• الف عین صاحب اسلام و علیکم
    کیا آپ کی حضور میری غزل کی اصلاح ہو سکتی ہے اگر اپنے قیمتی وقت سے کچھ دے سکے تو بہت مہربانی ہوگی
    اب یہاں سب کو محبت ہو گئی ہے
    کچھ یہاں رب کی عنایت ہو گئی ہے

    بڑی مُشکل سے ھُوا ھُوں بے دین میں
    اب سہولت ھی سہولت ہو گئی ہے

    بادشاہوں کی حفاظت کیسے کی جائے
    اب فقیروں کی حکومت ہو گئی ہے

    تُم سے بدلے میں وفا کیوں مانگتے ہم
    کیا وفا کوئی تجارت ہو گئی ہے

    آپ نے لوٹ آنے میں تاخِیر کی ہے
    اب مجھے خود سے محبت ہو گئی ہے
    اصلاح درکار ہے
    پس پردہ جو رہی ہے وہ تصویر دیکھ کر
    "خوابوں کو نوچ ڈالو گے تعبیر دیکھ کر"
    سر کیا ان کو اس وزن پر ہو سکتا ہے
    مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
    الف عین
    الف عین
    عزیزم، فورم میں ہی پوسٹ کیا کرو تو بہتر ہے۔
    دوسرا مصرع تو طرحی ہے اور درست ہے۔ پہلا وزن میں نہیں ہے۔کہیونکہ پسِ پردہ، اضافت کے ساتھ وزن میں نہیں آ رہا ہے۔ بغیر اضافت کے آتا ہے۔
    سر کیا مرزا غالب کے دیوان کے علاوہ کوئی اور کلام بھی ہے ؟ اگر ہے تو اُس کا کیا نام ہے
    اگر اس سلسلے میں آپ میری کچھ رہنمائی کر سکیں تو میں آپ کا شکر گزار رہوں گا
    الف عین
    الف عین
    عروض کی کتب ڈؤن لوڈ کر کے پڑھ لیں۔ اردو کی برقی کتابوں میں موجود ہیں۔
    السلام علیکم
    شکریہ محترم سر آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے مجھے وقت دیا میں انشااللہ عروض سیکھنے کی کوشش کروں گا
    علاجِ دل کے لیے اب پھرتے ہو دربدر
    بارہا تجھ سے کہا تھا محبت نہ کر

    عشق بہاروں کو بھی اجاڑ دیتا ہے
    عشق کی خاطر زمانے سے بغاوت نہ کر

    وقت بھر دیتا ہے سبھی زخم زمانے کہ
    اب جو ہو چکا اس کی شکایت نہ کر

    اب جس حال میں بھی ہوں رہنے دے مجھے
    مجھے میرے حال پہ چھوڑ کوئی عنایت نہ کر

    یہاں کو ن تیرے درد کو بانٹے کا ساگر
    نہ چھیڑ قصہِ دل غموں کی وضاحت نہ کر
    الف عین
    الف عین
    وعلیکم السلام
    یہ بھی نثری شاعری ہی ہے۔ بس ردیف قوافی اور غزل کی شکل و صورت ہے۔ لیکن شاعری نہیں۔ اس کے لیے، کم از کم غزل کے لیے با وزن ہونا ضروری ہے۔ کوشش کریں کہ عروض سیکھ لیں کچھ اور خوب پڑھیں اساتذہ کی شاعری۔ کہ بغیر عروض جانے بھی با وزن اشعار کہنے لگیں۔ آمین۔
    اسلام و علیکم محترم جناب الف عین صاحب میرا نام ساگرحیدرعباسی ہے کراچی پاکستان سے میرا تعلق ہے
    جباب میں نثری شاعری لکھتا ریا ہوں اور اب باوزن شاعری کی اصلاح چاہتا ہوں
    میں اپنے خیال آپ کو شیر کر رہا ہوں بہت نوازش ہو گی اگر آپ اس میں میری مدد کر سکیں شکریہ
    خدا کے واسطے پردہ نہ کعبہ سے اُٹھا ظالم
    کہیں ایسا نہ ہو یاں بھی وہی کافر صنم نکلے
    سر کیا یہ شعر غالب کا ہی ؟؟
    نعت برائے اصلاح

    یاد میں پیارے نبی کی آنکھ بھر آئے تو کیا
    جان جو عشق محمد میں اگر جائے تو کیا

    بو حنیفہ کی امانت بانٹی جس مومن نے وہ
    مسلک احمد رضا پہچان بن جائے تو کیا

    ہم نے تو مانا نبی کی ہی اطاعت بندگی
    اب کوئی ناداں خدا سے خوف نا کھائے تو کیا

    طائرے صدرا ملیں آنکھیں کف پا پر اگر
    دیکھ کر نوری بشر کو چاند شرمائے تو کیا

    لوگ انکا رزق کھاکے دشمنی ان سے رکھیں
    مظہر ان کا صدقہ پا کے ان کے گن گائے تو کیا
    السلام علیکم محترم الف عین صاحب، آپ کی رہنمائی کا منتظر ہوں، اپنی 29 دسمبر کی کاوش "غزل۔۔۔۔۔۔ میں بھی تھا" پر، مخل ہونے پر معذرت
    الف عین
    الف عین
    رہ گئی؟ ابھی ڈھونڈتا ہوں۔ لنک دے دیتے تو اچھا تھا÷
    محمد شکیل خورشید
    محمد شکیل خورشید
    محترم الف عین صاحب، غزل پر رہنمائی کا شکریہ، لیکن مجھے اس فورم پر اب تک لنک شیئر کرنا، لڑی میں آپ (اور دیگر ممبراں کو) ٹیگ کرنا نہیں آیا، نہ یہ سمجھ آیا کہ ایسی معلومات کے لیئے سوال کہاں کیئے جایئں، آپ کی مصروفیت سمجھتا ہوں مگر اس بارے میں بھی رہنمائی فرما دیں تو آیندہ آپ کو بے سبب زحمت دینے کے جرم سے بچ جاؤں گا
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top