اردو لغت کی اوپن آفس میں شمولیت

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
پتا نہیں کیوں، مگر میں اس قسم کے حروف 'ئے' کے استعمال کے حق میں نہیں ہوں، بلکہ انکو دو حروف کے مرکب استعمال کے حق میں ہوں۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ اردو میں صرف 36 حروف ہیں، اور ئے جیسے حروف اس میں شامل نہیں ہیں۔

اسی طرح عربی اور اردو میں ایک جیسے الفاظ کی ہی دو مختلف یونیکوڈ ویلیوز ہیں۔۔۔۔ اور میں انکے حق میں بھی نہیں۔

مگر یہ کام "اوپر والوں" نے کیا ہے اور ہم اس میں کیا کر سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:

مہوش۔ اگر کوئی اس طرح استعمال کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اردو کا ایک حرف اضافہ کر رہا ہے، محض یہ کہ جب ایک کنجی سے کچھ کام کیا جا سکتا ہے تو دو کنجیاں کیوں ستعمال کی جائیں۔ اس کو غلط تو نہیں مانا جائے نا؟ املاء پڑتال کے اطلاقیے کو معلوم ہونا چاہہیے کہ اس طرح لکھا لفظ بھی درست ہے۔ چناں چہ میں تنہائ کو بھی درست مان رہا ہوں اور تنہائی کو بھی۔ دونوں الفاظ کا شمول ضروری ہے۔ اور ساتھ ہی اعراب کا بھی۔ ’اترنا‘ بھی شامل ہو اور ’اُترنا‘ بھی۔ ’اتفاق‘ بھی شامل ہو لغت میں، اور ‘اِتفاق‘ اتّفاق‘ ’اِتّفاق‘ بھی شامل ہوں۔ ’حسن‘ ’حَسن‘ ’حَسَن‘ ’حُسن‘ اور ’حسنِ‘ ’حسنِ‘ سب کا شمول ضروری ہے کہ ایک لفظ بھی غلط نہیں ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے نئے لیپ ٹاپ میں اوپن آفس 4 انسٹال کیا ہے۔ یہ اردو لغت تو بالکل کام نہیں کر رہی ہے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ اب کیا سسٹم ہے۔ میں اپنی اردو لغت کی فائل کو کس طرح اوپن آفس 4 میں ایڈ کر سکتا ہوں دوست
 
arifkarim

معطل

آفس ۲۰۱۶ کے لنکس ایکسپائر ہو گئے تھے؟
 
arifkarim

معطل
میں نے نئے لیپ ٹاپ میں اوپن آفس 4 انسٹال کیا ہے۔ یہ اردو لغت تو بالکل کام نہیں کر رہی ہے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ اب کیا سسٹم ہے۔ میں اپنی اردو لغت کی فائل کو کس طرح اوپن آفس 4 میں ایڈ کر سکتا ہوں دوست
آفس ۲۰۱۶ ۳۴ بٹ
آفس ۲۰۱۶ ۶۴ بٹ
 
arifkarim

معطل
میں نے نئے لیپ ٹاپ میں اوپن آفس 4 انسٹال کیا ہے۔ یہ اردو لغت تو بالکل کام نہیں کر رہی ہے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ اب کیا سسٹم ہے۔ میں اپنی اردو لغت کی فائل کو کس طرح اوپن آفس 4 میں ایڈ کر سکتا ہوں دوست
اوپن آفس، فائرفاکس اور انڈیزائن میں ہن اسپیل چیکر چلتا ہے۔ اسکے لئے مکمل اردو لغت درکار ہوگی۔ مائکروسافٹ والا ملغوبہ نہیں چلے گا
 
Top