![]() |
|
|
|
#1 |
|
منتظم اعلٰی
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959
کورس رجسٹریشن نمبر: uwror102
|
فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں
برائے مہربانی نوٹ کریں کہ میں ذیل کی ہدایات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گا، اس لیے اس کو دیکھتے رہیں اور اپنی آراء سے بھی نوازتے رہیں۔
فری ہوسٹ پر اپنی اردو فورم بنائیں یونیکوڈ اردو اور اردو پی ایچ پی بی بی سوفٹویر کی بدولت اب اردو فورم بنانا بے حد آسان ہو گیا ہے لیکن فورم انسٹال کرنے کے لیے ایک ویب ہوسٹ کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ اردو فورم بنانے کی راہ میں رکاوٹ بنا رہتا ہے۔ اس کا ایک متبادل طریقہ کسی ایسے فری ویب ہوسٹ کا استعمال ہے جو کہ php اور MySQL کی سہولت فراہم کرتا ہو۔ اگرچہ یہ ایک خریدے گئے ویب ہوسٹنگ پیکج کا متبادل ثابت نہیں ہو سکتا لیکن اس کے ذریعے کم از کم ابتدائی تجربات ضرور کیے جا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کی فری ہوسٹ پر سیٹ اپ کی گئی فورم کامیاب ثابت ہوتی ہے تو آپ بعد میں اسے کسی باقاعدہ ویب ہوسٹ پر بھی منتقل کر سکتے ہیں۔ میں اس پوسٹ میں ایسے ہی ایک فری ہوسٹ مائی فری ویبز پر اردو فورم سیٹ اپ کرنے کی وضاحت کروں گا۔ [s:ebebe3d296]مائی فری ویبز میں 100 میگابائٹ تک فائل سپیس مہیا ہوتی ہے اور یہ فائلیں ٹرانسفر کرنے کے لیے ftp کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ ذیل میں میں مائی فری ویبز پر اردو فورم انسٹال کرنے کے سٹیپس کی وضاحت موجود ہے۔[/s:ebebe3d296] مائی فری ویبز کے بارے میں معلومات obsolete ہو چکی ہیں۔ کسی کارآمد فری ویب ہوسٹ کے انتخاب کے بارے میں معلومات کے لیے اس پوسٹ کا مطالعہ فرمائیں۔ باقی ذیل کی تمام ہدایات کا اطلاق کم و بیش تمام فری ہوسٹس پر بھی ہوتا ہے۔ اردو فورم سوفٹویر ڈاؤنلوڈ کریں سب سے پہلے اردو محفل فورم کے ڈاؤنلوڈ ایریا سے اردو phpbb پیکج ڈاؤنلوڈ کریں اور اسے ان زپ کر لیں۔ اس کے بعد .htaccess فائل کا نام تبدیل کرکے a.htaccess کر دیں ورنہ یہ فائل ٹرانسفر کے دوران پرابلم دے گی۔ مائی فری ویبز پر اکاؤنٹ بنائیں فری ویب ہوسٹ پر خود کو رجسٹر کریں۔ آپ کو کنفرمیشن ای میل کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔ اسی میں فائل ٹرانسفر کے لیے ftp کا ایڈریس بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈیٹابیس منیج کرنے کے لیے بھی ربط فراہم کیا جائے گا۔ فورم سوفٹویر کی فائلیں ٹرانسفر کریں اردو فورم کو ان زپ کرنے پر urdu_phpbb/phpBB2 ڈائریکٹری سٹرکچر بنتا ہے۔ اس میں phpBB2 فولڈر میں فورم سوفٹویر کی فائلیں موجود ہوں گی۔ ان فائلوں کو کسی ftp سوفٹویر جیسے FileZilla کے ذریعے ویب ہوسٹ پر ٹرانسفر کریں۔ ftp کے لیے ایڈریس اور پاسورڈ آپ کو مائی فری ویبز کی کنفرمیشن ای میل سے مل جائے گا۔ ڈائل اپ کنکشن پر یہ فائلیں ٹرانسفر کرنے میں وقت لگ سکتا ہے اور اس بات کا امکان بھی ہے کہ اس درمیان کنکشن منقطع ہوتا رہے۔ اس لیے تمام فائلوں کو ایک ہی بار ٹرانسفر کرنے کی بجائے باری باری سب فولڈر اور فائلیں کاپی کریں۔ فورم سوفٹویر کی فائلیں آپ اپنے فری ویب ہوسٹ اکاؤنٹ کی روٹ میں بھی ٹرانسفر کر سکتے ہیں اور چاہیں تو روٹ میں کوئی اور فولڈر بنا کر وہاں بھی فائلیں ٹرانسفر کی جا سکتی ہیں۔ ڈیٹا بیس بنائیں ایک مرتبہ فورم سوفٹویر کی فائلیں ویب ہوسٹ پر ٹرانسفر ہو جائیں تو اس کے بعد اپنے فری ویب ہوسٹ اکاؤنٹ میں ایک ڈیٹابیس بنائیں۔ اس کے لیے ربط بھی آپ کو مائی فری ویبز کی کنفرمیشن ای میل میں مل جائے گا۔ ڈیٹا بیس بنانے کے بعد آپ ڈیٹابیس ہوسٹ، ڈیٹابیس نیم، ڈیٹابیس یوزر اور ڈیٹابیس پاسورڈ نوٹ کر لیں۔ فورم انسٹال کریں فائلیں ٹرانسفر ہونے اور ڈیٹابیس بننے کے بعد آپ فورم سوفٹویر انسٹال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے ویب براؤزر میں وہ url ٹائپ کریں جہاں آپ کے ویب ہوسٹ میں فورم سوفٹویر کی فائلیں رکھی ہوئی ہیں۔ یہ ایڈریس ذیل کی صورت کا ہو سکتا ہے: http://youraccount/forum جہاں youraccount آپ کے مائی فری ویبز اکاؤنٹ کا نام ہے اور forum اس میں بنائے گئے اس فولڈر کا نام ہے جہاں اردو فورم سوفٹویر کی فائلیں موجود ہیں۔ اگر آپ نے کوئی فولڈ بنائے بغیر روٹ میں ہی فائلیں محفوظ کی ہیں تو یہ url اس صورت کا ہوگا۔ http://youraccount/ اس ایڈریس پر جانے سے فورم انسٹالیشن سوفٹویر کا پیج سامنے آجائے گا۔ اس میں تمام متعلقہ ڈیٹا فراہم کریں اور سبمٹ کر دیں۔ یوں فورم انسٹال ہو جائے گی۔ انسٹالیشن کے بعد آپ کو ایک پیغام نظر آئے گا جس میں انسٹالیشن کا آخری مرحلہ یعنی install اور contrib فولڈر ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں ہدایات ہوں گی۔ یہ دونوں فولڈر ڈیلیٹ کرنے کے بعد آپ کی فورم کی انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔ config.php فائل ایڈٹ کریں فورم کی سیٹاپ سکرپٹ آخر میں config.php فائل میں فورم رن کرنے کے لیے ضروری انفارمیشن لکھتی ہے۔ اس سٹیپ میں اس وقت دشواری کا سامنا ہوتا ہے جب انسٹالیشن سکرپٹ ناکافی پرمیشن ہونے کے باعث یہ فائل نہیں لکھ سکتی۔ اس صورت میں آپ خود ایک config.php فائل بنائیں اور اسے فورم کی روٹ پر اپلوڈ کر دیں۔ اس فائل کے مندرجات ذیل کے مطابق ہونے چاہییں: کوڈ:
<?php
// phpBB 2.x auto-generated config file
// Do not change anything in this file!
