پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

الف عین

لائبریرین
میں یہ تو نہیں دعویٰ کرتا کہ میری لسٹ مکمل ہے۔ لیکن کوشش کی گئی ہے کہ ہر درست اعراب کے ساتھ بھی الفاظ ہوں، یعنی جو الفاظ پہلے سے موجود تھے۔ جیسے
گل
موجود تھا۔
میں نے اس میں گ پیش ل، گ زیر ل، گ ل زیر، کا اضافہ کیا ہے۔ تاکہ اگر کوئی گ ل پیش لکھے تو اسے غلطی دکھائی جائے۔ (اور یہ بہت عام غلطی ہے، لفظ مکمل کرنے کے بعد پیش لگانا)۔
بہتر ہو کہ اسی فہرست میں مزید الفاظ کا مع اعراب اضافہ کیا جائے۔ اور درست اعراب لگائے جائیں۔
اس سلسلے میں میں نے یہ فیصلہ کیا کہ بھ پھ تھ والے الفاظ میں مکمل آواز کیونکہ بھ، پھ کی ہے تو اسے حرف مان کر دو چشمی ھ کے بعد زیر زبر لگایا جائے۔
قوسین کے دونوں طرف سپیس دینا بھی غلطی ہے۔ ابتدائی قوس کے پہلے اور انتہائی قوس کے بعد درست ہے۔
واوین کے سلسلے میں۔ کچھ اس لیے بھی جوڑے بنانا مشکل ہیں، کہ دیکھنے پر پتہ نہیں چلتا کہ یہ نشان کن کیریکٹرس سے بنائے گئے ہیں۔ اور جس تک کرسر نہ رکھا جائے، یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ یہ سنگل کیریکٹر ہے یا ڈبل کیریکٹر۔ کئی کیریکٹرس استعمال کیے جاتے ہیں ان میں، اردو عربی کے بھی اور لیٹن کے بھی۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک پیغام میں کہیں ہُن سہیل کی لغت کا ذکر نکلا تھا۔ یہ تو محفل میں ہی بنی تھی اور عزیزی دوست نے کچھ ہزار الفاظ کی بنائی تھی۔ اور ان میں سے اعراب جو موجود تھے، ان کو بھی حزف کر دیا گیا تھا۔ اگر یہ ڈکشنری استعمال کی گئی ہے تو غلط ہے۔
 
arifkarim

معطل
کیا فورم پر ذاتی میسج سہولت نہیں دی ہوئی، آپ کو چیکنگ یوزر اور ٹائپنگ یوزر کا پاس ورڈ بھیجنا ہے۔
یوزر کے پروفائل پر کلک کرکے نیا ذاتی مکالمہ شروع کر لیں:
d000024.gif
 
شکریہ سید ذیشان بھائی
عبید انصاری بھائی الفاظ کے ذخیرہ کے لیے جوڑے کی ضرورت ہوتی ہے یعنی غلط لفظ اور درست لفظ، جبکہ اس ڈیٹا بیس میں صرف درست الفاظ ہیں، آپ ذرا وضاحت فرمایے کہ کیا چاہ رہے ہیں؟
بھائی محمد عظیم الدین کیا سید ذیشان بھائی کے دیے ہوئے ذخیرہ الفاظ کے ساتھ غلط الفاظ کے جوڑے بنائے جاسکتے ہیں؟ میرا مقصد یہی ہے کہ جو ذخیرہ الفاظ ذیشان بھائی نے جمع کردیا ہے اس کو سامنے رکھ کر ممکنہ غلطیوں پر مشتمل الفاظ لکھ لیے جائیں اور ان کے جوڑے بنا کر سافٹ وئیر کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جائے۔
سید ذیشان بھائی یہ لگ بھگ کتنے الفاظ ہوں گے؟
 
بھائی غلط الفاظ کہاں سے آئیں گے۔ کیسے پتہ چلے گا کہ کس غلط لفظ کو کس درست لفظ سے تبدیل کرنا ہے۔
 
میرے خیال میں دو ٹیبلز ہیں ڈیٹا بیس میں ماسٹر ٹیبل میں
79943 ریکارڈز ہیں اور ایکسیپشنز میں 838۔ تو ٹوٹل تقریباً 81 ہزار+ ہوں گے الفاظ۔ بہتر ذیشان بھائی بتا سکتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
ہن سپیل والی ڈکشنری پر بعد میں کسی اور نے بھی کام کیا تھا اور فائر فاکس کے لیے سپیل چیکر بنایا تھا۔ اسے میں اب بھی اومیگا ٹی میں استعمال کرتا ہوں۔
 
سید ذیشان

محفلین
بھائی محمد عظیم الدین کیا سید ذیشان بھائی کے دیے ہوئے ذخیرہ الفاظ کے ساتھ غلط الفاظ کے جوڑے بنائے جاسکتے ہیں؟ میرا مقصد یہی ہے کہ جو ذخیرہ الفاظ ذیشان بھائی نے جمع کردیا ہے اس کو سامنے رکھ کر ممکنہ غلطیوں پر مشتمل الفاظ لکھ لیے جائیں اور ان کے جوڑے بنا کر سافٹ وئیر کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جائے۔
سید ذیشان بھائی یہ لگ بھگ کتنے الفاظ ہوں گے؟

میرے خیال میں دو ٹیبلز ہیں ڈیٹا بیس میں ماسٹر ٹیبل میں
79943 ریکارڈز ہیں اور ایکسیپشنز میں 838۔ تو ٹوٹل تقریباً 81 ہزار+ ہوں گے الفاظ۔ بہتر ذیشان بھائی بتا سکتے ہیں۔

میرے خیال میں محترم الف عین کی لسٹ زیادہ جامع ہے۔ میں تو کرلپ والی لسٹ استعمال کر رہا ہوں جس میں لگ بھگ تیس ہزار الفاظ ہیں۔ باقی سارے تو مرکبات ہیں۔
 
بھائی غلط الفاظ کہاں سے آئیں گے۔ کیسے پتہ چلے گا کہ کس غلط لفظ کو کس درست لفظ سے تبدیل کرنا ہے۔
محمد عظیم الدین بھائی یہی تو ہمارا غم ہے۔ الفاظ کے شامل کیے بغیر اس کی افادیت کو زیادہ نہیں بڑھایا جاسکتا۔ خاص طور پر گوگل ڈاکس کی او سی آر میں سر مارنے والے بھائی۔ سید ذیشان بھائی کے ذخیرہ الفاظ کا ذکر اس سوچ کے تحت کیا تھا کہ شاید اس سے ہمیں جوڑوں کا اضافہ کرنے میں مدد ملے۔ اس میں اصل مدد تو سر الف عین جیسے بزرگ ہی دیں گے کہ اب تک کی فہرست غالباً انہی کی عطا کردہ ہے۔
زہیر عباس ، سروش وغیرہ
 
سروش

محفلین
اب ایک کام کیا جائے Abu Talha بھائی ، ذیشان بھائی والا ذخیرہ (81 ہزار الفاظ) ، الف عین بھائی والی لغت کا ڈیٹا ( اس میں 150000 سے زائد الفاظ ہیں ) سرور پر اپلوڈ کریں ۔ اور 11 ہزار والا ابوطلحہ بھائی والا ڈیٹا بھی ۔ پھر جو بھی احباب ہیں ، ان الفاظ کو دیکھ کر انکی ممکنہ غلطیاں دوسرے ان پٹ میں ڈالتے جائیں ۔ مکرر انٹریز سسٹم خود بتادے گا اور وہ ڈیلیٹ ہوجائیں گی ۔ کام طویل ہوگا لیکن ایک صحیح لغت تشکیل پاسکتی ہے ۔
الف عین بھائی ، قوسین کے بارے میں جو آپ نے فرمایا آپ کی بات سر آنکھوں پر ، مگر مسئلہ یہ ہے کہ (جو کچھ بھی لکھا) اس میں اسپیل چیکر جو کو اور لکھا کو غلط بتائے گا کیوں کہ یہ قوسین سے جڑے ہوئے ہیں اور وہ اسکو ایک لفظ سمجھتا ہے ، دوسرے یہ کہ زیادہ تر متن ڈیٹا بیس کے لئے استعمال ہوتا ہے ، سرچنگ میں قوسین ملا کر لکھیں گے تو سرچ رزلٹ صحیح نہیں آئے گا ۔
 
محترم سروش صاحب جناب الف عین صاحب کی لغت کا لنک مہیا فرما سکتے ہیں؟ نیز کیا یہ ورڈ کے لیے بطور سپیل چیکر استعمال ہوتی ہے؟
 
جی بالکل ہوتی ہے ، اور ابھی جو عظیم بھائی نے سوفٹوئیر بنایا ہے اس میں بھی شامل ہے ،
http://surrosh.org/download/Scripts/urdu.txtجو الفاظ صحیح ہوں اور غلط مارک ہورہے ہوں انکو ایڈ ٹو ڈکشنری کرلیا کریں ۔
ٹھیک ہے۔ لیکن اس سافٹ وئیر میں ذخیرہ الفاظ تو بہت کم دکھائی دے رہا ہے۔ میرا مطلب الفاظ کے جوڑوں سے ہے۔
 
اسد

محفلین
میں نے تین سال پہلے ہن‌سپیل کے لیے اردو لغت پر کام کیا تھا۔ بعد میں اعجاز صاحب ( الف عین ) کی فہرست الفاظ پر مشتمل لغت بنائی تھی(اعراب حذف کرنے کے بعد) ۔ ہر فرد کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں اور ایک پروگرام/ڈکشنری/سپیل چیکر تمام ضروریات پوری نہیں کر سکتا۔ اب ایک عرصے سے اس پر کام نہیں کیا۔ میں نے اپنی فہرست بھی مرتب کی تھی لیکن اس میں املا کی اغلاط تھیں جو اب تک درست نہیں ہو سکیں۔

پھر ایک آنلائن صفحہ (اردو فکسر) بنایا تھا جو بعد میں ویژؤل بیسک میں کنورٹ کیا تھا، کیونکہ کچھ کام آسانی سے آنلائن نہیں ہو سکتے۔

چاہیں تو اردو لغت اور سپیل چیکر کی ضروریات لڑی کا ابتدائی مراسلہ پڑھ لیں۔
لبِ لباب یہ ہے کہ پروگرامر سے نئے سرے سے پہیہ ایجاد کرنے کی امید نہ رکھیں، اگر فہرستیں دستیاب ہوں تو کوئی بھی کام کیا جا سکتا ہے۔
 
Top