الکھ سے کیا مراد ہے؟
فقیر شکیب احمد صاحب
ایک بڑی ہی پرانی فلم ہے یوٹیوب پر سرچ کریں شائد مل جائے قریبا 4 یا پانچ سال پہلے سخت بیمار ہوا تھا بستر پر پڑا بور ہورہا تھا تو اچانک ٹی وی آن کیا ایک سی ڈی چینل پر ایک فلم لگی تھی اور اس کا نام تھا الکھ نرنجن بجلی کی رفتار سے الکھ نگری کا تصور ذہن میں آیا خیر فلم دیکھی بڑا مزہ آیا آپ اس فلم کو دیکھ لیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ الکھ کا کیا مطلب ہے
 
منٹو اور عصمت چغتائی کا تذکر چل پڑا ہے میرے پاس اصل کوک شاستر مؤجود ہے اگر کوئی صاحب اس کو اردو محفل کی زینت بنانا چاہے تو مجھ سے لے سکتا ہے۔
 
طالب سحر

محفلین
منٹو اور عصمت چغتائی کا تذکر چل پڑا ہے میرے پاس اصل کوک شاستر مؤجود ہے اگر کوئی صاحب اس کو اردو محفل کی زینت بنانا چاہے تو مجھ سے لے سکتا ہے۔

ادب کے ایک طالب علم کی حیثیت سے یہ معلوم کرنا چاھتا ہوں کہ منٹو اور عصمت کے ذکر پر آپ کو کوک شاستر کیوں یاد آئی؟
 
شکیب

محفلین
فقیر شکیب احمد صاحب
ایک بڑی ہی پرانی فلم ہے یوٹیوب پر سرچ کریں شائد مل جائے قریبا 4 یا پانچ سال پہلے سخت بیمار ہوا تھا بستر پر پڑا بور ہورہا تھا تو اچانک ٹی وی آن کیا ایک سی ڈی چینل پر ایک فلم لگی تھی اور اس کا نام تھا الکھ نرنجن بجلی کی رفتار سے الکھ نگری کا تصور ذہن میں آیا خیر فلم دیکھی بڑا مزہ آیا آپ اس فلم کو دیکھ لیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ الکھ کا کیا مطلب ہے
بڑی مہنگی Meaning ہے الکھ کی۔ آپ بتا دیں تو کرم ہوگا بابا جان
 
حسن ترمذی

محفلین
دونوں ہی اپنی کیٹیگری میں شاہکار کتب ہیں ۔۔ ہر کسی کے سمجھنے کا انداز جدا ہوتا ہے ۔۔ ہر کسی نے اپنی عقل و مرضی کے مطابق سمجھا و پرکھا
علی پور کا ایلی کو میرے خیال میں بلاوجہ ہی جنسیت کی طرف لے گئے ہیں لوگ ۔۔ اس میں حقیقت کو بیان کیا گیا ہے ایک ایسے لڑکے کی جو گھریلو اور سماجی رویوں کو اپنی نظر سے دیکھتا ہے اپنی محرومیوں کو بیان کیا ہے اس نے اپنے تخیلات کو بغیر سنسر کے بتایا ہے ہمیں اپنی محبت کے بارے میں آگہی دی ہے جو کہ واقعی معاشرتی لحاظ سے بے جوڑ تھی ۔۔وہیں اس کے کچھ روحانی تجربات کچھ ایسی باتیں جن کا سرا ہاتھ نہیں لگ رہا تھا وہ بیاں کیں ہیں ۔۔ پھر الکھ نگری سراسر صوفی ازم مسٹیسزم اور سوچ کا انداز بدل جانے کے متعلق لکھی گئی ایک ایسی کتاب جو مصنف کی ذاتی زندگی میں وہ جن سے فیضیاب یا متاثر اور جو کچھ ان پہ روحانی طور بیتا اس کے متعلق لکھی گئی ہے ۔۔ اور سچ کا اپنا ہی اثر ہوتا ہے ۔۔
(یہ میری ذاتی رائے ہے دونوں کتب کے بارے میں )
 
میرے خیال میں "ممتاز مفتی" کو جاننے کے لئے بھی الکھ نگری پڑھنا ضروری ہے, کیونکہ علی پور کا ایلی میں مفتی صاحب نے ایلی کی ذات کو ایک مصنف کے نقطہءنظر سے تحریر کیا, اور اس ذات کا ادبی پہلو چھپا کر رکھا, سو جب تک آپ الکھ نگری نہ پڑھ لیں تب تک آپ ایلی کی یا مفتی صاحب کی ذات سے کما حقہْ واقف نہیں ہو سکتے,
الکھ نگری علی پور کا ایلی کا اُلٹ ہے پڑھنے کے لحاظ سے, آپ اِس کا پہلا باب پڑھ لو یہ آپ کو اپنا دیوانہ بنا لے گی, جبکہ علی پور کا ایلی پہلے کچھ ابواب زبردستی پڑھنی پڑتی ہے۔
 
حماد علی

محفلین
بندہ اب اس موضوع پر کیا کہ سکتا ہے!
جو حقیقت بات ہے عمرو عیار کی داستان رکھنے گیا تھا سابقہ گھر کی چھوٹی سی لائبریری میں(جو کہ حقیقتاً لائبریری نہ تھی بلکہ ناول اور افسانے رکھنے کی جگہ تھی یعنی بے قاعدہ لائبریری) تو وہاں منٹو نامہ رکھا دیکھا اور اماں جی سے اس کو پڑھنے کی اجازت چاہی جو کہ نہ ملی اور پھر میں نے بڑی تلاش بسیار کہ بعد اس کو پایا اور خفیہ طور پر پڑھنا شروع کیا ، اور پکڑے جانے پر صرف اک شدید قسم کی گھوری کا سامنا کرنا پڑا !
علی پور کا ایلی تو ابھی تھوڑے ہی دنوں پہلے پڑھی شروع میں تو میں اس قدر اوازار ہوا کہ بیان سے باہر ، مستقل طور پر عورت اور جنس کا اسقدر عمل دخل تھا اس میں کہ طبیعت اچاٹ ہو گئی تھی پر سوچا شروع کیا ہے تو ختم بھی کر لوں ، جیسے جیسے آگے گیا تو دلچسپی بڑھی اور اس کو ختم کر ہی ڈالا ۔
الکھ نگری بھی شروع کی تھی پر چند ابواب پڑھ کر اس کو مستقبل میں پڑھنے کہ لیے رکھ چھوڑا ہے!
 
حماد علی

محفلین
شہاب نامہ تو میں پڑھا نہیں !
مافوق الفطرت سے جو بات مجھے سمجھ آئی ہے کہ آپ کیا پوچھنا چاہتے ہیں تو ہاں علی پور کے ایلی میں بھی کسی حد تک آخر میں مافوق الفطرت واقعات موجود ہیں ،
جسے جنسیت سے روحانیت کی طرف ایک موڑ کہا جا سکتا ہے۔
 
عثمان

میں الکھ نگری کی بابت دریافت کر رہا ہوں کہ کیا اس میں paranormal واقعات بیان کئے گئے ہیں ؟
 
حماد علی

محفلین
میں الکھ نگری کی بابت دریافت کر رہا ہوں کہ کیا اس میں paranormal واقعات بیان کئے گئے ہیں ؟
بہت معذرت!!
مجھے گمان ہوا کہ آپ کا سوال علی پور کا ایلی کے متعلق ہے تو میں جواب دے دیا ۔
الکھ نگری کا مکمل مطالعہ نہیں کیا ۔
دوبارہ معذرت!!
 
عثمان

محفلین
بہت معذرت!!
مجھے گمان ہوا کہ آپ کا سوال علی پور کا ایلی کے متعلق ہے تو میں جواب دے دیا ۔
الکھ نگری کا مکمل مطالعہ نہیں کیا ۔
دوبارہ معذرت!!
اس میں معذرت کی کوئی بات نہیں۔ :)
جب الکھ نگری کا مطالعہ مکمل کر لیں تو ضرور بتائیے گا۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
علی پور کا ایلی بی اے کے دوران پڑھی تھی سنٹرل لائبریری سے یا شاید کالج کی لائبریری سے لے کے۔کئی دن لگے تھے۔ہمارے گروہ کے سب ارکان نے پڑھی۔
اسے پڑھنے کے بعد حسب معمول بحث شروع ہوئی۔جو کہ ہر کتاب پڑھنے کے بعد ہوتی تھی۔کچھ حصے پسند آئے اور کچھ بدبودار لگے۔
پھر الکھ نگری نوکری کے بعد پڑھی۔اسے پڑھنے سے پہلے علی پور کا ایلی ایک بار پھر پڑھی۔ اچھی کتاب ہے۔روحانی سفر۔
 
وصی اللہ

محفلین
دونوں کتابیں پڑھ کر شدت سے احساس ہوا کہ وقت ضائع گیا۔۔۔۔ میری رائے میں مفتی صاحب کے ہاں "پھوکی" روحانیت، "مبتذل" جنسیت اور "پھوکے" ادب کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔۔ ان کی کتاب "اوکھے لوگ" کا نام "پھوکے لوگ" ہونا چاہیے تھا۔
 
Top