تعارف ہیچ نہ معلوم شد آہ کہ من کیستم

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کے تعارف سے جو بات سمجھ آئی ہےکہ بھئی اپنی اپنی راہ لو۔۔۔ مجھے کسی کو کچھ بتانا ہے نہ پوچھنا ہے۔۔۔ سو ہماری طرف سے ایک لگا بندھا خوش عام دید۔۔۔ سو فیصدی رسمی سا۔۔۔
 
ہادیہ

محفلین
ایک اور ظالم سماج کی طرف سے خوش آمدید۔۔۔:p
جو کچھڑی پکائی ہے اس میں تعارف کروایا نہیں پھر بھی سب کو "ظالم سماج" بنا دیا۔۔۔سیڈ۔۔۔o_O:p
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کے تعارف سے جو بات سمجھ آئی ہےکہ بھئی اپنی اپنی راہ لو۔۔۔ مجھے کسی کو کچھ بتانا ہے نہ پوچھنا ہے۔۔۔ سو ہماری طرف سے ایک لگا بندھا خوش عام دید۔۔۔ سو فیصدی رسمی سا۔۔۔

ویسے محفل کے قوانین آپ کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کا پابند نہیں کرتے. سو اس میں کوئی حرج نہیں کہ ایک شخص اپنے بارے میں کچھ بھی نہ بتائے اور پھر بھی محفل کا اچھا رُکن رہے.

چونکہ صاحب لڑی کا اسمِ صارف اس بات کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے کہ وہ اپنی تفصیلات ظاہر نہیں کرنا چاہتے. سو شاید کچھ محفلین کو یہ اچھا نہ لگا ہو.

ایسے میں وہ لوگ فائدہ میں رہتے ہیں جو عمومی سا قلمی نام رکھ کر رسمی سا تعارف پیش کر دیتے ہیں.
 
میں Anonymous Ever After سے دلی طور پر معذرت خواہ ہوں۔ میں نے شغل شغل میں بات کی تھی۔ اگرچہ سنجیدہ سی ہوگئی۔۔۔۔ خیر۔۔۔ دلی معذرت قبول فرمائیے۔
جی احمد بھائی بہت اچھی جانب توجہ دلائی۔ اور عمومی سا قلمی نام والی تو بہت ہی خوب رہی۔۔۔۔ ;):whistle::confused: اب کسی دن ہم بھی اپنے اصل نام و شخصیت کے ساتھ تعارف دے دیں گے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
اور عمومی سا قلمی نام والی تو بہت ہی خوب رہی۔۔۔۔ ;):whistle::confused: اب کسی دن ہم بھی اپنے اصل نام و شخصیت کے ساتھ تعارف دے دیں گے۔
ہاہاہاہا

لکھتے ہوئے تو یہ بات ذہن میں نہیں تھی. پر لکھ چکا تو خیال آیا۔ :)

لیکن آپ کو کیا فرق پڑنا ہے کہ آدھی محفل آپ سے بہ نفسِ نفیس مل چکی ہے. اور باقی بلواسطہ. :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اِس محلے سے ہمارا گُزر اور ہماری محبت بڑی ہی پُرانی ہے.
جب سے شادی ہوئی ہے اُس کی وہاں
تب سے لاہور سے محبت ہے

رکنیت کا شرف حال ہی میں حاصل ہوا کیونکہ یہی مقدروں کے فیصلے تھے ، کیا کِیا جاسکتا ہے؟ :rolleyes:
اب حال یُوں ہے کہ ہم جِس گلی میں بھی گُھستے ہیں "کُوچۂ تعارفاں" کی طرف ہانک دِیے جاتے ہیں. گَن پوائنٹ نہ سہی مگر ہم خود کو "گُھوری پوائنٹ" پہ تعارف دیتے ہوئے ضرور محسوس کر رہے ہیں.:pirate:
یہ رہا تعارف:

نام : Anonymous Ever After:soldier:
مقام: In the middle of No Where :mohawk:
قابلیت: Jack Of All Trades and :meeting:Master of None
دلچسپی: How to steal your thinking ? :skywalker:
وجۂ تسمیہ: مشہور شخصیات کو کسی کوچے میں ٹانگیں پسارنے کے لیے کوئی چوغہ پہننا ہی پڑتا ہے اور بھئی ہمیں تَو اپنے اردگرد بِھیڑ سے بہت ہی کوفت ہوتی ہے.

ہوشیار! یہاں کوئی ہمارا مداح نہ بنے ورنہ ہم In the middle of No Where سے نکل کر آپ کے خوابوں میں آ کر ہُو ہُو ہا ہا کر کے آپ کو ڈرائیں گے!:evil:

خوش رہئیے! خوش رکھئیے!
جئیے اور جینے دیجئیے!

امید ہے ہم نے تعارف کی رسم کو غیر رسمی انداز میں پورا کر دیا ہے. اب کوئی ہمیں بے آبرو کر کے کسی کوچے سے نہیں نکالے گا اور اگر کسی نے ایسا کِیا تَو اُسے ہماری طرف سے پیشگی دعا:
"تُجھے عشق ہو خدا کرے.....وغیرہ وغیرہ."

HAPPY READING:male-fighter2::in-love:
ایک اور تعارف جہاں بتانے کے لئے کچھ نہیں اور چھپانے کے لئے سارا جہاں ۔۔۔۔
 
Anonymous Ever After

محفلین
یعنی آپ نے صرف اسلامی بھائیوں کو ہی مخاطب کیا ہے اس لیے ہمارا حق نہیں بنتا آپ کو خوش آمدید کہا جائے :roll::roll:
تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں.
کیا وہاں بھی آپ مخاطب نہیں؟

ایک اور تعارف جہاں بتانے کے لئے کچھ نہیں اور چھپانے کے لئے سارا جہاں ۔۔۔۔
ہمارا خیال ہے کہ ہم نے بہت ایمانتدارانہ تعارف کروایا ہے. ہم یا آپ وہ چیزیں ظاہر کر کے کیا حاصل کر پائیں گے جنہیں ہم نے اپنے لِیے نہیں چُنا مگر تمام عمر ان کی پاسداری میں لگا دی اور لگا رہے ہیں. نام ، معاشرہ/ جگہ ، خاندان یا مزید کچھ بھی ایسا جو تعارف کا پہلا جزو ہوتا ہے.
 
زیک

مسافر

فورم پر تعارف کا اہم ترین جزو اے سیل ایل نہیں بلکہ وہ چیزیں ہیں جو آپ کے اور فورم کے ارکان اور مقاصد میں قدر مشترک ہوں۔
 
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی۔۔۔۔۔

کیا حال سناواں دل دا
کوئي محرم راز نہ مل دا۔۔۔۔۔
مطلب کہ خود مجھے نہیں پتا میں کون ہوں اور آپ پوچھی جا رہے ہیں میں کون ہوں؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ تو ذہین انسان ہیں:p۔۔ خود ہی سمجھ لیا کریں۔۔:Dبھئی مطلب مجھے نہیں بتانا آتا:oops::p
چلو پھر چھوڑو۔۔۔ کیا ذہن لڑانا۔۔۔

ہاہاہاہا

لکھتے ہوئے تو یہ بات ذہن میں نہیں تھی. پر لکھ چکا تو خیال آیا۔ :)

لیکن آپ کو کیا فرق پڑنا ہے کہ آدھی محفل آپ سے بہ نفسِ نفیس مل چکی ہے. اور باقی بلواسطہ. :)
ویسے ہمارے پاس تو ابھی تک آپ کی ہمارے "یوزر نیم" کے ایویں نہ ہونے کی سند پڑی ہے۔۔۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے ہمارے پاس تو ابھی تک آپ کی ہمارے "یوزر نیم" کے ایویں نہ ہونے کی سند پڑی ہے۔۔۔ :p

:in-love::in-love::in-love:
آپ کے یوزرنیم کو ایویں ای کہہ کے ہم نے خود پر بے ادبی کا ٹیگ تھوڑی لگوانا تھا۔ :)
کہاں ہے بھئی وہ سند! ذرا زیارت ہی کروادیجے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:in-love::in-love::in-love:
آپ کے یوزرنیم کو ایویں ای کہہ کے ہم نے خود پر بے ادبی کا ٹیگ تھوڑی لگوانا تھا۔ :)
کہاں ہے بھئی وہ سند! ذرا زیارت ہی کروادیجے۔ :)
:bighug::laugh:
بھلا ناموں سے کون باادب ہوتا ہے۔۔۔ ہماری ہی مثال لیجیے۔:devil:
 
Top