آج کی آیت

Picture1_3.jpg

یوسف 105-107
اور آسمانوں اور زمین میں کتنی ہی نشانیاں ہیں جن پر ان لوگوں کا گزر ہوتا رہتا ہے اور وہ ان سے صرفِ نظر کئے ہوئے ہیں () اور ان میں سے اکثر لوگ اﷲ پر ایمان نہیں رکھتے مگر یہ کہ وہ مشرک ہیں () کیا وہ اس بات سے بے خوف ہو گئے ہیں کہ ان پر اﷲ کے عذاب کی چھا جانے والی آفت آجائے یا ان پر اچانک قیامت آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو
 

جاسمن

لائبریرین
يَآ اَيُّ۔هَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمُ الَّ۔ذِىْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّّخَلَقَ مِنْ۔هَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْ۔هُمَا رِجَالًا كَثِيْ۔رًا وَّنِسَآءً ۚ وَاتَّقُوا اللّ۔ٰهَ الَّ۔ذِىْ تَسَآءَلُوْنَ بِهٖ وَالْاَرْحَامَ ۚ اِنَّ اللّ۔ٰهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيْبًا (1)
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلائیں، اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو، بے شک اللہ تم پر نگرانی کر رہا ہے۔
 
121.jpg

یوسف 108-109

(اے حبیبِ مکرّم!) فرما دیجئے: یہی میری راہ ہے، میں اﷲ کی طرف بلاتا ہوں، پوری بصیرت پر (قائم) ہوں، میں (بھی) اور وہ شخص بھی جس نے میری اتباع کی، اور اﷲ پاک ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں، () اور ہم نے آپ سے پہلے بھی (مختلف) بستیوں والوں میں سے مَردوں ہی کو بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی فرماتے تھے، کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ وہ (خود) دیکھ لیتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیا ہوا، اور بیشک آخرت کا گھر پرہیزگاری اختیار کرنے والوں کے لئے بہتر ہے، کیا تم عقل نہیں رکھتے
 
آخری تدوین:
122.jpg

یوسف 110-111
یہاں تک کہ جب پیغمبر (اپنی نافرمان قوموں سے) مایوس ہوگئے اور ان منکر قوموں نے گمان کر لیا کہ ان سے جھوٹ بولا گیا ہے (یعنی ان پر کوئی عذاب نہیں آئے گا) تو ان رسولوں کو ہماری مدد آپہنچی پھر ہم نے جسے چاہا (اسے) نجات بخش دی، اور ہمارا عذاب مجرم قوم سے پھیرا نہیں جاتا () بیشک ان کے قصوں میں سمجھ داروں کے لئے عبرت ہے، یہ (قرآن) ایسا کلام نہیں جو گھڑ لیا جائے بلکہ (یہ تو) ان (آسمانی کتابوں) کی تصدیق ہے جو اس سے پہلے (نازل ہوئی) ہیں اور ہر چیز کی تفصیل ہے اور ہدایت ہے اور رحمت ہے اس قوم کے لئے جو ایمان لے آئے
 

جاسمن

لائبریرین
یٰسٓ﴿1﴾ وَالْقُرْآنِ الْحَکِیمِ ﴿2﴾ إنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِینَ ﴿3﴾ عَلَی صِرَاطٍ مُسْتَقِیمٍ ﴿4﴾

یاسین۔پُرحکمت قرآن کی قسم۔﴿اے رسول﴾بے شک آپ ضرور پیغمبروں میں سے ہیں۔ سیدھے راستے پر ﴿قائم﴾ ہیں
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احباب سے ایک گزارش:
قرآن کا متن نستعلیق کی نسبت نسخ یا ثلث میں پڑھنا زیادہ آسان ہوتا ہے کہ اس میں اعراب صاف صاف نظرآتے ہیں اور ہم قرآن انہی فونٹ میں پڑھنے کے عادی بھی ہیں ۔
قرآنی آیات کو نستعلیق سے نسخ میں تبدیل کرنے کے لئے یہ طریقہ استعمال کریں :

۱۔ کسی بھی قرآنی سائٹ سے قرآنی متن اور ترجمہ کاپی کریں
۲۔ آیت اور ترجمے کو یہاں ایڈیٹر میں پیسٹ کریں
۳۔ پھر صرف قرآنی متن کو ہائی لائٹ کرلیں
۴ ۔ پھر ایڈیٹر کے فونٹ سیلیکشن میں ایریئل فونٹ کو منتخب کرلیں ۔ ہائی لائٹ کیا ہوا متن نسخ میں تبدیل ہوجائے گا ۔

یٰسٓ﴿1﴾ وَالْقُرْآنِ الْحَکِیمِ ﴿2﴾ إنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِینَ ﴿3﴾ عَلَی صِرَاطٍ مُسْتَقِیمٍ ﴿4﴾
یاسین۔پُرحکمت قرآن کی قسم۔﴿اے رسول﴾بے شک آپ ضرور پیغمبروں میں سے ہیں۔ سیدھے راستے پر ﴿قائم﴾ ہیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تَبَ۔ٰرَكَ ٱلَّذِى بِيَدِهِ ٱلۡمُلۡكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ (١) ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلۡمَوۡتَ وَٱلۡحَيَوٰةَ لِيَبۡلُوَكُمۡ أَيُّكُمۡ أَحۡسَنُ عَمَلاً۬‌ۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡغَفُورُ (٢)
وہ ذات با برکت ہے کہ جس کے ہاتھ میں سب حکومت ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں کس کے کام اچھے ہیں اور وہ غالب بخشنے والا ہے ۔
(سورۃ الملک ۱۔۲)
 

جاسمن

لائبریرین
تَنْزِیلَ الْعَزِیزِالرَّحِیمِ ﴿5﴾ لِتُنْذِرَ قَوْماً مَا أُنْذِرَ آباؤُھُمْ فَھُمْ غَافِلُونَ ﴿6﴾

یہ ﴿قرآن﴾ بڑے مہربان غالب خدا کانازل کردہ ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ڈرائو جن کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے پس وہ بے خبر ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
احباب سے ایک گزارش:
قرآن کا متن نستعلیق کی نسبت نسخ یا ثلث میں پڑھنا زیادہ آسان ہوتا ہے کہ اس میں اعراب صاف صاف نظرآتے ہیں اور ہم قرآن انہی فونٹ میں پڑھنے کے عادی بھی ہیں ۔
قرآنی آیات کو نستعلیق سے نسخ میں تبدیل کرنے کے لئے یہ طریقہ استعمال کریں :

۱۔ کسی بھی قرآنی سائٹ سے قرآنی متن اور ترجمہ کاپی کریں
۲۔ آیت اور ترجمے کو یہاں ایڈیٹر میں پیسٹ کریں
۳۔ پھر صرف قرآنی متن کو ہائی لائٹ کرلیں
۴ ۔ پھر ایڈیٹر کے فونٹ سیلیکشن میں ایریئل فونٹ کو منتخب کرلیں ۔ ہائی لائٹ کیا ہوا متن نسخ میں تبدیل ہوجائے گا ۔
جزاک اللہ خیرا۔
اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں میں خوشیاں، آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
قَدۡ أَفۡلَحَ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ (١) ٱلَّذِينَ هُمۡ فِى صَلَاتِہِمۡ خَ۔ٰشِعُونَ (٢) وَٱلَّذِينَ هُمۡ عَنِ ٱللَّغۡوِ مُعۡرِضُونَ (٣) وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِلزَّكَوٰةِ فَ۔ٰعِلُونَ (٤)

بے شک ایمان والے فلاح پاگئے (۱) وہ (ایمان والے) جو اپنی نماز میں عاجزی اختیار کرتے ہیں (۲) اور جو بے ہودہ باتو ں سے اعراض کرنے والے ہیں (۳)
اور جو زکواة دینے والے ہیں (۴)
(سورۃالمومنون ۱۔۳)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
هُوَالَّ۔ذِىٓ اَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ اٰيَاتٌ مُّحْكَمَاتٌ هُنَّ اُمُّ الْكِتَابِ وَاُخَرُ مُتَشَابِ۔هَاتٌ ۖ فَاَمَّا الَّ۔ذِيْنَ فِىْ قُلُوْبِ۔هِ۔مْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَآءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَآءَ تَاْوِيْلِهٖ ۗ وَمَا يَعْلَمُ تَاْوِيلَهٝٓ اِلَّا اللّ۔ٰهُ ۗ وَالرَّاسِخُوْنَ فِى الْعِلْمِ يَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِهٖ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا ۗ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّآ اُولُو الْاَلْبَابِ (7)
وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب اتاری اُس میں بعض آیتیں محکم ہیں (جن کے معنیٰ واضح ہیں) وہ کتاب کی اصل ہیں اور دوسری مشابہ ہیں (جن کے معنیٰ معلوم یا معین نہیں)، سو جن لوگو ں کے دل ٹیڑھے ہیں وہ گمراہی پھیلانے کی غرض سے اور مطلب معلوم کرنے کی غرض سے متشابہات کے پیچھے لگتے ہیں، اور حالانکہ ان کا مطلب سوائے اللہ کے اور کوئی نہیں جانتا اور مضبوط علم والے کہتے ہیں ہمارا ان چیزوں پر ایمان ہے یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہی ہیں، اور نصیحت وہی لوگ مانتے ہیں جو عقلمند ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّ۔دُنْكَ رَحْ۔مَةً ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ
اے رب ہمارے! جب تو ہم کو ہدایت کر چکا تو ہمارے دلوں کا نہ پھیر اور اپنے ہاں سے ہمیں رحمت عطا فرما، بے شک تو بہت زیادہ دینے والا ہے۔

 

انتہا

محفلین
إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللَّهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِنْ قَرِيبٍ فَأُولَئِكَ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا﴿17﴾ وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ حَتَّى إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ إِنِّي تُبْتُ الْآنَ وَلَا الَّذِينَ يَمُوتُونَ وَهُمْ كُفَّارٌ أُولَئِكَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا﴿18﴾
اللّٰہ تعالیٰ صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو بوجہ نادانی کوئی برائی کر گزریں پھر جلد اس سے باز آ جائیں اور توبہ کریں تو اللّٰہ تعالیٰ بھی ان کی توبہ قبول کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ بڑے علم والا حکمت والا ہے۔ ان کی توبہ نہیں جو برائیاں کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے تو کہہ دے کہ میں نے اب توبہ کی، اور ان کی توبہ بھی قبول نہیں جو کفر پر ہی مر جائیں، یہی لوگ ہیں جن کے لئے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
اِنَّ الَّ۔ذِيْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِىَ عَنْ۔هُ۔مْ اَمْوَالُ۔هُ۔مْ وَلَآ اَوْلَادُهُ۔مْ مِّنَ اللّ۔ٰهِ شَيْئًا ۖ وَاُولٰئِكَ هُ۔مْ وَقُوْدُ النَّارِ (10)
بے شک جو لوگ کافر ہیں اُن کے مال اوراُن کی اولاد اللہ کے مقابلے میں ہر گز کام نہیں آئیں گے، اور وہ لوگ دوزخ کا ایندھن ہیں۔
 

انتہا

محفلین
أَلَمْ يَأْتِهِمْ نَبَأُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَقَوْمِ إِبْرَاهِيمَ وَأَصْحَابِ مَدْيَنَ وَالْمُؤْتَفِكَاتِ أَتَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ﴿70﴾
کیا انھیں اپنے سے پہلے لوگوں کی خبریں نہیں پہنچیں، قوم نوح اور عاد اور ثمود اور قوم ابراہیم اور اہل مدین اور اہل مؤتفکات (الٹی ہوئی بستیوں کے رہنے والے) کی، ان کے پاس ان کے پیغمبر دلیلیں لے کر پہنچے، اللّٰہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرے بلکہ انھوں نے خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا۔
 

انتہا

محفلین
قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا
آپ فرما دیجیے کہ اگر تمام انسان اور جن سب اس کے لیے جمع ہوجائیں کہ اس قرآن جیسا بنا کر لائیں تو اس جیسا نہیں لاسکیں گے۔ اگر چاہے ایک دوسرے کے مددگار بن جائیں۔
بنی اسرائیل: ۸۸
 

سید عمران

محفلین
قُل لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوا مِنْ اَبْصَارِھِمْ وَیَحْفَظُوا فُرُوجَھُمْ ۚ ذَالِكَ اَزْكَىٰ لَھُمْ ۗ اِنَّ اللہَ خَبِیرٌ بِمَا یَصْنَعُونَ (النور:۳۰)

(اے ہمارے نبی)مومن مردوں سے کہہ دیجیے ۔۔۔
(نامحرم عورتوں سے)اپنی نگاہ بچائیں۔۔۔
اور (اس طرح زِنا سے ) اپنی عزت کی حفاظت کریں۔۔۔
یہی ان کے لیے پاکیزگی (والا راستہ) ہے۔۔۔
(ورنہ یا د رکھو) اللہ تمہارے سب کیے کرائے کو بغور دیکھ رہا ہے۔۔۔​
 
8vnrcl.jpg

رعد 2-3

وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر قائم کیا جو تم کو نظر آتے ہو ں، پھر وہ اپنے تخت سلطنت پر جلوہ فرما ہوا، اور اُس نے آفتاب و ماہتاب کو ایک قانون کا پابند بنایا اِس سارے نظام کی ہر چیز ایک وقت مقرر تک کے لیے چل رہی ہے اور اللہ ہی اِس سارے کام کی تدبیر فرما رہا ہے وہ نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے، شاید کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرو () اور وہی ہے جس نے یہ زمین پھیلا رکھی ہے، اس میں پہاڑوں کے کھو نٹے گاڑ رکھے ہیں اور دریا بہا دیے ہیں اُسی نے ہر طرح کے پھلوں کے جوڑے پیدا کیے ہیں، اور وہی دن پر رات طاری کرتا ہے ان ساری چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں۔
 
33tibg6.jpg

رعد 4-5

اور دیکھو، زمین میں الگ الگ خطے پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے سے متصل واقع ہیں انگور کے باغ ہیں، کھیتیاں ہیں، کھجور کے درخت ہیں جن میں سے کچھ اکہرے ہیں اور کچھ دوہرے سب کو ایک ہی پانی سیراب کرتا ہے مگر مزے میں ہم کسی کو بہتر بنا دیتے ہیں اور کسی کو کمتر ان سب چیزوں میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں () اب اگر تمہیں تعجب کرنا ہے تو تعجب کے قابل لوگوں کا یہ قول ہے کہ "جب ہم مر کر مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے؟" یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کی گردنوں میں طوق پڑے ہوئے ہیں یہ جہنمی ہیں اور جہنم میں ہمیشہ رہیں گے ۔
 
ifwr9v.jpg

رعد 6-7
اور یہ لوگ رحمت سے پہلے آپ سے عذاب طلب کرنے میں جلدی کرتے ہیں، حالانکہ ان سے پہلے کئی عذاب گزر چکے ہیں، اور (اے حبیب!) بیشک آپ کا رب لوگوں کے لئے ان کے ظلم کے باوجود بخشش والا ہے اور یقیناً آپ کا رب سخت عذاب دینے والا (بھی) ہے،() اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ اس (رسول) پر ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ (اے رسولِ مکرّم!) آپ تو فقط (نافرمانوں کو انجامِ بد سے) ڈرانے والے اور (دنیا کی) ہر قوم کے لئے ہدایت بہم پہنچانے والے ہیں۔
 
Top