اردو محفل فورم

واپس جايئے   اردو محفل فورم > حالات حاضرہ > سیاست > پاکستان میں ایمرجنسی کا نفاذ

Connect with Facebook

جواب ديجئے
 
موضوع، فورم کے اوزار
پرانا 07 نومبر 2007, 10:05 ص   #1
نبیل
منتظم اعلٰی
 
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959

ایوارڈ شوکیس
لائف ٹائم اچیومنٹ بہترین سافٹ وئیر میکر فعال لائبریری ٹیم رکن بہترین سوفٹویر میکر 
کل ایوارڈ: 6

کہیں وردی کی جگہ وردی نہ آ جائے۔۔

میرے ذہن میں جو خیال آ رہا تھا آج میں نے اس کے بارے میں ایک تجزیہ بھی پڑھ لیا ہے۔ ایوب خان کے خلاف تحریک نے زور پکڑ لیا تھا تو اس نے اقتدار یحیی خان کے حوالے کر دیا تھا۔ یہی کچھ ہونے کا امکان آج بھی موجود ہے۔

اقتباس:
حلف اٹھانے کے بعد شاید صدر جنرل پرویز مشرف قبائلی علاقوں کی تشویشناک صورتحال کا بہانہ بنا کر بینظیر بھٹو سے یہ بھی منوا لیں کہ کیوں نہ سال بھر کے لیے ایک کثیرالجماعت نگران یا قومی حکومت بنا لی جائے جو اس بات کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہو کہ اگلے انتخابات کب ہونگے۔

ان کی خواہش ہو گی کہ یہ سب کچھ جلد از جلد طے پا جائے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بات بننے سے پہلے ہی وائس چیف آف آرمی سٹاف تیزی سے بڑا ہو کر اپنا حق مانگنے لگے۔
مزید پڑھیں: کہیں وائس چیف حق نہ مانگنے لگے

ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ہر نئے حملہ آور کو نجات دہندہ کے روپ میں دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہو گا کہ اگر جنرل مشرف کی جگہ لینے کوئی اور جنرل آگے آیا تو یہ بھی آمریت ہی ہوگی۔
نبیل آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان یوزر نے نبیل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 07 نومبر 2007, 10:16 ص   #2
ساجداقبال
ماہر
 
ساجداقبال کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 16 جولاي 2006
مقام: اسلام آباد
پيغامات: 2,016
یہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگوں کو احتجاج سے روک رہا ہے۔ ہم یہاں فوج کو سیاست سے نکالنے کی بات کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف سیاستدانوں کے حوالے کیے جانے پر سیاست کا کیا حال ہوگا، ماضی قریب کے مشاہدات ہی کافی ہیں۔


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
ساجداقبال آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 07 نومبر 2007, 10:25 ص   #3
*ساجد*
ماہر
 
تاريخ شموليت: 29 جولاي 2007
پيغامات: 1,721
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: نبیل پيغام ديکھيے
میرے ذہن میں جو خیال آ رہا تھا آج میں نے اس کے بارے میں ایک تجزیہ بھی پڑھ لیا ہے۔ ایوب خان کے خلاف تحریک نے زور پکڑ لیا تھا تو اس نے اقتدار یحیی خان کے حوالے کر دیا تھا۔ یہی کچھ ہونے کا امکان آج بھی موجود ہے۔



مزید پڑھیں: کہیں وائس چیف حق نہ مانگنے لگے

ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ہر نئے حملہ آور کو نجات دہندہ کے روپ میں دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہو گا کہ اگر جنرل مشرف کی جگہ لینے کوئی اور جنرل آگے آیا تو یہ بھی آمریت ہی ہوگی۔
نبیل ،
ابھی تک تو ایسا ہونے کی توقع نہیں۔ کیوں کہ پاکستانی عوام میں ، اس وقت محض مشرف کی وجہ سے ، فوج کے خلاف بر انگیختگی پائی جاتی ہے۔ ایسے حالات میں نئے آرمی چیف بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ نہیں ڈالیں گے۔ اور یہ پہلی بار ہے کہ عوام میں فوجی حکومت کے خلاف اس قدر نفرت پائی جاتی ہے۔ اگرچہ اس نفرت کا اظہار سڑکوں پہ نہیں ہو رہا لیکن ذرائع ابلاغ کی خبریں سب کچھ واضح کر رہی ہیں۔ عوام اور ملک کو تو جو نقصان پہنچا سو پہنچا ، اب مشرف کی ہٹ دھرمی کہیں فوج میں اختلافات کے بیج نہ بو دے اور یہی ایک پہلو ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر ، خدانخواستہ ، پاکستان میں بہت بڑے خون خرابے کا اندیشہ ہو گا۔
آپ نے کل امریکی حکومت کے ایک منصوبے کا سنا ہو گا کہ اگر پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہا پسندوں کے ہاتھ لگنے کا اندیشہ پیدا ہوا تو واشنگٹن ، پاکستان کی جوہری تنصیبات پر فوج اتارنے کا منصوبہ تیار کر چکا ہے۔ اسی سے اندازہ کر لیجئیے کہ حالات کیا رخ اختیار کر سکتے ہیں اور بیرونی و اندرونی با خبر حلقے کن خطوط پر اس منصوبے کی تشکیل کو اہمیت دے رہے ہیں۔
اللہ پاکستان کی خیر کرے۔
*ساجد* آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
جواب ديجئے

موضوع، فورم کے اوزار

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات
آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں

مسکراھٹيں آن ہیں
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے


مشابہ موضوعات
موضوع تحریر: فورم جوابات آخري پيغام
مشرف کی وردی اور بیوی نامعلوم شخص لطائف 11 31 اكتوبر 2007 07:59 ش
ڈیزل کی جگہ ناریل کا تیل پاکستانی سائنس اور ہماری زندگی 2 10 مٓی 2007 10:45 ص
یہ تو وہی جگہ ہے! گلِ لالہ تعارف 94 02 مٓی 2007 04:57 ش
ای میلز کو دوسری جگہ ریسیو کرنا AMERICAN آئی ٹی کے سوال و جواب 1 04 جنوري 2007 02:39 ش
آنسو کی جگہ پتھر الف نظامی طب اور صحت 2 12 اكتوبر 2006 09:54 ش


کیا آپ محفل فورم پر نئے ہیں؟ کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟

تمام اوقات GMT ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔02:01 ش

Powered by vBulletin® Version 3.8.1
Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.