تعارف آصف علی، ایم ۔فل اردو سکالر، یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور

asifali00733

محفلین
اگرچہ مذاق ہی میں سہی، لیکن بعض دوستوں نے انگریزی الفاظ کے اردو میں استعمال کو کسی اور انداز میں دیکھنے کی کوشش کی ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہے، اردو زبان کا اگر تجزیہ کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ اس کا ذاتی ذخیرہء الفاظ بہت کم ہے، زیادہ تر پنجابی، فارسی، عربی، ہندی اور دیگر زبانوں کے الفاظ شامل ہیں، انھی میں سے ایک زبان انگریزی بھی ہے جس سے آپ لاکھ بچنا چاہیں، نہیں بچ سکتے۔ اس کی ایک وجہ ہےکہ ہر زندہ زبان میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ دوسری زبانوں کے الفاظ کو خود میں ضم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی طرح اردو میں یہ خوبی دوسری زبانوں سے زیادہ ہے،
کیا تھرما میٹر کا اردو ترجمہ "حرارت پیما" عوام میں رائج ہوا ؟ نہیں ان پڑھ سے ان پڑھ آدمی بھی اسے تھرما میٹر ہی کہتا ہے۔
ایک اور مثال
لاوڈ سپیکر: اس کا اردو ترجمہ اہلِ علم حضرات( خاص طور پر مذہبی علما نے ) "آلہ مکبر الصوت" کیا تھا اور سختی سے کہا کہ لاوڈ سپکیر نہ کہا جائےاس کو، کیوں کہ یہ انگریز کی زبان ہے، لیکن کیا ہوا آج بھی مولوی کا گزارا لاوڈ سپیکر کے بغیر نہیں ہے، اور وہ ثقیل ترجمہ "آلہ مکبر الصوت " صرف کتابوں میں رہ گیا،
اس لیے میری عرض ہے ایسے اعتراضات سے گریز کیا جائے تو بہتر ہے۔
ہر زبان کا اپنا مزاج ہوتا ہے کہ وہ کن الفاظ کو قبول کرتی ہے اور کن الفاظ کو رد کرتی ہے، میر کے دور میں استعمال ہونے والے الفاظ " ٹک، عبث، کبھو، کسو، وغیرہ" آج استعمال نہیں ہوتے، جس کی وجہ یہ ہے کہ زبان اپنے مزاج کے خلاف الفاظ کو ایسے نکال کر پھینک دیتی ہے جیسے پانی مردہ جسم کو۔
انگریزی زبان کا لغت دیکھیے معلوم ہو گا کہ جسے ہم انگریزی زبان کہتے اورسمجھتے ہیں ، اس میں کم و بیش 100 سے زائد زبانوں کے الفاظ اور اثرات پائے جاتے ہیں۔
ایک لفظ ہے "سائنس" لاطینی زبان کے اس لفظ کا اردو معنی ہے " علم یا جاننا"
لیکن ہم اسے سائنس ہی استعمال کرتے ہیں، کیوں کہ یہ ہماری زبان میں رچ بس گیا ہے۔
میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ، اس لیے اگر کسی کو میری کوئی بات بری لگے تو پیشگی معذرت
 
فاخر رضا

یہی تو نکلوانا تھا آپ میں سے. آپ سمجھے ہی نہیں. اب لگ رہا ہے کہ آپ نے اردو میں ایم فل کیا ہے. دوسرے خدا کا شکر ہے آپ مذاق کو مذاق ہی سمجھے، اگر دل پر لے لیتے تو ہماری عاقبت خراب ہوتی. آپ اسی طرح ہمیں نوازتے رہیں تو کبھی ستائے نہیں جائیں گے. خدا آپ کو خوش رکھے آمین
 
کعنان

محفلین

ماہر فن Master

Philosophy

فلسفہ، حکمت، ان سچائی یا اصولوں کا مطالعہ جو کل علم کی تہ میں مضمر ہیں، رہنمائی کے لئے اصولوں کا ایک نظام

پاکستان کی قومی و سرکاری زبان جس کی ابتدا برصغیر میں تیرھویں صدی میں ہوئی Urdu

فا
ضَل، مُحقِق، عالِم، بہَت زِيادَہ عِلم رَکھنے والا Scholar

جامعہ، دارا لعلوم، اعلی تعلیمی و تحقیقی ادارہ جو خود ڈگریاں جاری کرے University

مشرقی ۔ شرقی ۔ شرقیہ، ایشیائی Oriental

کالج، کلیہ، بڑا مدرسہ، مجلس، کسی خاص پیشہ کی تعلیم گاہ College​
 
حضور یہ تراجم تو آپ نے لفظ بہ لفظ فرمائے ہیں ، با محاورہ استعمال کیا جائےتو کیسے ہو گا؟ یہ فرما دیجیے، کیوں کہ جو کچھ آپ نے ترجمہ فرمایا ہے یہ تو کم و بیش ہر ذی شعور جانتا ہے
اب اگر یہ لکھنا ہو " یونیورسٹی اوریئنٹل کالج،پنجاب یونیورسٹی" تو آپ کے بتائے ہوئے ترجمے کی روشنی میں یوں لکھا جائے گا
"پنجاب کا اعلی تعلیمی و تحقیقی ڈگریاں جاری کرنے والا مشرقی ادارہء " یا اس کے بر عکس کچھ اور ترتیب بھی ہو سکتی ہے، لیکن اس میں بہت سی قباحتیں ہیں، مشرقی کو ایشیائی کرنے سے اس میں مزید پیچیدگی پیدا ہو گی، اس طرح کالج یونیورسٹی وغیرہ کے استعمال سے زبان میں جوآسانی ہے وہ باقی نہیں رہے گی، زبان کوئی بھی ہو اس میں آسانی اور سادگی ہی اسے مقبولِ عام بناتی ہے، اس لیے جو ہے جہاں ہے جیسا ہے پر عمل پیرا ہوں، اگر اس طرح سے ہر حرف کو پکڑنے بیٹھ گئے تو اردو کا سنسکرت والا حال ہو گا کہ جس میں کوئی غیر زبان کا لفظ شامل نہیں کیا گیا تو آج وہ صرف ویدوں اور اپنشدوں کی زبان رہ گئی ہے۔۔۔۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

اب اگر یہ لکھنا ہو " یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی" تو آپ کے بتائے ہوئے ترجمے کی روشنی میں یوں لکھا جائے گا
یہ انگلش ورڈز ہیں جسے اردو میں بھی ایسے ہی بیان کیا گیا ہے جو حالیہ قائم نہیں کی گئی ، ترجمہ یا محاوہ پر اگر کوئی عامی سوال کرتا تو بہتر ہوتا، ماسٹر آف فلاسفی سے جواب کی بجائے ایسا سوال ۔۔۔۔؟ گرامر سے بھی واقفیت ہو گی اس لئے دئے گئے تراجم سے آپ انہیں محاوہ کی شکل دے سکتے ہیں۔ لفظ کا ترجمہ اور پھر جب اسے محارہ کی شکل دیں گے تو گرامر کے اصولوں کے مطابق اسے حل کریں گے۔ پاکستان میں زبان سیکھنے پر اسے شائد دو زبانوں میں سکھایا جاتا ہو مگر یہاں جو زبان آپ سیکھنا چاہتے ہیں وہ اسی زبان میں ہی سکھائی جاتی ہے، جس پر اپنی زبان کی ڈکٹشنری استعمال کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوتی۔ اور پھر مترجم کے لئے دو سال کا الگ سے کورس کرایا جاتا ہے۔ ہو سکے تو آگے بڑھیں اور فورم کے کسی بھی سیکشن میں اپنے علمی جوہڑھ دکھائیں جو ہمارے لئے سیکھنے کا باعث ہوں ورنہ اسی میں الجھے رہیں گے۔

اردو فاضل Urdu Scholar

مدرسہ مشرقی دارالعلوم/ كلية شرقية الجامعة University Oriental College

دارالعلوم پنجاب University of the Punjab

والسلام
 
asifali00733

محفلین
اگر

اگر آپ کی بات کو مدِ نظر رکھا جائے تو پھر آپ نے اپنے جملوں کی ابتدا ہی دو ایسے الفاظ سے کی ہے جن کے حوالے سے آپ نے مجھ پر اعتراض کیا ہے، آپ نے لکھا ہے، "انگلش ورڈز" جو دونوں ہی اردو کے الفاظ نہیں ہیں،اسی طرح آپ نے " فورم" ،"سیکشن" ، " ڈکشنری " بھی انگریزی کے الفاظ برتے ہیں، ان کا بھی اردو ترجمہ لکھنا چاہیے تھا آپ کو،اس لحاظ سے جو ضابطہ آپ نے بنایا ہے وہ آپ پر بھی اتنا ہی لاگو ہوتا ہے جتنا مجھ پر؛ اس لیے براہِ کرم خلطِ مبحث کی جانب نہ جائیں اور جیسا چل رہا ہے چلنے دیں۔ میں" علمی جوہڑ" کا " ڈَڈُو" ہوں ، مجھے ہمہ دانی کا دعویٰ نہیں ہے، اور رہی بات اردو کے ترجمے اور دیگر لوازمات جو آپ نے بیان فرمائے تو محترم ادب کے ساتھ یہ عرض ہے، جو ترجمہ آپ نے فرمایا ہے وہ بھی خالص اردو تو نہیں ہے نہ، حالانکہ آپ کا اعتراض یہ تھا کہ ان کو اردو میں ہونا چاہیے لیکن آپ نے سب کچھ عربی میں پیش کیا ہے، محترم جیسا آپ فرما رہے ہیں اس طرح تو لفظ لفظ پر بے تحاشا اعتراضات اٹھ سکتے ہیں، اور ہر لفظ پر یہ بحث شروع ہو جائے گی کہ یہ اردو کا ہے یا نہیں ،اس لیے ادب سے گزارش کرتا ہوں کہ معاملات کو جیسا چل رہے ہیں چلنے دیں۔
 
آخری تدوین:

کعنان

محفلین
السلام علیکم
ایک دلاور نامی ماسٹر صاحب نے حساب کا سوال غلط لکھایا پوری کلاس نے سے کاپی کیا۔ کچھ دیر بعد مجھ جیسے کسی انپڑھ نے سوال کا جواب درست کر کے ماسٹر صاحب کو دکھایا جس پر ماسٹر صاحب کی عقلمندی دیکھیں انہوں نے پوری کلاس کو مارنا شروع کر دیا ایک کو چھوڑ کر اور ساتھ یہ بھی کہتے جا رہے تھے کہ میں نے یہ سوال خود غلط لکھا تھا یہ دیکھنے کے لئے کہ تم کچھ سیکھ بھی رہے ہو کہ نہیں۔ حالنکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی، یہ سچا واقعہ ہے۔ اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ علمی موضوع پر فوکس ہونا چاہئے ورنہ بحث لے ڈوبتی ہے۔

میں" علمی جوہڑ" کا " ڈَڈُو" ہوں،

یہ مجھے آپ کے تعارف سے معلوم ہو گیا تھا معذرت کے ساتھ ہو سکے تو تعارف کیسے کروایا جاتا ہے اس پر بھی کچھ سیکھ لیں۔ باقی جواب پر بحث ہے جو آپ سے کرنے کے لئے تیسرا کوئی فارنر ڈاکٹر آف فلاسفی ہونا ضروری ہے، نہیں تو کبھی لاہور آئے تو ون ٹو ون۔۔۔۔۔۔

والسلام
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ویسے یاددہانی کے لئے عرض کرتا چلوں کہ اسمِ معرفہ کے تراجم نہیں کیے جاتے اور وہ اُسی طرح لکھے جاتے ہیں جیسے وہ ہوتے ہیں۔

دوسری بات یہ کہ یہ تعارف کا دھاگہ ہے سو اس میں اتنا جذباتی ہونا مناسب نہیں ہے۔ محفل میں نئے آنے والوں کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ محفل کے احباب اور ماحول کو رفتہ رفتہ سمجھ کر اپنے معاملات میں (اگر کچھ تبدیلیاں درکار ہوں) تو وہ کر لیں۔ لیکن نئے آنے والوں کے پیچھے لٹھ لے کر پڑ جانا کوئی مناسب بات نہیں ہے۔
 
asifali00733

محفلین
یہ مجھے آپ کے تعارف سے معلوم ہو گیا تھا معذرت کے ساتھ ہو سکے تو تعارف کیسے کروایا جاتا ہے اس پر بھی کچھ سیکھ لیں۔ باقی جواب پر بحث ہے جو آپ سے کرنے کے لئے تیسرا کوئی فارنر ڈاکٹر آف فلاسفی ہونا ضروری ہے، نہیں تو کبھی لاہور آئے تو ون ٹو ون۔۔۔۔۔۔

مجھےاپنا تعارف کم از کم آپ سے سیکھنے کی تو ہرگز ضرورت نہیں ہے۔
 
عمر سیف

محفلین
آصف علی،
ایم ۔فل
اردو سکالر،
یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور
پنجاب
پاکستان
برصغیر
براعظم ایشیاء
دنیا
ملکی وے

اب مکمل لگ رہا ہے تعارف ۔۔۔۔

asifali00733

محفلین
ویسے یاددہانی کے لئے عرض کرتا چلوں کہ اسمِ معرفہ کے تراجم نہیں کیے جاتے اور وہ اُسی طرح لکھے جاتے ہیں جیسے وہ ہوتے ہیں۔

دوسری بات یہ کہ یہ تعارف کا دھاگہ ہے سو اس میں اتنا جذباتی ہونا مناسب نہیں ہے۔ محفل میں نئے آنے والوں کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ محفل کے احباب اور ماحول کو رفتہ رفتہ سمجھ کر اپنے معاملات میں (اگر کچھ تبدیلیاں درکار ہوں) تو وہ کر لیں۔ لیکن نئے آنے والوں کے پیچھے لٹھ لے کر پڑ جانا کوئی مناسب بات نہیں ہے۔

بالکل ٹھیک فرمایا آپ نے، اسمِ معرفہ کا ترجمہ نہیں ہوتا، نیز یہ کہ کچھ اصطلاحات وہ ہیں جن کو ہم ہو بہو ویسے ہی استعمال کرتے ہیں جیسے وہ اپنی بنیادی زبان میں ہوتی ہیں، اس ضمن میں میں نے پہلے بھی کچھ مثالوں کے ساتھ عرض کیا تھا، اب کچھ دیگر مثالیں پیش کرتا ہوں کہ اردو میں بہت سی ایسی چیزیں یا الفاظ ہیں جو بنیادی طور پر اردو زبان میں دوسری زبانوں سے آئے ہیں لیکن اردو نے انھیں ہو بہو اپنا لیا ہے ، گلاس، جگ، پلیٹ، کمپیوٹر، سکرین، بیگ وغیرہ
اب اگر گلاس کی بجائے جام یا ساغر کہا جائے تو لوگ حیر سے دیکھتے ہیں گویا کسی نے جام یا ساغر کی بجائے "دخترِ رز" مانگ لی ہے، حالانکہ اردو میں یہ رائج رہے ہیں، لیکن ان کی اصل بھی فارسی ہے۔ یا اگر آب خورہ کہیں گے تو وہ بھی فارسی سے اردو میں آیا۔
اسی طرح جگ ، پلیٹ، سکرین، بیگ وغیرہ بھی دوسری زبان کے الفاظ ہیں، لیکن اردو میں ہوبہو شامل ہیں، اور نہ صرف شامل ہیں بلکہ اردو کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ آپ کا چاقو اور تلوار، یہاں تک خود اردو کا لفظ بھی ترکی زبان کا لفظ ہے۔ تو "ایم۔فل اردو، یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور" لکھ دینے سے بھی کوئی قیامت بپا نہیں ہوئی۔ خیر جانے دیں کیوں کہ
"بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی "
 
asifali00733

محفلین
اگر اس فورم پر یہی روش ہے نئے آنے والوں کے ساتھ، طنز و تضحیک سے گفتگو کرنا، تو ایسے فورم کو سلام۔ نئے آنے والے کو قواعد و ضوابط بتانے کی بجائے اگر ایسا معاندانہ رویہ اختیار کیا جائے گا، تو معذرت کے ساتھ یہ اچھا طریقہ نہیں۔
لہذا میری طرف سے سارے دوستوں کو سلام۔ آج کے بعد میں اس فورم پر کبھی "لاگ ان" نہیں کروں گا۔ شکریہ

Top