ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

عثمان

محفلین
میرا نہیں خیال کہ پنجابی زبان کو ایک فورم تک محدود کرنا چاہیے فورم پر تقریباً ساٹھ فیصد لوگ پنجابی سمجھتے ہیں اور بولتے بھی ہیں
پنجابی جگت باز اپنا فورم الگ سے ایجاد کریں۔ ورنہ اردو مکالمہ میں پنجابی داخل کرنے سے پرہیز کریں۔ اس فورم کے سبھی افراد انگریزی بھی سمجھتے ہیں۔ کیا خیال ہے اردو ترک کر کے انگریزی شروع کر دی جائے؟ یہاں آنے کا مقصد کیا ہے ؟
اس محفل کے مقاصد آخر کیا ہیں یہ اس قدر واضح ہے کہ اسے مزید واضح کرنا محال ہے۔
 
میرا خیال ہے کہ محفل کے 80 سے 90 فی صد افراد پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اگر وہ نہ آئیں تو یہ سونی ہوجائے اور سب مقصد فوت ہوجاوے
 

ابو ہاشم

محفلین
پنجابی اور اردو کزنز ہیں اور پنجابی کا استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں
جب ضرورت ہو ترجمہ ضرور کیا جاوے
میری رائے میں اردو کے سوا کسی بھی زبان کا کوئی جملہ یا ترکیب آئے تو ساتھ اس کا اردو ترجمہ بھی لازماً لکھا جائے
البتہ کسی بھی زبان پر پابندی لگانا صحیح نہ ہو گا۔
 
Top