامنے کوئی آمر آج تک بند نہیں باندھ سکا۔

اپنی توجہ ہمیں کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبا کو منظم احتجاج پر ابھارنے پر لگانی چاہیے کیونکہ یہ وہ طبقہ ہے جو باشعور بھی ہے اور کسی پارٹی کے جھانسے میں بھی نہیں آتا اور جن کے جوش کے سامنے سیاسی کارکنان کی مصلحت پسندیاں اور ریاکاریاں دم توڑ دیتی ہیں۔


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
محب علوی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 6 یوزرز نے محب علوی کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 08 نومبر 2007, 06:19 ص   #10
ظفری
موڈریٹر
 
ظفری کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 03 اگست 2005
مقام: میری لینڈ ، امریکہ
پيغامات: 7,696

ایوارڈ شوکیس

اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: خرم پيغام ديکھيے
سیدھی سی بات ہے بھائی جب تک ہم عوام اپنا حق خود نہیں چھین لیتے، کسی کو کیا پڑی ہے کہ ہمیں ہمارے حقوق پلیٹ میں ڈال کر دے؟
یہ بات میں نے دھاگہ نظریہ اور ریاست کے حصہ دوم میں بڑی وضاحت سے بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
ظفری آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
جواب ديجئے

موضوع، فورم کے اوزار

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات
آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں

مسکراھٹيں آن ہیں
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے


مشابہ موضوعات
موضوع تحریر: فورم جوابات آخري پيغام
میں اس کام میں کیسے شامل ہوسکتا/سکتی ہوں؟ نعمان اردو لوکلائیزیشن 2 09 ستمبر 2008 10:35 ص
زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مثالی بحالی کام مہوش علی پاکستان میں زلزلہ 2 08 جنوري 2008 01:08 ش
باجو کی پارٹی میں آئیں تفسیر تہنیتی پیغامات 408 09 اپريل 2007 11:38 ش
تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش پاکستانی سیاست 3 26 اگست 2006 12:01 ش
اردو ادب میں رومانوی تحریک وہاب اعجاز خان تاریخ ادب اردو 2 05 اگست 2006 12:05 ص


کیا آپ محفل فورم پر نئے ہیں؟ کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟

تمام اوقات GMT ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔02:00 ش

Powered by vBulletin® Version 3.8.1
Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.