وائی فائی راؤٹر پر کسی بھی ایپ کو کیسے بلاک کیا جا سکتا ہے ؟

نمکین

محفلین
کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ کسی بھی آئی او ایس یا اینڈرائڈ ایپ (یوٹیوب ، فیس بک وغیرہ) کو اپنے ہوم نیٹ ورک پر بلاک کر دیا جائے اور نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی ڈیوائس کی بلاکڈ ایپ پر رسائی نہ ہو ۔
 

اسد

محفلین
اگر ایپ ڈیوائس پر موجود ہے تو ایپ بلاک نہیں ہو گی۔ لیکن ان یو آر ایل کو بلاک کیا جا سکتا ہے جو وہ ایپ استعمال کرتی ہے، اگر آپ کے راؤٹر میں یو آر ایل فلٹرنگ کی سہولت موجود ہو۔ لیکن یہ طریقہ پورے نیٹ‌ورک پر ان یو آر ایل کو بلاک کر دے گا اور دیگر کمپیوٹرز بھی انہیں استعمال نہیں کر سکیں گے۔
 
Top