$dbms = 'mysql4';
$dbhost = 'localhost';
$dbname = 'database_name';
$dbuser = 'databsae_user_name';
$dbpasswd = 'database_password';
$table_prefix = 'phpbb_';
define('PHPBB_INSTALLED', true);
?>
1۔localhost کی جگہ ڈیٹابیس ہوسٹکا نام لکھا جائے گا۔ مائی فری ویبز میں اس کا نام localhost ہی ہے۔ 2۔ database_name کی جگہ آپ کی فورم کی ڈیٹابیس کا نام ہوگا 3۔ databsae_user_name کی جگہ ڈیٹابیس یوزر کا نام ہوگا۔ 4۔ database_password کی جگہ ڈیٹابیس کا پاسورڈ ہوگا config.php اپلوڈ کرنے کے بعد فورم کا پیج براؤزر میں لوڈ کریں۔ اب یہ صحیح چلنی چاہیے۔ |
|
|
|
| ان 5 یوزرز نے نبیل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے: |
|
|
#2 |
|
ماہر
تاريخ شموليت: 30 دسمبر 2005
مقام: صوبہ سرحد پاکستان
پيغامات: 1,562
|
جواب
بہت اچھے نبیل
اتنے مفصل انداز میں فورم کی انسٹالیشن کا طریقہ قابلِ ستائش ہے۔ |
|
خیالِ یار کبھی ذکرِ یار کرتے رہے
اسی متاع پہ ہم روزگار کرتے رہے To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. |
|
|
|
|
| ان یوزر نے وہاب اعجاز خان کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے: |
|
|
#3 |
|
منتظم اعلٰی
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959
کورس رجسٹریشن نمبر: uwror102
|
وہاب، یار تم نے کچھ سخت الفاظ استعمال کر دیے ہیں۔ کچھ مسائل تو مجھے بھی درپیش آئے تھے فورم انسٹال کرنے کے دوران۔
میں کوشش کروں گا کہ کچھ سکرین شاٹس وغیرہ فراہم کرکے ان ہدایات کو بہتر بنا دوں۔ اور جن دوستوں کو کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے وہ بلاجھجک یہاں سوال کریں۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
ماہر
تاريخ شموليت: 16 جولاي 2005
مقام: ڈیرہ غازی خان
پيغامات: 4,493
|
بہت خوب نبیل صاحب
آپ نے واقعی محنت کی ہے، اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔ وہاب صاحب تو خیر چمپئین ہیں کمپیوٹر کے مگر ہم جیسے اناڑی لوگوں کے لئے واقعی یہ ایک مسلہ ہے۔ نبیل صاحب ایک بات اور وہ یہ کہ جب نام تبدیل کر کے a.htaccess فائل اپلوڈ کرتے ہیں تو یہ اپلوڈ ہونے کے بعد یہ فورا گم ہو جاتی ہے اور کوئی ایررر میسیج بھی نہیں آتا۔ برائے مہربانی ذرا اس پر روشنی ڈالیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ |
|
To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
منتظم اعلٰی
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959
کورس رجسٹریشن نمبر: uwror102
|
منیر طاہر، آپ باقی ہدایات پر عمل کرکے دیکھیں، فورم htaccess فائل کے بغیر بھی انسٹال ہو جائے گی۔
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
ماہر
تاريخ شموليت: 16 جولاي 2005
مقام: ڈیرہ غازی خان
پيغامات: 4,493
|
فورم تو اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے، میں صرف اس فائل کی تسلی کرنا چاہتا تھا۔
|
|
To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. |
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ماہر
تاريخ شموليت: 30 دسمبر 2005
مقام: صوبہ سرحد پاکستان
پيغامات: 1,562
|
جواب
