1. آپ فی الحال ہمارا فورم بطور مہمان ملاحظہ فرما رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو اکثر مراسلات اور دیگر فیچرز تک محدود رسائی حاصل ہے۔ ہماری مفت کمیونٹی میں شامل ہو کر آپ نئے موضوعات شروع کرنے، دیگر ارکان سے ذاتی پیغامات کے ذریعے خط و کتابت کرنے، رائے شماری میں حصہ لینے، مواد اپلوڈ کرنے اور ان جیسے دیگر خاص فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن نہ صرف تیز رفتار اور سادہ بلکہ بالکل مفت بھی ہے لہٰذا آج ہی ہماری کمیونٹی میں شامل ہو جائیے۔اگر آپ کو رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کیجیے۔
+ موضوع کا جواب بھیجیں
نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: کہیں وردی کی جگہ وردی نہ آ جائے۔۔

  1. #1

    کہیں وردی کی جگہ وردی نہ آ جائے۔۔

    میرے ذہن میں جو خیال آ رہا تھا آج میں نے اس کے بارے میں ایک تجزیہ بھی پڑھ لیا ہے۔ ایوب خان کے خلاف تحریک نے زور پکڑ لیا تھا تو اس نے اقتدار یحیی خان کے حوالے کر دیا تھا۔ یہی کچھ ہونے کا امکان آج بھی موجود ہے۔

    حلف اٹھانے کے بعد شاید صدر جنرل پرویز مشرف قبائلی علاقوں کی تشویشناک صورتحال کا بہانہ بنا کر بینظیر بھٹو سے یہ بھی منوا لیں کہ کیوں نہ سال بھر کے لیے ایک کثیرالجماعت نگران یا قومی حکومت بنا لی جائے جو اس بات کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہو کہ اگلے انتخابات کب ہونگے۔

    ان کی خواہش ہو گی کہ یہ سب کچھ جلد از جلد طے پا جائے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بات بننے سے پہلے ہی وائس چیف آف آرمی سٹاف تیزی سے بڑا ہو کر اپنا حق مانگنے لگے۔
    مزید پڑھیں: کہیں وائس چیف حق نہ مانگنے لگے

    ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ہر نئے حملہ آور کو نجات دہندہ کے روپ میں دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہو گا کہ اگر جنرل مشرف کی جگہ لینے کوئی اور جنرل آگے آیا تو یہ بھی آمریت ہی ہوگی۔
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  2. ان یوزر نے نبیل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:


  3. #2
    ساجداقبال کا اوتار
    Status : ساجداقبال آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 16 جولاي 2006
    مقام : اسلام آباد
    پیغامات : 2,017
    پوائنٹس
    10,051
    درجہ
    69
    Points: 10,051, Level: 69
    Level completed: 34%, Points required for next Level: 199
    Overall activity: 7.8%
    یہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگوں کو احتجاج سے روک رہا ہے۔ ہم یہاں فوج کو سیاست سے نکالنے کی بات کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف سیاستدانوں کے حوالے کیے جانے پر سیاست کا کیا حال ہوگا، ماضی قریب کے مشاہدات ہی کافی ہیں۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  4. #3
    اقتباس اصل پیغام ارسال کردہ از: نبیل پیغام دیکھیے
    میرے ذہن میں جو خیال آ رہا تھا آج میں نے اس کے بارے میں ایک تجزیہ بھی پڑھ لیا ہے۔ ایوب خان کے خلاف تحریک نے زور پکڑ لیا تھا تو اس نے اقتدار یحیی خان کے حوالے کر دیا تھا۔ یہی کچھ ہونے کا امکان آج بھی موجود ہے۔



    مزید پڑھیں: کہیں وائس چیف حق نہ مانگنے لگے

    ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ہر نئے حملہ آور کو نجات دہندہ کے روپ میں دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہو گا کہ اگر جنرل مشرف کی جگہ لینے کوئی اور جنرل آگے آیا تو یہ بھی آمریت ہی ہوگی۔
    نبیل ،
    ابھی تک تو ایسا ہونے کی توقع نہیں۔ کیوں کہ پاکستانی عوام میں ، اس وقت محض مشرف کی وجہ سے ، فوج کے خلاف بر انگیختگی پائی جاتی ہے۔ ایسے حالات میں نئے آرمی چیف بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ نہیں ڈالیں گے۔ اور یہ پہلی بار ہے کہ عوام میں فوجی حکومت کے خلاف اس قدر نفرت پائی جاتی ہے۔ اگرچہ اس نفرت کا اظہار سڑکوں پہ نہیں ہو رہا لیکن ذرائع ابلاغ کی خبریں سب کچھ واضح کر رہی ہیں۔ عوام اور ملک کو تو جو نقصان پہنچا سو پہنچا ، اب مشرف کی ہٹ دھرمی کہیں فوج میں اختلافات کے بیج نہ بو دے اور یہی ایک پہلو ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر ، خدانخواستہ ، پاکستان میں بہت بڑے خون خرابے کا اندیشہ ہو گا۔
    آپ نے کل امریکی حکومت کے ایک منصوبے کا سنا ہو گا کہ اگر پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہا پسندوں کے ہاتھ لگنے کا اندیشہ پیدا ہوا تو واشنگٹن ، پاکستان کی جوہری تنصیبات پر فوج اتارنے کا منصوبہ تیار کر چکا ہے۔ اسی سے اندازہ کر لیجئیے کہ حالات کیا رخ اختیار کر سکتے ہیں اور بیرونی و اندرونی با خبر حلقے کن خطوط پر اس منصوبے کی تشکیل کو اہمیت دے رہے ہیں۔
    اللہ پاکستان کی خیر کرے۔
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

+ موضوع کا جواب بھیجیں

مشابہ موضوعات

  1. مشرف کی وردی اور بیوی
    By نامعلوم شخص in forum لطائف
    جوابات: 11
    آخری پیغام: 31 اكتوبر 2007, 06:59 ش
  2. ڈیزل کی جگہ ناریل کا تیل
    By پاکستانی in forum سائنس اور ہماری زندگی
    جوابات: 2
    آخری پیغام: 10 مٓی 2007, 09:45 ص
  3. یہ تو وہی جگہ ہے!
    By گلِ لالہ in forum تعارف
    جوابات: 94
    آخری پیغام: 02 مٓی 2007, 03:57 ش
  4. ای میلز کو دوسری جگہ ریسیو کرنا
    By AMERICAN in forum آئی ٹی کے سوال و جواب
    جوابات: 1
    آخری پیغام: 04 جنوري 2007, 01:39 ش
  5. آنسو کی جگہ پتھر
    By الف نظامی in forum طب اور صحت
    جوابات: 2
    آخری پیغام: 12 اكتوبر 2006, 08:54 ش

آپ کے اختیارات بسلسلہ ترسیل پیغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں