الف عین

لائبریرین
نرمدا یا نربدا بھی کہہ سکتے ہیں، گنگا ہی کیوں۔۔ میں نے ایک مقالہ لکھا تھا کہ کیا نرمدا ماضی میں الٹی یعنی مشرق سے مغرب کی سمت بہتی تھی؟
 

عظیم

محفلین
مجھے ٹھیک سے یاد نہیں لیکن ایک بار ایک ڈاکیومینٹری لگی ہوئی تھی نیشنل جیوگرافک چینل پر اس میں بتا رہے تھے کہ 'نرمدا' واقعی الٹی بھی بہتی ہے ۔
 

فہد اشرف

محفلین
نرمدا یا نربدا بھی کہہ سکتے ہیں، گنگا ہی کیوں۔۔ میں نے ایک مقالہ لکھا تھا کہ کیا نرمدا ماضی میں الٹی یعنی مشرق سے مغرب کی سمت بہتی تھی؟
لیکن نرمدا اور تاپتی ماضی ہی نہیں زمانۂ حال میں بھی مشرق سے مغرب بہتی ہیں اور جا کے بحر عرب میں گرتی ہیں۔
آپ کی پیدائش مدھیہ پردیش کی ہے آپ نے تو دیکھا ہی ہوگا؟
 

عظیم

محفلین
کہیں کہیں اعراب کی بہت سخت ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔ جیسے 'پَوِتْر' کو میں کل 'پُوتَر' (پُتَّر) پڑھنے لگا تھا ۔
 

الف عین

لائبریرین
قریب قریب مخبوط الحواس ہو گیا ہوں۔ الٹی نرمدا لکھ کر بھی اس کی ماضی کی بہنے کی رفتار الٹی لکھ گیا۔ میرا معروضہ تھا کہ پہلے مشرق کی جانب بہا کرتی تھی!!! شاید الٹی گنگا میں بہنے کا اثر بھی ہو۔۔۔۔۔
 

عظیم

محفلین
فقط آپ ہی نہیں میں بھی کنفیوژ ہو گیا تھا ۔ ایک بات تو یہ کہ مجھے ابھی تک یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ 'نرمدا' یا 'نربدا' کیا گنگا کے ہی دوسرے نام ہیں ۔ اور دوسرا یہ کہ میں نے جس ڈاکیومینٹری کی بات کی تھی اس میں 'گنگا' کے الٹے بہنے کا ذکر تھا ۔
 
Top