اردو محفل فورم

واپس جايئے   اردو محفل فورم > اردو ویب پورٹل سے متعلق > ضروری اعلانات

Connect with Facebook

جواب ديجئے
 
موضوع، فورم کے اوزار
پرانا 12 جون 2008, 12:10 ش   #1
جیہ
لائبریری ٹیم رکن
 
تاريخ شموليت: 19 اپريل 2006
پيغامات: 10,216

ایوارڈ شوکیس

دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب (مکمل)

دو سال پہلے دیوان غالب پر جو کام اس محفل پر شروع ہوا تھا، آج میں سمجھتی ہوں کہ وہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ کم از کم میں جتنا کام کر سکتی تھی اپنی بساط بھر، وہ کر دیا۔ اب دیوانِ غالب (مکمل) آپ کے سامنے ہے۔

ان دو سالوں میں نسخۂ اردو ویب پر جو کام ہوا، اس کی تفصیل یہ ہے:
الف) یکم اپریل 2006 کو اس کی ٹائپنگ اور محفل پر پوسٹنگ مکمل ہوگئی۔ ٹائپنگ کرنے والوں کے نام یہ ہیں:
اعجاز اختر (الف عین)
سیدہ شگفتہ
نبیل نقوی
شعیب افتخار (فریب)
محب علوی
رضوان
شمشاد

ب) اپریل 2006 میں ہی اعجاز عبید صاحب نے سارے کام کو ایک فائل میں مرتب کیا۔ اس کی ابتدائی پروف ریڈنگ کی اور اس کا دیباچہ لکھا۔ نیز مندرجہ ذیل نسخوں کے ساتھ موازنہ کیا اور ان نسخوں کے اختلاف پر فٹ نوٹس لکھے۔

1۔ دیوانِ غالب۔ مکتبہ الفاظ علی گڑھ
2۔ دیوان غالب۔ نسخہ تاج کمپنی لاہور
3۔ دیوانِ غالب۔ نول کشور پریس لکھنؤ

ج) اپریل 2006 کو میں نے محفل میں شمولیت اختیار کی ۔ مئی میں دیوان پر کام شروع کیا اور 20 جون 2006 کو میں نے اس کی پروف ریڈنگ مکمل کی اور مندرجہ ذیل نسخوں کے ساتھ موازنہ کیا اور ان نسخوں کے اختلاف پر فٹ نوٹس لکھے۔

1۔ نواۓ سروش از مولانا غلام رسول مہر(نسخۂ مہر)
2۔ شرحِ دیوانِ غالبؔ از علامہ عبدالباری آسی ( نسخۂ آسی)
3۔ دیوانِ غالبؔ (فرہنگ کے ساتھ)
4۔ دیوانِ غالبؔ نسخۂ طاہر
5۔ دیوان غالب (نسخۂ حمیدیہ)

حالانکہ ان پانچ نسخوں کے علاوہ میرے پاس 5 اور نسخے موجود تھے مگر ان کو مستند نہ جانتے ہوئے ، ان سے استفادہ نہ کیا۔

اس کے علاوہ ایک ضمیمہ کا اضافہ کیا جس میں نسخۂ مہر سے اس کلام کو ٹائپ کرکے شامل کیا جو غلام رسول مہر صاحب نے مولانا عبد الباری کے نسخے سے نقل کیا تھا۔

د) 12 مارچ 2007 کو میں نے ضمیمۂ دوم کا اضافہ کیا۔ ضمیمۂ دوم در اصل نسخۂ حمیدیہ سے 7 غزلوں کا انتخاب تھا۔
ھ) اسی دوران مجھے دیوان غالب کا ایک اور نسخہ ملا۔ یہ نسخہ حامد علی خان نے مرتب کیا تھا۔ اس نسخے کو مرتب کرتے وقت ان کے پیش نظر بے شمار نسخے تھی۔ ان سارے نسخوں میں جو اختلاف تھے، وہ حامد علی خان نے حواشی میں ذکر کیے۔ میں نے ان حواشی اور فٹ نوٹس کو ٹائپ کرکے ان کو 7 اکتوبر 2007 کو نسخۂ اردو ویب میں شامل کیا۔

و) اسی دوران جناب اعجاز عبید صاحب نے بھی دیوان پر جاری رکھا اور مندرجہ ذیل نسخوں سے وہ اشعار جو ہمارے نسخہ میں درج نہیں تھے، ان کو ٹائپ کرکے مجھے بھیج دیے:

1۔ گلِ رعنا، نسخۂ شیرانی، نسخۂ بھوپال بخطِ غالب، نسخۂ رضا سے
2۔ انتخاب نسخۂ بھوپال کی باز یافت۔ سید تصنیف حیدر، ماہنامہ آج کل، فروری ۲۰۰۷ء (نسخۂ مبارک علی کے حوالے اسی سے ماخوذ ہیں)
3۔ دیوانِ غالب (کامل) تاریخی ترتیب سے۔ کالی داس گپتا رضاؔ

میں نے ان اشعار کی پروف ریڈنگ کی، ان کو اس نسخے میں (نسخہ حمیدیہ کے ترتیب پر) مناسب جگہوں پر رکھا۔ میرے پاس موجود دوسرے نسخوں کے ساتھ موازنہ کیا اور اختلاف پر بھی فٹ نوٹس لکھے۔ مزید کام یہ کیا کہ وہ اشعار جو متداول و مشہور دیوان کا حصہ نہیں تھے، ان اشعار اس نسخے میں سرخ رنگ سے نمایاں کیا۔

مزید براں فرخ بھائی(سخنور) نے چند اشعار اور حواشی میں پروف کی غلطیوں کی نشاندہی کی تھی، ان کی تصحیح کی۔ ایک مشہور شعر چھوٹ گیا تھا اس کو شامل کردیا۔

ز) اسی دوران مولانا امتیاز عرشی کا ایک مضمون نظر سے گزرا جو کہ ماہنامہ ماہ نو کے فروری 1998 کے غالب نمبر میں شامل تھا۔ یہ مضمون دیوان غالب کے ایک نسخہ جو کہ نسخۂ بدایوں کے نام سے مشہور ہے پر تھا۔ معلوم ہوا کہ نسخۂ بدایوں میں دو اشعار ایسے شامل ہیں جو کہ کسی اور نسخے میں شامل نہیں۔ وہ اشعار یہ ہیں:

اور تو رکھنے کو ہم دہر میں کیا رکھتے تھے
مگر ایک شعر میں انداز رسا رکھتے تھے
اس کا یہ حال کہ کوئی نہ ادا سنج ملا
آپ لکھتے تھے ہم اور آپ اٹھا رکھتے تھے

ان دو کو فوراً شامل کردیا۔

یہ فائل آپ میرے دستخط میں دیے گیے ویب سائٹس سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں

دعاؤں کی طالب۔۔

جویریہ مسعود
منسلک فائلیں
فائل کی ٹائپ: zip Deewan e Ghalib - Nuskha e UrduwebDotOrg Complete June 2008.zip‏ (233.6 کلوبائٹ, 152 مشاہدات)

آخری تدوین از جیہ : 09 مارچ 2009 بوقت 05:13 ص
جیہ آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 45 یوزرز نے جیہ کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 12 جون 2008, 12:12 ش   #2
نبیل
منتظم اعلٰی
 
تاريخ شموليت: 01 جولاي 2005
پيغامات: 11,959

ایوارڈ شوکیس
لائف ٹائم اچیومنٹ بہترین سافٹ وئیر میکر فعال لائبریری ٹیم رکن بہترین سوفٹویر میکر 
کل ایوارڈ: 6

جزاک اللہ خیر جویریہ بہن۔
میں نے اس موضوع کو اعلانات کے زمرے میں منتقل کر دیا ہے تاکہ یہ صفحہ اول پر بھی نمایاں ہو جائے۔
نبیل آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 9 یوزرز نے نبیل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 12 جون 2008, 12:13 ش   #3
جیہ
لائبریری ٹیم رکن
 
تاريخ شموليت: 19 اپريل 2006
پيغامات: 10,216

ایوارڈ شوکیس

شکریہ نبیل بھائی۔ میں حیران ہو رہی تھی کہ اس دھاگے نے اعلانات پر چھلانگ کیسے لگائی۔
جیہ آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 2 یوزرز نے جیہ کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 12 جون 2008, 12:17 ش   #4
ابوشامل
لائبریری ٹیم رکن
 
ابوشامل کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 02 مارچ 2007
مقام: کراچی، پاکستان
پيغامات: 2,805

ایوارڈ شوکیس

کام معیاری ہوگا اس کے لیے صرف اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ جیہ نے کیا ہے۔ بہت خوب!


