1. آپ فی الحال ہمارا فورم بطور مہمان ملاحظہ فرما رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو اکثر مراسلات اور دیگر فیچرز تک محدود رسائی حاصل ہے۔ ہماری مفت کمیونٹی میں شامل ہو کر آپ نئے موضوعات شروع کرنے، دیگر ارکان سے ذاتی پیغامات کے ذریعے خط و کتابت کرنے، رائے شماری میں حصہ لینے، مواد اپلوڈ کرنے اور ان جیسے دیگر خاص فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن نہ صرف تیز رفتار اور سادہ بلکہ بالکل مفت بھی ہے لہٰذا آج ہی ہماری کمیونٹی میں شامل ہو جائیے۔اگر آپ کو رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کیجیے۔
+ موضوع کا جواب بھیجیں
صفحہ 1 از 12 1 2 3 4 5 11 ... آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 117

موضوع: دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

  1. #1

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب (مکمل)

    دو سال پہلے دیوان غالب پر جو کام اس محفل پر شروع ہوا تھا، آج میں سمجھتی ہوں کہ وہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ کم از کم میں جتنا کام کر سکتی تھی اپنی بساط بھر، وہ کر دیا۔ اب دیوانِ غالب (مکمل) آپ کے سامنے ہے۔

    ان دو سالوں میں نسخۂ اردو ویب پر جو کام ہوا، اس کی تفصیل یہ ہے:
    الف) یکم اپریل 2006 کو اس کی ٹائپنگ اور محفل پر پوسٹنگ مکمل ہوگئی۔ ٹائپنگ کرنے والوں کے نام یہ ہیں:
    اعجاز اختر (الف عین)
    سیدہ شگفتہ
    نبیل نقوی
    شعیب افتخار (فریب)
    محب علوی
    رضوان
    شمشاد

    ب) اپریل 2006 میں ہی اعجاز عبید صاحب نے سارے کام کو ایک فائل میں مرتب کیا۔ اس کی ابتدائی پروف ریڈنگ کی اور اس کا دیباچہ لکھا۔ نیز مندرجہ ذیل نسخوں کے ساتھ موازنہ کیا اور ان نسخوں کے اختلاف پر فٹ نوٹس لکھے۔

    1۔ دیوانِ غالب۔ مکتبہ الفاظ علی گڑھ
    2۔ دیوان غالب۔ نسخہ تاج کمپنی لاہور
    3۔ دیوانِ غالب۔ نول کشور پریس لکھنؤ

    ج) اپریل 2006 کو میں نے محفل میں شمولیت اختیار کی ۔ مئی میں دیوان پر کام شروع کیا اور 20 جون 2006 کو میں نے اس کی پروف ریڈنگ مکمل کی اور مندرجہ ذیل نسخوں کے ساتھ موازنہ کیا اور ان نسخوں کے اختلاف پر فٹ نوٹس لکھے۔

    1۔ نواۓ سروش از مولانا غلام رسول مہر(نسخۂ مہر)
    2۔ شرحِ دیوانِ غالبؔ از علامہ عبدالباری آسی ( نسخۂ آسی)
    3۔ دیوانِ غالبؔ (فرہنگ کے ساتھ)
    4۔ دیوانِ غالبؔ نسخۂ طاہر
    5۔ دیوان غالب (نسخۂ حمیدیہ)

    حالانکہ ان پانچ نسخوں کے علاوہ میرے پاس 5 اور نسخے موجود تھے مگر ان کو مستند نہ جانتے ہوئے ، ان سے استفادہ نہ کیا۔

    اس کے علاوہ ایک ضمیمہ کا اضافہ کیا جس میں نسخۂ مہر سے اس کلام کو ٹائپ کرکے شامل کیا جو غلام رسول مہر صاحب نے مولانا عبد الباری کے نسخے سے نقل کیا تھا۔

    د) 12 مارچ 2007 کو میں نے ضمیمۂ دوم کا اضافہ کیا۔ ضمیمۂ دوم در اصل نسخۂ حمیدیہ سے 7 غزلوں کا انتخاب تھا۔
    ھ) اسی دوران مجھے دیوان غالب کا ایک اور نسخہ ملا۔ یہ نسخہ حامد علی خان نے مرتب کیا تھا۔ اس نسخے کو مرتب کرتے وقت ان کے پیش نظر بے شمار نسخے تھی۔ ان سارے نسخوں میں جو اختلاف تھے، وہ حامد علی خان نے حواشی میں ذکر کیے۔ میں نے ان حواشی اور فٹ نوٹس کو ٹائپ کرکے ان کو 7 اکتوبر 2007 کو نسخۂ اردو ویب میں شامل کیا۔

