موبائل فون خریدتے وقت آپ کی ترجیحات

یاز

محفلین
آج کل کے سمارٹ فونز میں ہارڈ ویئر اور سوفٹ ویئر کے بے شمار فیچر پائے جاتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ موبائل فون خریدتے وقت اپنی منشا یا ضرورت کے مطابق کچھ فیچرز کو ترجیحاً ملحوظ رکھتے ہیں۔ وقت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ترجیح کی یہ ترتیب بھی تبدیل ہوتی جاتی ہے۔ جیسے کسی دور میں میرے خیال میں موبائل میں موجود کیمرہ اس کے فضول یا غیرضروری ترین فیچرز میں سے ایک تھا، لیکن اب موبائل کیمرہ کافی اہم ترجیح بن چکی ہے۔

میرا سوال یہ ہے کہ سمارٹ فون خریدتے وقت آپ کے ذہن میں فیچرز کی ترجیح کی ترتیب کیا ہوتی ہے؟
 
یاز

محفلین
میں اگر اپنی بات کروں تو میری ترجیحات کی ترتیب تقریباً یہ ہو گی
سکرین سائز
ریئر کیمرہ کوالٹی
ریم
فرنٹ کیمرہ کوالٹی
چند مخصوص سینسرز (ایکسیلرومیٹر، جائرو) وغیرہ کی موجودگی
پروسیسر سپیڈ
وغیرہ
 
arifkarim

معطل
بڑا یا چھوٹا؟ زیادہ بڑا سائز ٹیبلٹ بن جاتا ہے۔
موبائل فون جیسے پتلے سائز میں اچھے کیمرے کی تلاش کافی بے معنی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین

سکرین ریزولیوشن
پکسل ڈینسٹی (فی انچ پکسلز کی تعداد تا کہ تصویر کرسپ اور شارپ ہو)
سکرین سائز
سکرین کا باڈی کے ساتھ تناسب (بیزلز اور سکرین کے اوپر نیچے اضافی جگہ کم سے کم ہوں تا کہ سکرین سائز زیادہ ہونے کے باجود فون کا سائز زیادہ نہ ہو)
پراسیسنگ پاور
ریم سائز
بیٹری سائز
کیمرا کوالٹی
ایکسٹرنل میموری کارڈ کی سہولت
فاسٹ وائرلیس چارجنگ
فون کا ڈیزائن
سٹائلس کی موجودگی
یہ بھی دیکھتا ہوں کہ اس ماڈل کے فون کے لیے کسٹم رَوم میسر ہوں
فون کی پہلے سے موجود ڈیوائسز کے ساتھ بہتر کنیکٹوٹی
اور اب ورچوئل ریئلٹی کے حوالے سے بھی دیکھتا ہوں کہ اس فون پر وی آر کیسی رہے گی۔
(اور ہاں ہیڈ فونز اور ہیڈ فونز جیک بھی لازمی ہیں، ان کےلیے الگ سے پیسے نہ بھرنا پڑیں یا چارجنگ / کنیکٹوٹی پورٹ ناقابل استعمال ہونے کی قیمت پر نہ ملیں۔ :laughing: )
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
میں اگر اپنی بات کروں تو میری ترجیحات کی ترتیب تقریباً یہ ہو گی
سکرین سائز
ریئر کیمرہ کوالٹی
ریم
فرنٹ کیمرہ کوالٹی
چند مخصوص سینسرز (ایکسیلرومیٹر، جائرو) وغیرہ کی موجودگی
پروسیسر سپیڈ
وغیرہ
١.مجھے اسکرین سائز 4-6 انچ کے درمیان کوئی بھی چلے گی، لیکن اسکرین زیادہ برائٹ ہو کہ کڑک دھوپ میں بھی صاف صاف نظر آنی چاہیے.
٢. فرنٹ کیمرے میں کم از کم فلیش ہو، ریئر کیمرے کی طرح اچھا ہو، ریئر کیمرہ موجود نہ ہو تو بھی چلے گا. کیوں کہ اس کے لیے ڈی ایس ایل آر کا مقابلہ کچھ برسوں تک موبائل فون تو نہیں کر سکتا.
٣. ریم اور پروسیسر کے نئے پرزے ہوں، یعنی رواں سال کی تکنیک سے بنائے گئے
٤.سینسرز تو اب تقریباً ہر موبائل فون میں موجود ہیں، ایک ایسا سنسر ہو کہ جب فون پاکٹ میں ہو تب بیٹری استعمال ہونے سے بچ جائے، حاصل یہ کہ آن اسکرین ٹائم اور آف سکرین ٹائم زیادہ سے زیادہ ہو سکے.
 
ابن توقیر

محفلین
میری ترجیح تو جیب میں موجود رقم ہوتی ہے۔فون کو خریدتے وقت ترجیحی بنیادوں پر حساب کتاب میں لگا رہتا ہوں کہ کتنے فون پر لگاوں،کتنے بچاوں اور جو فون پر لگاوں ان میں سے نقصان کتنے کا ذہن میں رکھ لوں۔
کیونکہ میں بہت رف استعمال کرتا ہوں فون۔چھوٹا بھائی کہتا ہے کہ بھائی آپ فون کے لیے اور فون آپ کے لیے نہیں بنا۔اس لیے لیٹسٹ ماڈل لے کر مجھے دے دیا کریں۔
سمائلس
ابھی کچھ عرصہ قبل 6 ایج پلس لیا تھا دو مہینے پورا نہیں چلایا اور 8 ہزار کا نقصان کرکے فی الحال ایک ایسا موبائل لے لیا ہے جس کا ذکر یہاں پر آپ کا "ھاسا" نکال دے گا۔
Wiko کا ہے۔باقی سمجھ جائیں آپ۔
فی الحال باہر موجود ماموں جی پر تاک لگائے بیٹھا ہوں کہ سیون ایج وہاں لگے کسی اچھے درخت سے اتار کربھیج دیں اور میرا مفتی والا جگاڑ لگ جائے۔مجھے ایج سکرین پسند ہے۔

ویسے میں سکرین سائز،ریم اور کیم دیکھتا ہوں۔بیٹری تو 2300mAh ہو یا 3600mAh رات کو فون چارجنگ پر لگنا تو ہے ہی۔
 
ابن توقیر

محفلین
ویسے اپنے علاقے کا لکھوں تو یہاں فون کو انتہائی "باریک بینی" سے دیکھا جاتا ہے لیتے وقت۔
پوچھتے ہیں کہ کونسا موبائل لینا ہے تو جواب آتا ہے جس میں "وٹس ایپ،imo اور فیس بک" چلے۔
 
یاز

محفلین
عارف بھائی فیچرز کی ترجیح سے یہ مراد ہرگز نہیں ہے کہ جو سب سے بڑی یا بہتر سپیکس ہوں گی تو وہی لے لیتا ہوں، بلکہ مراد یہ کہ کم از کم اس کوالٹی کی سپیکس ہوں۔
بڑا یا چھوٹا؟ زیادہ بڑا سائز ٹیبلٹ بن جاتا ہے۔
سکرین سائز کا معاملہ چند سالوں میں کافی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ چند سال قبل کی بات ہے کہ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ سٹیو جابز کا ویژن یہ تھا کہ سمارٹ فون کی سکرین ساڑھے تین انچ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ لیکن کچھ ہی عرصہ قبل پانچ انچ سکرین تقریباً ایک مروج ٹرینڈ سا بن گئی تھی۔ اور حالیہ ٹرینڈ پانچ انچ سے بھی اوپر کا ہے۔ میرے خیال میں یہ ساڑھے پانچ انچ سے چھ انچ کے درمیان جا کے رکے گی تاوقتیکہ کوئی نئی ٹیکنالوجی جیسے فولڈنگ سکرین وغیرہ نہ رواج پا جائے۔
کچھ عرصہ قبل تک میری ترجیح بھی پانچ انچ سکرین تھی، جو کہ اب بڑھ کر ساڑھے پانچ ہو گئی ہے

موبائل فون جیسے پتلے سائز میں اچھے کیمرے کی تلاش کافی بے معنی ہے۔

کیمرہ کا بھی وہی چکر ہے کہ اس سے ڈی ایس ایل آر نما کوالٹی کی امید نہیں رکھی جانی چاہئے۔ اس میں بھی یہ ملحوظ ہوتا ہے کہ کم از کم اتنے میگا پکسل کا ہو، اور اگر بڑا اپرچر سائز بھی ساتھ مل جائے تو کیا ہی کہنے۔
 
یاز

محفلین
پکسل ڈینسٹی (فی انچ پکسلز کی تعداد تا کہ تصویر کرسپ اور شارپ ہو)
شکریہ جناب۔ یہ بھی ایک اہم فیچر ہے (بلکہ تھا) لیکن مجھے کچھ ایسا محسوس ہوا (اور یقیناً غلط ہی محسوس ہوا ہو گا) کہ دو سو پی پی آئی ہو یا چار سو پی پی آئی، دیکھنے کی حد تک تصویر یا ویڈیو کی کوالٹی میں فرق محسوس کرنا کافی مشکل کام ہے۔

سکرین کا باڈی کے ساتھ تناسب (بیزلز اور سکرین کے اوپر نیچے اضافی جگہ کم سے کم ہوں تا کہ سکرین سائز زیادہ ہونے کے باجود فون کا سائز زیادہ نہ ہو)

بالکل جی، یہ ایک اہم فیچر ہے اور میں بھی اس کو ضرور ترجیح دینا چاہوں گا۔
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ جناب۔ یہ بھی ایک اہم فیچر ہے (بلکہ تھا) لیکن مجھے کچھ ایسا محسوس ہوا (اور یقیناً غلط ہی محسوس ہوا ہو گا) کہ دو سو پی پی آئی ہو یا چار سو پی پی آئی، دیکھنے کی حد تک تصویر یا ویڈیو کی کوالٹی میں فرق محسوس کرنا کافی مشکل کام ہے۔
عام حالات میں بہت زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا لیکن اس فیچر کو اس کے ساتھ ملا کر پڑھیں
اور اب ورچوئل ریئلٹی کے حوالے سے بھی دیکھتا ہوں کہ اس فون پر وی آر کیسی رہے گی۔
تو 400 اور 500 کے فرق سے زمین آسمان کا فرق پڑ جاتا ہے۔
 
1999 میں انسٹافون کے پہلے کنکشن سے لیکر آج تک صرف 5 سیٹ زیر استعمال رہے ہیں۔ ان میں سے صرف ایک سیٹ خود خریدا تها اور وہ نوکیا کا کوئی ماڈل تها۔ جس کی آواز کی آنیاں جانیاں دکان پر ہی کالز کر کے چیک کر لی تهیں۔
باقی اللہ ہی جانے کون بشر ہے۔
 
میرے لیے سب چیزوں سے بڑھ کرکسی بھی موبائل کی ڈویلپمنٹ اور سپورٹ ہے جو آپ کو آسانی سے میسر ہو مختلف فورمز میں ۔۔۔ کیونکہ جب بھی مو بائل میں چھوٹا مو ٹا مسئلہ ہو تو انسان خود سے اس مسئلے کا حل کر سکے جیسے مو بائل کے سٹاک فرم ویئر ، کسٹم رومز ، روٹ اور سیٹ کا سافٹ یا ہارڈ برِک ہو جانا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔

اور میرے لیے تو یہ سب چیزیں اس لیے بھی ضروری ہیں کیونکہ میں نے اپنے مو بائل کو ڈویلپمنٹ کی تجربہ گاہ بنا یا ہوا ہے ۔۔:smile-big:
 
Top