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.

ابوشامل آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 9 یوزرز نے ابوشامل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 12 جون 2008, 12:19 ش   #5
جیہ
لائبریری ٹیم رکن
 
تاريخ شموليت: 19 اپريل 2006
پيغامات: 10,216

ایوارڈ شوکیس

کیوں شرمندہ کرتے ہیں ابو شامل بھائی۔ بہر حال شکریہ
جیہ آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 3 یوزرز نے جیہ کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 12 جون 2008, 01:07 ش   #6
گرو جی
ماہر
 
گرو جی کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 07 جون 2008
پيغامات: 1,696
ماشا اللہ جیہ جی مبارک باد
گرو جی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 2 یوزرز نے گرو جی کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 12 جون 2008, 01:08 ش   #7
محمد وارث
منتظم اعلٰی
 
محمد وارث کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 31 مٓی 2007
مقام: سیالکوٹ، پاکستان
پيغامات: 9,375

ایوارڈ شوکیس
پسندیدہ میل رکن بہترین لکھاری بہترین ٹیم ورک بہترین انفرادی کام 
کل ایوارڈ: 7

جزاک اللہ خیراً جیہ صاحبہ، بہت لاجواب کام ہے۔


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
محمد وارث آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 2 یوزرز نے محمد وارث کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 12 جون 2008, 01:10 ش   #8
ابن سعید
منتظم اعلٰی
 
تاريخ شموليت: 02 فروري 2008
مقام: نئی دہلی، ہند
پيغامات: 21,827

ایوارڈ شوکیس

چھوڑیئے اب کون تعریف کرے اور مبارکباد دے۔ اب تو کام ہو ہی گیا۔

مزاق بر طرف واقعی اپیا آپ اور اس کام میں شریک دوسرے سارے احباب خصوصاً سن رسیدہ جوان چاچو قابل مبارکباد ہیں۔


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
ابن سعید آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 2 یوزرز نے ابن سعید کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 12 جون 2008, 01:12 ش   #9
گرو جی
ماہر
 
گرو جی کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 07 جون 2008
پيغامات: 1,696
میں ایک درخواست کروں‌اگر اجازت ہو
مجھے پتہ ہے کہ یہ خالصتاً دیوانے اردو کے لئے ہے
مگر اس کو adobe میں‌ تبدیل کر لیا جائے تا کہ کوئی اس کی غیر قانونی نقل نہ کر سکے
یہ صرف میں‌ نے ایک مشورے کے طور پر بات کہی ہے
گرو جی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 12 جون 2008, 01:39 ش   #10
زیک
جادوگر
 
تاريخ شموليت: 10 جولاي 2005
مقام: ارضِ وسطٰی
پيغامات: 9,438

ایوارڈ شوکیس
بہترین فوٹو گرافر بہترین معلوماتی رکن بہترین سلسلہ بہترین معلوماتی رکن 
کل ایوارڈ: 4

زبردست کام کیا ہے۔


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
زیک آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان یوزر نے زیک کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
جواب ديجئے

ٹیگز
دیوان, دیوان غالب, غالب, مرزا غالب

موضوع، فورم کے اوزار

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات
آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں

مسکراھٹيں آن ہیں
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے


مشابہ موضوعات
موضوع تحریر: فورم جوابات آخري پيغام
اردو وکی ڈاٹ آرگ کا اجراء اور محترم نبیل ابنِ آدم آپ کی تجاویز ، آرا اور شکایات 13 13 جون 2008 11:34 ص
دیوانِ غالب (نسخہ اردوویب ڈاٹ آرگ) اب مزید بہتر جیہ غالبیات 10 04 نومبر 2007 02:51 ص
اردو ویب آرگ: لوگو سیدہ شگفتہ آپ کی تجاویز ، آرا اور شکایات 2 28 مٓی 2007 08:33 ص
اردو وکی ڈاٹ آرگ پہ اردو فورم ابنِ آدم اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی سپورٹ 2 05 مٓی 2007 08:31 ش
دیباچہ/مقدمہ نسخۂ اردو ویب الف عین غالبیات 22 02 جولاي 2006 08:15 ص


کیا آپ محفل فورم پر نئے ہیں؟ کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟

تمام اوقات GMT ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔02:02 ش

Powered by vBulletin® Version 3.8.1
Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.