images
 
لاریب مرزا

محفلین
قبلہ میں نے اب "ضدیں" کرنی چھوڑ دی ہیں، بہت ضدیں کر کے دیکھ لیں، بہت زور لگا لیا لیکن فاصلہ کم نہ ہوا، یہ چمکنے والے چاند ستارے جتنے پہلے دُور تھے اب بھی اتنے ہی دُور ہیں :)
اصل بات تو آپ گول کر گئے وارث بھائی! کہ صاحبِ بیوی ہونے کے بعد پھونک پھونک کے قدم رکھنا پڑتا ہے۔ غلطی سے کسی ستارے کی تعریف کر دی تو دن میں تارے نہ دیکھنے پڑ جائیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اصل بات تو آپ گول کر گئے وارث بھائی! کہ صاحبِ بیوی ہونے کے بعد پھونک پھونک کے قدم رکھنا پڑتا ہے۔ غلطی سے کسی ستارے کی تعریف کر دی تو دن میں تارے نہ دیکھنے پڑ جائیں۔ :)
درست فرمایا لاریب، سر پر "چاند" پڑا ہو تو ستاروں کی روشنی ذرا ماند سی پڑ جاتی ہے، ہاں کبھی کبھی اماوس کی راتوں میں یہی تارے اپنی بہار پھر سے دکھا جاتے ہیں :)
 
واہ بہت خوب

کالی رات اور پورا چاند
تارے مانگیں کیسا چاند

یا
تارے دیکھیں سر کا چاند​
 
لاریب مرزا

محفلین
دلچسپ دھاگہ ہے۔
بھئی عید پر پاکستان کے گلیوں بازاروں اور وہاں موجود رش کی کچھ تصاویر بھی شئیر کی جائیں۔ مجھے جاننا ہے کہ آج کل پاکستان میں عید کیسی ہوتی ہے۔ :)
عثمان بھائی!! بچوں کے لیے تو عید شاید اب بھی ویسی ہی ہوتی ہے لیکن بڑے ہونے کے بعد ہماری ترجیحات بدل جاتی ہیں۔ پاکستان میں اب بھی عید ویسی ہی ہوتی ہے۔ صبح صبح عید کی نماز کے لیے بھائی اور ابو لوگوں کی تیاری، مسجد جانے کے لیے گلیوں میں گہما گہمی، عید کی نماز کے بعد سب کا عید مبارک اور عیدی کا تبادلہ، قریب قریب کے رشتہ داروں کی طرف عید مل کے آنا، گھر میں اتنے مہمان، بچوں کی خوشیاں، جھولے، غبارے، مٹھائیاں اور اپنی من پسند چیزوں کی خریداری وغیرہ، سب اسی طرح ہوتا ہے۔ :)
 
عثمان

نوے کی دہائی کے ابتدا اور آخر میں عید کے تہوار کا فرق واضح معلوم ہوتا تھا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ نوے کی دہائی کے ابتدائی سالوں تک چاند رات کا کوئی ایسا خاص تصور نہیں تھا۔ تاہم نوے کی دہائی کے آخر میں چاند رات کا موقع ایک طرح کے جشن میں تبدیل ہوچکا تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر چہل قدمی کرتی دکھائی دیتی تھی۔
نوے کی دہائی کے ابتدائی سالوں میں مردوں کا فیشن وہی روایتی قسم کا تھا۔ بہت ہوگیا تو کلف والا کرتا پہن لیا۔ تاہم آٹھ دس سال بعد مردوں کے لباس میں کافی تبدیلی آچکی تھی اور ریڈی میڈ شلوار قمیض کی بہت اقسام موجود تھیں۔
اسی دھاگے میں جو کارڈز ہیں ان کا رواج نوے کی دہائی میں عام تھا۔ انٹرنیٹ عام ہونے کے بعد یہ رواج آہستہ آہستہ بدل گیا۔
بنیادی طور پر تہوار یقیناً اسی طرح ہی منایا جاتا ہوگا جیسے آپ نے بیان کیا ہے تاہم میرا خیال ہے کہ چھوٹی چھوٹی دلچسپ تبدیلیاں تو وقت کے ساتھ ساتھ آئی ہونگی۔ :)
 
چاند رات پہ چہل پہل اب بھی ہوتی ہے۔ البتہ جشن والی کیفیت محسوس نہیں ہوتی۔ آخری عشرے میں بازاروں میں رش اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ الامان!! جہاں تک مردوں کے فیشن اور ملبوسات وغیرہ کی بات ہے تو پانچ عدد بھائی (ماشاء اللہ) ہونے کا ہمیں یہ فائدہ ہے کہ بھائی حضرات کے بدلتے رجحانات کے بارے میں علم رہتا ہے۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
عید کارڈ سے یاد آیا ۔۔ ایک عید کارڈ مل نہیں رہا۔ لیکن نقشہ بتاتی ہوِ۔
ایک بندریا(معاف کیجیے یہی حقیقت ہے) دلہن بنی ہوئی اور کہہ رہی "میرا پیا گھرآیا"... :ROFLMAO::LOL:۔۔ اور پیا صاحب(بندر) بھی سج دھج کے گھوڑے پر سوار ہوتے:p
مجھے مل جاتا ۔۔ پرانی عیدکارڈ کی یاد میں ایک اور اضافہ ہوجاتا:p:D
 
ہادیہ

محفلین
مزے کی لڑی ہے۔ (y)
بہت پرانی اور خوبصورت یادیں وابستہ ہیں ۔ :)کارڈز دینے کے لیے فرینڈز اور کزنز کی باقاعدہ لسٹ بنائی جاتی تھی عید سے پہلے ہی ۔۔ ان سب کو خاص طور پر وشنگ کارڈز بھیجنے اور خوب انجوائے کرتے۔ شرارت کے طور پر مزاحیہ شاعری بھی کی جاتی کارڈز پر:LOL:
 
امان زرگر

محفلین
عید ایک خالصتا مذہبی (اسلامی) تہوار ہے، خوشی منانے کے علاقائی رسوم و رواج کی شمولیت اس کے حسن میں اضافہ کرتی ہیں.جس طرح پورے عالم میں رسوم و رواج تغیر پذیر رہتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی عید کے حوالے سے خوشی کے جذبات کے اظہار نے اگرچہ نیا رنگ اختیار کیا ہے اور قدیم و جدید کا ایک حسین مرقع سامنے آیا ہے لیکن عید الفطر کی مذہبی چاشنی اپنی جگہ بدستور قائم و دائم ہے.
 
امان زرگر

محفلین
کیا عید کارڈ کی تاریخی حیثیت کے متعلق کچھ مواد میسر آ سکتا ہے؟ کسی محفلین کے پاس ہو تو شئر کریں
 
Top