1. آپ فی الحال ہمارا فورم بطور مہمان ملاحظہ فرما رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو اکثر مراسلات اور دیگر فیچرز تک محدود رسائی حاصل ہے۔ ہماری مفت کمیونٹی میں شامل ہو کر آپ نئے موضوعات شروع کرنے، دیگر ارکان سے ذاتی پیغامات کے ذریعے خط و کتابت کرنے، رائے شماری میں حصہ لینے، مواد اپلوڈ کرنے اور ان جیسے دیگر خاص فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن نہ صرف تیز رفتار اور سادہ بلکہ بالکل مفت بھی ہے لہٰذا آج ہی ہماری کمیونٹی میں شامل ہو جائیے۔اگر آپ کو رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کیجیے۔
+ موضوع کا جواب بھیجیں
صفحہ 2 از 6 اولیناولین 1 2 3 4 5 6 آخریآخری
نتائج کی نمائش 11 تا: 20 از: 51

موضوع: پاکستانی معاشرہ کی تعریف کیجئے

  1. #11
    م۔م۔مغل کا اوتار
    Status : م۔م۔مغل آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 30 نومبر 2007
    مقام : خضر بھی میرا پتہ مانگ رہا ہے مجھ سے
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 13,897
    Points
    736.18
    پوائنٹس
    42,395
    درجہ
    100
    Points: 42,395, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 4.6%
    اقتباس اصل پیغام ارسال کردہ از: خرم پیغام دیکھیے
    ہاں جی، کسی کو پاکستانی معاشرہ کا علم نہیں کیا؟ مغل بھیا، سعد بھائی، خاور صاحب، عارف صاحب، محسن میاں، ظہور صاحب اور تمام صاحبان درد، کوئی تو کچھ بولے کہ یہ خاموشی جو کچھ کہہ رہی ہے وہ کافی خوفناک ہے۔
    جناب میں نے یہ تھریڈ ابھی دیکھا ہے ۔۔
    کوئی خود کار طریقہ اگر ہے تو مجھے نہیں معلوم کہ ہرمراسلہ کی بابت مجھے خبر ہو۔
    بہر کیف شمشاد صاحب فرما چکے ۔۔ مجھے اختلاف نہیں۔۔۔
    بات ختم۔۔
    ایک تھریڈ میں شروع کررہا ہوں۔ ’’ جواب آں‘‘۔۔۔ آپ اپنے (یعنی امریکی) معاشرے کا تعارف پیش کیجیے گا۔۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    --- ( ملاحظہ کیجے )

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.


    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  2. #12
    م۔م۔مغل کا اوتار
    Status : م۔م۔مغل آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 30 نومبر 2007
    مقام : خضر بھی میرا پتہ مانگ رہا ہے مجھ سے
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 13,897
    Points
    736.18
    پوائنٹس
    42,395
    درجہ
    100
    Points: 42,395, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 4.6%
    اقتباس اصل پیغام ارسال کردہ از: راہبر پیغام دیکھیے
    ہر معاشرہ اور قوم میں خوبیاں اور خامیاں پائی جاتی ہیں۔ اب اگر ہماری خامیاں بڑھ گئی ہیں تو اب کیا ہماری ذمہ داری صرف اتنی ہے کہ ہم دور بیٹھ کر تنقید کرتے رہیں؟ ایک لوگ وہ ہوتے ہیں جو صرف تنقید کرنے تک محدود رہتے ہیں اور دوسرے وہ جو تنقید کے بعد ایک قدم آگے بڑھ کر اصلاح کا فرض بھی نبھاتے ہیں۔ ہاں، ہمارے معاشرہ کی خامیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔

    یقینا
    ۔۔۔۔۔ ہم لوگ فرقہ واریت، لسانی اور علاقائی تعصبات میں گھرے ہیں،
    ۔۔۔۔۔ ہم لوگ غیر قانونی اور غیر اخلاقی کاموں میں پھنسے ہیں،
    ۔۔۔۔۔ ہم اخلاقی، معاشرتی اور سماجی لحاظ سے پستی کا شکار ہیں،

    لیکن
    ۔۔۔۔۔ یہی معاشرہ ہے جو ہمدردی کا احساس بھی رکھتا ہے،
    ۔۔۔۔۔ یہی قوم ہے جس میں ایک دوسرے کی پرواہ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں،
    ۔۔۔۔۔ یہی لوگ ہیں جن کی اکثریت امن پسند ہے اور "جیو اور جینے دو" کے اصول پر جینا چاہتی ہے،

    پھر
    ۔۔۔۔۔ اس معاشرہ کے لوگ متشدد کیوں ہیں؟
    ۔۔۔۔۔ یہ معاشرہ بے حس کیوں ہوتا جارہا ہے؟
    ۔۔۔۔۔ ہمارا معاشرہ بگاڑ کی طرف کیوں بڑھ رہا ہے؟

    اس لیے کہ
    ۔۔۔۔۔ اسلام کے نام پر کی جانے والی تربیت یہاں کے لوگوں کو گمراہ اور انتہاپسند بنارہی ہے،
    ۔۔۔۔۔ قانونی حق کا حصول دشوار اور غیرقانونی کام آسان ہوگیا ہے،
    ۔۔۔۔۔ یہاں یہ اصول رواج پارہا ہے کہ مجھے کھانے کو مل گیا تو سمجھو سب کو کھانے کو مل گیا اور مجھے نہیں ملتا تو تجھے کیوں ملا؟

    اس معاشرہ کی ضرورت
    یہ صرف تین، تین نکات ہی نہیں۔۔۔ اس سے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔۔۔ یہ صرف مسئلہ کی طرف اشارہ کے لیے ہیں۔ خرم بھائی سوچتے ہیں کہ پاکستان آکر اس ملک کے لیے کچھ کرنا چاہیں تو کچھ نتیجہ نکلے گا بھی یا نقار خانے میں طوطی کی آواز کے مصداق؟ صحیح سوچتے ہیں بالکل۔ کچھ لوگ ایسے بھی سوچتے ہیں کہ یہ قوم سدھرنے والی نہیں، بھاڑ میں جائے، اپنا جیو۔ شاید وہ بھی اپنی جگہ صحیح سوچتے ہوں۔ لیکن اس قوم کو صرف ایک چیز کی ضرورت ہے۔۔۔ اچھے راہنماؤں کی۔۔۔ یقین جانئے، اس قوم کو، اس معاشرہ کو اگر اچھے راہنما اور مصلح میسر آجائیں نا تو ہم جو دور بیٹھ کر انگلیاں اٹھاتے ہیں، کل کو خوبیاں گنوائیں گے ان شاء اللہ۔

    تنقید آسان، اصلاح مشکل
    آج اگر میں اٹھ کر یہ کہتا ہوں کہ میں اس قوم کی اصلاح کے لیے آواز اٹھاتا ہوں، حق بات کہوں گا تو جانتے ہیں، یہاں ایک بندہ شاید مری مری آواز میں میرا حوصلہ بڑھاتا ہے اور نو بندے یہ کہتے ہیں کہ پاگل ہوا ہے۔ لیکن اگر میں اس معاشرہ کی کسی خامی پر تنقید کے لیے ایک جملہ کہوں گا نا تو جواب میں دس آوازیں نہ صرف میری تائید کریں گی بلکہ تنقید کی گولہ باری شروع ہوجائے گی۔ یعنی ہمیں گالیاں دینے کو بٹھادو، ڈنڈے مارنے کو بٹھادو تو یہ کام اچھا ہے لیکن ہم نے نہ سدھرنا ہے نہ کسی کو سدھرنے دینا ہے۔

    ایک بڑا ماہر مصور تھا۔ اس نے ایک شاندار تصویر بنائی اور سرعام لٹکادی کہ اس کی غلطیاں بتائیں۔ بس، پھر تو لوگوں نے ڈھیر لگادیا۔۔۔ ہر جگہ نشانات کہ یہاں غلطی، یہاں غلطی۔۔۔ اس مصور نے ایک اور تصویر بنائی اور لکھا کہ اس میں کوئی غلطی ہو تو اصلاح کریں۔۔۔ کسی ایک نے بھی نہ چھیڑا۔

    سبق؟؟؟ ہم اس معاشرہ کو گند بھی کہتے ہیں، کیچڑ بھی کہتے ہیں۔۔۔ تو صفائی کرنے کے لیے کیا آسمان سے کوئی آئے گا؟ ہم ہی نے کرنی ہے نا۔۔۔ یہ نہ دیکھیں کہ ابھی آپ کا ساتھ کون دے رہا ہے۔۔۔ پہلا قدم اٹھائیں۔۔۔ ایک وقت ایسا ضرور آئے گا کہ
    میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
    لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
    لیکن اپنے آپ کو اس قوم اور معاشرہ کا ہمدرد کہنے والو۔۔۔ ذرا آگے آؤ تو سہی۔۔۔ اس قوم کو اپنے دل کی آواز سناؤ تو سہی۔۔۔ یہ لوگ جو لٹیروں کے بڑے بڑے جرائم تین سالوں میں بھول بھال کر ان کے نعرے مارنے لگتے ہیں، کیا تمہیں نہیں اپنائیں گے؟ بالکل ابتداء سے شروع کرتے ہیں۔۔۔ اس معاشرہ کی خامیوں، غلطیوں اور بگاڑ کی اصلاح کا عمل۔۔۔ یہ طے کیے بنا کہ آگے کیا ہونا ہے یا انجام کیا ہوگا؟ صرف پہلے قدم پر توجہ رکھیں۔۔۔ اور پہلے قدم کے بعد اگلے قدم کی طرف۔۔۔ بھول جائیں کہ دس قدم کے بعد کیا ہونا ہے۔۔۔ کیونکہ دس قدم کے بعد والی باتیں ابھی سے سوچیں گے نا تو بس سوچتے ہی رہیں گے۔۔۔ بہت سوچ چکے ہیں۔۔۔ بہت سوچکے ہیں۔۔۔ بہت کھوچکے ہیں۔۔۔ خواب کافی دیکھ لیے۔۔۔۔
    اٹھ! باندھ کمر، کیا ڈرتا ہے
    پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے

    فقط
    ایک محب الوطن
    عمار بھیا ۔۔۔ مولا سلامت رکھے ۔۔ جی خوش کردیا

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    --- ( ملاحظہ کیجے )

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.


    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  3. ان 3 یوزرز نے م۔م۔مغل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:


  4. #13
    سارہ خان کا اوتار
    Status : سارہ خان آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 12 جنوري 2006
    مقام : کراچی
    ملک: Users Country Flag
    پیغامات : 12,416
    Points
    323.03
    پوائنٹس
    40,672
    درجہ
    100
    Points: 40,672, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 27.5%
    بہت زبردست لکھا عمار ۔۔۔ :clapp: ماشاءاللہ ۔۔۔
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  5. ان 4 یوزرز نے سارہ خان کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:


  6. #14
    م۔م۔مغل کا اوتار
    Status : م۔م۔مغل آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 30 نومبر 2007
    مقام : خضر بھی میرا پتہ مانگ رہا ہے مجھ سے
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 13,897
    Points
    736.18
    پوائنٹس
    42,395
    درجہ
    100
    Points: 42,395, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 4.6%
    ویسے موصوف خیال کررہے تھے ۔۔ کہ ہم حقائق سے آنکھیں چرا کر ۔۔۔لگی لپٹی تعاریفیں کریں گے۔۔۔۔۔۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    --- ( ملاحظہ کیجے )

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.


    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  7. #15
    ماشاءاللہ ۔۔۔بہت زبردست عمار ۔۔۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے اور عمر داز عطا فرمائے ۔آمین
    اور ہمیں اپنے پیارے ملک پاکستان کی محبت اور اسے ہر طرح کی خامیوں سے پاک کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  8. ان 2 یوزرز نے محمدعبیداللہ کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:


  9. #16
    Achievements:
    Overdrive
    اعزازات:
    Posting AwardActivity Award
    شمشاد کا اوتار
    Status : شمشاد آن لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 23 دسمبر 2005
    مقام : مشرق وسطیٰ
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 99,959
    Points
    22,765.98
    پوائنٹس
    262,193
    درجہ
    100
    Points: 262,193, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 100.0%
    Blog Entries
    1
    اس میں کوئی شک نہیں کہ عمار نے جو لکھا ہے بہت اچھا لکھا ہے۔ لیکن یہ سارے مفروضے ہیں جو ہم چاہتے ہیں، یہ ہمارے خواب ہیں جن کی ہم تعبیر چاہتے ہیں۔ یہ ہماری خواہشیں جن کی تکمیل چاہتے ہیں۔ تو کیا ہم صرف چاہتے ہی رہیں گے، خواب ہی دیکھتے رہیں گے۔ خواہشیں ہی کرتے رہیں گے۔ بات یہ ہو رہی ہے کہ موجودہ معاشرہ کیا ہے۔ تو دوستو موجودہ معاشرے میں ہر کوئی ایک خوف میں مبتلا ہے، ایک ہراس ہے جو ہر طرف چھایا ہوا ہے۔ کہ نجانے کس وقت کیا ہو جائے۔ کوئی بھی اپنے آپ کو محفوظ خیال نہیں کرتا، نہ غنڈہ گردی سے نہ قانون سے۔ ہر کوئی ڈر میں ہے کہ نجانے کب کوئی آپ کا پرس چھین لے، آپ سے موبائیل چھین لے، آپ کی گاڑی یا موٹر سائیکل چھین لے۔ مزاحمت کی صورت میں جان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھیں۔ سوائے اپنے جاننے والوں کے آپ کسی دوسرے پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ کیوں آخر کیوں؟
    It is never late to turn to ALLAH SWT
    کلمتان خفیفتان علی اللسان، ثقیلتان فی المیزان، حبیبتان الی الرحٰمن : سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  10. ان 4 یوزرز نے شمشاد کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:


  11. #17
    خرم شہزاد خرم کا اوتار
    Status : خرم شہزاد خرم آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 07 جولاي 2007
    مقام : پاکستان سے دور ابوظہبی میں
    ملک: Users Country Flag
    پیغامات : 5,104
    Points
    524.86
    پوائنٹس
    20,705
    درجہ
    99
    Points: 20,705, Level: 99
    Level completed: 41%, Points required for next Level: 295
    Overall activity: 0%
    میں نے اس دھاگے کو آج ہی دیکھا ہے میں بھی اس پر لکھنا چاہتا ہوں انشاءاللہ کل لکھ کر لاؤں گا آج میں نے اس دھاگے کا پرینٹ لے لیا ہے سارا پڑھ کر پھر جواب دوں گا شکریہ خرم سینیئر صاحب
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  12. ان یوزر نے خرم شہزاد خرم کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:


