1. آپ فی الحال ہمارا فورم بطور مہمان ملاحظہ فرما رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو اکثر مراسلات اور دیگر فیچرز تک محدود رسائی حاصل ہے۔ ہماری مفت کمیونٹی میں شامل ہو کر آپ نئے موضوعات شروع کرنے، دیگر ارکان سے ذاتی پیغامات کے ذریعے خط و کتابت کرنے، رائے شماری میں حصہ لینے، مواد اپلوڈ کرنے اور ان جیسے دیگر خاص فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن نہ صرف تیز رفتار اور سادہ بلکہ بالکل مفت بھی ہے لہٰذا آج ہی ہماری کمیونٹی میں شامل ہو جائیے۔اگر آپ کو رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کیجیے۔
+ موضوع کا جواب بھیجیں
نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: وڈیو شئیرنگ سائٹس سے وڈیوز کی ڈاؤن لوڈنگ

  1. #1

    وڈیو شئیرنگ سائٹس سے وڈیوز کی ڈاؤن لوڈنگ

    دوستو، جیسا کہ ہم لوگ مختلف وڈیو سائٹس پر جا کر لائیو وڈیوز دیکھتے ہیں، مثلا یو ٹیوب ڈاٹ کام، گوگل وڈیوز وغیرہ، تو انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ اور اسے پھر چلانے اور مختلف فارمیٹ میں منتقل کرنے کا کا طریقہ میں ادھر پوسٹ کر رہا ہوں۔ لیکن

    ایک ضروری نوٹ: صرف ان وڈیوز پر یہ طریقہ استعمال کرنا ہے جن کے مالکان کی اجازت اس صفحے پر موجود ہو

    یاد رہے کہ یہ طریقہ صرف موذیلا فائر فاکس کے ورژن 2 اور اس سے پچھلے یعنی 5۔1 پر ہی عمل کرے گی۔ اس کے لئے ہمیں سب سے پہلے موذیلا فائر فاکس کی ایک ایڈ آن درکار ہوتی ہے جس کا نام ہے " فاسٹ وڈیو ڈاؤن لوڈ1۔1۔3۔1"

    اس ایڈ آن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے موذیلا فائر فاکس کو کھولیں۔۔۔ٹولز کے مینیو میں جائیں اور ایڈ آن پر کلک کریں۔ جو نئی ونڈو کھلے گی، اس میں دائیں طرف نیچے لکھا ہوگا،Get Extensions۔ اس پر کلک کریں۔ ابھی جو ونڈو کھلے، اس میں تلاش کریں کہ فاسٹ وڈیو ڈاؤن لوڈ 1۔1۔3۔1۔ اور اسے ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔ جب یہ انسٹال ہو جائے گی تو موذیلا کی سٹیٹس بار پر یہ آئن دکھائی دے گا


    اس کے بعد آپ کسی بھی سائٹ جیسا کہ یو ٹیوب پر جا کر اپنی مرضی کی کوئی وڈیوچلائیں۔ جب وڈیو چلنا شروع ہو تو اسی مندرجہ بالا تصویر والے آئکن پر کلک کردیں۔ وڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن سامنے آجائے گا۔ ہوسکتا ہے کہ پہلی بار کوئی ایرر دے۔ دوسری بار ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ اس فائل کو محفوظ کریں۔ یہ فائل .flv کےساتھ محفوظ ہوگی۔ اب اگر آپ اس فائل کو چلانا چاہیں تو اس کے لئے مندرجہ ذیل مفت فلیش پلئیر کو ڈا ؤن لوڈ کرلیں۔ یاد رہے کہ اس پلیئر اور انکوڈر پروگرام کا لائسنس فری ہے

    [eng:e239741fed]Free Riva program to play and convert Flash videos[/eng:e239741fed]

    اس پلیئر کو ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کریں۔ جب ڈاؤن لوڈ شدہ وڈیو کو ڈبل کلک کریں گے تو وہ اس پروگرام کے تحت چلنا شروع ہو جائے گی۔

    اگر آپ اس کو ایف ایل وی یعنی فلیش فارمیٹ سے ایم پی جی فارمیٹ میں لانا چاہیں تاکہ آپ اس کو ونڈو ز کے میڈیا پلئیر پر چلا سکیں تو اس کے لئے اسی نام کا دوسرا پروگرام یعنی Riva Encoderجو کہ پہلے والے پروگرام کے ساتھ ہی انسٹال ہو چکا ہوگا، کو استعمال کریں۔فائل کو اس پروگرام میں کھولیں۔ ایک تبدیلی کرنی ہے کہ جہاں نیچے دی گئی تصویر میں دائرہ لگا ہوا ہے، اس ایکس ٹینشن کو تبدیل کرکے mpg ٹائپ کردیں۔


    اس کے بعد Encode کے بٹن پر کلک کریں۔ انکوڈنگ ہونا شروع ہو جائے گی۔ ہوسکتا ہے کہ یہ کافی وقت لے جائے۔ بہرحال یہ آپ کے کمپیوٹر سسٹم پر منحصر کرتا ہے کہ کتنا وقت لگتا ہے

    ایک بات یاد رہے کہ ان کوڈنگ کے دوران یہ پروگرام بالکل ڈیڈ دکھائی دے گا یعنی کوئی کام نہیں کرتا دکھائی دے گا۔ پریشان نہ ہوں اور نہ ہی اس پروگرام کو ختم کریں۔ جب ان کوڈنگ مکمل ہو جائے گی تو یہ پھر سے زندہ ہو جائے گا

    مزید سرچ ٹرمز

    [align=left:e239741fed][eng:e239741fed]downloading videos from google videos
    downloading videos from youtube
    downloading videos from video sharing sites[/eng:e239741fed][/align:e239741fed]
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  2. ان یوزر نے قیصرانی کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:


  3. #2
    صحیح فورم میں منتقل کر دیا ہے اور بطور نیوز پوسٹ کر دیا ہے۔
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  4. #3
    دوست کا اوتار
    Status : دوست آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 25 ستمبر 2005
    مقام : فیصل آباد
    ملک: Users Country Flag
    پیغامات : 10,469
    Points
    2,313.06
    پوائنٹس
    31,121
    درجہ
    100
    Points: 31,121, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 35.6%
    واہ اچھی چیز ہے۔۔
    ویسے اس بار چوراں نوں پے گئے مور۔۔۔ناظم کی پوسٹ کو ہی ٹھیک جگہ منتقل کرنا پڑا۔۔۔
    محمد شاکر عزیز Proud to be a Mehfilian

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  5. #4
    قیصرانی بھیا۔۔۔
    ٹٹوریل ہے

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

+ موضوع کا جواب بھیجیں

مشابہ موضوعات

  1. (خطاطی سوفٹویئر) کلک وڈیو ٹٹوریلز کے ساتھ
    By عبدالرحمٰن in forum ٹائپو گرافی اور خطاطی
    جوابات: 46
    آخری پیغام: 01 اكتوبر 2009, 05:03 ش
  2. اس وڈیو کے بارے میں کیا خیال ہے؟
    By واجدحسین in forum سیاست
    جوابات: 11
    آخری پیغام: 12 مٓی 2007, 08:26 ص
  3. آڈیو اپ لوڈنگ
    By قیصرانی in forum ویب سائٹس پر تبصرے
    جوابات: 4
    آخری پیغام: 09 دسمبر 2006, 04:59 ش
  4. کچھ مزید وڈیوز
    By قیصرانی in forum سیاست
    جوابات: 2
    آخری پیغام: 11 اگست 2006, 03:14 ش
  5. دو ویب سائٹس
    By فرید احمد in forum اِسلامی تعلیمات
    جوابات: 0
    آخری پیغام: 03 فروري 2006, 02:36 ش

آپ کے اختیارات بسلسلہ ترسیل پیغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں