عبداللہ امانت محمدی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • جو لوگ نبیوں کو ناحق قتل کرتے تھے ان کو کیا ملا جاننے کے لیے اس کیفیت نامے کا تبصرہ دیکھیں۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    اور جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم سے ایک ہی قسم کے کھانے پر ہرگز صبر نہ ہو سکے گا، اس لئے اپنے رب سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں زمین کی پیداوار ساگ، ککڑی، گیہوں، مسور اور پیاز دے، آپ نے فرمایا، بہتر چیز کے بدلے ادنیٰ چیز کیوں طلب کرتے ہو! اچھا شہر میں جاؤ وہاں تمہاری چاہت کی یہ سب چیزیں ملیں گی۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    ان پر ذلت اور مسکینی ڈال دی گئی اور اللہ کا غضب لے کر وہ لوٹے یہ اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتے تھے اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے تھے، یہ ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا نتیجہ ہے،(البقرۃ:61)۔
    جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی لاٹھی پتھر پر ماری تو کیا ہوا جاننے کے لیے اس کیفیت نامے کا تبصرہ دیکھیں۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مارو، جس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور ہر گروہ نے اپنا چشمہ پہچان لیا (اور ہم نے کہہ دیا کہ ) اللہ تعالیٰ کا رزق کھاؤ پیو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو،(البقرۃ:60)۔
    فَبَدَّلَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا قَوۡلًا غَیۡرَ الَّذِیۡ قِیۡلَ لَہُمۡ فَاَنۡزَلۡنَا عَلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا کَانُوۡا یَفۡسُقُوۡنَ ﴿٪۵۹﴾
    تو جو ظالم تھے انہوں نے اس لفظ کو جس کا ان کو حکم دیا تھا بدل کر اس کی جگہ اور لفظ کہنا شروع کیا پس ہم نے ان ظالموں پر آسمان سے عذاب نازل کیا کیونکہ نافرمانیاں کئے جاتے تھے
    اوراس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ کسی کی سفارش منظور کی جائے اور نہ کسی سے کسی طرح کا بدلہ قبول کیا جائے اور نہ لوگ کسی اور طرح مدد حاصل کرسکیں۔ البقرہ آیت نمبر ۲۹
    پھران ظالموں نےاس بات کوجوانسے کہی گئی تھی بدل ڈالی، ہم نے بھی ان ظالموں پر ان کے فسق و نافرمانی کی وجہ سے آسمانی عذاب نازل کیا،(البقرۃ:59)۔
    اس کیفیت نامے کے تبصرے میں سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 58 کا ترجمہ ہے۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    اور ہم نے تم سے کہا کہ اس بستی میں جاؤ اور جو کچھ جہاں کہیں سے چاہو با فراغت کھاؤ پیو اور دروازے میں سجدے کرتے ہوئے گزرو اور زبان سے حطہ کہو ہم تمہاری خطائیں معاف فرما دیں گے اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے۔
    اس کیفیت نامے کے تبصرے میں سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 57 کا ترجمہ ہے۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    اورہم نےتم پربادل کاسایہ کیااورتم پرمن وسلویٰ اتارا (اور کہہ دیا) کہ ہماری دی ہوئی پاکیزہ چیزیں کھاواورانہوں نےہم پرظلم نہیں کیاالبتہ وہ خوداپنی جانوں پرظلم کرتےتھے،(البقرۃ:57)
    اورتم نےموسیٰ(علیہ السلام)سےکہاتھاکہ جب تک ہم اپنےرب کوسامنےنہ دیکھ لیں ایمان نہ لائیں گے(جس گستاخی کی سزامیں)تم پرتمہارےدیکھتےہوئےبجلی گری۔
    حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے کیا کہا؟ جاننے کے لیے اس کیفیت نامے کا تبصرہ دیکھیں۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    جب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم! بچھڑے کو معبود بنا کر تم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے، اب تم اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع کرو، اپنے کو آپس میں قتل کرو، تمہاری بہتری اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسی میں ہے، تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی، وہ توبہ قبول کرنے والا اور رحم و کرم کرنے والا ہے،(البقرۃ:54)۔
    لیکن ہم نےباوجود اس کےپھربھی تمہیں معاف کردیا تاکہ تم شکر کرو۔اورہم نے(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) کوتمہاری ہدایت کےلئےکتاب اورمعجزےعطافرمائے۔
    اور ہم نے (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا، پھر تم نے اس کے بعد بچھڑا پوجنا شروع کر دیا اور ظالم بن گئے ، (البقرۃ:51)۔
    اللہ تعالیٰ نے فرعونیوں سے بنی اسرائیل کو کس طرح نجات دی، جاننے کے لیے اس کیفیت نامے کا تبصرہ دیکھیں۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    اور جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بد ترین عذاب دیتے تھے جو تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو چھوڑ دیتے تھے، اس نجات دینے میں تمہارے رب کی بڑی مہربانی تھی،(البقرۃ:49)۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    اور جب ہم نے تمہارے لئے دریا چیر (پھاڑ) دیا اور تمہیں اس سے پار کر دیا اور فرعونیوں کو تمہاری نظروں کے سامنے اس میں ڈبو دیا،(البقرۃ:50)۔
    اس دن سےڈرتےرہوجب کوئی کسی کونفع نہ دےسکےگااورنہ ہی اسکی بابت کوئی سفارش قبول ہوگی اورنہ کوئی بدلہ اسکےعوض لیاجائےگااورنہ وہ مددکئےجائیں گے۔
    (جوصبراورنمازکےساتھ مددطلب کرتےہیں) وہ جانتےہیں کہ بےشک وہ اپنےرب سےملاقات کرنےوالےاور یقینا وہ اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں،(البقرۃ:46)۔
    اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو یہ چیز شاق(گراں) ہے، مگر ڈر رکھنے والوں پر(یعنی خشوع و خضوع کرنے والوں کے لیے یہ آسان ہے)، (البقرۃ:45)۔
    کیا لوگوں کو بھلائیوں کا حکم کرتے ہو؟ اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو باوجودیکہ تم کتاب پڑھتے ہو، کیا اتنی بھی تم میں سمجھ نہیں؟(البقرۃ:44)۔
    اور حق کو باطل کےساتھ خلط ملط نہ کرو اور نہ حق کوچھپاؤ تمہیں توخوداسکاعلم ہے۔اورنمازوں کوقائم کرواورزکوۃدواوررکوع کرنےوالوں کےساتھ رکوع کرو۔
    اس کیفیت نامے کے تبصرے میں سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 41 کا ترجمہ ہے۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے تمہاری کتابوں کی تصدیق میں نازل فرمائی ہے اور اس کے ساتھ تم ہی پہلے کافر نہ بنو اور میری آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمت پر نہ فروخت کرو اور صرف مجھ ہی سے ڈرو،(البقرۃ:41)۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top