سیاست

ذرا سی مشق کرے بے ضمیر بن جائے
تو کیا عجب ہے کہ انساں وزیر بن جائے
جو کام چور ہو بچے کرائے پر لے لے
انہیں صدائیں سکھا لے فقیر بن جائے
جوان رند جو ہو روزگار سے محروم
مرید مجمع کرے اور پیر بن جائے
کچھ اختیار ہو کچھ پگڑیاں اچھالنے کو
اینکر سےبھی پھر تو مدیر بن جائے
وہ بدگماں ہیں ولایت کی بیوی سے بہت
ہے ڈر انہیں کہ نہ شوہر سفیر بن جائے
 

عاطف ملک

محفلین
جوان رند جو ہو روزگار سے محروم
مرید جمع کرے اور پیر بن جائے
واہ کیا بات ہے۔۔۔۔ڈھیروں داد۔۔۔۔۔اور اگر آپ کی اپنی ہے تو مزید داد :)
 
Top