نتائج تلاش

  1. چودھری مصطفی

    اسلام میں سنتِ نبوی کی حیثیت

    پچھلی صدی میں ایک طبقہ وجود میں آیا جس نے اسلام کو قرآن کے متن تک محدود کر دیا۔ ان کے نزدیک سنتِ نبوی کی مصداقیت ممکن ہی نہیں، اس لئے تمام تر ذخیرہ حدیث کو ایک اختیاری مضمون سمجھا جائے، اگر وہ ان کی رائے کی تائید کرے تو ٹھیک نہ کرے تو درخورِ اعتنا نہیں۔ اس پر ستم یہ ہے کہ قرآن کو سمجھنے کیلئے...
  2. چودھری مصطفی

    میرا جسم میری مرضی کا مطلب کیا ہے؟

    معذرت اگر اس پہ بحث ہو چکی۔ اس نعرے کے حامی اس کو جنسی حراسگی، تشدد، زبردستی کی شادی کی روک تھام سے جوڑتے ہیں۔ لیکن ان تمام جرائم کے بارے میں واضح قانون اور سزائیں آئین میں موجود ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ معاشرہ قوانین کے باوجود رضامند گی کا مطلب نہیں سمجھتا۔ یہ بات کچھ قرینِ قیاس معلوم...
  3. چودھری مصطفی

    لاہور، کراچی اور اسلام آباد سب کے ہیں

    مگر قبائلی علاقے صرف ہمارے ہیں۔
  4. چودھری مصطفی

    قادیانیوں کی حیثیت : شرعی اعتبار سے

    عاطف میاں کے مسئلے پر جو بحث چھِڑی اس میں بہت سے لوگوں نے یہ دلیل دی کہ قادیانی خود کو غیر مسلم نہیں مانتے، اور یہی اس مسئلے کی بنیاد ہے۔ اگر وہ خود کو ایک اقلیت تسلیم کریں تو انہیں اقلیتوں والے حقوق دئے جائیں گے۔ میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ اس رائے کی شرعی دلیل کیا ہے کہ ایک غیر مسلم سے اقرار...
  5. چودھری مصطفی

    اکبر الہ آبادی چمن کی یہ کیسی ہوا ہو گئی

    چمن کی یہ کیسی ہوا ہو گئی کہ صرصر سے بد تر صبا ہو گئی بہت دخترِ رز تھی رنگیں مزاج نظر ملتے ہی آشنا ہو گئی مریضِ محبت ترا مر گیا خدا کی طرف سے دوا ہو گئی بتوں کو محبت نہ ہوتی مری خدا کا کرم ہو گیا، ہو گئی اشارہ کیا بیٹھنے کا مجھے عنایت کی آج انتہا ہو گئی
  6. چودھری مصطفی

    اگر انہیں معلوم ہو جائے

    وہ زندگی کو ڈراتے ہیں موت کو رشوت دیتے ہیں اور اس کی آنکھ پر پٹی باندھ دیتے ہیں وہ ہمیں تحفے میں خنجر بھیجتے ہیں اور امید رکھتے ہیں ہم خود کو ہلاک کر لیں گے وہ چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے کی جالی کو کمزور رکھتے ہیں اور جب ہم وہاں سیر کرنے جاتے ہیں اس دن وہ شیر کا راتب بند کر دیتے ہیں جب...
  7. چودھری مصطفی

    نئی جمہوری بساط اور کراچی

    انتخابات سے پہلے کے صورتِ حال اور اس کے نتائج کے بعد بننے والی ممکنہ حکومت کے نتیجے میں سب سے زیادہ فائدہ خیبر پختونخواہ اور سب سے زیادہ نقصان کراچی کو ہوا ہے۔ فاٹا کے انضمام سے ان کی قومی اسمبلی میں سیٹیں اور اہمیت بڑھی ہے۔ پنجاب کی نشستیں کم ہوئی ہیں۔ کراچی میں جیتنے والی مقامی جماعت کی...
  8. چودھری مصطفی

    بشری بی بی کی بیٹی مہر و حیات تحریکِ انصاف میں شامل

    آج اس خبر کے نیچے مہرو حیات اور عمران خان کی تصویر دیکھی۔ لوگوں کے کمنٹ بھی دیکھے تو خیال ہوا کہ اس میں کوئی بھی قابلِ اعتراض بات نہیں۔ شرع نے اس میں کسی بھی چیز کو غلط نہیں سمجھا، پھر ساتھ ہی یہ بھی خیال آیا کہ اگر بشری بی بی نے اپنا یہ شرعی حق استعمال کرتے ہوئے اپنے سے برابر یا کمتر معاشرتی...
  9. چودھری مصطفی

    قبائلی عوام کے مسائل میں افغانستان کا کردار

    آج ایک قبائلی نوجوان سے ملاقات ہوئی۔ اس کا تعلق کرم ایجنسی سے تھا، شناختی کارڈ پہ نام خاصا غیر معروف سا لگا۔ پوچھنے پہ اس نے بتایا کہ “کاتب” کی غلطی سے نام غلط لکھا گیا اور قبائلی لوگوں کیلئےاب تصحیح کرانا جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔ حالات کے متعلق پوچھ اب تو اس نے بتایا کہ اس کا گاؤں بارڈر کے...
  10. چودھری مصطفی

    کیا یہی پیار ہے؟

    شادی شدہ جن کو میں اکثر شادی زدہ خواتین بھی کہتا ہوں؛ کا پیار ان کا خاوند ہوتا ہے۔ جیسے اللہ نے ہو انسان کو اچھوتا تخلیق کیا ہے، بعینہ ہر شادی زدہ خاتون کا پیار بھی یکتا ہے۔ چونکہ ہم تمام خواتین کو نہیں جانتے لہذا سب کے مسائل سے بھی واقف نہیں، لیکن جو ہماری نظر میں آئی ہیں ان میں سے کچھ درج ذیل...
  11. چودھری مصطفی

    لودھراں میں تحریکِ انصاف کی شکست

    ۲۰۱۵ کے ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے اس حلقے میں بھر پور کمپین چلائی، مگر تحریک انصاف کی جیت ہوئی، اس مرتبہ عمران خان نے بھر پور کمپین کی، ن -لیگ نے کوئی دلچسبی نہیں دکھائی اور جیت گئی۔ وجوہات؟
  12. چودھری مصطفی

    اسلام کو خطرہ ؟

    اگر جان کی امان پاؤں تو جذباتی بھائیوں سے عرض کروں، اسلام کو خطرہ ایمان کی کمزوری سے نہیں، مسلمان کی کمزوری سے ہے۔ تاریخِ عالم میں کوئی ایسی مثال نہیں کہ کسی مذہب کے ماننے والے کم مایہ، مفلس، محکوم، نا خواندہ ہوں مگر وہ مذہب طاقتور ہو۔ آج اگر عیسائیت اور یہودیت کا رسوخ ہے تو یہودیوں اور...
  13. چودھری مصطفی

    مردان میں مشعال قتل کیس میں رہائی پانے والوں کا استقبال!

    رہائی پانے والوں نے اپنے جرم کا اقرار کیا، دوبارہ بھی ایسے جرم کرنے کا وعدہ کیا اور آج تین مذہبی جماعتوں نے فیصلہ کے خلاف احتجاج بھی کیا! پاکستان میں اسلام کو ان جماعتوں سے زیادہ خطرہ شاید ہی کسی اور شے سے ہو۔
  14. چودھری مصطفی

    پنجاب اور حزبِ اختلاف کی سیاست

    پنجاب میں عام طور پہ حزبِ اختلاف کی سیاست کو کچھ زیادہ پذیرائی نہیں ملی۔ سوشل میڈیا پہ بیسویں گریڈ کے دانشور (یعنی میرے) مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ اقتدار کی راہداریوں میں پنجابیوں کی رسائی ہر حال میں بہرحال کسی حد تک رہی ہے، خواہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہو، جمہوری حکومت ہو یا مارشل لاء۔ ایک عام...
  15. چودھری مصطفی

    اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے محبت کرنا۰۰۰۰ایوب خاور

    ضبط کرنا نہ کبھی ضبط میں وحشت کرنا اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے محبت کرنا تجھ سے کہنے کی کوئی بات نہ کرنا تجھ سے کنج تنہائی میں بس خود کو ملامت کرنا اک بگولے کی طرح ڈھونڈتے پھرنا تجھ کو روبرو ہو تو نہ شکوہ نہ شکایت کرنا ہم گدایان وفا جانتے ہیں اے در حسن عمر بھر کار ندامت پہ ندامت کرنا اے اسیر...
  16. چودھری مصطفی

    مرے جذبِ دل کا اثر دیکھ لینا

    مرے جذبِ دل کا اثر دیکھ لینا تم آؤ گے تھامے جگر دیکھ لینا نشانہ بناؤ گے تم کیا عدو کو ہمیں ہوں گے مدّ نظر دیکھ لینا دکھانا مرا نامۂ شوق قاصد مگر پہلے ان کی نظر دیکھ لینا مزے لیں گے ہم دیکھ کر تیری آنکھیں انہیں خوب تو نامہ بر دیکھ لینا کسی کو جلا کر نہ اے شمع خوش ہو جو کچھ ہو گا وقتِ سحر دیکھ...
  17. چودھری مصطفی

    سیفی۔۔۔خوشبو ہے، شرارت ہے، رنگین جوانی ہے

    خوشبو ہے شرارت ہے رنگین جوانی ہے یادوں کے پرستاں میں شیشے کی کہانی ہے ماضی کی حقیقت ہے اس دور میں افسانہ سیتا بھی کہانی ہے مریم بھی کہانی ہے دشمن سے خطر والو لمحوں پہ نظر رکھنا ہر لمحۂ ہستی بھی تلوار کا پانی ہے ہونٹوں کا مہک اٹھنا آنچل کا ڈھلک جانا ان پاک گناہوں کی تاریخ پرانی ہے اس شوخ کے...
  18. چودھری مصطفی

    شیفتہ روز خوں ہوتے ہیں دو چار ترے کوچے میں

    روز خوں ہوتے ہیں دو چار ترے کوچے میں ایک ہنگامہ ہے اے یار ترے کوچے میں شعر بس اب نہ کہوں گا کہ کوئی پڑھتا تھا اپنے حالی مرے اشعار ترے کوچے میں تو ہے اور غیر کے گھر جلوہ طرازی کی ہوس ہم ہیں اور حسرتِ دیدار ترے کوچے میں کیا تجاہل سے یہ کہتا ہے کہاں رہتے ہو ترے کوچے میں! ستم گار ترے کوچے میں...
  19. چودھری مصطفی

    شیفتہ دشمن کو اور دوست نے، دشمن بنا دیا

    اپنے جوار میں ہمیں مسکن بنا دیا دشمن کو اور دوست نے، دشمن بنا دیا صحرا بنا رہا ہے وہ افسوس شہر کو صحرا کو جس کے جلوے نے گلشن بنا دیا تم لوگ بھی غضب ہو کہ دل پر یہ اختیار شب موم کر لیا، سحر آہن بنا دیا مشاطہ کا قصور سہی سب بناؤ میں اس نے ہی کیا نگہ کو بھی پر فن بنا دیا اظہارِ عشق اس سے نہ...
  20. چودھری مصطفی

    تعارف چودھری مصطفی

    میں نے محفل پہ شاید کچھ لوگوں کو میری لڑیوں سے غلط فہمی ہوئی ہے، اس لئے کچھ اپنا تعارف۔ سکول میں ادب اور تاریخ کا کچھ شوق تھا مگر آٹھویں میں پہنچا تو ابا جان نے ڈنڈا سے سمجھایا کہ اگر جینا ہے تو سائنس پڑھو، چنانچہ اس کے بعد انسانیات سے ناتا ٹوٹ گیا اور پھر جب روزگار کیلئے بیرون ملک منتقل ہوا تو...
Top