گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے باوجود ابھی تک عمران خان نے گرفتاری نہیں دی ہے اور نامعلوم مقام سے بیان جاری کیا ہے کہ جنرل پرویز نے متعلقہ عدالتی فیصلے کے خوف سے یہ غیر قانونی اقدام کیا ہے۔ عمران خان نے عوام سے آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کا وعدہ کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں جبکہ وکلا اپنی تحریک میں اکیلے ہیں اور دوسری سیاسی جماعتیں شرمناک کردار ادا کر رہی ہیں، عمران خان ایسی قیادت فراہم کر سکتا ہے جس کے تحت عوام آمریت کے خلاف تحریک کے لیے متحد ہو سکتے ہیں۔
نبیل بھائی اس سے میں اتفاق نہیں کرتا۔ عمران کا رویہ مشرف سے بھی زیادہ آمرانہ ہے اور اسی بناء پر اس کی جماعت آج تک عوام میں اپنی جڑیں نہیںبنا سکی۔ فی الحال تو کسی قائد کے بغیر ہی تحریک چلے گی ہاںشاید سابق چیف جسٹس ہی اسے لیڈ کریں لیکن ایسی صورت میں انکی زندگی بھی خطرے میںہوگی۔
جو رُکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاںسے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
خرم، میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوںکہ عمران خان ناکام سیاستدان ثابت ہوا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس کی گراس روٹس سے دور رہنا ہے۔ لیکن اس کی قائدانہ صلاحیتوں اور مستقل مزاجی کے سبھی قائل ہیں اور اس وقت یہ موقع ہے کہ عمران خان اپنی پرانی غلطیوں کو دھو ڈالے۔ اسے چاہیے کہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں کو ساتھ ملائے۔ اس سے اس کو سٹریٹ پاور مہیا ہو سکتی ہے۔
نبیل بھائی مسلم لیگ (ن) کی قیادت تو ویسے ہی مطلب پرست ہے اور آزمائے ہوئے اور پٹے ہوئے مہرے ہیں۔ جو اپنی جماعت میں جمہوریت نہ لا سکیں وہ ملک میں جمہوریت کہاں لائیںگے؟ اور رہ گئی جماعت اسلامی تو بھائی جماعت تو آئی ایس آئی کی بریفنگ کے بغیر ایک قدم نہیں چلتی ہاں ٹوپی ڈرامہ جتنا مرضی کروالیں ان سے۔ موجودہ سیاسی نظام میں تو کوئی ایسا چہرہ نظر نہیں آتا جو کسی بھی تحریک کی قیادت کر سکتا ہو کیونکہ ایسی کسی تحریک کی قیادت کے لئے اپنے مقصد پر یقین اور اپنے عوام سے پیار ہونا چاہئے جو کی فی الحال مجھ کج نظر کو دکھائی نہیں دیتا۔
جو رُکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاںسے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
ایک بار ایک بینک کا کیشئیر کافی لمبے فراڈ میںپکڑا گیا۔ اسے پولیس کے حوالے اس لئے نہیںکیا گیا کہ بینک کی بدنامی ہوگی۔ اس کی جگہ نیا بندہ بھرتی کرنے کے لئے اشتہار دیا گیا۔
پہلا امیدوار وہی نکلا جس نے فراڈ کیا تھا۔ بینک والے پریشان کہ یہ کیا۔ فراڈئیے نے جواب دیا:
"سر جی، جو نیا بندہ آئے گا، وہ مکان، گاڑی، بچوں کے لئے فراڈ کرے گا۔ میں یہ سب کرکے پہلے ہی فارغ ہو چکا ہوں"
کہتے ہیں کہ اسے واپس ملازمت پر رکھ لیا گیا
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت جس وجہ سے ہٹائی جائے گی، نئے آنے والے اس سے بھی زیادہ شاہکار نکلنے ہیں![]()
نبیل بھائی نکار خانے میں طوطی کی آواز سنے گا کون۔۔۔۔۔؟عمران خان ناکام اس لیے ہے کہ سیاست اسے اتی ہی نہیں ہے۔۔۔۔سیاست میں چاہیے جھوٹ پے جھوٹ جو اس کے بس کا کام نہیں ہے۔۔۔۔ایک پروگرام میں شیخ رشید نے اسے کہا کہ"اپ ٹھرے مععمولی کرکٹر اپ کو سیاست کا کیا پتہ۔۔۔عمران نے کہا۔۔۔۔۔۔۔اگر اپ جیسے لوگوں کو سیاست دان کہتے ہیںتو میں معمولی کرکٹر ہی اچھا ہوں۔اللہ مجھے اپ جیسا لوٹا تو نا بنائے۔۔۔۔مشرف کے خلاف کھل ک بولتا ہے بنا کسی ڈر لحاظ کے۔فضل الرخمٰن نے A P C سے غداری کی سب سے پہلے عمران نے بات اٹھائی۔۔۔اور دیکھ لیں بات صیح ثابت بھی ہوئی۔۔۔۔کراچی بلاسٹ کے بعد سب نے بی بی کو کال کی حال چال پوچھا ہمدردی دیکھائی واحد عمران نے نہیں کی اس نے تو میڈیا میں آ کے کہا کہ کال کرنی ہے تو میں مرنے والوں کے گھر والوں کو کروں گا ان سے افسوس کرنے جاوں گا۔۔۔۔۔مقصد یہ ہے کی عمران اچھا لیڈر بن سکتا ہے اگر نئی نسل اس کا ساتھ دے زیادہ سے زیادہ اس کی پارٹی جوئن کر کے۔۔۔۔۔۔اس ووٹ کر کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔۔
نہیں وہ شخص مقدرمیں پھر بھی اُس سے ملتےہیں فراز
بڑا پُر لطف لگتاہے مقدر کو سزادینا
عمران خان کے ناکام ہونے کی ایک وجہ تو لوگوں کا تعصب ہے۔۔۔۔ یہاں کراچی میں تو اکثر لوگوں کو میں نے یہ کہتے سنا ہے کہ عمران خان پنجابی ہے اور وہ بہت تعصبی ہے، یہاں کے لیے کچھ نہیں کرے گا۔۔۔۔
اب ایسی باتوں اور خیالات کے بعد کیا امید رکھی جاسکتی ہے؟
نجانے کیوں ہمارے دل کو تم نے دل نہیں سمجھا
یہ شیشہ توڑ ڈالا، پیار کے قابل نہیں سمجھا
عمران خان اپنے خفیہ ٹھکانے سے:
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=i6e5G8yJSes[/ame]
آخری تدوین از زیک : 07 نومبر 2007 بوقت 06:20 ص
To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
اچھا کیا عمران نے گرفتاری نہیں دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں دیتا بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں وہ شخص مقدرمیں پھر بھی اُس سے ملتےہیں فراز
بڑا پُر لطف لگتاہے مقدر کو سزادینا