بہترین۔
ایک آزاد مصدر نستعلیق فونٹ۔ بہت اچھا خیال ہے اور جذبہ بھی بہترین۔
اگر آپ کا لہو گرم ہے صاحب تو ہم بھی آج کل گرمی کے ستائے ہوئے ہیں (

) ہمیںبھی گرمی چڑھی ہوئی ہے۔ تو پھر بسم اللہ کرتے ہیں۔
تو بھائی جی ایسا ہے کہ آپ نے تین لوگ مانگے ہیں۔
مجھے لگ رہا ہے کاتب کا بندوبست کرنا پڑے گا۔ کورل ڈرا میں کام کے لیے اپنے راجہ فار حریت( اب شاید انھوں نے نام بدل لیا ہے) دستیاب ہیں۔ اور کورے صاحب کے لیے محب بھائی نے اپنا نام پیش کردیا ہے۔ اعجاز صاحب بھی ماشاءاللہ موجود ہیں۔
اب یہ ہے کہ مجھے بھی کہیں گھسیڑئیے۔ کورل ڈرا ہمیشہ زبانی کلامی ہی استعمال کیا ہے۔ کتابت ہمارے بس کی بات نہیں کہ ہمیشہ لکھائی کی وجہ سے نمبر کم آئے ۔ تو اناڑیوں میں ہمیں بھی رکھ لیجیے گا۔ کچھ اس بارے میں اپنے ایک کرم فرما سے معلومات حاصل کرتے ہیں امید ہے کباڑ کی طرح کہیں نہ کہیں انشاءاللہ آپ کے کام آہی جائیں گے۔
تو صاحب اب کام ایسے ہوگا کہ بندے بڑھا دیجیے۔ ایک نہیں تھوڑے زیادہ۔ تین شاید کم پڑ جائیں۔ ایک جیسا کام ایک سے زیادہ بندوں کو بھی دیا جاسکتا ہے۔ خصوصًا اناڑیوں والا۔ دوسرے گزارش ہے یہاں کسی زمانے میں فونٹ بنانے کے بارے میں بات ہوتی رہی ہے وہ دوست آگے آئیں۔ میں وہاں پڑھ چکا ہوں ایک دوست کاتب کو بھی راضی کرچکے تھے وہ براہ کرم کاتب سے رابطہ قائم کریں یا اس ٹیم کا اس سے رابطہ قائم کروا دیں۔
خلاصہ کلام، حاضر ہیں۔ جہاں مرضی لگا دیں۔ اس کے لیے چاہے مجھےلبیک چھوڑنی پڑے۔ جی نوم کو خیر باد کہنا پڑے اور علی پور کا ایلی میری راہ تکتا رہے فونٹ مکمل ہوگا۔ انشاءاللہ ہوگا۔