![]() |
|
|
|
#1 |
|
مشاق
تاريخ شموليت: 14 جولاي 2005
مقام: لاہور، پاکستان
پيغامات: 672
|
کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھیئ
اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔
دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرساز کمپنی مائیکروسافٹ نے درجنوں زبانوں میں کمپیوٹر کا خدمتگار نظام (ونڈوز) متعارف کروا رکھا ہے، مگر بوجوہ اُردو اُن زبانوں میں شامل نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُردو دان طبقہ کو انگریزی ونڈوز پر اِنحصار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم انگریزی ونڈوز کو مکمل طور پر اُردو لکھنے اور پڑھنے قابل بنانا ممکن ہے۔ مائیکروسافٹ کے خدمتگار نظام ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 میں اُردو سپورٹ موجود ہے، مگر وہ اپنے آپ (بائی ڈیفالٹ) نصب نہیں ہوتی۔ اس کے لئے ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ تنصیبِ اُردو
صوتی کی بورڈ کی تنصیب مذکورہ بالا طریقے سے اُردو نصب کرنے پر کی بورڈ بٹنوں میں حرفوں کی ترتیب مائیکروسافٹ کے معیار کے مطابق ہوتی ہے، جسے اِستعمال کرنے سے عوام الناس ہچکچاتے ہیں۔ چنانچہ مرکز تحقیقاتِ اُردو ، لاہور نے ایک صوتی (Phonetic) کی بورڈ لے آؤٹ تشکیل دیا تاکہ عام کمپیوٹر صارفین کے لئے اُردو کمپیوٹر کا اِستعمال مزید آسان بنایا جا سکے۔ صوتی کی بورڈ لے آؤٹ میں اُردو حروف آوازوں کے اعتبار سے انگریزی حروف کے نیچے کی بورڈ پر واقع ہوتے ہیں۔ مثلاً الف a میں، ب b میں اور پ p میں، الخ۔ <ul>[*]صوتی کی بورڈ نصب کرنے کے لئے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔[/list]صوتی کی بورڈ کا اِنتخاب
<u>اِنتخابِ زبان کے شارٹ کٹس</u> بیک وقت اُردو اور انگریزی 2 زبانوں میں کام کرتے ہوئے ایک سے دوسری زبان میں منتقلی کے لئے بار بار چوہا چھونے سے بچنے کے لئے شارٹ کٹس کا تعین خاصا مفید ہو گا۔
<u>تحریر کی سمت کے شارٹ کٹس</u> تحریر کی سمت میں تبدیلی کے لئے 2 شارٹ کٹس مائیکروسافٹ کی طرف سے بنیادی طور پر طے ہیں:
مائیکروسوفٹ کے 2 فونٹس Tahoma اور Sans Serif اُردو کا لحاظ کرتے ہیں۔ اُردو کے دوسرے معیاری فونٹس کی بآسانی تنصیب کے لئےآصف کی تیار کردہ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اِس فائل کی تنصیب سے آپ کے کمپیوٹر میں درجنوں اُردو فونٹ نصب ہو جائیں گے، جن کی مدد سے آپ تمام اُردو ویب سائٹس پڑھ سکیں گے اور ونڈوز کے مختلف پروگراموں میں اُردو لکھ بھی سکیں گے۔ <ul>[*]اگر آپ اُردو کے علاوہ پاکستان کی دیگر علاقائی زبانوں کے یونیکوڈ اِستعمال میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ آرٹیکل ملاحظہ ہو۔[/list]ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب اگر آپ ونڈوز ایکس پی کی بجائے ونڈوز 2000 پروفیشنل، ونڈوز 2000 سرور اور ونڈوز 2000 ایڈوانس سرور میں سے کوئی خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو اُردو تنصیب کے دوران میں آپ کے کمپیوٹر کی رجسٹری میں تبدیلی کی جائے گی۔ اِس لئے آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ ونڈوز 2000 میں اُردو کی تنصیب سے پہلے اِحتیاطاً اپنے کمپیوٹر کی رجسٹری کا بیک اپ محفوظ کر لیں۔ رجسٹری کے بیک اپ بارے معلومات کے لئے مائیکروسوفٹ کو وِزٹ کیجئے۔ ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب 3 مراحل میں مکمل ہو گی۔ پہلا مرحلہ: اُردو زبان کی تنصیب
