نتائج تلاش

  1. محسن حجازی

    کراچی اور اسپرانتو

    ضروری نوٹ: اسپرانتو ایک خود ساختہ زبان ہے جس کے قواعد دانستہ بہت سادہ رکھے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے گوگل یا وکی پیڈیا۔ مسئلہ کراچی بے حد گھمبیر ہوتا چلا جار ہا ہے اوراس کا حل ارباب حل و عقد کی سمجھ میں نہیں آ رہا۔ ہم نے بھی اس مسئلے پر کافی غور خوض کیا ہے او راپنی عقل کل اسی مسئلے پر...
  2. محسن حجازی

    اردو ٹائپوگرافی کے لیے اگلا اہم ترین قدم - گوگل فونٹس

    ایک وقت تھا جب اردو کے لیے فونٹس نایاب تھے اور واحد فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہوا کرتا تھا لیکن اب اردو کے لیے بہت سے فونٹس موجود ہیں۔ تاہم ایک اڑچن ان فونٹس کے استعمال کے لیے ابھی بھی باقی ہے اور وہ ہے ان فونٹس کی تنصیب۔ ایک عام صارف کے لیے فونٹس کی تنصیب کچھ آسان نہیں جس میں ڈاؤنلوڈ کرنا...
  3. محسن حجازی

    استاد آسی: اردو کا پہلا عروضی انجن۔ الفا پری ویو۔

    بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ تقریبا سن 2006 کے وسط میں مجھے ایک شام خیال آیا کہ علم عروض کے لیے اگر ایسا سافٹوئیر بنا دیا جائے جو از خود تقطیع کر دے تو یہ بہت زبردست اور خاصے کی چیز ہوگی۔ میں نے اپنے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عطش درانی کے سامنے یہ خیال پیش کیا تو وہ پہلے تو چونکے اور پھر چائے کا کپ...
  4. محسن حجازی

    خواتین شاعرات

    اردو شاعری غالبا اتنی ہی پرانی ہوگی جتنی کہ اردو۔ قیاس اس بنیاد کی اس تقین پر ہے کہ فارغ البال لوگ ہر دور میں ہوتے ہوں گے۔ اب اردو کی تاریخ سے تو ہم زیادہ آگاہ نہیں تاہم اردو کے اساتذہ پر نظر ڈالی جائے تو کسی خاتون شاعرہ کا نام کم ہی دکھائی دیتا ہے۔ تاہم اب خواتین شاعرات کی تعداد نہ صرف اچھی...
  5. محسن حجازی

    زرداری صاحب کا آئی آئی ایس ایس پر اظہار خیال

    صدر زرداری نے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے پلیٹ فارم پر اپنے خطاب میں کچھ چونکا دینے والی باتیں کی ہیں جن کا خلاصہ کچھ یوں ہے: ٭ موجودہ حالات کی ذمہ دار وہ قوتیں ہیں جنہوں نے 80 کی دہائی میں مذہبی انتہا پسندی کو جنگ میں آلہ کار کے طور پر استعمال کیا۔ ٭ پاکستان نے اس ضمن میں سب سے...
  6. محسن حجازی

    توہین رسالت کے بارے میں گفتگو

    توہین رسالت اور توہین قرآن کی سزا اسلام میں کہاں بیان ہوئی ہے؟ کسی کے پاس قرآن و حدیث سے کوئی حوالہ ہے؟
  7. محسن حجازی

    ہندی کلیدی تختوں کے بارے میں کچھ سوالات

    مجھے یہ جاننا تھا کہ ہندی کلیدی تختوں میں: سب سے زیادہ مستعمل کلیدی تختہ کون سا ہے؟ نام بتائیے۔ کیا سرکاری طور پر بھی کسی کلیدی تختے کو منظور کیا گیا ہے؟ تعدد کی بنیاد پر تشکیل دئیے گئے کلیدی تختہ جات بھی موجود ہیں؟ کلیدی تختوں کے نام بتائیے تو بہتر رہے گا کیوں کہ مجھے لینکس کے ساتھ...
  8. محسن حجازی

    پلاٹ سکینڈل: نذیر ناجی کا خوفناک چہرہ (اپنی ذمہ داری پر سنیے)

    انتباہ اس مراسلے میں پیش کردہ ربط پر نہایت غلیظ اور بے ہودہ زبان کا کثرت سے استعمال کیا گیا ہے۔ براہ کرم اپنی ذمہ داری پر سنئے۔ اس غلیظ معاشرے میں میرے اپنے ذاتی مشاہدات ہی بہت خوفناک ہیں تاہم یہ فون کالز سن کر میرا دل دہل گیا ہے۔ ربط یہاں پر پہلے دیا گیا تھا تاہم اب میں حذف کر رہا ہوں۔ پی کے...
  9. محسن حجازی

    قائداعظم، کنفیڈریشن اور دیگر امور: ایک حالیہ بحث۔

    میں شدید مصروفیات کے باعث اخبارات بھی نہیں دیکھ پا رہا تاہم ناشتے کی میز پر سرسری دیکھنے سے اندازہ ہوا کہ روزنامہ جنگ کے ادارتی صفحات میں گذشتہ کئی روز سے قائداعظم کے ذاتی کردار، پاکستان اور بھارت کی کنفیڈریشن پر کافی بحث چل رہی ہے جس میں قریب کوئی بارہ تیرہ کالم نویس بیک وقت شریک ہیں۔ ارشاد...
  10. محسن حجازی

    مبارکباد شمشاد بھائی کے ساٹھ ہزار (60,000) پیغامات

    ہم کو جو تھوڑا جھنجھوڑا جگایا گیا، جو تھوڑا ہلایا گیا تو ہم کیا دیکھتے ہیں کہ شمشاد بھائی کے ساٹھ ہزار پیغامات پھر سے ہونے کو ہیں۔ اس میں 'پھر سے' یوں تو جملہ متعرضہ ہے کہ صاحب پہلے کب ہوئے تھے ساٹھ ہزار پیغامات جو آپ' پھر سے' کا سابقہ لاحق فرما رہے ہیں۔ یہ سطور زیر نظر ہی تھیں کہ ایک پرانے...
  11. محسن حجازی

    حالیہ بحران۔ ایک ممکنہ نکتہ نظر

    حالیہ بحران۔ ایک ممکنہ نکتہ نظر محسن حجازی پاکستان کے عاجز طبیعت اور منکسرالمزاج صدر جناب آصف علی زرداری نے قریب قریب از خود ممبئی حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ابھی بھارتی میڈیا پاکستان کا نام لے ہی رہا تھا کہ موصوف نے بھی تائیدی بیان داغ دیا کہ اس کاروائی میں غیر ریاستی عناصر ملوث ہو...
  12. محسن حجازی

    عباس اطہر کو میرا جواب

    محترم عباس اطہر روزنامہ ایکسپریس کے مدیر اعلی ہیں۔ مسلسل کافی عرصے سے غلط پروپیگنڈا اور متعصب رویوں کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ میں کافی عرصہ خاموش رہا مصروفیات کے سبب وقت بھی نہ ملا تاہم اب سمجھتا ہوں کہ انہیں جواب دینا میرا قومی فریضہ ہے۔ ذیل کا خط میں نے موصوف کو ارسال کیا ہے آپ احباب کے ملاحظے...
  13. محسن حجازی

    بارک اوباما کی جیت

    بارک اوباما کی جیت واضح نظر آ رہی ہے جبکہ بی بی سی نے تو سرخی بھی جما دی ہے: باراک اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب پاکستان کے لیے تو یقینی طور پر ان نتائج کے کوئی خاص اثرات نہیں ہوں گے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عالمی امن پر ان انتخابی نتائج کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
  14. محسن حجازی

    پاکستان میں سولر انرجی

    سولر انرجی میں ایک پاکستانی کمپنی کی کاوشیں۔
  15. محسن حجازی

    آج کا دن کیسا رہا؟

    ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ آپ یہاں مختصرا لکھ سکتے ہیں کہ آپ کا آج کا دن کیسا رہا؟ سو آغاز کیے دیتے ہیں۔ آج کا دن خیالات کی یلغار سے بھرپور رہا۔ کچھ کالم وغیرہ پڑھے کچھ اخبارات دیکھے، کچھ احتساب وغیرہ۔۔۔ اس کے علاوہ علوی نستعلیق کے جاری ہونے کی خوشی میں سارا دن فورم کے گلی کوچوں میں جا جا...
  16. محسن حجازی

    انوکھا لاڈلا۔۔۔ کھیلن کو مانگے چاند

    امریکیوں کا واقعی دماغ چل گیا ہے: اس نئي منطق کے تحت ایران کو امریکہ کے اندر بمباری کا مکمل حق حاصل ہے۔ پاکستان کو بھارت کے اندر کاروائی جائز ہے۔ ا س پر ہم فقط اسی تبصرے پر اپنے قلم کی لگامیں کھینچ رکھتے ہیں کہ بیل پاگل ہو جائے تو اسے مار دینا چاہئے۔
  17. محسن حجازی

    تیری آنکھیں ہیں زندگی میری۔۔۔ استاد حامد علی خان

    http://www.youtube.com/watch?v=S5ud1zbFI0M تیری آنکھیں ہیں زندگی میری تیری خاطر ہے شاعری میری میں یہ سمجھا بہار آئی ہے تجھ پہ جب بھی نظر پڑی میری عمر بھر دیکھ کر کہوں گا تجھے اب بھی نیت نہیں بھری میری جتنا تجھ سے قریب ہوتا ہوں اتنی بڑھتی ہے تشنگی میری (رؤف صدیقی)
  18. محسن حجازی

    شام پر حملہ

    یہ خبر ملاحظہ فرمائیے: اس پر ہم اسی تبصرے پر بس کرتے ہیں کہ اب جوابی طمانچے پر یانکی واویلے اور آہ و بکا سے باز رہیں۔ آپ کا ساری دنیا میں سانڈ کی طرح گھومنا بس اب ایک آدھ عشرے کی بات ہے۔ تشدد جواب میں مزید تشدد لے کر آئے گا۔ جو بڑے تناظر میں آپ کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے خوش...
  19. محسن حجازی

    شمار کا خمار۔۔۔ محسن حجازی

    شمار کا خمار محسن حجازی افراد ہی نہیں اقوام بھی خوش فہمی کا شکار ہو جاتی ہیں اگر کسی طے شدہ حکمت عملی کے امکان کو رد بھی کر دیا جائے تب بھی طیش میں آئے اور بھنائے ہوے امریکیوں کا غریب کمزور ریاستوں پر چڑھ دوڑنا خود امریکی عوام کے نکتہ نظر سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ دنیا میں سب سے...
  20. محسن حجازی

    بی بی سی کا اردو صحافت کورس

    بی بی سی نے اردو صحافت سے متعلق اپنی ویب سائٹ پر ایک چھوٹے سے کورس کا اجرا کیا ہے۔ سرسری جائزے پر مجھے مفید معلوم ہوا ہے سوچا دلچسپی رکھنے والے احباب کے لیے اسے یہاں پیش کر دیا جائے۔
Top