اردو محفل فورم

واپس جايئے   اردو محفل فورم > حالات حاضرہ > سیاست > پاکستان میں ایمرجنسی کا نفاذ

Connect with Facebook

جواب ديجئے
 
موضوع، فورم کے اوزار
پرانا 06 نومبر 2007, 05:10 ش   #1
نبیل
منتظم اعلٰی
 
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959

ایوارڈ شوکیس
لائف ٹائم اچیومنٹ بہترین سافٹ وئیر میکر فعال لائبریری ٹیم رکن بہترین سوفٹویر میکر 
کل ایوارڈ: 6

عمران خان، امید کی کرن؟

گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے باوجود ابھی تک عمران خان نے گرفتاری نہیں دی ہے اور نامعلوم مقام سے بیان جاری کیا ہے کہ جنرل پرویز نے متعلقہ عدالتی فیصلے کے خوف سے یہ غیر قانونی اقدام کیا ہے۔ عمران خان نے عوام سے آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کا وعدہ کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں جبکہ وکلا اپنی تحریک میں اکیلے ہیں اور دوسری سیاسی جماعتیں شرمناک کردار ادا کر رہی ہیں، عمران خان ایسی قیادت فراہم کر سکتا ہے جس کے تحت عوام آمریت کے خلاف تحریک کے لیے متحد ہو سکتے ہیں۔
نبیل آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 10 یوزرز نے نبیل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 06 نومبر 2007, 05:40 ش   #2
خرم
ماہر
 
خرم کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 17 فروري 2007
مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ
پيغامات: 2,294
نبیل بھائی اس سے میں اتفاق نہیں کرتا۔ عمران کا رویہ مشرف سے بھی زیادہ آمرانہ ہے اور اسی بناء پر اس کی جماعت آج تک عوام میں اپنی جڑیں نہیں‌بنا سکی۔ فی الحال تو کسی قائد کے بغیر ہی تحریک چلے گی ہاں‌شاید سابق چیف جسٹس ہی اسے لیڈ کریں لیکن ایسی صورت میں انکی زندگی بھی خطرے میں‌ہوگی۔

جو رُکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں‌سے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
خرم آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 06 نومبر 2007, 05:48 ش   #3
نبیل
منتظم اعلٰی
 
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959

ایوارڈ شوکیس
لائف ٹائم اچیومنٹ بہترین سافٹ وئیر میکر فعال لائبریری ٹیم رکن بہترین سوفٹویر میکر 
کل ایوارڈ: 6

خرم، میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں‌کہ عمران خان ناکام سیاستدان ثابت ہوا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس کی گراس روٹس سے دور رہنا ہے۔ لیکن اس کی قائدانہ صلاحیتوں اور مستقل مزاجی کے سبھی قائل ہیں اور اس وقت یہ موقع ہے کہ عمران خان اپنی پرانی غلطیوں کو دھو ڈالے۔ اسے چاہیے کہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں کو ساتھ ملائے۔ اس سے اس کو سٹریٹ پاور مہیا ہو سکتی ہے۔
نبیل آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 6 یوزرز نے نبیل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 06 نومبر 2007, 05:53 ش   #4
خرم
ماہر
 
خرم کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 17 فروري 2007
مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ
پيغامات: 2,294
نبیل بھائی مسلم لیگ (ن) کی قیادت تو ویسے ہی مطلب پرست ہے اور آزمائے ہوئے اور پٹے ہوئے مہرے ہیں۔ جو اپنی جماعت میں جمہوریت نہ لا سکیں وہ ملک میں جمہوریت کہاں لائیں‌گے؟ اور رہ گئی جماعت اسلامی تو بھائی جماعت تو آئی ایس آئی کی بریفنگ کے بغیر ایک قدم نہیں چلتی ہاں ٹوپی ڈرامہ جتنا مرضی کروالیں ان سے۔ موجودہ سیاسی نظام میں تو کوئی ایسا چہرہ نظر نہیں آتا جو کسی بھی تحریک کی قیادت کر سکتا ہو کیونکہ ایسی کسی تحریک کی قیادت کے لئے اپنے مقصد پر یقین اور اپنے عوام سے پیار ہونا چاہئے جو کی فی الحال مجھ کج نظر کو دکھائی نہیں دیتا۔

جو رُکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں‌سے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
خرم آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 06 نومبر 2007, 06:01 ش   #5
قیصرانی
لائبریری ٹیم رکن
 
تاريخ شموليت: 19 اپريل 2006
مقام: تمپرے، فن لینڈ
پيغامات: 20,928

ایوارڈ شوکیس
بہترین ٹیم ورک اسکین متن فراہم کنندہ فعال لائبریری ارکان بہترین مددگار رکن 
کل ایوارڈ: 4

ایک بار ایک بینک کا کیشئیر کافی لمبے فراڈ‌ میں‌پکڑا گیا۔ اسے پولیس کے حوالے اس لئے نہیں‌کیا گیا کہ بینک کی بدنامی ہوگی۔ اس کی جگہ نیا بندہ بھرتی کرنے کے لئے اشتہار دیا گیا۔

پہلا امیدوار وہی نکلا جس نے فراڈ کیا تھا۔ بینک والے پریشان کہ یہ کیا۔ فراڈئیے نے جواب دیا:

"سر جی، جو نیا بندہ آئے گا، وہ مکان، گاڑی، بچوں کے لئے فراڈ‌ کرے گا۔ میں یہ سب کرکے پہلے ہی فارغ ہو چکا ہوں"

کہتے ہیں کہ اسے واپس ملازمت پر رکھ لیا گیا

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت جس وجہ سے ہٹائی جائے گی، نئے آنے والے اس سے بھی زیادہ شاہکار نکلنے ہیں
قیصرانی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 7 یوزرز نے قیصرانی کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 06 نومبر 2007, 08:08 ش   #6
زینب
ممتاز
 
زینب کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 06 اگست 2007
مقام: چاند
پيغامات: 11,031

ایوارڈ شوکیس

نبیل بھائی نکار خانے میں طوطی کی آواز سنے گا کون۔۔۔۔۔؟عمران خان ناکام اس لیے ہے کہ سیاست اسے اتی ہی نہیں ہے۔۔۔۔سیاست میں چاہیے جھوٹ پے جھوٹ جو اس کے بس کا کام نہیں ہے۔۔۔۔ایک پروگرام میں شیخ رشید نے اسے کہا کہ"اپ ٹھرے مععمولی کرکٹر اپ کو سیاست کا کیا پتہ۔۔۔عمران نے کہا۔۔۔۔۔۔۔اگر اپ جیسے لوگوں کو سیاست دان کہتے ہیں‌تو میں معمولی کرکٹر ہی اچھا ہوں۔اللہ مجھے اپ جیسا لوٹا تو نا بنائے۔۔۔۔مشرف کے خلاف کھل ک بولتا ہے بنا کسی ڈر لحاظ کے۔فضل الرخمٰن نے A P C سے غداری کی سب سے پہلے عمران نے بات اٹھائی۔۔۔اور دیکھ لیں بات صیح ثابت بھی ہوئی۔۔۔۔کراچی بلاسٹ کے بعد سب نے بی بی کو کال کی حال چال پوچھا ہمدردی دیکھائی واحد عمران نے نہیں کی اس نے تو میڈیا میں آ کے کہا کہ کال کرنی ہے تو میں مرنے والوں کے گھر والوں کو کروں گا ان سے افسوس کرنے جاوں گا۔۔۔۔۔مقصد یہ ہے کی عمران اچھا لیڈر بن سکتا ہے اگر نئی نسل اس کا ساتھ دے زیادہ سے زیادہ اس کی پارٹی جوئن کر کے۔۔۔۔۔۔اس ووٹ کر کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔۔

نہیں وہ شخص مقدرمیں پھر بھی اُس سے ملتےہیں فراز
بڑا پُر لطف لگتاہے مقدر کو سزادینا
زینب آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 5 یوزرز نے زینب کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 07 نومبر 2007, 07:00 ص   #7
عمار خاں
منفرد
 
عمار خاں کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 23 فروري 2007
مقام: شمالی کراچی
پيغامات: 6,264

ایوارڈ شوکیس

عمران خان کے ناکام ہونے کی ایک وجہ تو لوگوں کا تعصب ہے۔۔۔۔ یہاں کراچی میں تو اکثر لوگوں کو میں نے یہ کہتے سنا ہے کہ عمران خان پنجابی ہے اور وہ بہت تعصبی ہے، یہاں کے لیے کچھ نہیں کرے گا۔۔۔۔
اب ایسی باتوں اور خیالات کے بعد کیا امید رکھی جاسکتی ہے؟

نجانے کیوں ہمارے دل کو تم نے دل نہیں سمجھا
یہ شیشہ توڑ ڈالا، پیار کے قابل نہیں سمجھا
عمار خاں آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 07 نومبر 2007, 07:12 ص   #8
زیک
جادوگر
 
تاريخ شموليت: 10 جولاي 2005
مقام: ارضِ وسطٰی
پيغامات: 9,438

ایوارڈ شوکیس
بہترین فوٹو گرافر بہترین معلوماتی رکن بہترین سلسلہ بہترین معلوماتی رکن 
کل ایوارڈ: 4

عمران خان اپنے خفیہ ٹھکانے سے:


آخری تدوین از زیک : 07 نومبر 2007 بوقت 07:20 ص


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
زیک آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 4 یوزرز نے زیک کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 07 نومبر 2007, 07:33 ص   #9
زینب
ممتاز
 
زینب کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 06 اگست 2007
مقام: چاند
پيغامات: 11,031

ایوارڈ شوکیس

اچھا کیا عمران نے گرفتاری نہیں دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں دیتا بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نہیں وہ شخص مقدرمیں پھر بھی اُس سے ملتےہیں فراز
بڑا پُر لطف لگتاہے مقدر کو سزادینا
زینب آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 07 نومبر 2007, 09:38 ص   #10
*ساجد*
ماہر
 
تاريخ شموليت: 29 جولاي 2007
پيغامات: 1,721
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: راہبر پيغام ديکھيے
عمران خان کے ناکام ہونے کی ایک وجہ تو لوگوں کا تعصب ہے۔۔۔۔ یہاں کراچی میں تو اکثر لوگوں کو میں نے یہ کہتے سنا ہے کہ عمران خان پنجابی ہے اور وہ بہت تعصبی ہے، یہاں کے لیے کچھ نہیں کرے گا۔۔۔۔
اب ایسی باتوں اور خیالات کے بعد کیا امید رکھی جاسکتی ہے؟
چھوٹے بھائی ،
اتنا زیادہ سچ مت بولا کرو ۔ مت بھولئیے کہ آپ بے نظیر اور الطاف کے سندھ میں رہتے ہیں ، جن کی سیاست کا دار و مدار ہی صوبائیت کو فروغ دینے پر ہے۔ ایسا نہ ہو کہ کسی دن آپ کی بازیابی کے لئیے ہمیں مظاہرے کرنا پڑیں۔
*ساجد* آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
جواب ديجئے

موضوع، فورم کے اوزار

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات
آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں

مسکراھٹيں آن ہیں
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے


مشابہ موضوعات
موضوع تحریر: فورم جوابات آخري پيغام
عمران خان ہمت علی سیاست 90 05 مٓی 2009 10:46 ص
عمران سیریز قیصرانی عمران سیریز 32 02 دسمبر 2007 07:54 ص
عمران سیریز نمبر 4 قیصرانی عمران سیریز 48 17 دسمبر 2006 02:34 ش
گلزار سے کم از کم یہ امید نہ تھی وہاب اعجاز خان سنیما، ٹی وی اور تھیٹر 4 17 مارچ 2006 06:07 ص


کیا آپ محفل فورم پر نئے ہیں؟ کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟

تمام اوقات GMT ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔02:00 ش

Powered by vBulletin® Version 3.8.1
Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.