نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    پاکستان کی ڈگری یافتہ مشینیں

    میں نے ایک بار شاید پہلے بھی لکھا تھا کہ ہمارے یہاں بننے والے ڈاکٹر ہوں یا انجنئیر، سب ڈگری یافتہ مشینیں ہیں۔ ہمیں مشین کی طرح کام کرنے کی عادت ہوتی۔ جس رفتار سے پاکستانی ڈاکٹر دوائیوں کے نسخے لکھتے ہیں، اس رفتار سے شاید دنیا میں کوئی ڈاکٹر نہیں لکھ سکتا۔ اس کا مشاہدہ آپ اپنے قریبی کلینک میں...
  2. مزمل شیخ بسمل

    وہ مجھ سے کہتی ہے کہ محبت ایک ہی بار ہو سکتی ہے۔

    وہ کہتی ہے کہ محبت ایک وقت میں ایک سے زیادہ لوگوں سے نہیں ہو سکتی۔ کیا کہوں اسے؟ بس یہی کہ یہ ایک فرسودہ خیال ہے۔ خصوصاً جب محبت کرنے والا ایک عدد Typical مرد ہو۔ بقول شخصے: محبت کی بھی عجیب متھ ھے۔ لگاؤ کی، آشنائی کی! عجیب دقیانوسی متھ ہے کے یہ صرف ایک ہی شخص سے ہو سکتی ہے۔ ایک شخص اور شکل۔ مگر...
  3. مزمل شیخ بسمل

    بلاگر پر اردو ایڈیٹر

    السلام علیکم۔ میں فی الحال بلاگر کے ایک سانچے کو اردوا رہا ہوں۔ اب مجھے اردو ایڈیٹر لگانا ہے تبصرہ خانے کے اوپر۔ اس کی سکرپٹ کہاں سے مل سکے گی؟ کوئی مدد؟ یا کوئی ٹیوٹوریل؟ arifkarim ابن سعید نبیل
  4. مزمل شیخ بسمل

    ورڈ پریس میں پرما لنکس کا مسئلہ

    ورڈ پریس روایتی طور پر انگریزی میں ہی انسٹال کیا ہے۔ باقی سب کام صحیح چل رہا تھا۔ ایک جگہ اٹک گیا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب کسٹم پوسٹ لنک ایکٹیو کروں اور پوسٹ کا نام اردو میں ہو تو لنک بھی پوسٹ ٹائٹل کے حساب سے اردو میں ہی بنتا ہے۔ یہ بات الگ ہے کہ میں ذاتی طور پر پوسٹ لنک اردو میں رکھنا نہیں...
  5. مزمل شیخ بسمل

    مبارکباد عید بہت بہت مبارک!!

    تمام دوستوں، یاروں، بزرگوں، بچوں، استادوں اور باقی سب کو عید قرباں کی بہت مبارک باد۔ میں فی الحال ایسا ہوگیا ہوں۔ :unsure: آپ کیسے ہیں؟
  6. مزمل شیخ بسمل

    گردشِ دوراں کی چائے --- مزمل شیخ بسملؔ

    میں چائے کے معاملے میں ہمیشہ سے حساس طبیعت واقع ہوا ہوں۔ اب آپ پوچھیں گے کہ کوئی ایسا معاملہ بھی ہے جس کے حوالے سے میری طبیعت حساس نہ ہو؟ لیکن اس سوال کا میرے پاس کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ہے۔ عالم یہ ہے کہ اپنے گھر میں ہوں تو چائے خود بناتا ہوں اور کسی دوسرے گھر میں چائے اگر پینی پڑ جائے تو گمان...
  7. مزمل شیخ بسمل

    میں بسملؔ ہوں -----مزمل شیخ بسملؔ

    کچھ عرصہ قبل کسی نے سوال کیا کہ یہ لفظ "بسمل" میرے نام کے ساتھ کیوں جڑا ہوا ہے؟ میں سوچنے لگا۔۔۔۔ یہ واقعی غور طلب بات تھی جس کا تشفی بخش جواب آج تک میں خود باوجود کوشش کے پا نہیں سکا تھا کہ اس لفظ کا مجھ سے کیا اور کیسا تعلق ہے؟ ہاں کسی موہوم خیال کے ساتھ نیم غنودہ عالم میں سوچتے ہوئے میں اتنا...
  8. مزمل شیخ بسمل

    ایک شعر جو اپنے خالق کو بہت پیچھے چھوڑ گیا۔

    ادب میں بہت سی شخصیات ایسی ہیں جو باوجود اس کے کہ معمولی نہیں تھیں، منظرِ عام پر نہیں آسکیں۔ ایسی ہی ایک شخصیت ان کی بھی ہے۔ زندگی کی تلخیوں پر طنزیہ انداز میں لکھنے والا شاید ان سے بڑا کوئی بھی نہیں گزرا۔ ان کا کلام گو کہ زیادہ نہیں ہے، لیکن جتنا ہے اس سے یہ اندازہ بخوبی ہوتا ہے کہ ایک قادر...
  9. مزمل شیخ بسمل

    ڈاکٹر کو کیا معلوم

    ڈاکٹر کو کیا معلوم ڈاکٹر یہ کہتا ہے نارمل حرارت ہے ایورج سی شوگر ہے ہارٹ بیٹس پورے ہیں ہارمون اچهے ہیں نارمل ہے ای سی جی نارمل ہیں بی پی پلس روز واک کرتے ہو دیکهنے میں اچهے ہو بات بات ہنستے ہو خوش مزاج بندے ہو مسئلہ کہاں پر ہے کس بنا پہ گرتے ہو کس بنا پہ چکر ہیں جاگتے کیوں رہتے ہو ڈاکٹر کو...
  10. مزمل شیخ بسمل

    مبارکباد Happy Mother's Day

    عجیب بات ہے کہ یہاں کسی کو یاد ہی نہیں ہے۔ (n)(n)(n)(n) سب کو ہماری طرف سے ۔۔۔۔۔ مولا سب کی ماؤں کے سائے انکے سر پر سلامت رکھے اور انہیں لمبی زندگی دے۔ آمین۔ میرے پاس ماں کی عظمت کے لیے کوئی الفاظ نہیں افسوس! :(
  11. مزمل شیخ بسمل

    تدبیر و تقدیر از اشفاق احمد

    یہ جو مرید ہوتے ہیں ان میں جو اچھے باصفا اور نوجوان مرید ہوتے ہیں، وہ بڑے طاقتور ہوتے ہیں۔ وہ اپنے مرشد گرو یا پیر سے بڑے سخت سوال پوچھتے ہیں۔ ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ ایک اچھی پگڑی باندھنے والے شائستہ قسم کے مرید نے پوچھا کہ، " بابا جی، بات یہ ہے کہ انسان اپنی کوشش اور محنت سے کہیں نہیں...
  12. مزمل شیخ بسمل

    اقتباسات اگر ان بچوں کے بس میں ہوتا تو۔۔۔۔

    اگر ان بچوں کے بس میں ہوتا تو وہ اس عقیدے کے ماں باپ کے گھر میں ہرگز پیدا نہ ہوتے جنہوں نے پچھلے پانچ برسوں میں ایک نیل کٹر بھی ایجاد نہ کیا تھا۔ وہ محض آسمانی مدد کے طلب گار اپنے رب کے آگے سجدے کرتے رہے، گڑگڑاتے رہے اور "اے رب! ان کفار کو نیست و نابود کردے" کی دعائیں مانگتے رہے۔ لیکن ادھ...
  13. مزمل شیخ بسمل

    الف اور وجود

    وجود و موجود کی لفظی ساخت دیکھی جائے تو یہ لفظی اور صرفی محال ہے کہ کوئی چیز موجود ہے لیکن اسکا کوئی وجود نہیں۔ ورنہ یہ ممکن ہے۔ عام طور پر فلاسفہ نے موجود اور وجود کو ایک دوسرے کے لیے لازم قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ ممکن ہے کہ کوئی چیز موجود ہو لیکن اس کا وجود نہ ہو۔ کیونکہ وجود مادی ہے۔...
  14. مزمل شیخ بسمل

    علت اور معلول

    ہر تخلیق کا خالق ہے۔ ہر لاحق کو کسی سابق کی ضرورت ہے۔ ہر معلول کی ایک علت ہے۔ کیا اس میں کوئی شک کیا جاسکتا ہے؟ نہیں، یہ ایک وجدانی حقیقت ہے جسے منطقی دلیل کی ضرورت بھی نہیں۔ تم تصور ہی نہیں کرسکتے کہ کوئی چیز اپنے آپ ہی بن گئی یا اپنے آپ ہی پایۂ وجود تک پہنچ گئی۔ پھر اس میں طرح طرح کے تصرفات...
  15. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    وجود اور موجود کی کہانی یہ ہے کہ موجود ہونے کے لیے وجود کی ضرورت نہیں۔ بے شک یہ لفظی تضاد ہے۔ لیکن جو حقیقی طور پر موجود ہے وہ وجود سے آزاد ہے۔ اور جس کا وجود بظاہر نظر آتا ہے وہ حقیقی طور پر موجود ہے ہی نہیں۔ تم وجود سے موجود کو ثابت کرتے ہو لیکن وجود ہونے کے لیے پہلے وجود کو حقیقی ثابت کرنا...
  16. مزمل شیخ بسمل

    روح کی صدا یا فلسفہ؟ غلام جیلانی برق

    آپ نے سنا هو گا کہ دنیا کا فلسفی اعظم یعنی سقراط اونٹ کے بالوں کا کرتہ پہنتا، باسی ٹکڑے کهاتا اور ایک ٹوٹے هوئے مٹکے میں رہتا تها- یہ بهی سنا هوگا کہ ایک بلند مقصد کی خاطر ابراهیم علیہ السلام آگ میں کود پڑے تهے-مسیح علیہ سلام نے صلیب قبول کر لی تهی اور حسین نے اپنا سارا خاندان کربلہ کے میدان میں...
  17. مزمل شیخ بسمل

    فزکس۔ سوال حل کرنے میں مدد؟؟؟

    سوال ہے کہ ایک کار جس کی کمیت پانچ سو کلو گرام ہے 20 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے کسی جانب سفر کر رہی ہے اور اچانک ایک رکے ہوئے ٹرک سے ٹکراتی ہے جس کی کمیت چھ ہزار کلو گرام ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کہ ٹکراؤ کے بعد اگر کار رک جاتی ہے اور فرکشن کو نظر انداز کر دیا جائے تو ٹرک کی رفتار کیا ہوگی؟ جواب...
  18. مزمل شیخ بسمل

    تصوّر بھی مرا اے مہ جبیں دل میں نہیں تیرے

    غزل (مزمل شیخ بسملؔ) یہ حسرت تھی کہ پیکر انکا یوں پیشِ نظر ہوتا جبیں ہوتی ہماری اور انکا سنگِ در ہوتا یہ مرنے میں کوئی مرنا نہیں ہے، راہ میں مرنا مزہ مرنے کا جب تھا، آپ کے قدموں میں سر ہوتا دوبارہ دل لگی کرتے جو ہم، اور وہ دغا کرتے تو، پھر اک بار تازہ دم مرا زخم جگر ہوتا چکھا دیتا مزہ دشمن...
  19. مزمل شیخ بسمل

    اردو میں مستعمل اور مانوس بحور کی فہرست

    اردو میں مستعمل اور مانوس بحور کی فہرست ۱) بحر ہزج i۔ مثمن سالم: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن ii۔ مثمن محذوف: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن iii۔ مثمن مقبوض: مفاعلن مفاعلن مفاعلن مفاعلن iv۔ مثمن اشتر: فاعلن مفاعیلن فاعلن مفاعیلن v۔ مثمن مقبوض سالم: مفاعلن مفاعیلن مفاعلن مفاعیلن vi۔ مثمن...
  20. مزمل شیخ بسمل

    یاس کیا جانے آج خواب میں کیا دیکھا یاسؔ نے

    روشن تمام کعبہ و بت خانہ ہو گیا گھر گھر جمالِ یار کا افسانہ ہو گیا صورت پرست کب ہوئے معنی سے آشنا عالم فریب طور کا افسانہ ہو گیا چشمِ ہوس ہے شیفتۂ حسن ظاہری دل آشنائے معنیِ بیگانہ ہوگیا آساں نہیں ہے آگ میں دانستہ کودنا دیوانہ شوقِ وصل میں پروانہ ہوگیا کیفیتِ حیات تھی دم بھر کی میہماں لبریز...
Top