    و) اسی دوران جناب اعجاز عبید صاحب نے بھی دیوان پر جاری رکھا اور مندرجہ ذیل نسخوں سے وہ اشعار جو ہمارے نسخہ میں درج نہیں تھے، ان کو ٹائپ کرکے مجھے بھیج دیے:

    1۔ گلِ رعنا، نسخۂ شیرانی، نسخۂ بھوپال بخطِ غالب، نسخۂ رضا سے
    2۔ انتخاب نسخۂ بھوپال کی باز یافت۔ سید تصنیف حیدر، ماہنامہ آج کل، فروری ۲۰۰۷ء (نسخۂ مبارک علی کے حوالے اسی سے ماخوذ ہیں)
    3۔ دیوانِ غالب (کامل) تاریخی ترتیب سے۔ کالی داس گپتا رضاؔ

    میں نے ان اشعار کی پروف ریڈنگ کی، ان کو اس نسخے میں (نسخہ حمیدیہ کے ترتیب پر) مناسب جگہوں پر رکھا۔ میرے پاس موجود دوسرے نسخوں کے ساتھ موازنہ کیا اور اختلاف پر بھی فٹ نوٹس لکھے۔ مزید کام یہ کیا کہ وہ اشعار جو متداول و مشہور دیوان کا حصہ نہیں تھے، ان اشعار اس نسخے میں سرخ رنگ سے نمایاں کیا۔

    مزید براں فرخ بھائی(سخنور) نے چند اشعار اور حواشی میں پروف کی غلطیوں کی نشاندہی کی تھی، ان کی تصحیح کی۔ ایک مشہور شعر چھوٹ گیا تھا اس کو شامل کردیا۔

    ز) اسی دوران مولانا امتیاز عرشی کا ایک مضمون نظر سے گزرا جو کہ ماہنامہ ماہ نو کے فروری 1998 کے غالب نمبر میں شامل تھا۔ یہ مضمون دیوان غالب کے ایک نسخہ جو کہ نسخۂ بدایوں کے نام سے مشہور ہے پر تھا۔ معلوم ہوا کہ نسخۂ بدایوں میں دو اشعار ایسے شامل ہیں جو کہ کسی اور نسخے میں شامل نہیں۔ وہ اشعار یہ ہیں:

    اور تو رکھنے کو ہم دہر میں کیا رکھتے تھے
    مگر ایک شعر میں انداز رسا رکھتے تھے
    اس کا یہ حال کہ کوئی نہ ادا سنج ملا
    آپ لکھتے تھے ہم اور آپ اٹھا رکھتے تھے

    ان دو کو فوراً شامل کردیا۔

    یہ فائل آپ میرے دستخط میں دیے گیے ویب سائٹس سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں

    دعاؤں کی طالب۔۔

    جویریہ مسعود
    منسلک فائلیں
    آخری تدوین از جیہ : 09 مارچ 2009 بوقت 04:13 ص
    بے دلی ہاۓ تماشا کہ نہ عبرت ہے نہ ذوق
    بے کسی ہاۓ تمنّا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں
    مرزا غالب
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  2. #2
    جزاک اللہ خیر جویریہ بہن۔
    میں نے اس موضوع کو اعلانات کے زمرے میں منتقل کر دیا ہے تاکہ یہ صفحہ اول پر بھی نمایاں ہو جائے۔
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  3. ان 9 یوزرز نے نبیل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  4. #3
    شکریہ نبیل بھائی۔ میں حیران ہو رہی تھی کہ اس دھاگے نے اعلانات پر چھلانگ کیسے لگائی۔
    بے دلی ہاۓ تماشا کہ نہ عبرت ہے نہ ذوق
    بے کسی ہاۓ تمنّا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں
    مرزا غالب
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  5. ان 2 یوزرز نے جیہ کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  6. #4
    ابوشامل کا اوتار
    Status : ابوشامل آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 02 مارچ 2007
    مقام : کراچی، پاکستان
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 2,932
    Points
    25.55
    پوائنٹس
    11,500
    درجہ
    74
    Points: 11,500, Level: 74
    Level completed: 17%, Points required for next Level: 250
    Overall activity: 3.6%
    کام معیاری ہوگا اس کے لیے صرف اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ جیہ نے کیا ہے۔ بہت خوب!

