قاسمی صاحب کی بہت خوبصورت نعت ھے جو میں آپ لوگوں سے بھی شئیر کر رہی ہوں۔
کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
اس کی دولت ھے فقط نقشِ کفِ پا تیرا
تہ بہ تہ تیرگیاں ذہن پہ جب لوٹتی ہیں
نور ہو جاتا ھے کچھ اور ہویدا تیرا
کچھ نہیں سوجھتا جب پیاس کی شدت سے مجھے
چھلک اٹھتا ھے میری روح میں مینا تیرا
پورے قد سے میں کھڑا ہوں تو یہ ھے تیرا کرم
مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ھے سہارا تیرا
دستگیری میری تنہائی کی تو نے ہی تو کی
میں تو مر جاتا اگر ساتھ نہ ہوتا تیرا
لوگ کہتے ہیں سایہ تیرے پیکر کا نہ تھا
میں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ھے سایہ تیرا
تو بشر بھی ھے مگر فخرِ بشر بھی تو ھے
مجھ کو تو یاد ھے بس اتنا سراپا تیرا
میں تجھے عالمِ اشیاء میں بھی پا لیتا ہوں
لوگ کہتے ہیں کہ ھے عالمِ بالا تیرا
میری آنکھوں سے جو ڈھونڈیں تجھے ہر سو دیکھیں
صرف خلوت میں جو کرتے ہیں نظارا تیرا
وہ اندھیروں سے بھی درّانہ گزر جاتے ہیں
جن کے ماتھے میں چمکتا ھے ستارا تیرا
ندیاں بن کے پہاڑوں میں تو سب گھومتے ہیں
ریگزاروں میں بھی بہتا رہا دریا تیرا
شرق اور غرب میں نکھرے ہوئے گلزاروں کو
نکہتیں بانٹتا ھے آج بھی صحرا تیرا
اب بھی ظلمات فروشوں کو گلہ ھےتجھ سے
رات باقی تھی کہ سورج نکل آیا تیرا
تجھ سے پہلے کا جو ماضی تھا ہزاروں کا سہی
اب جو تاحشر کا فردا ھے وہ تنہا تیرا
ایک بار اور بھی بطحا سے فلسطین میں آ
راستہ دیکھتی ھے مسجدِ اقصی تیرا
احمد ندیم قاسمی
واہ زونی بہت خوب نعت ہے لیکن مجھے حیرت ہے کہ آپ کو تو شاعری سے دلچسپی نہیں لیکن یہاں لگتا ہے جیسے شاعری کے علاوہ اور کوئی دلچسپی نہیں -![]()
چراغِ جسم، ادھر بات سن ہَوا کی ذرا
یہ شعلگی، یہ تپِ ہست ہے ذرا کی ذرا
(اختر عثمان)
بہت اعلیٰ نعت ہے شکریہ آپ کا شیئر کرنے کیلیئے
To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
بہت شکریہ آپ سب حضرات کا![]()
سبحان اللہ بہت پیاری نعت ہے، شیئر کرنے کا شکریہ، زونی جی۔
کسی دن ترے غم بھلا ہی تو دیں گے
مگر داغ ، ان کی گو ا ہی تو دیں گے
زونی
جزاک اللہ۔۔
زونی آپ کی پوسٹ سے مجھے اپنے سکول کے دن یاد آ گئے جب ہماری ایک سینیئر آل پاکستان مقابلہء نعت خوانی میں پہنچی تھیں اور ٹیچرز ان کو ہر روز اسمبلی میں پریکٹس کراتی تھیں۔۔اس طرح پورے سکول کو یہ نعت زبانی یاد ہو گئی تھی![]()
To view links or images in signatures your post count must be 10 or greater. You currently have 0 posts.
بہت خوب.
علی حیدر!