ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔
1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
دین محمد
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
دین محمد وطن پال فیلڈ میں سارے وطن پال سے پکارتے ہیں
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
دینو
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
دین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔یار کیا کررہے ہو
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
ایک ایسا انسان جسے معاشے کے تمام لوگ اچھا کہے
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
معذورت چاہتا کیونکہ میں کراچی میں نہیں کوئٹہ میں رہاتا ہوں اور یہاں رہ میں اُن کیلئے کچھ بھی نہیں کرسکتاہوں
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
جی ہاں چار کے علاوہ بائس بھی بن سکتے ہیں
کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
جی ہاںمیں کھا چکا ہوں
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ دریا میں آگ نہیں لگتی لیکن دریا لگنے کاایک مثال ہمارے سامنے عراق جنگ بھی ہے جہاں کافی سال مچھلیاں پیدا ہوئے
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
کیونکہ زندگی ایک امتحان ہے اور ابھی اللہ تعالیٰ کے اس امتحان کے پرچے حل نہیں ہوئے ہیں اوردوسری بات یہ کہ آگے ہم اور بھی بہت سارے کام کرنے ہین معاشرے کیلئے
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جب تک اللہ منظور ہو
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
اس سلسلے میں میرا ذاتی کوئی تجربہ نہیں ہے
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
کیونکہ وہ کالا اور ہمارے ہاں کالے کو جاہل بھی کہا جاتا ہے
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
میرے خیال میں اس کا رفتار بھی ٹرین جیتا ہوگا
14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔
نوٹ : وقتاً فوقتاً سوالوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
15)دنیا میں سب سے زیادہ پریشان شخص کون ہوگا
میرے خیال میں یہ انٹرویو کے سوالات بنانے والا شخص سب سے پریشان ہوگا اور جب تک یہ تھریڈ مکمل نہ ہو اس کی پریشانی ختم نہیں ہوگی
16)دنیا میں سب زیادہ سوچھنے والے شخص کا نام بتائے؟
اس کا نام شمشاد ہی ہوسکتا ہے کیونکہ وہ ابھی بھی سوچ رہا ہوگا کہ اس انٹرویو میں مزید کیا تبدیلی کرنا چاہیے




اقتباس کے ساتھ جواب دیں
