نتائج تلاش

  1. طالب سحر

    غالب کی شاعری کی خطاطی اور مصوری

    ممکن ہے کہ آپ کا خیال درست ہو لیکن فرانسس پریچٹ کے مطابق 1980 یا 1981 میں یہ خطاطی شمس الرحمٰن فاروقی نے خلیق ٹونکی صاحب سے کروائی تھی۔ ربط
  2. طالب سحر

    غالب کی شاعری کی خطاطی اور مصوری

    دیکھیے صفحہ 390، "غالب کے خطوط" (جلد اول) مرتبہ خلیق انجم ریختہ پر موجود ہے
  3. طالب سحر

    غالب کی شاعری کی خطاطی اور مصوری

    ممکن ہے کہ آپ درست کہ رہے ہوں۔ غلطی کا امکان ہے۔ براہ مہربانی یہ بتادیجیے کہ کس کی خطاطی ہے؟
  4. طالب سحر

    پاکستان ٹریول گائیڈ بکس اور سائٹس

    یہ بات اس حد تک درست ہے کہ یہ کتاب طاہر جہانگیر کے جن مضامین پر مبنی ہے، وہ بنیادی طور پر سفرنامے کے طور پر لکھے گئے تھے۔ (مذکورہ مضامین ہفتہ وار The Friday Times میں شائع ہوئے تھے۔) تاہم جب یہ کتابی شکل میں اکھٹا کر کے شائع کئے گئے تو یہ سفرنامے اور گائڈ بُک کے درمیان کی چیز بن گئی ہے۔ میرے...
  5. طالب سحر

    گیارہویں سالگرہ لائبریری پر کام اور تراجم کی تجویز اور متفرقات

    ٹالسٹائی کی وار اینڈ پِیس کا شاندار ترجمہ گورنمنٹ کالج لاہور کے سابق استاد شاہد حمید صاحب (پیدائش: جالندھر، 1928 ) نے کیا ہے۔ یہ غالباً 1994 میں شائع ہوا تھا، اور اب دستیاب نہیں ہے۔
  6. طالب سحر

    پاکستان ٹریول گائیڈ بکس اور سائٹس

    اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس کی شائع کی ہوئی کتاب A Travel Companion to the Northern Areas of Pakistan کی تعریف سنی ہے۔ اس کا دوسرا، اضافہ شدہ ایڈیشن 2010 میں شائع ہوا تھا۔
  7. طالب سحر

    ضیاءالحق مرحوم کی ایک تقریر

    یہ پڑھ کر افسوس ہوا، کیونکہ "فطرتاً غلام" پیدا ہونے کی کوئی وجہ تو سمجھ میں نہیں آتی۔ بحیثیتِ مجموعی ہر انسان سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اصل مسئلہ تو مواقع فراہم کرنے کا ہوتا ہے۔ اگر ایک معاشرتی اور منظم طریقے سے کچھ لوگوں کی توہین اور تذلیل کی جاتی رہے گی، اور اُن کو وہ سہولیات نہیں...
  8. طالب سحر

    اردو ادب میں خاتون شعراء کا فقدان

    سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ذہانت ناپنے کے لئےآئی کیوکا استعمال مقبول ضرور ہے لیکن سائنسی حلقوں میں متنازعہ بھی ہے۔آئی کیو (اور ذہانت ناپنے کےدیگر کئی طریقوں) پر ایک معیاری تنقید اسٹیون جے گولڈ کی کتاب The Mismeasure of Man میں پڑھی جاسکتی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ابھی تک کوئی حتمی سائنسی ریسرچ...
  9. طالب سحر

    نویس — اردو کے لیے ایک صوتی کی‌بورڈ لےآؤٹ

    ونڈوز پر کی بورڈ لے آوٹ EXE فائل کی صورت میں دستیاب ہوتا ہے۔ بعض اداروں میں عام یوزر کو آئی ٹی پالیسی کے تحت EXE فائل سے پروگرام انسٹال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، اور ان کوایڈمن کی منت سماجت کرنی پڑتی ہے۔ کیا ونڈوز میں ایسا کوئی طریقہ ہو سکتا ہے کہ کی بورڈ لے آوٹ کا انسٹالر ضروری فائلز کو بغیر...
  10. طالب سحر

    قتیل شفائی یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی - قتیل شفائی

    سیماب کا اصل شعر کچھ یوں ہے: عمرِ دراز مانگ کے لائی تھی چار دن دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں حوالہ: کلیمِ عجم، صفحہ 372 https://rekhta.org/ebooks/kaleem-e-ajam-seemab-ebooks
  11. طالب سحر

    سائنس کا ایک اور ڈبل شاہ - آغا وقار نسخہ دوئم۔ حضرت پروفیسر اورنگزیب الحافی الباکستانی

    جس پریس ریلیز کو پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا تھا، اُس میں فاضل پروفیسرصاحب کی تحقیق کے بارے میں محیرالعقول معلومات تھیں۔ گوگل کیش کی مدد سے مذکورہ پریس ریلیز کا وہ حصہ جس میں تجربے کے نتائج بیان کیے گئے تھے، محفلین کی تفریحِ طبع کے لئے پیشِ خدمت ہے: The following scientific...
  12. طالب سحر

    اعضا عطیہ کرنے میں مسلمانوں کی پریشانیاں!

    سعودی علماء کے فتووں کا حوالہ اعضا عطیہ کرنے کے مباحث میں ایک اہم اور مشہور حیثیت رکھتا ہے۔ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ پاکستان میں جو لوگ اعضا عطیہ کرنے کے خلاف ہیں، وہ ان فتاویٰ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں۔ 1982 اور اس کے بعد دیے گئے فتاویٰ کے عربی متن سعودی حکومت کے ادارے "المركز السعودي لزراعة...
  13. طالب سحر

    فارسی شاعری بوسہ - فروغ فرخزاد (مع ترجمہ)

    اقبال حیدری صاحب کا کیا ہوا "باید از عشق حاصلی برداشت" کا ترجمہ "عشق کا فائدہ اٹھانا چاہیے" بھی اچھا ہے۔ حوالہ: فروغ فرخ زاد: زندگی اور شاعری (غالباً 1999 )
  14. طالب سحر

    تاسف ڈاکٹر اسلم فرخی انتقال کر گئے

    [محفلین کے لئے ڈاکٹر اسلم فرخی کے انتقال پر ہم سب ویب سائٹ پر اُن کے صاحبزادے آصف فرخی کی تین قسطوں میں شائع ہونےوالی تحریر] نام کی کہانی یہ گھپلا بہت پہلے سے چلا آ رہا ہے۔ اس وقت میرے لیے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے کہ وہ کون شخص تھا جو جیتے جی مر گیا اور وہ کون جو موت کے مرحلے سے گزر کر...
  15. طالب سحر

    گیارہویں سالگرہ لائبریری پر کام اور تراجم کی تجویز اور متفرقات

    اکادمی بازیافت نمبر 17، کتاب مارکیٹ گلی نمبر 3، اردو بازار، کراچی فون نمبر: 02132751428
  16. طالب سحر

    گیارہویں سالگرہ لائبریری پر کام اور تراجم کی تجویز اور متفرقات

    آج کے پرانے (!) شمارے اب ریختہ پر پڑھے جا سکتے ہیں: https://rekhta.org/emagazines/aaj
  17. طالب سحر

    گیارہویں سالگرہ لائبریری پر کام اور تراجم کی تجویز اور متفرقات

    بزرگ ترجمہ نگار باقر نقوی صاحب کا کیا ہوا Les Miserables کا ترجمہ "مضراب" اکادمی بازیافت نے دو ضخیم جلدوں میں پچھلے سال شائع کیا تھا۔
  18. طالب سحر

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہلالِ عید نگر چوں جمالِ شاہدِ چیں پسِ نقابِ تنک، جملۂ خیال چنیں امیر خسرو عید کا چاند دیکھیے، جیسے شاہدِ چین کا حسن ہو، جس کے باریک نقاب کے پیچھے گمان، تصور اور خیال سب جمال ہی جمال میں ڈھل جاتے ہیں۔ (ترجمہ: پروفیسر لطیف اللہ)
  19. طالب سحر

    تاسف عباس کیارستمی (2016-1940)

    "Film begins with DW Griffith and ends with Abbas Kiarostami" -- Jean-Luc Godard
Top