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  7. ان 9 یوزرز نے ابوشامل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  8. #5
    کیوں شرمندہ کرتے ہیں ابو شامل بھائی۔ بہر حال شکریہ
    بے دلی ہاۓ تماشا کہ نہ عبرت ہے نہ ذوق
    بے کسی ہاۓ تمنّا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں
    مرزا غالب
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  9. ان 3 یوزرز نے جیہ کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  10. #6
    ماشا اللہ جیہ جی مبارک باد
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  11. ان 2 یوزرز نے گرو جی کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  12. #7
    محمد وارث کا اوتار
    Status : محمد وارث آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 31 مٓی 2007
    مقام : سیالکوٹ، پاکستان
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 10,013
    Points
    1,576.23
    پوائنٹس
    36,683
    درجہ
    100
    Points: 36,683, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 25.6%
    جزاک اللہ خیراً جیہ صاحبہ، بہت لاجواب کام ہے۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  13. ان 2 یوزرز نے محمد وارث کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  14. #8
    ابن سعید کا اوتار
    Status : ابن سعید آن لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 02 فروري 2008
    مقام : نئی دہلی، ہند
    ملک: Users Country Flag
    پیغامات : 26,183
    Points
    2,675.55
    پوائنٹس
    58,313
    درجہ
    100
    Points: 58,313, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 18.3%
    Blog Entries
    1
    چھوڑیئے اب کون تعریف کرے اور مبارکباد دے۔ اب تو کام ہو ہی گیا۔

    مزاق بر طرف واقعی اپیا آپ اور اس کام میں شریک دوسرے سارے احباب خصوصاً سن رسیدہ جوان چاچو قابل مبارکباد ہیں۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  15. ان 2 یوزرز نے ابن سعید کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  16. #9
    میں ایک درخواست کروں‌اگر اجازت ہو
    مجھے پتہ ہے کہ یہ خالصتاً دیوانے اردو کے لئے ہے
    مگر اس کو adobe میں‌ تبدیل کر لیا جائے تا کہ کوئی اس کی غیر قانونی نقل نہ کر سکے
    یہ صرف میں‌ نے ایک مشورے کے طور پر بات کہی ہے
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  17. #10
    زیک کا اوتار
    Status : زیک آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 10 جولاي 2005
    مقام : ارضِ وسطٰی
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 9,512
    Points
    20.42
    پوائنٹس
    35,883
    درجہ
    100
    Points: 35,883, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 3.7%
    زبردست کام کیا ہے۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  18. ان یوزر نے زیک کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

+ موضوع کا جواب بھیجیں
صفحہ 1 از 12 1 2 3 4 5 11 ... آخریآخری

مشابہ موضوعات

  1. اردو وکی ڈاٹ آرگ کا اجراء اور محترم نبیل
    By ابنِ آدم in forum آپ کی تجاویز ، آرا اور شکایات
    جوابات: 13
    آخری پیغام: 13 جون 2008, 10:34 ص
  2. جوابات: 10
    آخری پیغام: 04 نومبر 2007, 01:51 ص
  3. اردو ویب آرگ: لوگو
    By سیدہ شگفتہ in forum آپ کی تجاویز ، آرا اور شکایات
    جوابات: 2
    آخری پیغام: 28 مٓی 2007, 07:33 ص
  4. اردو وکی ڈاٹ آرگ پہ اردو فورم
    By ابنِ آدم in forum اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی سپورٹ
    جوابات: 2
    آخری پیغام: 05 مٓی 2007, 07:31 ش
  5. دیباچہ/مقدمہ نسخۂ اردو ویب
    By الف عین in forum غالبیات
    جوابات: 22
    آخری پیغام: 02 جولاي 2006, 07:15 ص

اس موضوع کے ٹیگ

آپ کے اختیارات بسلسلہ ترسیل پیغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں