فاخر رضا

محفلین
منزلِ اُلفت میں ہیں احسان دونوں سدّ ِ راہ
کھائیں کیوں آخر فریبِ کعبہ و بتخانہ ہم
احسان دانش
بھیا اس شعر میں عشق مجازی کو عشق حقیقی سے بلند بتایا گیا ہے کیا. وفا، خلوص اور اب الفت یہ سب کیا کعبہ و بت خانہ نے بلند کوئی مقامات ہیں. آپ اس پر کبھی قلم اٹھائیے اور سیر حاصل گفتگو کیجیے. پہلے بھی سوال کیا تھا اور سوال قطعاً اعتراض نہیں تھا. سمجھنا چاہتا ہوں کہ شعراء کہاں بیٹھ کر شعر لکھتے ہیں. یہ لڑی تو اس کمینٹ کے لئے مناسب نہیں مگر یہی بات ہوسکتی ہے. اگر آپ کہیں تو ایک الگ لڑی میں وہ تمام اشعار پوسٹ کردوں تاکہ پوسٹ مارٹم ہوسکے
 
محمد وارث

لائبریرین

میرے خیال میں اپنے اپنے ظرف اور تشریح کی بات ہے۔ میرے ذاتی خیال میں یہاں "اُلفت" سے مراد عشق مجازی نہیں بلکہ عشق حقیقی ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
اب قربت و صحبت یار کہاں، لب و عارض و زلف و کنار کہاں
اب اپنا بھی میر سا عالم ہے، ٹُک دیکھ لیا جی شاد کیا
ابن انشاء
 
Top