اردو محفل فورم

واپس جايئے   اردو محفل فورم > محفلِ ادب > بزم سخن > حمد، نعت، مدحت و منقبت

Connect with Facebook

جواب ديجئے
 
موضوع، فورم کے اوزار
پرانا 17 مارچ 2008, 04:54 ش   #1
زونی
ماہر
 
زونی کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 25 نومبر 2007
مقام: لاہور، پاکستان
پيغامات: 3,391
کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا

قاسمی صاحب کی بہت خوبصورت نعت ھے جو میں آپ لوگوں سے بھی شئیر کر رہی ہوں۔





کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
اس کی دولت ھے فقط نقشِ کفِ پا تیرا

تہ بہ تہ تیرگیاں ذہن پہ جب لوٹتی ہیں
نور ہو جاتا ھے کچھ اور ہویدا تیرا

کچھ نہیں سوجھتا جب پیاس کی شدت سے مجھے
چھلک اٹھتا ھے میری روح میں مینا تیرا

پورے قد سے میں کھڑا ہوں تو یہ ھے تیرا کرم
مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ھے سہارا تیرا

دستگیری میری تنہائی کی تو نے ہی تو کی
میں تو مر جاتا اگر ساتھ نہ ہوتا تیرا

لوگ کہتے ہیں سایہ تیرے پیکر کا نہ تھا
میں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ھے سایہ تیرا

تو بشر بھی ھے مگر فخرِ بشر بھی تو ھے
مجھ کو تو یاد ھے بس اتنا سراپا تیرا

میں تجھے عالمِ اشیاء میں بھی پا لیتا ہوں
لوگ کہتے ہیں کہ ھے عالمِ بالا تیرا

میری آنکھوں سے جو ڈھونڈیں تجھے ہر سو دیکھیں
صرف خلوت میں جو کرتے ہیں نظارا تیرا

وہ اندھیروں سے بھی درّانہ گزر جاتے ہیں
جن کے ماتھے میں چمکتا ھے ستارا تیرا

ندیاں بن کے پہاڑوں میں تو سب گھومتے ہیں
ریگزاروں میں بھی بہتا رہا دریا تیرا

شرق اور غرب میں نکھرے ہوئے گلزاروں کو
نکہتیں بانٹتا ھے آج بھی صحرا تیرا

اب بھی ظلمات فروشوں کو گلہ ھےتجھ سے
رات باقی تھی کہ سورج نکل آیا تیرا

تجھ سے پہلے کا جو ماضی تھا ہزاروں کا سہی
اب جو تاحشر کا فردا ھے وہ تنہا تیرا

ایک بار اور بھی بطحا سے فلسطین میں آ
راستہ دیکھتی ھے مسجدِ اقصی تیرا



احمد ندیم قاسمی
زونی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان 10 یوزرز نے زونی کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 17 مارچ 2008, 05:14 ش   #2
سخنور
موڈریٹر
 
سخنور کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 20 ستمبر 2007
مقام: لاہور
پيغامات: 6,443

ایوارڈ شوکیس
سخن فہم محفل فعال رکن برائے گوشہ اطفال سخن فہم محفل 
کل ایوارڈ: 3

واہ زونی بہت خوب نعت ہے لیکن مجھے حیرت ہے کہ آپ کو تو شاعری سے دلچسپی نہیں لیکن یہاں لگتا ہے جیسے شاعری کے علاوہ اور کوئی دلچسپی نہیں -

کیا تنگ ہم ستم زدگاں کا جہان ہے
جس میں کہ ایک بیضۂ مور آسمان ہے
- غالب
سخنور آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 17 مارچ 2008, 07:12 ش   #3
محمد وارث
منتظم اعلٰی
 
محمد وارث کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 31 مٓی 2007
مقام: سیالکوٹ، پاکستان
پيغامات: 9,375

ایوارڈ شوکیس
پسندیدہ میل رکن بہترین لکھاری بہترین ٹیم ورک بہترین انفرادی کام 
کل ایوارڈ: 7

بہت اعلیٰ نعت ہے شکریہ آپ کا شیئر کرنے کیلیئے


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
محمد وارث آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 19 مارچ 2008, 03:57 ش   #4
زونی
ماہر
 
زونی کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 25 نومبر 2007
مقام: لاہور، پاکستان
پيغامات: 3,391
بہت شکریہ آپ سب حضرات کا
زونی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 19 مارچ 2008, 04:04 ش   #5
زونی
ماہر
 
زونی کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 25 نومبر 2007
مقام: لاہور، پاکستان
پيغامات: 3,391
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: سخنور پيغام ديکھيے
واہ زونی بہت خوب نعت ہے لیکن مجھے حیرت ہے کہ آپ کو تو شاعری سے دلچسپی نہیں لیکن یہاں لگتا ہے جیسے شاعری کے علاوہ اور کوئی دلچسپی نہیں -





شکریہ فرّخ بھائی دراصل شاعری سے دلچسپی تو ھے لیکن صرف اچھی شاعری پڑھنے کی حد تک لیکن یہ شوق بھی جنون کی حد تک نہیں ھے جیسے کہ آپ سب لوگوں کو ھے اور ماشااللہ محفل پہ سب لوگوں کا علم بھی وسیع ھے شاعری کے عروض وغیرہ کے حوالے سے
زونی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان یوزر نے زونی کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 21 مارچ 2008, 01:03 ش   #6
ایم اے راجا
ماہر
 
ایم اے راجا کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 04 نومبر 2007
مقام: Mirpurkhas, Sindh
پيغامات: 1,730

ایوارڈ شوکیس

سبحان اللہ بہت پیاری نعت ہے، شیئر کرنے کا شکریہ، زونی جی۔

کسی دن ترے غم بھلا ہی تو دیں گے
مگر داغ ، ان کی گو ا ہی تو دیں گے
ایم اے راجا آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
ان یوزر نے ایم اے راجا کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:
پرانا 22 مارچ 2008, 07:13 ص   #7
سیدہ شگفتہ
موڈریٹر
 
سیدہ شگفتہ کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 16 دسمبر 2005
پيغامات: 10,835

ایوارڈ شوکیس
فعال لائبریری ٹیم رکن لائبریری سرپرائز ایوارڈ فعال لائبریری ارکان 
کل ایوارڈ: 3

زونی
سیدہ شگفتہ آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 28 مارچ 2008, 04:39 ش   #8
زونی
ماہر
 
زونی کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 25 نومبر 2007
مقام: لاہور، پاکستان
پيغامات: 3,391
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: سیدہ شگفتہ پيغام ديکھيے
زونی




بہت شکریہ شگفتہ اور ساگر صاحب
زونی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 28 مارچ 2008, 04:49 ش   #9
فرحت کیانی
موڈریٹر
 
فرحت کیانی کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 27 نومبر 2006
پيغامات: 2,966

ایوارڈ شوکیس
لائبریری سرپرائز ایوارڈ فعال لائبریری ٹیم رکن فعال لائبریری ارکان بہترین رکن برائے شعر وشاعری 
کل ایوارڈ: 4

جزاک اللہ۔۔
زونی آپ کی پوسٹ سے مجھے اپنے سکول کے دن یاد آ گئے جب ہماری ایک سینیئر آل پاکستان مقابلہء نعت خوانی میں پہنچی تھیں اور ٹیچرز ان کو ہر روز اسمبلی میں پریکٹس کراتی تھیں۔۔اس طرح پورے سکول کو یہ نعت زبانی یاد ہو گئی تھی

زمانہ عقل کو سمجھے ہوئے ہے مشعلِ راہ
کسے خبر کہ جنوں بھی ہے صاحبِ ادراک
فرحت کیانی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
پرانا 29 مارچ 2008, 05:36 ص   #10
الف نظامی
لائبریری ٹیم رکن
 
الف نظامی کا اوتار
 
تاريخ شموليت: 16 نومبر 2005
پيغامات: 6,291

ایوارڈ شوکیس

بہت خوب.

علی حیدر!

To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.


To view links or images in signatures your post count must be 0 or greater. You currently have 0 posts.
الف نظامی آف لائن ہے   اقتباس کے ساتھ جواب دیں
جواب ديجئے

ٹیگز
poetry, urdu poetry, احمد ندیم قاسمی, شاعری, قاسمی, نعت

موضوع، فورم کے اوزار

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات
آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں

مسکراھٹيں آن ہیں
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے


مشابہ موضوعات
موضوع تحریر: فورم جوابات آخري پيغام
شیدا بمقابلہ بش قیصرانی لطائف 13 06 نومبر 2009 04:10 ش
یہ زمانہ یہ دور کچھ بھی نہیں - نصیر الدین نصیر عبدالجبار پسندیدہ کلام 4 22 اگست 2009 12:57 ش
ہم بھول گئے رے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے نبیل موسیقی کی دنیا 1 26 نومبر 2007 10:18 ش
سوچا نہیں اچھا بُرا، دیکھا سُنا کچھ بھی نہیں مون پسندیدہ کلام 7 02 ستمبر 2007 12:22 ش
کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں اظہرالحق موسیقی کی دنیا 1 20 فروري 2006 01:47 ش


کیا آپ محفل فورم پر نئے ہیں؟ کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟

تمام اوقات GMT ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔02:00 ش

Powered by vBulletin® Version 3.8.1
Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.