نتائج تلاش

  1. نبیل

    ہفت کشور

    روزنامہ دنیا میں کالم نویس اظہارالحق نے کتاب ہفت کشور کی دوبارہ اشاعت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ یہ کتاب ریختہ پر اس ربط پر دستیاب ہے۔ لائبریری پراجیکٹ سے وابستہ ارکان چاہیں تو اس پر کام کر سکتے ہیں۔ توجہ برائے: محب علوی اظہارالحق کا کالم: اس خزانے کو کون چھاپے گا۔
  2. نبیل

    تاسف دعائے مغفرت کی درخواست

    السلام علیکم، آج میر ی والدۃ خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگذر فرمائیں۔ اور اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین۔ تمام احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
  3. نبیل

    کرکٹ اور سکواش اولمپک گیمز 2028 میں شامل

    کرکٹ اور سکواش کو اولمپک کا حصہ دیکھنا ہمیشہ میری خواہش رہی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ خواہش عنقریب پوری ہونے والی ہے۔ خبروں کے مطابق سال 2028 کے اولمپکس میں ٹی ٹونٹی کرکٹ اور سکواش بھی شامل ہوں گے۔ روابط: 123 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ اولمپکس 2028 میں شامل: جب کرکٹ پہلی اور آخری بار اولمپکس کا حصہ...
  4. نبیل

    چندریان 3: انڈیا چاند کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا

    انڈیا کی جانب سے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری خلائی جہاز کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔ چندریان تھری نے بدھ کی شام تقریباً چھ بجے چاند کے جنوبی حصے پر لینڈنگ کی۔ اس کے نتیجے میں انڈیا چاند کے اس حصے پر خلائی جہاز اتارنے والا پہلا اور امریکہ، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد سافٹ لینڈنگ...
  5. نبیل

    امریکی میجر لیگ کرکٹ

    دنیا میں کرکٹ کی کئی مقبول لیگز موجود ہیں۔ اب امریکہ میں بھی میجر لیگ کرکٹ کا آغاز ہوا ہے۔ اور اس میں کئی صف اول کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ اچھی خبر ہے اور ان کی خواہش ضرور ہوگی کہ کرکٹ کو فروغ ملے اور امریکہ جیسی بڑی مارکیٹ میں بھی اس کو اپنا مقام ملے۔ ماضی میں پہلے...
  6. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

    السلام علیکم، محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے کی مناسبت سے محفلین کے ساتھ گفتگو کا موقع بھی ہے۔ کافی عرصہ قبل فورم انتظامیہ کی جانب سے آسک می اینی تھنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اسی طرز پر یہاں بھی سوالات کیے جا سکتے ہیں۔ یہاں فورم کی عمومی نظامت کے علاوہ آپ مجھ سے اور سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں،...
  7. نبیل

    اٹھارہویں سالگرہ اردو محفل فورم کی اٹھارہویں سالگرہ کے موقعے پر۔

    عزیز محفلین، السلام علیکم، آپ سب کواردو محفل فورم کی اٹھارہویں سالگرہ مبارک ہو۔ جس وقت ہم نے اردو ویب اور اردو محفل فورم کی بنیاد رکھی تھی، اس وقت اردو کمیونٹی کے لیے بڑے چیلنج کمپیوٹر پر اردو لکھنا اور پڑھنا ہی ہوتا تھا۔ آپریٹنگ سسٹم پر اردو کی بورڈ انسٹال اور اردو فونٹ انسٹال کرنا ہی مہارت کا...
  8. نبیل

    فورم ایڈیٹر میں فونٹس کا استعمال

    السلام علیکم، فورم کے ایڈیٹر میں چند ضروری ویب فونٹس کا استعمال ممکن بنایا گیا ہے اور غیر ضروری انگریزی فونٹس کے نام ہٹا دیے گئے ہیں۔ جیسا کہ ذیل کے سکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے فونٹس کی آپشن تک تین نکتوں والے بٹن پر کلک کرکے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان فونٹس میں کسی نستعلیق فونٹ کو علیحدہ...
  9. نبیل

    چند انتظامی تبدیلیاں

    السلام علیکم، امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔کچھ عرصے سے فورم پر نظامت غیر فعال نظر آ رہی ہے اور اسی وجہ سے فورم کی فعالیت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں عارضی طور پر فعال ایڈمن کی ذمہ داری سنبھال رہا ہوں۔ فورم کی تکنیکی سپورٹ کی ذمہ داری میں دوسرے تکنیکی معاونین...
  10. نبیل

    سٹار شپ کی پہلی تجرباتی خلائی پرواز کی تیاریاں

    ایلان مسک کی کمپنی سپیس ایکس کو بالآخر سٹار شپ کی خلائی پرواز کا اجازت نامہ مل گیا ہے اور اس طرح سے کئی سالوں سے جاری سپیس انڈسٹری کا ایک اہم ترین پراجیکٹ اپنا پہلا اہم ترین سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے۔ سٹار شپ کے کچھ پروٹوٹائپ اگرچہ اڑ چکے ہیں لیکن ان کی پرواز زمین کی فضا میں ہی رہی تھی اور...
  11. نبیل

    سترھویں سالگرہ اردو محفل فورم کی سترہویں سالگرہ کے موقعے پر۔

    عزیز محفلین، السلام علیکم۔ آپ سب کو محفل فورم کی سترہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ جو دوست بھی اس محفل کی رونق کی رونق قائم رکھے ہوئے ہیں، ان کو اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے۔ اور جو لوگ بھی اردو ادب اور اردو کمپیوٹنگ کی ترویج و ترقی کے لیے بے لوث اور بلا تعصب کام کر رہے ہیں، یقینا آنے والی نسلیں...
  12. نبیل

    انسپریشن 4

    اب سے کچھ ہی دیر میں خلائی سفر کی نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے۔ پہلی مرتبہ چار نان پروفیشنل خلابازوں پر مبنی ایک سپیس مشن خلا میں جائے گا اور تین روز تک زمین کے گرد چکر کاٹ کر واپسی کا راستہ اختیار کرے گا۔ اس مشن کی قیادت ایک ارب پتی بزنس مین جیرڈ آئزک سن کر رہے ہیں۔ اس مشن کے باقی خلابازوں کا...
  13. نبیل

    نئے اردو کی بورڈ کے مسائل اور تجاویز

    محفل فورم اپگریڈ کرنے کے بعد اس میں ایک نمایاں تبدیلی اس کا نیا اردو کی بورڈ ہے جوکہ جے کویری آئی ایم ای پر مبنی ہے۔ فورم پر جے کویری آئی ایم ای کا ایک ترمیم شدہ ورژن استعمال کیا جا رہا ہے اور اردو کی بورڈ میپنگ کے لیے کسٹم صوتی اردو میپنگ استعمال کی جا رہی ہے۔ اس لڑی کا مقصد نئے اردو کی بورڈ...
  14. نبیل

    اپگریڈ کے بعد محفل فورم میں نئی فیچرز دریافت کریں

    السلام علیکم، محفل فورم کی حالیہ اپگریڈ کے بعد اس میں کئی نئی اور مفید فیچرز کا اضافہ ہوا۔ ان میں سے کچھ تو واضح ہیں جیسے کہ اردو ٹائپنگ کے لیے وزی وگ ایڈیٹر کا استعمال، نئی تھیم وغیرہ۔۔جبکہ کچھ فیچرز قدرے غور کرنے پر نظر آتی ہیں۔ تمام محفلین کو دعوت دی جاتی ہے اس بارے میں اپنے مشاہدات اور...
  15. نبیل

    فورم کے نئے ورژن پر خوش آمدید

    عزیز محفلین، السلام علیکم اللّٰہ کے فضل سے فورم کو زین فورو سوفٹویر کے نئے ورژن پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ اپگریڈ تکنیکی اعتبار سے ضروری تھی کیونکہ پرانے ورژن کی سپورٹ ختم ہو چکی تھی اور اسے مزید اپڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔ یہ اپگریڈ محض تکنیکی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ انتظامی اعتبار سے بھی اہم...
  16. نبیل

    فورم انٹرفیس میں اردو ترجمہ سے متعلق مسائل اور تجاویز

    السلام علیکم، فورم کو اپگریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے انٹرفیس کے اردو ترجمہ کو بھی اپڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ ترجمہ ابھی مکمل نہیں ہے اور کئی جگہ اس میں بہتری کی گنجائش بھی ہے۔ اس لڑی کا مقصد فورم انٹرفیس پر ایسی ہی جگہوں کی نشاندہی کرنا ہے جہاں ترجمہ کو مکمل کیا جا سکے اور اسے بہتر بنایا...
  17. نبیل

    فورم اپگریڈ اور ڈاؤن ٹائم

    السلام علیکم، محفل فورم کو آج کسی وقت نئے ورژن پر اپگریڈ کیا جائے گا۔ یہ میجر اپگریڈ ہے اور اس کام میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اس دوران فورم تک محفلین کی رسائی نہیں رہے گی۔ ہم اللہ تعالی سے دعا اور اپنی بہترین کوشش کرتے ہیں کہ فورم اپگریڈ بخیر و عافیت مکمل ہو جائے۔ فورم اپگریڈ کے بعد ہو سکتا ہے کہ...
  18. نبیل

    بوسٹن ڈائنامکس کے روبوٹ پارکُور کرتے ہوئے۔

    بوسٹس ڈائنامکس کمپنی جدید روبوٹکس میں مہارت رکھتی ہے اور اکثر ویڈیوز پوسٹ کرتی ہے جس میں اس کے روبوٹ بھاگتے دوڑتے اور رکاوٹیں عبور کرتے نظر آتے ہیں۔ آج ہی ایک نئی ویڈیو میں یہ روبوٹ پارکُور کرتے نظر آتے ہیں۔ ذیل میں ملاحظہ کیجیے:
  19. نبیل

    ہم ہیں آپ کے تکنیکی معاون

    السلام علیکم، محفل فورم پر روز افزوں تکنیکی مسائل کے باعث انتظامی مسائل میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا ہے۔ اس صورتحال کے زیر نظر ایک نئے تنظیمی عہدے تکنیکی معاون کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی الحال زیک ، سعادت اور راقم الحروف کی بطور تکنیکی معاون تعیناتی کی گئی ہے۔ اس نئے انتظامی عہدے کی تفصیل کچھ یوں ہے...
  20. نبیل

    محفل فورم کی واپسی

    السلام علیکم، یقینا آپ سب دوستوں نے گزشتہ چند روز سے محفل فورم کی کمی محسوس کی ہوگی۔ محفل فورم تکنیکی مسائل کے باعث آف لائن رہی ہے۔ یہ غیر معمولی حالات رہے ہیں اور ابھی تک ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ میں فی الحال یہاں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ محفل فورم کی دو عظیم شخصیات سعود...
Top