یار نبیل مسائل تو ہیں اس سرور پر لیکن مجھے اتنے زیادہ مسائل کا سامنا اس لیے نہیں کرنا پڑا کہ تم لوگوں نے ہر ممکن میری مدد کی۔ اور اگر رہنمائی ساتھ رہے تویہ کام اتنا مشکل نہیں۔ مجھے سب سے بڑا مسئلہ اس سرور جو پیش آیا وہ config.phpکا تھا۔ جس کو زکریا نے حل کردیا تھا۔
اور میں نے وہ سخت بات اس تناظر میں کی کہ اتنی رہنمائی کے بعداگر پھر بھی فورم کی انسٹالیشن میں ناکامی ہوتی ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار پاکستانی میں تم کو پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ مذکور فائل کو گولی مارو اور انسٹالیشن شروع کرو۔اس لیے کہ میں نے خود چیک کیا ہے کہ میرے سرور پر یہ فائل موجود ہی نہیں ہے۔ اور پھر بھی میرا فورم انسٹال ہوا ہے۔ |
|
خیالِ یار کبھی ذکرِ یار کرتے رہے
اسی متاع پہ ہم روزگار کرتے رہے To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. |
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
منتظم اعلٰی
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959
کورس رجسٹریشن نمبر: uwror102
|
وہاب، تم نے اچھا کیا یاد دلا دیا۔ مجھے آخر میں config.php کا ہی مسئلہ درپیش آیا تھا۔ اس بارے میں جلد ہی لکھتا ہوں۔
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ماہر
تاريخ شموليت: 16 جولاي 2005
مقام: ڈیرہ غازی خان
پيغامات: 4,493
|
ارے واہ وہاب خود تو config.php میں مدد لو اور اگر کوئی اور اسی لائن پر چلے تو وہ کمپیوٹر کا استعمال ہی نہیں جانتا،
یہ شکر ہے تمہیں کسی عدالت عالیہ کا جج نہیں بنایا گیا ورنہ ہم جیسے لوگوں کو تو عمر قید ہونی ہی تھی، آپ کی دوربین نگاہوں سے بچ کے کہاں جا سکتے تھے۔ |
|
To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. |
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
ماہر
تاريخ شموليت: 30 دسمبر 2005
مقام: صوبہ سرحد پاکستان
پيغامات: 1,562
|
ارے یار پاکستانی تم نے تو میری بات دل پر ہی لے لی ہے۔ وہ کمپیوٹر والی بات جو میں نے محاورۃً کہی تھی ۔اسے میں واپس لے لیتا ہوں۔ اور اپنے میسج کو ابھی ایڈیٹ کیے دیتا ہوں۔ سوری یار تم کو اگر میری بات بری لگی ہو تو ایک دفعہ پھر میں معافی چاہتا ہوں۔
|
|
خیالِ یار کبھی ذکرِ یار کرتے رہے
اسی متاع پہ ہم روزگار کرتے رہے To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts. |
|
|
|
|
![]() |
| ٹیگز |
| اردو سوفٹویر, اردو پی ایچ پی بی بی |
| موضوع، فورم کے اوزار | |
|
|
مشابہ موضوعات
|
||||
| موضوع | تحریر: | فورم | جوابات | آخري پيغام |
| ویب سائٹ ٹمپلیٹ کے ذریعے اردو ویب سائٹ بنائیں | پردیسی | ویب پروگرامنگ | 11 | 09 جنوري 2008 01:31 ش |
| اب اک نئے فری ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں | مکی | اردو پیایچپیبیبی سپورٹ | 24 | 23 جنوري 2007 05:03 ش |
| فری فورم ہوسٹ میں نئی اردو ٹمپلیٹس | مکی | اردو پیایچپیبیبی سپورٹ | 8 | 04 جنوري 2007 01:14 ش |
| فری ویب ہوسٹ پر اردو پیایچپیبیبی نصب کرنا | پاکستانی | اردو پیایچپیبیبی سپورٹ | 29 | 13 جون 2006 12:17 ش |
| کیا آپ محفل فورم پر نئے ہیں؟ | کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟ |