نتائج تلاش

  1. قیصرانی

    تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  2. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۷ نتیجہ اس کتاب کے اختتام پر میں کچھ ایسے جانوروں کے بارے بھی لکھنا چاہتا ہوں جو بہت نقصان دہ تو ہوتے ہیں مگر مندرجہ بالا کسی درجہ بندی میں نہیں شمار ہوتے۔ ہندوستان بھر میں ان کی تعداد بے شمار ہے، سو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ فصلوں کے لیے کتنے نقصان دہ ہوں گے۔ یہ تین دشمن بندر، طوطے اور...
  3. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۶ چیتل اور پاڑا اس ہرن کو تمام ہرنوں میں سب سے زیادہ خوبصورت مانا جاتا ہے۔ یہ سانبھر سے مماثل ہوتا ہے مگر سینگوں کی محض چھ شاخیں ہوتی ہیں۔ سینگ بہت لمبے، سبک اور خوبصورت گولائی کی شکل میں ہوتے ہیں اور ان کے سرے بہت تیز ہوتے ہیں۔ نر زرد ہرن سے تھوڑا بڑا ہوتا ہے۔ اس کی کھال بھوری ہوتی ہے اور...
  4. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    جھاڑ جھنکار اور درختوں سے الجھتا ہوا میں بھاگتا رہا اور سانبھر کے نشانات غائب ہو گئے۔ تاہم میں نے اپنے اندازے کے مطابق پیش قدمی جاری رکھی اور دو میل کا فاصلہ طے کر لیا۔ اس دوران کبھی کتوں کی آوازیں غائب ہو جاتیں تو کبھی پھر سنائی دینے لگتیں۔ تاہم یہ آواز ہمیشہ پہلے سے زیادہ دور محسوس ہوتی تھیں۔...
  5. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۵ سانبھر موز اور واپیٹی کے بعد سانبھر تیسرا بڑا ہرن ہے۔ اس کی اونچائی ۱۳ ہاتھ ہوتی ہے اور وزن ۵۶۰ سے ۶۰۰ پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔ میں نے ہندوستان اور سائیلون میں ان کا وزن کیا ہوا ہے۔ مسکن کے اعتبار سے اس کے سینگ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہو سکتے ہیں۔ یہ سینگ ہر سال نہیں گرتے اور ہر تیسرے یا چوتھے سال...
  6. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    ابھی ہم نے آدھی کھال اتاری تھی کہ ہمارے سروں کے اوپر سے زوں کی آواز آئی اور عین اسی لمحے رائفل کا دھماکہ سنائی دیا۔ ہم ٹھٹھک کر رک گئے۔ عین اسی لمحے یہی آواز دوبارہ سنائی دی اور پھر تیسری بار۔ پھر جِم چلایا، ‘دیکھیں، انڈین‘۔ ایک اور گولی چلی اور پھر کئی گولیاں یکے بعد دیگرے سنائی دیں۔ پھر جا کر...
  7. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۴ واپیٹی میں پہلے ہی یہ وضاحت کر چکا ہوں کہ واپیٹی یورپ اور شمالی ایشیا کے سرخ ہرن کی ہی بڑی شکل ہے جو نہ صرف جسامت بلکہ سینگوں کے اعتبار سے بھی سرخ ہرن سے کہیں بڑا ہے۔ دس یا بارہ سال کا عمدہ نر جنگلی حیات میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی انسان کے لیے انتہائی خوشی کا سبب ہو سکتا ہے۔ اس کی رنگت...
  8. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۳ ہرن سرخ ہرن کے بعد چکارے کی باری آتی ہے۔ یہ نسل سب سے زیادہ پائی جاتی ہے اور بعض کے خیال میں یہ یورپ کی مقامی نہیں مگر کاویے کہتا ہے کہ اسے بربر سے یہاں لایا گیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ یہ جانور افریقی براعظم سے نہیں اور پورے براعظم میں محض شمالی ساحل پر ملتا ہے جو بحیرہ روم سے لگتا ہے۔ سو...
  9. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۲ ہرن شکاری کے لیے بہترین شکار ہمیشہ ہرن ہوتے ہیں۔ ان سے زیادہ کوئی بھی دوسرا جانور پوری دنیا میں یکساں نہیں پایا جاتا۔ تاہم جن ممالک یا علاقوں میں ان کے شکار پر پابندی ہو تو اور بات ہے۔ ہرن سے زیادہ کوئی بھی جانور ایسا نہیں جسے بچانے کے لیے شکاری قوانین کی ضرورت ہو۔ سکاٹ لینڈ کی مثال لیں...
  10. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۱ افریقی اینٹلوپ یہ دلچسپ جانور افریقہ کے تقریباً تمام علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کی اقسام مختلف جگہوں پر اتنی فرق ہوتی ہیں کہ انہیں ایک ہی نوع میں شمار کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔ تاہم یہ سب اینٹلوپ ہی ہیں جیسا کہ ان کے سینگوں کی ساخت اور آنکھوں کے نیچے آنسوں کے لیے سوراخ ہوتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے...
  11. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۱۸ لگڑبگڑ جنگلی درندوں اور جانوروں کی فہرست میں لگڑبگڑ بھی شامل ہے۔ اسے ہم شکاری درندہ تو نہیں کہہ سکتے کہ یہ محض مردار خور ہے اور اسے چار ٹانگوں والا گِدھ کہہ سکتے ہیں جو زمین سے گندگی صاف کرتا ہے۔ سور بھی یہی کام کرتا ہے مگر ہمہ خور ہونے کی وجہ سے وہ صرف مردار پر گزارا نہیں کرتا۔ لگڑبگڑ کی...
  12. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۱۷ جنگلی سور جنگلی درندے اپنا پیٹ بھرنے کے لیے دوسرے جانوروں کا شکار کرتے ہیں اور اگر انہیں اشتعال نہ دلایا جائے یا اگر لڑائی کا موقع نہ دیا جائے تو وہ انسان کو شاذ ہی نقصان پہنچاتے ہیں۔ جنگلی بھینسے کے بارے ہم نے دیکھا ہے کہ وہ ضدی اور طاقتور دشمن ثابت ہوتا ہے اور جب لڑائی شروع کرتا ہے تو...
  13. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۱۵ امریکی بھینسا (بائزن) شمالی امریکہ میں گھاس کے میدان سے زیادہ دنیا کا کوئی خطہ انسانی دست و برد سے متاثر نہیں ہوا۔ مقامی انڈین لوگ سفید فاموں کے سامنے سے ہٹ گئے ہیں اور ان کی تعداد بھی سکڑ گئی ہے اور جنگلی جانور بھی اسی مناسبت سے سکڑتے ہوئے معدومیت کے قریب پہنچ گئے ہیں یا دور دراز کے...
  14. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۱۴ جنگلی بھینسا گائے یا بھینس کی نسل انسان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ بیل کو زمانہ قدیم سے قوتِ تولید کی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ برطانوی عجائب گھر میں نینوا کے پروں والے بیل کے مجسمے موجود ہیں اور مصرقدیم تاریخ کے حوالے سے ہمیں مقدس بچھڑوں کا ذکر ملتا ہے جو طاقت اور قوتِ...
  15. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۱۳ مگرمچھ ممالیہ جانوروں میں خزندے کا تذکرہ کچھ عجیب سا لگتا ہے مگر اس کی آماج گاہ دریائی گھوڑے والی ہی ہوتی ہے اور اسی کی طرح پانی اور خشکی پر رہ سکتا ہے، سو میں نے اسے بڑے جانوروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ دنیا بھر میں چھپکلیاں ہر جگہ پھیلی ہوئی ملتی ہیں اور ان میں سب سے بڑی قسم مگرمچھ...
  16. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۱۲ دریائی گھوڑا دنیا بھر میں افریقہ واحد خطہ ہے جہاں دریائی گھوڑا ملتا ہے اور خط استوا سے شمال اور جنوب دونوں کے ۲۶ ڈگری تک تقریباً سبھی دریاؤں میں پایا جاتا ہے۔ یہ عام تصور ہے کہ زمانہ قدیم میں دریائی گھوڑا دریائے نیل پر قاہرہ تک پایا جاتا تھا مگر جوں جوں انسانی نقل و حرکت بڑھتی گئی، اس کا...
  17. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    باب ۱۱ ریچھ (جاری) میں پہلے ہی ہندوستانی ریچھ کے بارے بات کر چکا ہوں کہ اس کی عادات کی وجہ سے ہندوستان اور سائیلون میں ریچھ سےمتعلق حادثات کسی بھی دوسرے جانور سے زیادہ ہوتے ہیں۔ مگر یہ ریچھ گوشت خور نہیں اور اسے معدومیت کا شکار کرنا مناسب نہیں۔ میں یہ بھی بتا چکا ہوں کہ اس ریچھ کو سرمائی نیند کی...
  18. قیصرانی

    ٹائپنگ مکمل جنگلی جانور اور ان کے طور طریقے

    کچھ وقت تک خاموشی رہی اور میں گھوڑے پر سوار ہو کر بائیں جانب والی چھوٹی کھائی تک پہنچ گیا جو Y کی ایک شاخ تھی۔ میں اپنے ساتھیوں سے سو گز آگے تھا اور پتھریلی ڈھلوان پر اترنے لگا۔ پھر ندی عبور کر کے کچھ مشکل کے ساتھ سامنے والے کنارے پر چڑھا۔ میرا، رائفل، کارتوسوں اور زین کا وزن مل ملا کر ۱۸ سٹون...
Top