انگریزی ناول کا کریٹی کل انیلسس ؟

محمد رضا

محفلین
اگر کسی کو انگریزی ناول پر کریٹکل انیلسس لکھنے کا تجربہ ہے تو مجھے ترتیب وار بتا دیجیے کہ کیسے لکھتے ہیں؟
 
اگر کسی کو انگریزی ناول پر کریٹکل انیلسس لکھنے کا تجربہ ہے تو مجھے ترتیب وار بتا دیجیے کہ کیسے لکھتے ہیں؟
السلام علیکم!
محمد رضا بھائی اسے اردو میں تنقیدی جائزہ کہتے ہیں اور یہ اردو اور انگلش دونوں میں ایک ہی طرح سے کیا جاتا ہے۔ اردو میں تنقیدی جائزے کے دو مراحل ہیں: کسی بھی کتاب یا ناول وغیرہ کا معروضی جائزہ اور موضوعی جائزہ۔ معروضی جائزے میں انگلش کے مطابق اس کتاب کی شکل و صورت (سر ورق یا ٹائٹل، رنگین ہے یا نہیں، ٹائٹل پر کیا بناہے۔ اس کا موضوع سے تعلق ظاہر ہوتا ہے یا نہیں وغیرہ آتاہے۔) صفحات کی تعداد، سیاہی کا استعمال، خط یا فانٹ وغیرہ آتا ہے جبکہ موضوعی جائزے میں اس کے موضوع سے بحث کی جاتی ہے۔ انھیں انگلش میں سبجیکٹو اور آبجیکٹو اینالسز کہہ سکتےہیں۔
موضوعی جائزے میں آپ تحریر کے فکر اور فن دونوں سے بحث کرتے ہیں۔
فن میں اسلوبیاتی جائزہ (اسٹائلسٹک اپروچ) کو مد نظر رکھا جاتا ہے اس کے علاوہ تحریر سے بھی تحریر کی ٹیکنیک پر بحث کی جاتی ہے جب کہ فکر میں آپ اس کے زندگی سے جڑے مختلف دائروں مثلاً سماجیات، سیاسیات، نفسیات اور جمالیات وغیرہ سے بحث کرتے ہیں۔
 
Top