نتائج تلاش

  1. عاطف بٹ

    تاسف نبیل بھائی کے والد کا انتقال

    نبیل نقوی بھائی کے والدِ محترم پروفیسر جلیل نقوی صاحب کل 18 اگست 2020ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پس ماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
  2. عاطف بٹ

    کرتی ہے دل سے حسرتِ دل سینہ زوریاں

    کرتی ہے دل سے حسرتِ دل سینہ زوریاں ہر شب اسے سناتا ہوں اُٹھ اُٹھ کے لوریاں شبنم کی طرح اشک بھی آنکھوں سے اُڑ گئے رہتی ہیں جیسے صاف گُلوں کی کٹوریاں اپنی کتھا سب ان کے گلے سے اتار دی ہم نے بنا بنا کے غزل کی گِلوریاں حسنِ نظر نواز کو شاید خبر نہ ہو گھونگھٹ میں کیسے نِیر بہاتی ہیں گوریاں کوثر...
  3. عاطف بٹ

    ”اردو ہے میرا نام، میں ’خسرو‘ کی پہیلی“ (شاعر: اقبال اشعر - آواز: عاطف بٹ)

    اقبال اشعر کی خوبصورت نظم ”اردو ہے میرا نام، میں ’خسرو‘ کی پہیلی“ جنابِ بٹ کی آواز میں۔۔۔ :)
  4. عاطف بٹ

    جاں نثار اختر ہر ایک روح میں اک غم چھپا لگے ہے مجھے (جاں نثار اختر)

    ہر ایک روح میں اک غم چھپا لگے ہے مجھے یہ زندگی تو کوئی بد دعا لگے ہے مجھے پسندِ خاطرِ اہلِ وفا ہے مدت سے یہ دل کا داغ جو خود بھی بھلا لگے ہے مجھے جو آنسوؤں میں کبھی رات بھیگ جاتی ہے بہت قریب وہ آوازِ پا لگے ہے مجھے میں سو بھی جاؤں تو کیا، میری بند آنکھوں میں تمام رات کوئی جھانکتا لگے ہے مجھے...
  5. عاطف بٹ

    کنجوس اور کمینے لوگ

    بجلی گئی تو میں نے بیگم سے کہا کہ باہر گلی والا بلب بند کردو ہمیں اسے جلائے رکھنے سے کیا فائدہ ہونا ہے اور ویسے بھی یو پی ایس کا بیک اپ اب پہلے کی نسبت کم ہوتا جارہا ہے۔ خوش قسمتی سے بیگم نے بلا چون و چرا میری بات مان لی اور بلب بند کردیا۔ تھوڑی دیر کے بعد میں نے فرمائش کی کہ کچھ پکوڑے وغیرہ...
  6. عاطف بٹ

    ہوں جب سے میں چاہت میں گرفتار وغیرہ

    ہوں جب سے میں چاہت میں گرفتار وغیرہ بھاتے نہیں دروازہ و دیوار وغیرہ وحشت کا یہ عالم ہے کہ اب تو مجھے اکثر لگتے ہیں برے اپنے ہی گھر بار وغیرہ ہر بزم ترے نام سے موسوم رہی ہے دیں گے یہ گواہی بھی مرے یار وغیرہ میں دور کھڑا دیکھ رہا ہوں یہ تماشا محفل میں تری بیٹھے ہیں اغیار وغیرہ میں ماننے والا...
  7. عاطف بٹ

    تاسف قرۃالعین اعوان کی چھوٹی بہن فوت ہوگئی

    قرۃالعین اعوان کی چھوٹی بہن مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئی ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
  8. عاطف بٹ

    تاسف اردو ادب کے نامور استاد صابر لودھی انتقال کرگئے

    اردو زبان و ادب کے انتہائی مشفق، ہر دلعزیز اور نامور استاد پروفیسر صابر لودھی طویل علالت کے بعد آج دوپہر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی عمر 81 برس تھی۔ وہ 12 دسمبر 1933ء کو پیدا ہوئے اور 1950ء کی دہائی میں کلیۂ علومِ شرقیہ، لاہور سے اردو زبان و ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نصف صدی سے زائد...
  9. عاطف بٹ

    تبصرہ کتب ایوب خاور کی 'محبت کی کتاب'

    سرکاری ملازمت کی وجہ سے مجھے جو کچھ ناپسندیدہ کام کرنے پڑتے ہیں انہی میں سے ایک کام پر مجھے ان دنوں مامور کیا گیا ہے۔ میرے چھوٹے بیٹے عبدالرحمٰن کے شدید علالت کے باعث اسپتال میں ہونے کے باوجود میں صبح سے شام تک بےتکان اس کام کی انجام دہی میں لگا رہا کیونکہ میرے لیے یہ ایک نیا تجربہ ہے جس کی وجہ...
  10. عاطف بٹ

    اکھیوں کے جھروکوں سے۔۔۔

    فلم ’اکھیوں کے جھروکوں سے‘ میں ہیم لتا کا گایا ہوا سدا بہار گیت۔ یہ گیت روِندر جین نے لکھا اور اس کی موسیقی بھی انھوں نے ہی ترتیب دی۔ اس گیت کے لیے روِندر جین کو فلم فئیر ایوارڈز میں بہترین گیت کار اور بہترین موسیقار کے لیے نامزد کیا گیا۔ یہ فلم میرے اماں ابا کی شادی سے بھی پہلے کی ہے لیکن مجھے...
  11. عاطف بٹ

    اقتباسات اسبابِ مسرت کی دستیابی

    ہمارے مسائل کا علاج یہ ہے کہ لوگوں کو معقول بنایا جائے اور انھیں معقول بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی تعلیم معقول طور پر ہو۔ اس وقت تک ہم جن عوامل پر غور کرتے رہے ہیں ان سب کا رجحان تباہی کی طرف ہے۔ توہم پرستی، حماقت اور حقیقت کے ناکافی احساس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ جنسی تعلیم اکثر اعصابی عارضے...
  12. عاطف بٹ

    زاویہ (مضامینِ عاطف)

    السلام علیکم، یہ لڑی تلمیذ صاحب کی ہدایت کے مطابق شروع کی جارہی ہے۔ اس میں میرے وہ مضامین پیش کیے جائیں گے جو ہفتہ وار بنیادوں پر روزنامہ ’نئی بات‘ میں شائع ہوں گے۔ مذکورہ مضامین چونکہ کسی ایک موضوع سے متعلق نہیں ہوں گے اور نہ ہی ہر مضمون کالم کے روایتی رنگ میں لکھا ہوا ہوگا، لہٰذا مناسب یہی...
  13. عاطف بٹ

    زمیں جنبد، نہ جنبد گل محمد (از عاطف خالد بٹ)

    السلام علیکم، کافی سوچ بچار کے بعد میں نے روزنامہ ’نئی بات‘ کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر کالم لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرے موضوعات ہمیشہ کی طرح معاشرتی فلاح اور قومی بہبود سے جڑے ہوئے ہوں گے، البتہ کبھی کبھار بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آیا کریں گے۔ اسی سلسلے کا پہلا کالم آج شائع ہوا جو یہاں پیش...
  14. عاطف بٹ

    تاسف مجید نظامی انتقال کرگئے

    نوائے وقت گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر، روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر اور معروف صحافی مجید نظامی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
  15. عاطف بٹ

    یوم القدس اور ہم (عاطف بٹ)

    آج پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں یوم القدس منایا جارہا ہے۔اس دن کے منائے جانے کا مقصد فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے جو تقریباً ساڑھے چھے دہائیوں سے اسرائیل کی ننگی بربریت اور درندگی کا سامنا کررہے ہیں۔ اس موقع پر کم و بیش کروڑوں مسلمان فلسطینیوں کے حق میں دعائیں...
  16. عاطف بٹ

    راحت اندوری اگر خلاف ہیں، ہونے دو، جان تھوڑی ہے (راحت اندوری)

    اگر خلاف ہیں، ہونے دو، جان تھوڑی ہے یہ سب دھواں ہے، کوئی آسمان تھوڑی ہے لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے میں جانتا ہوں کہ دشمن بھی کم نہیں لیکن ہماری طرح ہتھیلی پہ جان تھوڑی ہے ہمارے منہ سے جو نکلے وہی صداقت ہے ہمارے منہ میں تمہاری زبان تھوڑی ہے جو آج...
  17. عاطف بٹ

    قصہ ایک دہشت گرد طیارے کا۔۔۔ (عاطف بٹ)

    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ دہشت گرد مسلم اکثریتی آبادی کے ملک ملائشیا کا ایک مسافر بردار طیارہ یوکرین نامی امن کے گہوارے کے اوپر سے ہلکورے لیتا ہوا گزر رہا تھا۔ طیارہ چونکہ ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتا ہے جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے اور مسلمان چونکہ ہوتے ہی دہشت گرد ہیں لہٰذا طیارے میں سوار مسافر خواہ...
  18. عاطف بٹ

    الیکٹرانک میڈیا اور اعتماد کی خلیج (از شاہد ملک)

    پاکستان میں کوئی بڑا واقعہ رونما ہوتے ہی الیکٹرانک میڈیا کے انضباطی ادارے ’ پیمرا ‘ کی کار کردگی پہ بحث ضرور چھڑتی ہے ۔ خاص طور پہ اس زاویے سے کہ ٹیلی ویژن چینلز کے نشریاتی مواد میں باقاعدگی لانے کے لئے کون سی ترکیب برتی جائے جس کی بدولت ہر چینل کی انتظامیہ اور پروگرام تیار اور پیش کرنے والوں...
  19. عاطف بٹ

    فل ٹائم شرابی ہوگیا (از خالد عرفان)

    وہ سفارش سے دلیلِ کامیابی ہوگیا فطرتاً الّو کا پٹھا تھا، عقابی ہوگیا پارٹ ٹائم جاب کرتا تھا لِکر اسٹور پر پھر وہ برخوردار فُل ٹائم شرابی ہوگیا سردیوں کی رات میں پبلک سکڑتی ہی رہی شیخ کنٹینر میں بیٹھا انقلابی ہوگیا اس کی نسلوں کو چٹورا پن وراثت میں ملا باپ حلوہ خور تھا، بیٹا کبابی ہوگیا...
Top