دوسرا مرحلہ: عربی زبان کا اِضافہ
تیسرا مرحلہ: اُردو زبان کا اِضافہ
اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 کی بجائے ونڈوز 98 خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو سب سے پہلے واضح ہو کہ آپ کے کمپیوٹر میں مکمل اُردو تنصیب ممکن نہیں۔ تاہم ونڈوز 98 کے حامل کمپیوٹرز میں جزوی طور پر اُردو کی تنصیب عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس کی مدد سے آپ یونیکوڈ اُردو میں بنی تمام ویب سائٹس کو ملاحظہ کر سکیں گے۔ ونڈوز 98 میں اُردو کی جزوی تنصیب کے لئے آپ کو درج ذیل دو اشیاء کی ضرورت ہو گی:
پہلا مرحلہ
|
|
To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. |
|
|
|
|
|
|
#2 | |
|
مشاق
تاريخ شموليت: 12 اگست 2005
مقام: Islamabad
پيغامات: 634
|
Re: کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھ
اقتباس:
اگر یہ پتہ چل جائے کہ ونڈوز ایکس پی کونسی فائلیں کس جگہ پر محفوظ کرتی ہے اور رجسٹری میں کیا اپڈیٹ کرتی ہے۔ اور اس کا ایک انسٹالر بنا دیا جائے کہ استعمال کنندہ اس کو کلک کرے تو انسٹالر خودبخود اس کے سسٹم پر اردو کی تنصیب ممکن کر دے تو میرا خیال ہے کہ اس سے اردو خواں طبقہ کیلئے بیحد آسانی پیدا ہوجائے گی۔ امید ہے سافٹویئر کے دیو اسطرف توجہ دیں گے۔ میں نے کچھ اور فورمز پر بھی اسطرح کی گزارش کی تھی مگر بے سود رہی۔۔۔۔ |
|
|
SaiFi HazaRvi
ThE PoetRy LoveR ہم زند گی کی جنگ میں ہارے ضرور ہیں لیکن کسی محاذ پر پسپا نہیں ہوئے |
||
|
|
|
|
|
#3 |
|
لائبریری ٹیم رکن
تاريخ شموليت: 17 جولاي 2005
مقام: الہند
پيغامات: 16,195
|
جزاک اللہ منہاجی میاں۔ جیسا کہ میں اکثر لکھتا رہا ہوں،اس صفحے کو ہوم پیج بننا چاہۓ۔ بس کچھ حقائق کا اضافہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ ونڈوز ۹۸ کے سلسلے میں۔
یہ آپ کو بتا دوں کہ ونڈوز ۹۸ پر (فائر فاکس میں انٹر نیٹ پر) بھی پرانے ٹاہوما فانٹ میں غالباً اردو کے سارے کیریکٹرس کی شکلیں نہیں ہیں۔ ٹاہوما فانٹ کا نیا ورژن مائکروسافٹ کی سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں، تب ہی اردو صحیح طور پر پڑھی جا سکے گی۔ اسی سائٹ پر ایریل اور ٹائمس نیو رومن کے بھی نۓ یونی کوڈ ورژن دستیاب ہیں۔ آپ نے انٹر نیٹ کی بات تو کر دی، مگر لکھنے کے لۓ؟ لکھنے کے لۓ پہلے تو ضروری ہے کہ رچ ایڈٹ انجن(Riched32.dll)کو اپ گریڈ کریں، رچ ایڈٹ کا ورژن ۳ ھونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کی بورڈ کے لۓ لطیف ساگر )یاھو گروپ( کا ایل ایس انسٹال (LSINstaller)زیادہ بہتر ہوگا کہ اس کے لۓ کی مین انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی (اور اس کے ذریعے پشتو وغیرہ پاکستانی زبانیں بھی شامل ہو جاتی ہیں۔ یہ بھی سسٹم ٹرے میں ونڈوز کی لنگویج بار کی طرح بیٹھ جاتا ہے اور کلک کرنے پر اردو میں لکھنے کی صلاحیت دیتا ہے (اگرچہ کچھ گڑبڑ ضرور ہوتی ہے)، مگر محض ونڈوز کے ورڈ پیڈ میں۔ بہتر نستعلیق شکل چاہیں تو نفیس نستعلیق فانٹ استعمال کر کے دیکھیں (مگر مجھے نستعلیق میں مایوسی ہوئی)، بہتر ہو کہ اوپن آفس آرگ یا مائکرو سافٹ آفس ایکس پی یا اس کے بعد ۲۰۰۳ ورژن استعمال کریں۔ میں غلط تو نہیں نا!! اس کے علاوہ آپ سبھی حضرات سے گذارش ہے (جن کی اردو تحریر کی امدادی ویب سائٹس ہیں) کہ اس نا چیز کا اردو صوتی کی بورڈ (جو یقیناً کرلپ کے فونیٹک پر اضافہ ہے) بھی یاھو گروپ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی سائٹ پر مہیا کر دیں اور کرلپ کے ساتھ اس کا بھی لنک دے دیں۔ یاھو گروپ میں ممبر بننے کی ضرورت کی وجہ سے آپ حضرات اس کا لنک دینے سے ہچکچاتے ہیں، اور میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ اپنی ویب سائٹس کی تعمیر و تشکیل کروں۔ اور ہاں، آپ نے نام تو ہمارے کی بورڈ کا دیا ہے اگرچہ بات کر رہے ہیں کرلپ کے فونیٹک کی۔ اس نرگسیت کی معافی کے ساتھ۔۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
مشاق
تاريخ شموليت: 14 جولاي 2005
مقام: لاہور، پاکستان
پيغامات: 672
|
اُردو کمپیوٹر بارے تجاویز
محترم سیفی بھائی:
آپ نے بڑے ہی مزے کی بات کی۔ کی بورڈ کا کام تو کرلپ نے آسان بنا دیا اور فونٹس کو آصف نے اکٹھے کر دیا۔ اب اردو کی اندرونی تنصیب کرنے والے پروگرام کے لئے دیکھیں کون ہمت کرتا ہے۔ میں تو آپ کی تائید میں کچھ اِضافہ کروں گا کہ اُس پروگرام میں تینوں چیزیں اکٹھی کر دی جائیں: 1- اُردو زبان کی تنصیب 2- اُردو فونٹس کی تنصیب (آصف کا پروگرام) 3- اُردو صوتی کی بورڈ کی تنصیب (کرلپ کا پروگرام) کی بورڈ بارے ایک رائے ہے کہ کرلپ نے اسے صرف صوتی بنایا ہے، کیا ہی اچھا ہو اگر کوئی باہمت سافٹ ویئر ساز اُس میں اِن پیج کی طرح "یوزر ڈیفائن لے آؤٹ" کی سہولت بھی دے دے۔ وہ یوں کہ کی بورڈ کی تنصیب کے دوران صارف کو اپنی مرضی کا کی بورڈ لے آؤٹ تشکیل دینے کا موقع دیا جائے۔ اِسی طرح فونٹس والے پروگرام بارے رائے ہے کہ دورانِ تنصیب تمام فونٹس کی فہرست، رسم الخط کا نمونہ اور اِنتخاب کا اِختیار صارف کو مہیا کیا جائے۔ محترم اعجاز اختر: آپ کی تجویز پر اِس مضمون کا نمایاں ربط پہلے سے سرورق پر مہیا کر دیا گیا ہے۔ آپ کی طرف سے ونڈوز ۹۸ بارے مزید حقائق کا اِنتظار رہے گا۔ ٹائم نیو رومن، ایریل، تاہوما، سین سیرف اور دیگر بنیادی فونٹس کے یونیکوڈ ورژن کہاں سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں؟ براہِ راست ربط مہیا کر سکیں تو بہتوں کا بھلا ہوگا۔ کچھ یاہو گروپ بارے: آپ کا یاہو گروپ واقعی اُردو کمپیوٹنگ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور اس بارے آپ کا خدشہ بھی بجا ہے کہ اُس کا لنک دے بھی دیں تو ہمارا بھیجا گیا صارف رکن بننے سے ہچکچائے گا۔ میری رائے میں بہتر ہوگا اگر آپ ایک ویب تشکیل دے سکیں۔ اگر اِس سلسلے میں میری کسی مدد کی ضرورت ہو تو حاضر ہوں۔ رمضان المبارک کے بعد آپ کو باقاعدہ ویب سائٹ بنا کر دے سکوں گا، جس میں آپ ڈاؤن لوڈنگ کے لئے فائلوں کے علاوہ ویب سائٹ کا دیگر مواد بھی ای میل اٹیچمنٹ کی طرز پر بآسانی اپ لوڈ کر سکیں گے۔ دوسری صورت میں اگر آپ اُسے اُردو ویب پر منتقل کر لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ایسا میں اُردو ویب کی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں اور خلوص کو دیکھ کر کہہ رہاں ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ میں خود www.urduit.com کے نام سے اُردو کی خدمت میں ایک ایسی ویب سائٹ بنانے جا رہا تھا، جہاں اُردو چوپال، اُردو ڈاؤن لوڈنگ سیکشن، اُردو اِصطلاحات سازی اور دوسری ایسی چیزیں یکجا ہوں۔ اور اب یہ ہے کہ میں اُردو ویب کا حصہ بن گیا ہوں اور اکیلے میں توانائی صرف کرنے کی بجائے مشترکہ محنت کو نتیجہ خیز محسوس کر رہا ہوں۔ آپ کی طرف سے جواب کا اِنتظار رہے گا۔ |
|
To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
منتظم اعلٰی
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959
کورس رجسٹریشن نمبر: uwror102
|
ویسے تو ہمارے منصوبے کے مطابق جب اردو ویب کا پورٹل لانچ ہوگا تو اس میں لنکس منیجر، ڈاؤنلوڈ منیجر وغیرہ شامل ہوں گے۔یہ منصوبہ کچھ سست رفتاری کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ شاید اردو ویب کے پس منظر میں کام کرنے والوں کی عدیم الفرصتی ہے۔ میں کئی دنوں سے اس موضوع پر سوچ رہاں کہ ہمیں ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ اس کے بارے میں میں بعد تفصیل سے لکھوں گا۔
|
|
|
|
| ان یوزر نے نبیل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے: |
|
|
#6 |
|
مشاق
تاريخ شموليت: 12 اگست 2005
مقام: Islamabad
پيغامات: 634
|
نبیل بھائی
ہمیں نئی قیادت کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔بس پرانی قیادت کو ذرا تیل بدلی کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رنجیدہ نہ ہوں slow and steady wins the race |
|
SaiFi HazaRvi
ThE PoetRy LoveR ہم زند گی کی جنگ میں ہارے ضرور ہیں لیکن کسی محاذ پر پسپا نہیں ہوئے |
|
|
|
|
| ان یوزر نے سیفی کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے: |
|
|
#7 |
|
منتظم اعلٰی
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959
کورس رجسٹریشن نمبر: uwror102
|
اوہ اچھا آپ اسے صفحہ اول کہ رہے تھے، میں فورم کا صفحہ اول سمجھ رہا تھا۔ ویسے میں جلد ہی فورم کے صفحہ اول پر یہ ضروری روابط اکٹھے کر دوں گا۔
|
|
|
|
| ان یوزر نے نبیل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے: |
|
|
#9 |
|
مشاق
تاريخ شموليت: 14 جولاي 2005
مقام: لاہور، پاکستان
پيغامات: 672
|
شکریہ قبول یافت
آپ کی طرف سے شکریہ پیشگی قبول کیا جاتا ہے۔ مبادا نبیل بھائی سمجھیں کہ آپ نے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔ |
|
To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. |
|
|
|
|
|
|
#10 | |
|
لائبریری ٹیم رکن
تاريخ شموليت: 17 جولاي 2005
مقام: الہند
پيغامات: 16,195
|
Re: اُردو کمپیوٹر بارے تجاویز
اقتباس:
|
|
|
|
|
![]() |
| موضوع، فورم کے اوزار | |
|
|
مشابہ موضوعات
|
||||
| موضوع | تحریر: | فورم | جوابات | آخري پيغام |
| Remote Access کا کوئی بہت آسان سافٹ ویئر بتائیں۔ | مہوش علی | آئی ٹی کے سوال و جواب | 22 | 14 جولاي 2008 05:36 ش |
| عمر کے کسی بھی حصے میں کامیابی | راجہ صاحب | تعلیمی و تحقیقی مضامین | 7 | 05 جون 2008 02:57 ش |
| سافٹ ویئر صرف تین ڈالر میں | پاکستانی | انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا | 5 | 10 مٓی 2007 06:23 ش |
| خطاطی کے سافٹ ویئر | ابوشامل | ٹائپو گرافی اور خطاطی | 6 | 07 مارچ 2007 04:32 ش |
| چوری شدہ سافٹ ویئر کا مسئلہ | شارق مستقیم | متفرق سپورٹ | 7 | 24 ستمبر 2005 03:19 ص |
| کیا آپ محفل فورم پر نئے ہیں؟ | کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟ |