نتائج تلاش

  1. RAZIQ SHAD

    برائے اصلاح

    فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن درس ہم کو دیا اپنے اسلاف نے ہیں مسلماں سبھی جسم و جاں کی طرح آنچ آنے نہ دیں گے کبھی دین پر سر کٹا دیں گے شاہِ زماں کی طرح
  2. RAZIQ SHAD

    یہ کلام کس بحر میں ہے اور بحر کے ارکان کیا ہیں ؟

    کلام حضرت پیر سید نصیرالدین نصیر شاہ صاحب کیجیے جو ستم رہ گئے ہیں جان دینے کو ہم رہ گئے ہیں بن کے تصویرِ غم رہ گئے ہیں کھوئےکھوئےسےہم رہ گئےہیں دو قدم چل کے رہ وفا میں تھک گئے تم کہ ہم رہ گئے ہیں بانٹ لیں سب نے آپس میں‌خوشیاں میرے حصے میں غم رہ گئے ہیں اب نہ اٹھنا سرہانے سے میرے اب تو گنتی کے...
  3. RAZIQ SHAD

    یہ شعر کس شاعر کا ہے

    مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن دیمک زدہ کتاب تھی یادوں کی زندگی ہر ورق کھولنے کی خواہش میں پھٹ گیا اساتذہ کرام سے دوسرے مصرع کے وزن سے خارج ہونے پر کمنٹس چاہیئں اور کیا یہ شعر جو انٹر نیٹ کی بہت سی سائٹس پر اسی حالت میں موجود ہے درست ہے یا غلط کاپی پیسٹ ہوتا رہا ہے یہاں ورق کو فاع پر باندھا گیا...
  4. RAZIQ SHAD

    اساتذہ کرام غزل کی اصلاح فرما دیں

    سرخ جوڑے میں بھلی لگتی ہو پھول لگتی ہو کلی لگتی ہو ہم نے سیکھی ہے عبادت تم سے شہرِ عصیاں میں ولی لگتی ہو حرف خستہ و شکستہ سارے ایک تم ہو کہ جلی لگتی ہو عرصہ زیست ہے شیریں تم سے تم کہ مصری کی ڈلی لگتی ہو صبحِ گلشن ہی کی تمثیل ہو تم رات ہو بھی تو ڈھلی لگتی ہو آگ پانی میں لگا دی تم نے تان کی رام...
  5. RAZIQ SHAD

    ایک غزل اصلاح کے لئے

    اساتذہ کرام ایک غزل اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ مری لوحِ دل پہ جو ثَبت تھے وہ نُقوش سارے مٹا گیا مرے چارہ گر نے غضب کیا مجھے مُشتِ خاک بنا گیا وُہ مرے سُخن کی اساس ہے وہ لباس ہے مرے شعر کا وُہ اُتر کے بامِ فلک نشاں سے مِری غزل میں سما گیا کوئی جوگ کوئی بَجوگ ہو کوئی آس کوئی نِراس ہو یہ...
  6. RAZIQ SHAD

    عیدالاضحی مبارک

    تمام احباب کو عید الاضحی مبارک
  7. RAZIQ SHAD

    شعر برائے اصلاح

    فاعلاتن فعلاتن فعلن پھول لگتی ہو ، کلی لگتی ہو سرخ آنچل میں بھلی لگتی ہو
  8. RAZIQ SHAD

    شعر برائے اصلاح

    فعولن مفاعلن فعولن مفاعلن صفِ دشمناں میں تجھ کو شہرت جو مل گئی ترے دوست اس حسد میں کیوں جل رہے ہیں شادؔ تری دھوم ان دنوں صفِ دشمناں میں ہے ترے دوست اس حسد میں کیوں جل رہے ہیں شادؔ کون سی صورت زیادہ بہتر ہے اساتذہ کرام اس کی اصلاح فرمادیں ممنون ہوں گا
  9. RAZIQ SHAD

    یہ شعر کس شاعر کا ہے

    جان کہہ کے پُکارا تو لرز گئ میرے دل کی زمین مُڑ کے دیکھا تو مخاطب وہ کسی اور سے تھا اس کا پہلا مصرع وزن سے خارج لگتا ہے اس لئے احباب سے درخواست ہے کہ اگر کسی کو اس شعر کا پہلا مصرع یاد ہو تو بتا دیں
  10. RAZIQ SHAD

    شاعرِ تلہ گنگ

    ملک محمد بشیر جعفرؔ کی غزل سے انتخاب دو شعر احباب کی نذر بشارتِ برگ و بار کوئی نویدِ نورِ سحر کہیں سے کبھی تو ٹوٹے غرورِ ظُلمت کوئی تو اچھی خَبر کہیں سے اِدھر تو اہلِ ستم کھڑے ہیں ہَدف کئے میری وحشتوں کو دبی دبی سسکیوں کی جعفرؔ صدا اٹھی ہے اُدھر کہیں سے شاعری : - ملک محمد بشیر جعفرؔ تلہ گنگ
  11. RAZIQ SHAD

    تعارف عبدالرازق شادؔ

    میرا نام عبدالرازق شادؔ ہے ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کا رہائشی ہوں مجھے لڑکپن سے ہی شاعری کا شوق ہے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال (رح) کی شاعری سے بہت متاثر ہوں ساغر صدیقی اور قتیل کی شاعری بہت پسند ہے امید کرتا ہوں کہ آپ احباب کے تعاون اور اردو محفل کے توسط سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ والسلام۔۔۔۔
Top