1. آپ فی الحال ہمارا فورم بطور مہمان ملاحظہ فرما رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو اکثر مراسلات اور دیگر فیچرز تک محدود رسائی حاصل ہے۔ ہماری مفت کمیونٹی میں شامل ہو کر آپ نئے موضوعات شروع کرنے، دیگر ارکان سے ذاتی پیغامات کے ذریعے خط و کتابت کرنے، رائے شماری میں حصہ لینے، مواد اپلوڈ کرنے اور ان جیسے دیگر خاص فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن نہ صرف تیز رفتار اور سادہ بلکہ بالکل مفت بھی ہے لہٰذا آج ہی ہماری کمیونٹی میں شامل ہو جائیے۔اگر آپ کو رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کیجیے۔
+ موضوع کا جواب بھیجیں
نتائج کی نمائش 1 تا: 6 از: 6

موضوع: مسجد پیرس اور اقبال

  1. #1
    ابوشامل کا اوتار
    Status : ابوشامل آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 02 مارچ 2007
    مقام : کراچی، پاکستان
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 2,932
    Points
    25.55
    پوائنٹس
    11,500
    درجہ
    74
    Points: 11,500, Level: 74
    Level completed: 17%, Points required for next Level: 250
    Overall activity: 3.6%

    مسجد پیرس اور اقبال

    اردو وکیپیڈیا کے ایک سینئر ترین رکن سید سلمان رضوی نے کسی زمانے میں فرانس کے دارالحکومت پیرس کی مشہور جامع مسجد مسجدِ پیرس پر ایک جامع مضمون تحریر کیا تھا۔ اس مضمون کی ایک خوبی تو اس میں معلومات کی مکمل دستیابی ہے اور دوسری خوبی یہ کہ مضمون نگار نے مضمون کے لیے کئی تصاویر بنفس نفیس مسجد کا دورہ کر کے کھینچیں جس سے مضمون کو انفرادی حیثیت حاصل ملی۔
    لیکن یہاں اس کا ذکر کرنے کا مقصود یہ ہے کہ ایک مرتبہ علامہ اقبال کے مجموعۂ کلام ضرب کلیم کے مطالعے کے دوران "پیرس کی مسجد" کے عنوان سے ایک نظم نظروں سے گزری جس میں علامہ فرماتے ہیں:
    مری نگاہ کمالِ ہنر کو کیا دیکھے
    کہ حق سے یہ حرمِ مغربی ہے بیگانہ
    حرم نہیں ہے، فرنگی کرشمہ بازوں نے
    تنِ حرم میں چھپا دی ہے روحِ بت خانہ
    یہ بت کدہ انہی غارت گروں کی ہے تعمیر
    دمشق ہاتھ سے جن کے ہوا ہے ویرانہ

    اب میرے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ کیا یہ یہی مسجد ہے؟ کیونکہ اس مسجد کا باقاعدہ افتتاح 1926ء میں ہوا تھا اور بعید نہیں کہ علامہ نے اس کی تعمیر کے بعد پیرس کا دورہ کیا ہو اور یہ عظیم اشعار ادا کیے ہوں۔ مجھے علامہ کے دورۂ فرانس کے بارے میں بھی علم نہیں کہ انہوں نے فرانس کا دورہ کیا۔ کیا اہلیان محفل اس حوالے سے میری کچھ رہنمائی کر سکتے ہیں کیونکہ سلمان صاحب بھی اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر چکے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں اہلیان محفل اس سوال کا جواب دیتے ہیں یا یہ سوال بھی میرے گزشتہ سوالات کی طرح ردی کی ٹوکری کی نذر ہو جائے گا۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  2. ان 6 یوزرز نے ابوشامل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  3. #2
    گذشتہ کونسے سوالات

    آپ اتنے مشکل سوالات نہ پوچھا کریں نا ۔ آپ کے اس سوال کا جواب میرے پاس بھی نہیں ہے۔
    کاش مجھے روحیں بلانے کا گر آتا تو علامہ خود آپ کے اس سوال کا جواب دیتے

    سوری مجھے zero reply بہت برا لگتا ہے ۔ اس لیے جواب لکھ دیا
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  4. ان 2 یوزرز نے تعبیر کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  5. #3
    ابوشامل کا اوتار
    Status : ابوشامل آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 02 مارچ 2007
    مقام : کراچی، پاکستان
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 2,932
    Points
    25.55
    پوائنٹس
    11,500
    درجہ
    74
    Points: 11,500, Level: 74
    Level completed: 17%, Points required for next Level: 250
    Overall activity: 3.6%
    بہت شکریہ تعبیر، نظر التفات کا۔ اصل میں چھوٹی موٹی باتیں تو انٹرنیٹ کی وسیع دنیا میں معلوم ہو ہی جاتی ہیں۔ اب وہ معلومات ہی رہ جاتی ہے جو بہت کم لوگوں کو معلوم ہوتی ہے۔ محفل پر ایک سے بڑھ کر ایک "انسائیکلوپیڈیا" شخصیات موجود ہیں اس لیے اس امید کے ساتھ یہاں سوال پوچھتا ہوں کہ جواب کہیں نہ کہیں سے مل ہی جائے گا۔
    ویسے مجھے کامل یقین ہے کہ علامہ اقبال نے یہ اشعار اسی مسجد کے لیے کہے ہیں لیکن اردو وکیپیڈیا پر مجھے اس کے لیے حوالہ درکار ہے، بس اس حوالے کے لیے ہی یہاں سوال کیا تھا۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  6. ان 2 یوزرز نے ابوشامل کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  7. #4
    گوگل کے مطابق انہوں نے 1932 میں پیرس کا دورہ کیا تھا

    1932 Visited Paris and met French philosophers Bergson and Massignon. Bergson was astonished to hear his remark on the Islamic concept of time.
    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  8. ان 3 یوزرز نے قیصرانی کا اس مفید پوسٹ کے لیے شکریہ ادا کیا ہے:

  9. #5
    ابوشامل کا اوتار
    Status : ابوشامل آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 02 مارچ 2007
    مقام : کراچی، پاکستان
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 2,932
    Points
    25.55
    پوائنٹس
    11,500
    درجہ
    74
    Points: 11,500, Level: 74
    Level completed: 17%, Points required for next Level: 250
    Overall activity: 3.6%
    بہت شکریہ قیصرانی بھائی۔ یعنی یہ مسجد 1926ء میں بنی اور جب اقبال 1932ء میں جب پیرس پہنچے تو اس وقت اس کی تعمیر کو 6 سال گزر چکے تھے اور میرا قیاس اب قوی ہوتا جا رہا ہے کہ علامہ کے اشعار اسی مسجد کے بارے میں ہیں۔ ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

  10. #6
    ابوشامل کا اوتار
    Status : ابوشامل آف لائن ہے
    تاریخ شمولیت : 02 مارچ 2007
    مقام : کراچی، پاکستان
    ملک: Users Country Flag
    موڈ: موڈ
    پیغامات : 2,932
    Points
    25.55
    پوائنٹس
    11,500
    درجہ
    74
    Points: 11,500, Level: 74
    Level completed: 17%, Points required for next Level: 250
    Overall activity: 3.6%
    مسجد پیرس والا مسئلہ حل ہو گیا۔ یہاں ملاحظہ کریں۔

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.

    اقتباس کے ساتھ جواب دیں اقتباس کے ساتھ جواب دیں   فیس بک سے تشہیر (0)

+ موضوع کا جواب بھیجیں

مشابہ موضوعات

  1. مسجد اقصی اور مسجد صخریٰ (Dome of the Rock)
    By شوکت کریم in forum متفرقات
    جوابات: 5
    آخری پیغام: 18 اپريل 2008, 08:35 ص
  2. سانحہ لال مسجد اور متحدہ مجلس عمل
    By غازی عثمان in forum سیاست
    جوابات: 7
    آخری پیغام: 13 اگست 2007, 10:40 ص
  3. لال مسجد اور ہمارا طرزِ عمل
    By ظفری in forum آپ کے کالم
    جوابات: 2
    آخری پیغام: 20 جولاي 2007, 05:54 ص
  4. یو ایس آرمی عراقی مسجد میں اور دیگر
    By پاکستانی in forum تصاویر
    جوابات: 14
    آخری پیغام: 13 فروري 2007, 10:30 ش
  5. مسجد اور عیسائی
    By الف نظامی in forum سیاست
    جوابات: 3
    آخری پیغام: 30 جنوري 2006, 06:00 ش

آپ کے اختیارات بسلسلہ ترسیل پیغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں