1. آپ فی الحال ہمارا فورم بطور مہمان ملاحظہ فرما رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو اکثر مراسلات اور دیگر فیچرز تک محدود رسائی حاصل ہے۔ ہماری مفت کمیونٹی میں شامل ہو کر آپ نئے موضوعات شروع کرنے، دیگر ارکان سے ذاتی پیغامات کے ذریعے خط و کتابت کرنے، رائے شماری میں حصہ لینے، مواد اپلوڈ کرنے اور ان جیسے دیگر خاص فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن نہ صرف تیز رفتار اور سادہ بلکہ بالکل مفت بھی ہے لہٰذا آج ہی ہماری کمیونٹی میں شامل ہو جائیے۔اگر آپ کو رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کیجیے۔
+ موضوع کا جواب بھیجیں
صفحہ 1 از 6 1 2 3 4 5 ... آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 52

موضوع: روشن خیالی کا مکروہ چہرہ

  1. #1

    روشن خیالی کا مکروہ چہرہ

    “ترکی میں حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو ایک ترک سپاہی ہتھکڑی لگا کر لیجارہا ہے۔ گل اسلان نامی خاتون کو اس جرم کی پاداش میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی اور اسکے بعد گرفتاری اور عدالت کا سامنا۔ “
    روشن خیالی کا مکروہ چہرہ آپ کے سامنے ہے، اور جانے کتنے چہرے ہیں ایک سے ایک بھیانک
    تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرے گی
    جو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا ۔ ۔ ۔ ۔ ناپائیدار ہوگا !!
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  2. #2
    اظہرالحق کا اوتار
    Status : اظہرالحق آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 05 نومبر 2005
    مقام : شارجہ ، متحدہ عرب امارات
    پیغامات : 637
    Points
    45.81
    پوائنٹس
    7,182
    درجہ
    59
    Points: 7,182, Level: 59
    Level completed: 16%, Points required for next Level: 168
    Overall activity: 0%

    Re: روشن خیالی کا مکروہ چہرہ

    اقتباس اصل پیغام ارسال کردہ از: خاور بلال

    خاور جی ، یہ تو ترکی کی بات ہے جہاں “اتا ترک“ جیسا “روشن خیال“ عامل بندہ رہبر تھا ۔ ۔ اور اسنے پوری قوم کو روشن خیال کر دیا ، مگر ذرا اپنے اسلام کے قلعے پر بھی نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ کیا کہتی ہیں ہمارے ہاں کی حواتین ۔ ۔

    ویسے تو پاکستان میں طالبانئزیشن کا بھی آغاز ہو گیا ہے اور وہ بھی اسلام آباد سے ۔ ۔ ۔ ۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/s..._raid_rs.shtml

    وہ سب کچھ ٹھیک ہے مگر اس نیوز کے نتیجے میں حواتین کی تنظیموں کی طرف سے جو بیان آئیں گے اور آ رہے ہیں وہ بھی دیکھیے گا ۔ ۔ ۔ ۔فرق صاف ظاہر ہے ۔ ۔ ۔
    زندگی کو توڑ کہ دیکھا ہے اظہر
    ٹکڑے ٹکڑے پر کہانی نئی نئی سی تھی

    میں ہوں ، اظہر!

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  3. #3

    اختلافات کا ملک

    ایسی خبریں پڑھ کر ہی اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ

    pakistan is a country of contradictions
    " طالبانئزیشن کا بھی آغاز ہو گیا ہے اور وہ بھی اسلام آباد سے"
    بہت گہری بات ہے، اس پر اظہر کچھ وضاحت کرو تو دلچسپ بحث سامنے آئے گی۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    |
    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  4. #4
    ابوشامل کا اوتار
    Status : ابوشامل آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 02 مارچ 2007
    مقام : کراچی، پاکستان
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 2,932
    Points
    25.55
    پوائنٹس
    11,500
    درجہ
    74
    Points: 11,500, Level: 74
    Level completed: 17%, Points required for next Level: 250
    Overall activity: 3.6%

    ہمارا مسئلہ

    برادران ہمارا اصل مسئلہ یہ ہے کہ کسی چیز کی اچھائی یا برائی کو جانچنے کے ہمارے معیارات نجانے کیا ہیں؟ ہم لوگ اپنی ہر چیز کو برا اور دوسرے کی چیز کو اچھا سمجھتے ہیں، مثلا ہمارے ہاں حماس اور اخوان المسلمون کو پسند کرنے والے کئی لوگ ملیں گے لیکن ان کی ہم خیال بلکہ سسٹر آرگنائزیشن جماعت اسلامی کو گالیاں دینے میں وہی لوگ سب سے آگے ہوں گے۔ ایسا کیوں ہے؟ حسن البنا اور سید قطب تو ہیرو ہیں لیکن مودودی اور قاضی ولن؟ ہم اصل میں جذباتی بہت زیادہ ہیں اگر اخوان اور حماس خراب ہیں تو جماعت اسلامی بھی خراب ہے اور اگر وہ اچھی ہیں تو جماعت بھی اچھی ہونی چاہیے!!
    ذرا اپنے دلوں سے پوچھیے کیا جو کچھ روشن خیالی کے نام پر کیا جارہا ہے اسے ہم اپنے گھر میں برداشت کرسکتے ہیں یا کوئی ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ وہ کچھ کرے جو کچھ روشن خیالی کے نام پر میڈیا پر دکھایا جارہا ہے تو ہمیں خوشی ہوگی؟ ہمارے گھر والے بھی وہ طرز زندگی اختیار کریں جو میڈیا دکھاتا ہے؟ اگر ہاں تو یہ سب کچھ ٹھیک ہورہا ہے اگر اس سے متفق نہیں تو اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔
    رہی بات اوپر والی خبر کی تو بی بی سی کو تو اس طرح کے واقعات سامنے لانے کی بہت زیادہ جلدی ہوتی ہے (آپ لوگ خود اس کے شاہد ہوں گے)۔ ویسے اگر ہم اس طرح کے واقعات کو deny کریں تو کئی اہم ترین تاریخی شخصیات کی اہمیت و حیثیت متنازع ہوجاتی ہے۔ مثلاً امام ابن تیمیہ بہت مشہور شخصیت ہیں انہوں نے مملوکوں کے زمانے میں معاشرتی برائیوں کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا اور ان کے ساتھی شام میں شراب نوشی اور بے پردگی کے خلاف برسرعام کاروائیاں کرتے تھے اور بے پردہ خواتین کو پردہ کرنے کی تلقین اور شراب سازوں اور شرابیوں کے خلاف بزور قوت کارروائیاں کرتے تھے۔ امام ابن تیمیہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے بیک وقت جہاد بالسیف، بالقلم اور باللسان کے ذریعے عظیم کارنامے انجام دیے۔ اگر ہم امام ابن تیمیہ کے اس عمل کو ٹھیک کہتے ہیں تو جامعہ حفصہ کی طالبات نے بھی کچھ برا نہیں کیا۔ اگر طالبات نے غلط کیا ہے تو ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کا ابن تیمیہ کا یہ عمل درست نہیں تھا۔ویسے یہ باتیں آپ لوگوں کے سمجھ میں نہیں آئیں گی! کیونکہ اس کو سمجھنے کے لیے حقیقی اعتدال پسند ہونا ضروری ہے جبکہ ہمارے اعتدال پسندی کے نام پر جو اندھیر مچایا جارہا ہے اس کا انجام جلد یا بدیر سامنے آنے والا ہے

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  5. #5
    صاحب!
    اتا ترک کی کیا بات ہے ہمارے اتاترک تو ان کے بھی استاد نکلے۔ بھئی اتاترک نے تو جوکیا ببانگ دہل کیا اور اس کی کوئی اسلامی دلیل پیش نہیں‌کی۔ مگر ہمارے اتاترک توکمال کے آدمی ہیں بسنت سے لیکر مراتھن ریس تک اسلام اور پاکستان کے مفاد میں کررہے ہیں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کو غیر مہذب اور جنونی کہتے ہیں۔ دیکھا جائے تو ہماری اجتماعی اور انفرادی زندگی میں جنون کی بڑی اہمیت ہے، یہی جنون ملی نغموں کے مصرعے ہیں۔ بچہ بچہ انہیں گنگناتا ہے، ۔ ۔ ۔ جنون نہ ہوتا تو پاکستان کیسے بنتا۔ ۔ ۔ ہم کرکٹ کا عالمی کپ کس طرح جیتتے۔ ۔ ۔
    لیکن
    مذہب کا حوالہ آتے ہیی جنون سے اچانک جنونی برآمد ہوتاہے، انسان ذراسا مذہب کی طرف مائل ہوجائے تو لوگ کہتے ہیں کہ لیجئے یہ تو گئے۔ مذہبی رنگ ذرا گہرا ہوجائے تو انتہا پسند اور دہشت گرد کہلاتا ہے۔ آخر کیوں؟
    لیلیٰ مجنوں، شیریں فرہاد، رومیو جولیٹ، ہیر رانجھا، سوہنی مہینوال، سسی پنوں ۔ ۔ ۔ کتنے کردار ہیں جو عشق اور جنون کی علامتوں کے طور پر صدیوں سے سراہے جارہے ہیں، ان کرداروں کو سب ہی جنون کی علامت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ مگر مذہب کا حوالہ آتے ہی بات کچھ سے کچھ ہوجاتی ہے ۔ ۔ ۔ آخر کیوں؟
    بات سامنے کی ہے ، ہماری مذہبیات اور مدارس سے مغرب کو صرف یہ تکلیف نہیں رہی کہ یہاں سے جہاد کی تعلیم ملتی ہے بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ مذہب پورے تصور زندگی کو سامنے لاتا ہے جس سے مغرب کا بے ہودہ تصور مضحکہ خیز بن جاتا ہے۔ اگر اسلام زندگی کا تصور نہیں دیتا تو کیا یہ تصور ہم جنس پرستوں سے ملے گا؟
    اطلاع ہے کہ مفتی پرویز مشرف کے رائٹ ہینڈ حضرت الطاف حسین کہتے ہیں کہ ملائوں‌نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں‌ مسلمانوں‌کو کیا دیا؟ واقعتآ ملائوں نے ہمیں اس شعبے میں‌کچھ نہیں دیا۔ حالانکہ وہ چاہتے تھے بھتہ خوری کی کیمسٹری، دہشت گردی کی فلکیات، بوری بند لاشوں کی عمرانیات، جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے کی نفسیات، برطانوی پاسپورٹ کی دوربین اور لنگڑوں اور کانوں کے میزائل غرضیکہ بہت کچھ ایجاد کرسکتے تھے مگر افسوس ملائوں نے ان میں سے کچھ بھی ایجاد کرکے نہ دیا۔ واقعتآ مولوی بڑے رجعت پسند اور لاعلم ہوتےہیں۔
    صاحب! اتاترکوں‌کی کیا بات کیجئے ، یہاں تو دم اٹھائو اتا ترک نکلتا ہے!
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  6. #6
    اظہرالحق کا اوتار
    Status : اظہرالحق آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 05 نومبر 2005
    مقام : شارجہ ، متحدہ عرب امارات
    پیغامات : 637
    Points
    45.81
    پوائنٹس
    7,182
    درجہ
    59
    Points: 7,182, Level: 59
    Level completed: 16%, Points required for next Level: 168
    Overall activity: 0%

    Re: اختلافات کا ملک

    اقتباس اصل پیغام ارسال کردہ از: شارق مستقیم
    ایسی خبریں پڑھ کر ہی اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ

    pakistan is a country of contradictions
    " طالبانئزیشن کا بھی آغاز ہو گیا ہے اور وہ بھی اسلام آباد سے"
    بہت گہری بات ہے، اس پر اظہر کچھ وضاحت کرو تو دلچسپ بحث سامنے آئے گی۔
    شارق پا جی ، آپ نے منسلک خبر شاید نہیں پڑھی ، پڑھیں تو پتہ چل جائے گا کہ میں نے ایسا کیوں کہا ۔ ۔ ۔

    ویسے بھی کسی جگہ میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ اس پاکستان کو اسلام کے نام پر قائم کیا گیا تھا ، اب اس میں ہی اسلام نہ ہو تو ۔ ۔ پھر کہاں ہو گا ، اور اسلام آباد ۔ ۔ ۔ تو وہ جگہ ہے جہاں اسلام آ کر آباد ہو گیا ہے ۔ ۔۔ ۔ اس لئے اسلام کی باتیں اور “لاتیں“ وہیں چلیں گیں ۔ ۔ ۔۔اور جامعہ حفضہ لگتا ہے اسکا آغاز ہے ۔ ۔ ۔

    رہی بات بحث کی تو یار بحث سے فائدہ؟ اب تو عمل کا وقت ہے ، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کیا ہیں ، “روشن خیال“ یا پھر“بنیاد پرست“ اور یا پھر کچھ اور ۔ ۔ ۔ ۔
    زندگی کو توڑ کہ دیکھا ہے اظہر
    ٹکڑے ٹکڑے پر کہانی نئی نئی سی تھی

    میں ہوں ، اظہر!

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  7. #7
    سڑکوں پر بھاگتی ہیں کنیزیں‌بتول کی
    اور تالیاں‌بجاتی ہے امت رسول کی

    دوہی طبقے ہیں سڑکوں پر بیٹیاں‌دوڑانے والے اور اس پر تالیاں‌بجانے والے
    تیسرا طبقہ کہاں ہے؟ اگر ہے تو خاموش کیوں؟
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  8. #8
    اظہرالحق کا اوتار
    Status : اظہرالحق آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 05 نومبر 2005
    مقام : شارجہ ، متحدہ عرب امارات
    پیغامات : 637
    Points
    45.81
    پوائنٹس
    7,182
    درجہ
    59
    Points: 7,182, Level: 59
    Level completed: 16%, Points required for next Level: 168
    Overall activity: 0%
    اقتباس اصل پیغام ارسال کردہ از: خاور بلال
    سڑکوں پر بھاگتی ہیں کنیزیں‌بتول کی
    اور تالیاں‌بجاتی ہے امت رسول کی

    دوہی طبقے ہیں سڑکوں پر بیٹیاں‌دوڑانے والے اور اس پر تالیاں‌بجانے والے
    تیسرا طبقہ کہاں ہے؟ اگر ہے تو خاموش کیوں؟
    تیسرا طبقہ یہ سب تماشا دیکھ رہا ہے ۔ ۔ ۔ اور وہ اس تماشے سے محروم نہیں ہونا چاہتا ۔ ۔ ۔ ۔

    مشرق کی تہذیب نے برباد یوں نہیں ہونا
    یہ سورج ہے ، مغرب کی طرف ہی غروب ہوگا
    زندگی کو توڑ کہ دیکھا ہے اظہر
    ٹکڑے ٹکڑے پر کہانی نئی نئی سی تھی

    میں ہوں ، اظہر!

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  9. #9
    ابوشامل کا اوتار
    Status : ابوشامل آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 02 مارچ 2007
    مقام : کراچی، پاکستان
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 2,932
    Points
    25.55
    پوائنٹس
    11,500
    درجہ
    74
    Points: 11,500, Level: 74
    Level completed: 17%, Points required for next Level: 250
    Overall activity: 3.6%
    تیسرا طبقہ قیادت کے فقدان کے باعث خاموش ہے، یا تو قیادت موجود نہیں یا اگر موجود ہے تو خاموش طبقہ اسے نجات دہندہ کے طور پر تسلیم نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید !!!!

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  10. #10
    اظہرالحق کا اوتار
    Status : اظہرالحق آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 05 نومبر 2005
    مقام : شارجہ ، متحدہ عرب امارات
    پیغامات : 637
    Points
    45.81
    پوائنٹس
    7,182
    درجہ
    59
    Points: 7,182, Level: 59
    Level completed: 16%, Points required for next Level: 168
    Overall activity: 0%
    اقتباس اصل پیغام ارسال کردہ از: ابوشامل
    تیسرا طبقہ قیادت کے فقدان کے باعث خاموش ہے، یا تو قیادت موجود نہیں یا اگر موجود ہے تو خاموش طبقہ اسے نجات دہندہ کے طور پر تسلیم نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید !!!!
    بھائی صاحب قیادت ہم میں سے ہی آنی ہے مگر کیا ہم اس قابل ہیں ؟ جب میں اور آپ کسی کا ہاتھ روکنے کے لئے نہیں کھڑے ہو سکتے تو پھر تیسرا کون آگے بڑھے گا ، پھر مجھے تو اپنے مفاد دیکھنے ہیں نہ کہ مفاد عامہ ، میرا پڑوسی بھوکا ہے تو یہ اسکی قسمت ، مجھے تو اللہ نے دیا ہے میں کیوں بھوکا رہوں اور کل کے لئے بچا کر نہ رکھوں ۔ ۔۔ ۔ مجھے اس سے کیا غرض کہ کون مر رہا ہے قتل ہو رہا ہے ، یا پھر کوئی کیا دھندہ کر رہا ہے سکارف پہن رہا ہے نہیں پہن رہا ، بھائی یہ اسکی لائف ہے میری لائیف میری ہے ۔ ۔ ۔ اس سے کسی کو کیا ؟؟

    جب تک ہم انفرادی سوچ سے اجتماعی سوچ کی طرف نہیں آئیں گے ۔۔ ہم ایسے ہی انتشار کا شکار رہیں گے ۔ ۔ ۔ اور یہ بات بھی ہے کسی نہ کسی کو پہلا پتھر تو بننا ہی ہو گا!!!
    زندگی کو توڑ کہ دیکھا ہے اظہر
    ٹکڑے ٹکڑے پر کہانی نئی نئی سی تھی

    میں ہوں ، اظہر!

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

+ موضوع کا جواب بھیجیں
صفحہ 1 از 6 1 2 3 4 5 ... آخریآخری

مشابہ موضوعات

  1. روشن خیالی اور میرا پاکستان
    By رضا in forum اسلام اور عصر حاضر
    جوابات: 2
    آخری پیغام: 19 فروري 2007, 07:58 ص
  2. چہرہ ہے یا چاند کھلا
    By قیصرانی in forum موسیقی کی دنیا
    جوابات: 5
    آخری پیغام: 10 اگست 2006, 04:46 ش
  3. عکسِ روشن
    By الف عین in forum مطالعہ کتب
    جوابات: 0
    آخری پیغام: 24 مٓی 2006, 05:37 ش
  4. اصل چہرہ دیکھ
    By الف نظامی in forum سیاست
    جوابات: 8
    آخری پیغام: 01 فروري 2006, 04:29 ص
  5. عبیدالّلہ علیم کی نظم۔ چاند چہرہ
    By NAZRANA in forum پسندیدہ کلام
    جوابات: 5
    آخری پیغام: 30 جولاي 2005, 06:56 ش

آپ کے اختیارات بسلسلہ ترسیل پیغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں