نتائج تلاش

  1. ڈاکٹرعامر شہزاد

    اس قدر سادہ مزاجی بھی مصیبت ہےجہاں ۔ ناصر محمود خالد

    اس قدر سادہ مزاجی بھی مُصیبت ہے، جہاں لوگ طنزاََ بھی جو ہنستے ہیں، بھلے لگتے ہیں سجدہ گاہانِ محبت کی زیارت کیسی ہم تو پاپوشِ محبت کے تلے لگتے ہیں جانے کس پُشت کا رشتہ ہے کہ پا کر ہم کو درد بے ساختہ بڑھتے ہیں ، گلے لگتے ہیں آوٗ اس وقفہ ِ کمیاب میں ڈھونڈو ہم کو غم کے آثار سرِ دست ٹلے...
  2. ڈاکٹرعامر شہزاد

    حوا کی بیٹی

    حوا کی بیٹی دُنیا میں دو بار جنم لیتی ہے ۔ ایک بار ماں کے پیٹ سے ، دوسری بار ڈولی کے پیٹ سے ۔ مگر ہمارے ہاں پہلی اور دوسری پیدائش میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا ۔ یعنی دونوں بار پیدا ہونے کی تاریخ ، جگہ اور لوگ جن کے ہاں ایسے پیدا ہونا ہوتا ہے اُ س کے انتخاب میں اُس کی رائے نہیں لی جاتی ۔ اُس کا...
  3. ڈاکٹرعامر شہزاد

    رات دن چین اے رشکِ قمر رکھتے ہیں ۔ مادھو رام جوہر فرخ آبادی

    رات دن چین ہم اے رشک قمر رکھتے ہیں شام اودھ کی تو بنارس کی سحر رکھتے ہیں بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں ڈھونڈھ لیتا میں اگر اور کسی جا ہوتے کیا کہوں آپ دل غیر میں گھر رکھتے ہیں اشک قابو میں نہیں راز چھپاؤں کیوں کر دشمنی مجھ سے مرے دیدۂ تر رکھتے ہیں...
  4. ڈاکٹرعامر شہزاد

    سراج الدین ظفر مجھ کو شراب دے انہیں آب حیات دے (سراج الدین ظفر )

    یا رب سراب اہل ہوس سے نجات دے مجھ کو شراب دے انہیں آب حیات دے آ ہم بھی رقص شوق کریں رقص مل کے ساتھ اے گردش زماں میرے ہاتھوں میں ہات دے اپناسبو بھی آئنہ جم سے کم نہیں رکھیں جو رو بہ رو خبر شش جہات دے اے دست راز مرکب دوراں ہے سست رو لا میرے ہاتھ میں رسن کائنات دے کچھ تو کھلے کہ کیا ہے پس...
  5. ڈاکٹرعامر شہزاد

    اس نے پہلی دفعہ اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھائے ۔

    السلام و علیکم ! میری بیٹی نے پہلی دفعہ اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اُٹھائے تو لگ رہا تھا جیسے سیدھے میرے دل میں اُتر رہے ہیں ۔ اللہ اسے ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور اسے کسی بھی موڑ پہ گرنے نہ دے۔ آمین
  6. ڈاکٹرعامر شہزاد

    عقل کا سارا ٹھیکا مردوں نے تو نہیں لے رکھا ۔ :پ

  7. ڈاکٹرعامر شہزاد

    غزل۔ میں نے مرنا تھا بھلے لاکھ صفائی دیتا ۔

    دستِ قاتل کہ نہیں اِذنِ رہائی دیتا میں نے مرنا تھا بھلے لاکھ صفائی دیتا میں کہ احساس تھا ، محسوس کیا جانا تھا میں کوئی رُوپ نہیں تھا کہ دکھائی دیتا دامنِ چاک تو گُل رنگ ہوا جاتا ہے اور خیرات میں کیا دستِ حنائی دیتا اب کہیں ہو تو صدا دے کے پکارو ورنہ اس اندھیرے میں نہیں کچھ بھی سُجھائی...
  8. ڈاکٹرعامر شہزاد

    پنجاب پولیس کے ایک آفیسر کا ٹیلنٹ

    ٹیلنٹ تو ٹیلنٹ ہوتا ہے :) ثقلین گوندل اور دیپیکا شاہ فرام انڈیا
  9. ڈاکٹرعامر شہزاد

    میری بیٹی سے ملیں

    السلام و علیکم ! دو دن پہلے میری بیٹی عبیرہ عامر کی پہلی سالگرہ تھی۔ سوچا اس لڑی میں بیٹی کی کچھ تصاویر آپ لوگوں سے شیئر کروں ۔
  10. ڈاکٹرعامر شہزاد

    دن نکلے تو سوچ الگ ، شام ڈھلے وجدان الگ

    دن نکلے تو سوچ الگ ، شام ڈھلے وجدان الگ امید الگ ، آس الگ ، سکون الگ ، طوفان الگ تشبیہ دوں تو کس سے ، کہ تیرے حسن کا ہر رنگ نیلا الگ ، زمرد الگ ، یاقوت الگ ، مرجان الگ تیری الفت کے تقاضے بھی عجب انداز کے تھے اقرار الگ ، تکرار الگ ، تعظیم الگ ، فرمان الگ گر ساتھ نہیں دے سکتے تو بانٹ دو یکجان...
  11. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ساتویں جماعت کے طالبعلم کی ٹیچر کے عشق میں خود کشی

    اسلام آباد : ترنول میں ساتویں جماعت کے طالب علم اسامہ نے ٹیچر سے عشق میں ناکامی پر کلاس روم میں ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ساتویں جماعت کا طالب علم 14 سالہ اسامہ کلاس ٹیچر کے عشق میں مبتلا ہو گیا تھا اور ٹیچر کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے کے باعث دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی...
  12. ڈاکٹرعامر شہزاد

    اس قدر ضبط مجھے مار نہ ڈالے آ خر

    میں نے جب درد ترے شعر میں ڈھالے آخر پڑ گئے شعر کو بھی جان کے لالے آ خر شدتِ کرب سے کھنچتی ہیں رگیں ، ٹوٹتی ہیں اس قدر ضبط مجھے مار نہ ڈالے آخر مشورہ ہے کہ مرے درد کا درماں سوچو اس سے پہلے کہ مجھے موت منا لے آ خر خوکشی عین مناسب ہے مرے چارہ گر موت آئے تو کہاں تک کوئی ٹالے آ خر میں...
  13. ڈاکٹرعامر شہزاد

    متھے لگا تو اب کے مع پنگا تمام شد

    السلام و علیکم ! نوید ظفر کیا نی کی کچھ نمکین غزلیں میرے ہاتھ لگی ہیں ۔۔ محفل پہ ڈھونڈنے سے نہیں ملیں تو سوچا یہاں شیئر کر دوں ۔ متھے لگا تو اب کے مع پنگا تمام شد ہم بھی گئے تو ساتھ ہی انڈیا تمام شد اِس بار بھی پکارتے پھرتے ہیں حکمراں پھر کوئی حادثہ اور پنامہ تمام شد مہمان کی ہے توند یا...
  14. ڈاکٹرعامر شہزاد

    دیکھا ابھی سے جان بچانے پہ آ گئے

    دیکھا ابھی سے جان بچانے پہ آ گئے چھوڑوں گا مَیں نہیں جو نشانے پہ آ گئے چُپ چاپ جو کھڑے ھیں شجر اپنے یار ھیں سوچو !! اگر یہ شور مچانے پہ آ گئے قہّار بن گئے ھیں ضرورت کے واسطے رحمٰن اور رحیم ۔۔۔ ڈرانے پہ آ گئے خواب و خیال جانے پہ آمادہ ھی نہیں کِن قیدیوں کو تُم سے چُھڑانے پہ آ گئے یہ...
  15. ڈاکٹرعامر شہزاد

    خُشک سردی، نزلہ ، زکام اور گلا خراب ۔۔ اینٹی با ئیوٹکس کب کھا ئیں ؟؟

    السلام و علیکم ! جیسے ہی پاکستان میں خُشک سردی کا دور دورہ ہوتا ہے تبھی سیزنل بیماریاں بھی آ دھمکتی ہیں اور ہم پاکستانیوں کو سیلف میڈیکیشن جیساخطرناک مشغلہ بھی مل جاتا ہے جس میں ہم دھڑا دھڑ اینٹی بائیوٹکس استعمال کرتے نہیں ہچکچاتے ۔ تو یہ امر کافی وضاحت طلب ہے کہ ہمیں موسمی بیماریوں، جن میں...
  16. ڈاکٹرعامر شہزاد

    مظفر وارثی ﺍﻭﯾﺴﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ، ﺑﻼﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ

    ﺍﻭﯾﺴﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ، ﺑﻼﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ﻃﻠﺐ ﮨﮯ ﮐﭽﮫ ﺗﻮ ﺑﮯ ﻃﻠﺐ ﺳﻮﺍﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ﯾﮧ ﻣﻌﺮﻓﺖ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﮨﻞِ ﺩﻝ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﺟﻨﯿﺪﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﺎ ﮐﮯ ﻣﻞ، ﻏِﺰﺍﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ﺻﺤﺎﺑﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﮭﻮﻝ ، ﺗﺎﺑﻌﯿﻦ ﺳﮯ ﭼﺮﺍﻍ ﻟﮯ ﺣﻀﻮﺭ ﭼﺎﮨﺌﯿﮟ ﺗﻮ ﺍِﻥ ﻣﻮﺍﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎ ﺩﺭﻭﺩ ﭘﮍﮪ ، ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ، ﻋﺒﺎﺩﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﺍﺯ ﭘﮍﮪ ﺻﻔﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺑﭽﮭﯽ...
  17. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈیسک ٹاپ نو ٹیفیکیشن

    السلام و علیکم ! میری گذارش ہے کہ جس طرح آج کل بہت ساری ویب ایپلیکیشنز اور ویب سا ئٹس ڈیسک ٹاپ نو ٹیفیکیشن کی سہولت دیتی ہیں بالکل ایسے ہی محفل میں بھی کوئی اس سے ملتی جُلتی سہولت مو جود ہے یا ہو سکتی ہے ؟ محفل میں نو ٹیفیکیشن کی سہولت تو موجود ہے لیکن وہ برا و زر کی حد تک ہے ۔۔ اگر ایسی کوئی...
  18. ڈاکٹرعامر شہزاد

    شاید اس طرح گذشتہ کی تلافی ہو جائے

    سعود عُثمانی کا ایک بہت پیارا کلام ہے ۔۔ محفل پہ کافی ڈ ھونڈنے سے بھی نہیں ملا تو پوسٹ کر رہا ہوں ۔۔ اگر پہلے پوسٹ ہو چکا ہو تو معذرت :) شاید اس طرح گُزشتہ کی تلافی ہو جائے سارے غم بھول کے اک غم مجھے کافی ہو جائے تو اگر چاہے تو شعلوں میں کھلا دے گلشن تری رحمت ہو تو پھر زہر بھی شافی ہو جائے...
  19. ڈاکٹرعامر شہزاد

    کھُلنے کا اب نہیں ہے در وازہ ِ جنوں

    کھُلنے کا اب نہیں ہے دروازہ ِ جنوں قید ِ جنون بن گئی خمیازہ ِ جنوں شاید تیرے فقیر کی جھولی اُلٹ گئی پھیلا ہوا ہے شہر میں شیرازہ ِ جنوں نازک مزاج ، اپنے تخیل کو مت تھکا تیری بساط میں نہیں اندازہ ِ جنوں محوِ سفر کے ساتھ تری بازگشت تھی یا دُور گُونجتا ہوا آوازہ ِ جنوں جھڑنے لگی ہے جیسے...
  20. ڈاکٹرعامر شہزاد

    وحشت افزا کس قدر اپنا بھی افسانہ ہوا

    وحشت افزا کس قدر اپنا بھی افسانہ ہوا میرا قصہ سنتے سنتے قیس دیوانہ ہوا کل وہاں پر ہووے گا گور غریباں کا مقام آج جس جا پر بنا قصر امیرانہ ہوا اب کہیں کوئی ٹھکانہ ہی نہیں جزکوئےیار مرتد کعبہ ہوا ، مردود بت خانہ ہوا جام کوثر ساقیٔ کوثر بھی دیں گے حشر میں دست ساقی سے عنایت مجھ کو پیمانہ ہوا کون...
Top