کرافٹی ڈاٹ سٹور

السلام علیکم!
میں نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر یہ ویب سائٹ بنائی ہے۔ ویب سائٹ کا تعارف، لنک اورسکرین سارٹ نیچے دے رہا ہوں۔ امید ہے احباب پسند فرمائیں گے!

Crafti – Store of HandiCrafts

کرافٹی ڈاٹ سٹور، ہاتھ سے بنی مصنوعات کی خریداری کے لئے پاکستان میں اپنی طرز کا منفرد آن لائن سٹور۔ آج کل بھلے ہی ہر چیز میں جدت کے حامل نت نئی ٹیکنالوجی کے شاہکار ہمیں ہر جگہ نظر آتے ہیں لیکن ہاتھ سے بنی اشیاء بنانے والے کی مہارت، فن اور کاریگری کی وجہ سے اپنا مقام رکھتی ہیں۔آن لائن خریداری کا رجحان پاکستان میں اپنی بنیادیں مضبوط کرتا جا رہا ہے، اِسی تاثر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان کے عام آدمی کی ہاتھ سے بنی اشیاء کو آن لائن خریداری کی مارکیٹ تک پہنچانے اور ایک نئی پہچان دینے کے لئے کرافٹی ڈاٹ سٹور کا اجراء کیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے عام آدمی کی گھریلو صنعت کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کیا جائے تاکہ اِس فن کو بھی نئی جہات میسر آ سکیں۔
آغاز میں اس سٹور میں صرف مختلف تقاریب کے لئے پوپ اپ کارڈز (سالگرہ، شادی کی سالگرہ، جشنِ آزادی وغیرہ)، مختلف جانوروں کے دیوار گیر تھری ڈی ماڈلز اور کرافٹس بنانے کے لئے درکار سامان موجودہے۔ کرافٹی ڈاٹ سٹور پر ہم جلد ہی ہاتھ سے بنی جیولری اور کڑھائی شدہ کپڑے بھی رکھے جائیں گے۔ اس وقت پوری دنیا میں ہاتھ کی بنی مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ کرافٹی پر ہم جلد ہی ہاتھ کے بنے بیگ، بٹوے، کڑھائیوں والے کپڑے، دوپٹے، جوتے، گرم شالیں ، اجرک، چنری، مٹی کے ظروف،گلدان، جیولری، لیس، فینسی چوڑیاں، موم بتیاں اور ایسی کئی قسم کی مصنوعات رکھیں گے۔

crafti_zpsxuefoqqj.jpg
 
آخری تدوین:
Top