  13. #18
    عمار خاں کا اوتار
    Status : عمار خاں آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 23 فروري 2007
    مقام : شمالی کراچی
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 6,283
    Points
    111.03
    پوائنٹس
    18,746
    درجہ
    94
    Points: 18,746, Level: 94
    Level completed: 62%, Points required for next Level: 154
    Overall activity: 0%
    یہی تو بات ہے بھائی جان! ہر ایک اس بکھرتے معاشرے کو دیکھ رہا ہے۔۔۔ لوگوں کی ٹوٹتی ہمتوں کا مشاہدہ کررہا ہے لیکن اس ملک کی خاطر اپنی جان لٹانے والوں نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا، اس خواب کی تعبیر حاصل کرنا ان جانبازوں، ان شہیدوں کی نسلوں پر ہی عائد ہوتی ہے نا۔۔۔ اجنبی کی بات تو دور، یہاں تو لوگ اپنوں پر بھی بھروسہ کرتے ہوئے جھجکتے ہیں۔ پر مجھے یقین ہے کہ ان شاء اللہ اگر اس قوم کو اچھے راہنما یا مصلح میسر آجائیں تو نقشہ بہت بدل جائے گا۔
    خرم بھائی! اس معاشرہ کی اصلاح کے لیے یہاں آنا فرض نہیں ہے۔۔۔ اگر کوئی شخص باہر رہ رہا ہے یا اس کی اپنی ضروریات ہیں تو وہ انہیں بالکل نبھائے، وہاں رہ کر بھی اپنے ملک اور اس کے لوگوں کا نہ صرف خیال رکھا جاسکتا ہے بلکہ بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔
    سب پہلی بوند کا انتظار کرتے ہیں، اور ایک بوند اگر ہمت کرلے تو پھر بوندا باندی، پھوار میں اور پھوار، موسلا دھار بارش میں بدل جاتی ہے۔
    نجانے کیوں ہمارے دل کو تم نے دل نہیں سمجھا
    یہ شیشہ توڑ ڈالا، پیار کے قابل نہیں سمجھا
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  14. ان 5 یوزرز نے عمار خاں کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:


  15. #19
    Achievements:
    Overdrive
    اعزازات:
    Posting AwardActivity Award
    شمشاد کا اوتار
    Status : شمشاد آن لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 23 دسمبر 2005
    مقام : مشرق وسطیٰ
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 99,959
    Points
    22,765.98
    پوائنٹس
    262,193
    درجہ
    100
    Points: 262,193, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 100.0%
    Blog Entries
    1
    اکسٹھ سال سے ہم کیا پہلے قطرے کا ہی انتظار کر رہے ہیں؟ ابھی 14 اگست آنے والی ہے۔ سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے جھنڈیوں اور روشنیوں پر خرچ کر دیئے جائیں گے چہ جائیکہ لوڈ شیڈنگ کی مصیبت سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے۔ ابھی کیا میرا معاشرہ مزید اتنے ہی سال کسی مخلص مصلح، کسی محب وطن رہنما کا ہی راستہ دیکھتا رہے گا۔ جو گزر گیا سو گزر گیا، کل کیا ہو گا کون جانے، ہمارے سامنے فی الحال حال ہے اور حال یہ ہے کہ بدحال ہیں۔
    It is never late to turn to ALLAH SWT
    کلمتان خفیفتان علی اللسان، ثقیلتان فی المیزان، حبیبتان الی الرحٰمن : سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  16. ان 5 یوزرز نے شمشاد کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:


  17. #20
    عمار خاں کا اوتار
    Status : عمار خاں آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 23 فروري 2007
    مقام : شمالی کراچی
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 6,283
    Points
    111.03
    پوائنٹس
    18,746
    درجہ
    94
    Points: 18,746, Level: 94
    Level completed: 62%, Points required for next Level: 154
    Overall activity: 0%
    ہم پہلی بوند کا انتظار کیے جارہے ہیں نا، خود پہلی بوند بننے کو تیار نہیں ہیں۔ اور اگر کوئی ہمت کرنا چاہتا بھی ہے نا تو اس کو واپس پیچھے کھینچ لیتے ہیں کہ بھئی، کہاں جاتے ہو؟ سیاست تو گند ہے، دلدل ہے۔۔۔ یعنی پہلے لٹیروں کے حوالہ کیا ملک اور اب کہتے ہیں کہ ہم کیا کرسکتے ہیں، لٹیرے قابض ہیں۔۔۔ اپنی خامیوں کو چھپانے کے لیے وجہ تراش رکھی ہے۔
    نجانے کیوں ہمارے دل کو تم نے دل نہیں سمجھا
    یہ شیشہ توڑ ڈالا، پیار کے قابل نہیں سمجھا
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  18. ان 5 یوزرز نے عمار خاں کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:


+ موضوع کا جواب بھیجیں

آپ کے اختیارات بسلسلہ ترسیل پیغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں