محفلین کی فائلز

جاسمن

لائبریرین
18
اشرف علی بستوی
14 جنوری 2013 کو محفل میں شامل ہوئے۔جامعہ نگر دہلی الہند سے تعلق ہے۔ ابن سعید بھائی کے ساتھ صبح کی سیر کا شرف حاصل کر چکے ہیں۔
اپنے با رے میں کہتے ہیں۔

ناچیز کو جاشرف علی بستوی کہتے ہیں پڑھنے لکھنے کا شوق ہے صحافت سے دلچسپی اس وادی میں باضابطہ تیرہ ستمبر ۲۰۰۲ سے اردو صحافت میں سفر جاری ہے۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/میرا-سرسری-تعارف.58765/
بازیافت
کے نام سے اپنا بلاگ لکھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
19
افتخار راجہ
28 ستمبر 2005 کو محفل میں شمولیت اختیار کی.
تعارف کی لڑی میں کہتے ہیں۔
اس فورم کے تمام ممبران کو سلام
میں یہاں پر بلکل ہی نیا ہوں، خیر سب کےلیے شاید نہیں۔
میں دیکھتا ہوں کون مجھے خوش آمدید کر رہا ہے اور کون لفٹ کرانے کے موڈ میں نہیں ہے،
تو جناب کیجئے بسم اللہ

پوسٹ1

میں ایک کتاب بھی لکھ رہا ہوں جس کا نام ڈکشنری ہے اٹالین اردو۔(پوسٹ27)
بڑوں کا احترام ہمیشہ کرتاہوں۔
تعارف - نیا ممبر، مجھے خوش آمدید تو کہیے
اٹلی میں رہتے ہیں۔یومِ پیدائش 28 دسمبر ہے۔پیشہ ہے۔مشاورت و تعلیم اور ہومیو پیتھک معالجات۔ان کی ذاتی ویب سائٹ ہے۔


.ہم اور ہماری دنیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے​

زندگی بہت ہی دلچسپ ہے اور دلچسپیاں بھی بہت ہیں۔​
ہم اور ہماری دنیا
کے نام سے اپنا بلاگ ہے۔​
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
20
ابن رضا
22ستمبر 2013 کو محفل میں شرکت اختیار کی۔
اپنے بارے میں کہتے ہیں۔

میرا قلمی نام ابنِ رضا ہے۔
میرا تعلق فیصل آباد سے ہے اور بسلسلہ ملازمت 2005 سے اسلام آباد میں مقیم ہوں
تعلیمی شعبہ کامرس ہے ، ایم بی اے فنانس کے ساتھ ساتھ سی ا ے انٹر اور pipfa کی تعلیم حاصل کی۔ اب تک کا عرصہ ء بیگار 14 سال پر محیط ہے۔
اس کے علاوہ پروگرامنگ کا شوق ہے سو ابھی ایم سی ایس بھی جاری ہے۔
شاعری کا شوق ہے یا جنون ہے جو بھی کہیے، پہلے کافی عرصہ تک بندی میں مصروف رہا مگر اب علم و مشاہدے کو وسعتیں دینے کی سعی جاری ہے، ادبی صنعت کاری و دیگر اصول و ضوابط پر غور جاری ہے۔ بشکریہ جناب​

[RIGHT]محمد وارث[/RIGHT]

صاحب کے انہوں نے عروض کی طرف پہلا قدم بڑھانے میں معاونت و رہنمائی فرمائی۔​

غزل گوئی سے محبت ہے۔ کبھی کبھی نظم و نثر نگاری کی بھی سعی کرتا ہوں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/مجھ-سے-ملیئے.67984/
مقدس نے کہا۔

ایک اور شاعر بھائی۔۔ قسم سے مجھے کوئی یہ بتا دے کہ محفل میں ایسا کیا ہے جو سب کو شاعر بنا دیتی ہے۔۔ کوئی اچھا بندہ نہیں آتا یہاں پر کیا :rollingonthefloor: حد ہوتی ہے شاعروں کی بھی لولزززززز

جب طلحہ آیا تھا تو بھیا نے ایک نظم لکھی تھی اس کے لیے، میرے لیے۔۔ اور اس کو پڑھ کر میں اتناااا ڈھیر سارا روئی تھی۔۔ یہ جان کر کتنے ہاتھ اٹھے ہیں دعا کے لیے فور طلحہ۔۔ میں نے سب سیو کر لیا اپنے پاس۔۔ جب طلحہ بڑا ہو گا ناں دین آئی ول شو ہم دیکھووو تم کتنی قسمت والے ہو۔۔ کہاں کہاں سے دعائیں آئی ہیں تمہارے استقبال کے لیے :)

پھر ماہی کی بیٹی کی پیدائش پر بھی بھیا نے اتناااا سوئیٹ سا لکھا تھا۔۔ میٹھا میٹھا سا۔۔ :)

تھینک یو سووو مچ بھیا :)

الہلال کہتے ہیں۔
محفل کے شاعر ہیں۔ حال ہی میں مجھے معلوم ہوا کہ انہوں نے بزنس مینیج منٹ کی پڑھائی، ایم بی اے ، فائننس سے کی ہے۔محفلین کے ساتھ اپنا کلام پیش کرتے ہیں۔ دیگر محفلین کے کلام کی اصلاح بھی بہ وقت ضرورت کرتے رہتے ہیں۔ہم سب کی طرح انہیں بھی محفل سے کافی لگاؤ ہے، ماہی احمد کی بیٹی کی پیدائش پر انہوں نے خوب صورت نظم لکھی تھی۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفلین-میری-نظر-میں.87799/page-7
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
21
ادب دوست
اپنے بارے میں کہتے ہیں۔
ہم تو پھر ہم ہی ہیں نہ !
ہمارے دوست ہزار - دشمنی کسی سے نہیں
شاعری - اداب بچپن کے ساتھی
دیکھنے میں چونٹی - سوچنے میں ہاتھی
نہ نیت بری نہ ارادہ برا
اس لیے ہوتا نہیں میرے ساتھ زیادہ برا
شعروشاعری کے ساتھ ادب و اداب بھی جانتے ییں
جب تک کسی کی دشمنی ظاہر نہ ہو اسے دوست ہی مانتے ہیں
سیکھنے کا شوق ہے کیوںکہ سیکھنا بہت ہے
جو آتا ہے وہ بتا بھی دیں گے
منافق نہیں ہیں بات کھری کہیں گے
ہمیں ہر شخص یہاں دوست سمجھے
جو نہ سمجھے اسے خدا سمجھے
مسکراتے ہوئے آئے ہیں یہاں
حسنِ ظن سے کام لیتے ہیں اور ہمشہ لیں گے
بڑوں کی عزت چھوٹوں سے شفقت کریں گے تو سب بلایں لیں گے
ہمیں اروں کے رنگ میں رنگنا آتا ہے
ہم تو پا نی ہیں ہمیں تو ہر رنگ چاہتا ہے
اس محفل میں شامل اپنی پوری ذات کریں گے
چل اوکے یار !
ابھی دیر ہو رہی ہے بعد میں بات کریں گے
مزید برآں ، خادم برصغیر کی اکثریتی آبادی سے تعلق رکھتا ہے (یعنی حلقہِ بے روزگارانِ ہند و پاک سے) سکونت کراچی میں ہے - سکون کہیں نہیں ہے - جامعہ کراچی سے سیاسیات میں فاضل کی سند جس طرح حاصل کی ، خدا دشمن کو بھی ایسے نہ دلوائے -​

مخفی نہ رہے ، خدا وندِ عالم نے ہر انسان کو ابتدائی طور پر بے روزگار ہی پیدا فرمایا ہے ، راقم القصور اسی ابتدائی حالت کو گزشتہ کئی ماہ سے اپنے لیے سرمایہِ افتخار سمجھتا ہے - جہاں تک سندِ فاضلِ سیاسیات کا تعلق ہے تو اس قصے میں فقط بدنامی کچھ ہاتھ آنے کی توقع نہیں - نہ بھتہ نہ پرچی نہ بوری نہ گولی - جامعہ کو کوئےِ یار یا کوچہِ دلدار بھی نہیں کہہ سکتے مباداء جامعہ میں اگلے سال داخلے کے لئے لمبی لمبی قطاریں نظر آنے لگیں - دوسرا اور اہم خوف یہ ہے کہ کہیں جامعہ کی انتظامیہ ہمارے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغازنہ کردے بدلے میں یہ سند بھی جاتی رہے–​

گزراوقات اس طرح ہے کے صبح اٹھنے کے بعد کچھ دیر آرام فرمایا جاتا ہے ، پھر باورچی خانے کے چکر لگائے جاتے ہیں کہ کوئی ناشتے کی سبیل ہو - عموماََ ناشتہ مل ہی جاتا ہے - ناشتہ کرنے سے جو تھکاوٹ ہوتی ہے تو اس سے نجات کا واحد ذریعہ آرام ہے تا آنکہ قیلولے کا وقت ہو جائے - تین پہر میں قیلولہ سے فراغت کے بعد کچھ دیر سستا لیتے ہیں کیونکہ سنا ہے بعض وقتوں کا سستانا بھی صحت کیلئے مفید ہوتا ہے الغرض شام کی چائے آذانِ مغرب سے متصل دستیاب ہو جاتی ہے - مغرب کے بعد گھر سے باہر نکلنے کو درست نہیں سمجھا جاتا لہٰذا ذرا دیر کمر سیدھی کر لیتے ہیں - محاورے کے دو وقت کا کھانا جو ابتداءِ جوانی میں فقط محاورے تک محدود تھا اب زندگی میں داخل ہوچکا ہے تو اس طرح رات کا کھانا کھانے کے بعد مقدور بھر آرام کر لیتے ہیں کہ اسکے بعد رات بھر کا سونا ہے آرام کی کوئی صورت نہیں-
تو صاحب یہ ہے بے روزگاری کی گزر اوقات​

علاوہ اس کے ادب سے جو علاقہ ہے توکبھی شاعری سے دل بھلا لیا ، کبھی نثر سے شغل فرما لیا - کبھی خود بھی طبع آزمائی کی ، یعنی غزل ہوئی تو غزل نہیں تو نظم وہ بھی ہر قبیل کی ، مخمس کیا مسدس کیا مثنوی کیا - علاوہ اس کے ، نثر میں بھی ہاتھ صاف کیا ، افسانہ کیا ، خاکہ کیا ، مضامین اور افسانچوں تک کو نہیں بخشتے - نہ کہیں چھپتے ہیں نہ کوئی سنتا ہے تو مجھے کس بات کا ڈر ہو ؟ جو دل میں آئے کر گزرتا ہوں​
جاسمن کہتی ہیں۔
یہ تعارف اس قدر مزے کا ہے کہ روز چائے کے ساتھ پڑھا جائے تو ہر بار نئے سرے سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔تعارف کہیں نہیں ہے بس لطائف ہی لطائف ہیں۔چُٹکلے،لطیف طنز و مزاح کا نشانہ بھی زیادہ تر خود کو بناتے ہیں اور یہ بڑے کمال کا فن ہے۔خود پہ ہنسنے والے بڑے ظرف کے مالک ہوتے ہیں میرے خیال میں۔اس تعارف کا عُنوان ہی چونکا دینے والا ہے۔ اور پھر شروع میں سوال نامہ ہاتھ میں پکڑا دیتے ہیں۔اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ یا تو اردو محفل سے آشنائی پہلے سے ہے یا پھر نیٹ پہ اس طرح کے سوال ناموں سے واقفیت ہے۔ کیونکہ ہم تو نہیں جانتے تھے۔o_O
ادب سے دلچسپی تو اِن کے نام سے ہی ظاہر ہے۔انسان جس چیز کو اپنے نام کا حِصہ بناتا ہے ،لازمی بات ہے کہ اُسے اُس شے سے عشق ہوتا ہے۔
@رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی۔
آتے ہی جو سوال نامہ پوچھا ،ذرا اُس کے نتائج ملاحظہ فرمائیے۔
کیا مجھے محفل میں خوش آمدید کہا جائے گا ؟
  1. ہاں ہاں کیوں نہیں ۔ خوش آمدید ! خوش آمدید !

    15 آرا
    68.2%​
  2. بہت خوش تھے ہم بھی بہاروں میں لیکن ۔۔۔۔۔ گلستاں میں الو کی آمد سے پہلے

    2 آرا
    9.1%​
  3. اب آ ہی گئے ہیں تو کیا کیا جا سکتا ہے

    5 آرا
    22.7%​
  4. ایک تو یہ ہر آے دن ایک نیا ڈرامہ - ہاں بھئی آجاؤ جہاں اتنے ہیں وہاں تم بھی سہی

    1 آرا
    4.5%​
نیرنگ خیال نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
دلچسپ آدمی ہیں ادب دوست صاحب۔ ہماری ذرا ادب دوستو سے کم ہی بنتی ہے۔ اور سیاسیات کا تڑکا جو لگایا ہے آپ نے تو ہم کوسوں میل ویسے ہی دور چلے گئے ہیں کہ اس پر تو بات کرنے والے بھی تہذیب میں نہیں سکتے کجا یہ کہ اس پر فاضل۔۔۔۔ اللہ اللہ۔۔ میاں ابھی تک جو گفتگو فرمائی آپ نے وہ تو آپ کے سیاسیات کے محلے کا کبھی چکر نہ لگانے پر دال ہےلیکن کہیں یہ شکرآمیختہ انداز گفتگو آپ نے محلہ سیاسیات سے نالاں و نفراں کو ٹھگنے کو تو نہیں اختیار کیا۔ خاکم بدہن اپنی اس زشت اندیشگی کو آپ پر گراں گزرنے سے قبل ہی معذرت خواہ ہے۔​

باقی اگر آپ آسان اردو کی طرف کبھی آئیں تو ہم کو بھی دیدہ و دل فرش راہ کیے پائیں گے۔ اس قدرنستعلیقی اردو کے متحمل ہمارے احباب میں صرف​

[RIGHT]فلک شیر[/RIGHT]

صاحب اور​

[RIGHT]محمداحمد[/RIGHT]

صاحب ہی ہوا کرتے ہیں۔ ہم تو ایسی گتھی سطور پڑھتے ہی جو اخراج کا بٹن دباتے ہیں تو موضوع دب جانے تک کبھی داخلے کی پرواز نہیں پکڑتے۔​

اور خوش عام دید تو آپ کا حق ہے۔ سو وصول کیجیے۔ شاد رہیں۔​
ادب دوست اپنے بارے میں کہتے ہیں۔
ہم سے تو انکی بھی بنتی ہے جن کی کسی سے نہیں بنتی -
نہ سیاست سے کوئی تعلق نہ ہی کبھی سازشیں کرتے ہیں - سادہ طبیعت کے آدمی ہیں۔نہ نیت بری نہ ارادہ برا

نام : محمد نزیر
پیشہ : آجکل بے روزگار
عمر : تقریباً تین لاکھ گھنٹے
رنگت : سیاہی مائل گورا
قد : شام کے سائے کی مانند
مزاج : دوستانہ
اور مزید جو آپ چاہیں پوچھ لیجئے ، خاکسار حاضر ہے​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/پیچھے-والے-کو-چانس-دینا-بھائی-چلو-بھائی-پڑہتے-رہو-آگے-بڑہتے-رہو-لائن-لمبی-ہے-ہر-بندہ-خود-
%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D8%B1%DB%92.80673/
راحیل فاروق کہتے ہیں۔
صورت دیکھ کر نئے سال کا پہلا دھچکا لگا۔ محفل پر ان کی گفتگوؤں سے لگتا تھا کہ کوئی معمر شخص ہوں گے۔ فون پر بھی ایسی بزرگانہ محبت سے بات کرتے تھے کہ ہم احتیاطاً سر پر شیمپو کر کے گئے تھے کہ جان بچ گئی تو دستِ شفقت پھروا کر آئیں گے۔ لیکن ان کی عمر تو ان کے تجربے سے بھی کم معلوم ہوتی ہے۔ نوجوان آدمی۔ اتنا بااخلاق۔ یا الٰہی، یہ ضرور کوئی سازش ہے!۔۔۔۔۔۔
[RIGHT][COLOR=rgb(109, 63, 3)]ادب دوست[/COLOR][/RIGHT]
کی شخصیت کچھ کچھ کھلنا شروع ہوئی۔ ان کے اندر کا ملامتی صوفی ہنوز رنگ برنگی باتوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا!۔۔۔۔۔۔۔​
[RIGHT]ادب دوست[/RIGHT]
بھائی نے نہاری کھلائی۔ گلاب جامن کھلائے۔ چائے پلائی۔ ہمیں ڈھو ڈھو کے ادھر سے ادھر پھرا کیے۔ اور ہمیں یہ تک سمجھ میں نہ آیا کہ ان کا شکریہ کیسے ادا کریں۔ ناچار ہم نے بھانڈوں کی طرح انھیں ہنسا بہلا کر حساب چکانے کی کوشش کی۔ اب ممنونیت کی شدت سے مغلوب ہو کر ہم گہری گہری جگتیں مارتے ہیں تو وہ سمجھتے نہیں۔ یا سمجھنا چاہتے نہیں۔ بس مسکرانے کی کوشش سی کرتے ہیں۔ جیسے کوئی متقی شخص مسجد کے راستے میں کسی اخلاق باختہ عورت کی گری ہوئی باتیں سن کر جھینپ جائے۔ اپنی حسِ مزاح کی اس قدر افزائی کے بعد ہم نے بھی ان کا شکریہ ادا کرنے کا خیال ترک کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے احساس ہے کہ کراچی کو عروس البلاد کیوں کہا جاتا ہے۔ میں نے اس کے دلہے دیکھ لیے ہے۔ لکھنؤ کے بانکے شاید اب نہ ہوتے ہیں۔ دلی کے ترچھی ٹوپی والوں کا کسے معلوم۔ لیکن مجھے تسلی ہے کہ جب تک یہ جوانانِ رعنا اس شہر میں ہیں، کراچی سے شہروں کی دلہن کا خطاب کوئی نہیں چھین سکتا۔
پوسٹ1
جو ہم پہ گزری
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
22
اکمل زیدی
اپنے بارے میں کہتے ہیں۔
آداب عرض !!

امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہونگے...نیا وارد ...ہوں...براؤزنگ ...کی سیاحی ...میں یہاں تک پہنچا ہوں ....شاید ...وقت مہربان تھا...یا ... اس فورم کی ...خوشبختی عروج پر تھی ...یہ آخری جملہ ...ازراہ تفنن ..تھا ... گوارا کیجے گا...خاکسار کو اکمل کہتے ہیں ...کچھ تک بندی کر لیتے ہیں جو ایسے بےتکی بھی نہیں ہوتی ......اردو سے لگاو ہے ...اس لیے نہیں کے مادری زبان ہے بلکے اس میں اظہارت کی کئی جہتیں نکلتی ہیں...بنسبت ...لسان اغیار ...کے ...بس یہاں ...اردو کے گل و گلزار مہکتے ہوئے دیکھے تو ....اندراج کرنے میں تاخیر نہیں کی .....امید ہے ... یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ....
آج کل کے مشاغل میں تو بس ایک کوفت زادہ مشغلہ ہی رہ گیا ہے اور وہ ہے حالات حاضرہ پر نظر ...کیا کریں آخر زمانے کے ساتھ چلنا ھے تو نظر بھی رکھنا پڑے گی ...باقی کچھ لکھنے لکھانے کی کوشش کرتے ہیں ...مگر کسی کو دکھانے کی ہمت نہیں ہو پاتی ....اگر یہاں کسی نے اصلاح فرمائی تو میری خوشبختی ہوگی ...بس تھوڑا یہ لالچ بھی شامل حال ہے یہاں آنے کا .
ہم جو (لفظی) کھاد استعمال کرتے ہیں ...اس سے پودا یا تو جل جاتا ہے یا مزید ہرا بھرا ہوجاتا ہے ....:laughing:(ویسے) اب کم کردیا .... خیال خاطر احباب چاہیے ہر دم ...انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو .........
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/آداب-عرض.82705/page-5

ادب دوست کہتے ہیں۔
اہل محفل مبارک ہو ، محفل کے اکیسویں "خاکسار" تشریف لائے ہیں :):):D:D:):)
اس قدر "خاکسار" موجود ہیں کہ اردو محفل کا "لوگو" بیلچہ ہو جائے تو کوئی تعجب کی بات نہیں :p:p:p

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/آداب-عرض.82705/
الہلال کہتے ہیں۔
پچھلے سال محفل جوائن کی ہے، بڑی مزاحیہ باتیں کرتے ہیں زیدی صاحب۔ کئی باتیں ازرہ ِ تفنن کہ جاتے ہیں جو میں سچ سمجھ لیتا ہوں۔ مجھے زیدی صاحب کی سب سے اچھی عادت یہ لگتی ہے کہ کوئی غلطی سرزد ہوئی تو فوراً معافی مانگ کر اپنی غلطی تسلیم کرلیتے ہیں۔ بہت کم لوگوں میں میں نے یہ صفت دیکھی ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفلین-میری-نظر-میں.87799/page-7
جاسمن کہتی ہیں۔
الہلال کی یہ رائے بالکل صحیح ہے۔بعض اوقات مذاق کرتے ہوئے کوئی"بونگی" بھی سرزد ہوجاتی ہے۔ لیکن نشاندہی پہ مان جاتے ہیں اور فوراََ معافی طلب کرتے ہیں۔ یہ بہت اعلیٰ ظرفی کی بات ہے جو اب کم ہوتی جارہی ہے۔ لوگ تو ہٹ دھرمی پہ اُتر آتے ہیں۔حساس بھی ہیں۔کسی کی ناراضی کو نہ صرف محسوس کرتے ہیں بلکہ مضطرب بھی رہتے ہیں۔ایسے لوگ بہت مُخلص ہوتے ہیں۔
عدم خلوص کے بندوں میں ایک خامی ہے
ستم ظریف بڑے جلد باز ہوتے ہیں
اپنی امی سے خالص اردو میں ڈانٹ کھانا بہت پسند ہے۔ اللہ اِنہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین!
نور سعدیہ شیخ کہتی ہیں۔
اکمل زیدی صاحب سب سے ہنس مل کے بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے آتے ہی تمام محفلین کے دل میں جگہ بنالی ہے اس لیے ان کو مزید فعال ہونے کی گزارش کی جاتی ہے :applause:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفل-کے-چاند-تارے-حصہ-ء-دوم.86687/
:applause::applause:
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
23
@اشفاء
تعارف کی لڑی میں کہتے ہیں۔

یہ دھاگہ بنانے کا پروگرام نہیں تھا۔ کہ جس بندے کو اپنی ہی معرفت حاصل نہ ہو وہ کسی دوسرے کو اپنے تعارف میں کیا بتا سکتا ہے۔۔۔ لیکن محترم عاطف بٹ صاحب کی خواہش تھی۔ اس لئے یہاں حاضری لگانا پڑی۔۔۔ بنیادی طور پر پاکستان سے تعلق ہے اور سعودی عرب میں عرصہ دراز سے مقیم ہیں۔ اور ۔۔۔

رکھتے ہیں صرف اتنا نشاں ہم فقیر لوگ
ذکر نبی جہاں ہے ، وہاں ہم فقیر لوگ

یہاں علم و ادب کی قد آور شخصیات کو ہنر و آگہی کے موتی بکھیرتے دیکھا تو اپنے حصے کے موتی چننے پہنچ گئے۔۔۔

اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ ہم سب کو ایکدوسرے کے لئے نفع مند بنائے ۔ اور اس نا چیز کو کسی کی ابتلاء کا سبب نہ بنائے۔۔۔

جزاکم اللہ خیراً کثیرا۔۔۔
ہم ہیں خیال یار ہے ہم کو جہاں سے کیا
یہ راز عشق ہے اسے کہئے زباں سے کیا۔

پاکستان میں بنیادی طور پر شاہینوں کے شہر سے تعلق ہے۔ اور کچھ روشنی ، روشنیوں کے شہر سے بھی حاصل کرتے ہیں۔اشفاء نام سیرت کی مشہور کتاب سے متاثر ہو کر رکھا ہے۔
سرگودھا سے بنیادی تعلق ہے۔ اس کے بعد ہم پردیسی ہو گئے اور والدین ، کراچی میں بھائی جان کے پاس شفٹ ہو گئے۔۔۔ تو اب کے ای ایس سی والے کچھ بھی کرتے پھریں۔ ہمیں تو روشنی سعودی عرب میں بھی کراچی سے ہی پہنچ رہی ہے۔۔۔:happy:
ریاض میں ہیں۔ اور اکاؤنٹس و فنانس کے شعبے میں سر کھپاتے ہیں۔۔۔:atwitsend:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/رکھتے-ہیں-صرف-اتنا-نشاں-ہم-فقیر-لوگ.54386/
الہلال کہتے ہیں۔

الشفاء بھائی سعودی میں مقیم ہیں۔ بنیادی طور پر پاکستانی ہیں۔ انہوں نے اپنی پروفائل میں آنکھ کی تصویر لگائی ہوئی ہے، الشفاء نام مؤنث میں بھی پایا جاتاہے جس کی وجہ سے بعض محفلین انہیں غلط فہمی سے بہن کہ دیتے ہیں۔ الشفاء بھائی اس بات کا برا نہیں مانتے ۔ ایک دفعہ میں نے اپنے بچپن کا واقعہ بیان کیا تھا جس میں والدین کا ذکر تھا۔ انہوں نے پڑھ کر مجھے اپنے ماں باپ سے حسن سلوک کے متعلق عمدہ نصیحتیں کیں۔​
 

جاسمن

لائبریرین
24
اقبال جہانگیر
24 مارچ 2011 کو محفل میں شامل ہوئے۔ اِن کے اکثر مراسلے خبروں کے دھاگے میں آتے ہیں۔ جہاں یہ خبریں شئیر کرتے ہیں۔
اپنے بارے میں کہتے ہیں۔
میرا نام اقبال جہانگیر ہے اور میرا تعلق لاہور سے ہے۔ سب قارئین کو میرا سلام پہنچے۔ مین نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیتیکل سائنس مین ماسٹرزکیا اور اب قوم کے بچون کی تعمیر مین مصروف ہوں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/میرا-تعارف.33471/
 

جاسمن

لائبریرین
25
الہلال
13 دسمبر 2011 کو محفل کا حصہ بنے۔
تعارف میں کہتے ہیں۔
السلام علیکم
خاکسار کو ظہیر کہتے ہیں، ہند کے دکنی علاقہ سے تعلق ہے۔
آپ لوگوں کی محفل کا حصہ بن کر خوشی ہوگی۔
آپ کا شکریہ۔
اکثر گھر پر ہی ہوتا ہوں، شیطان کے سامنےبیٹھا ہوا!!
پڑھائی ساتھ ساتھ جاری ہے، آگے چل کر انجینیر بننے کا ارادہ ہے، توقع ہے امید پوری ہو۔اس کے بعد ایم بی اے جاری ہے
اس وقت کے لئے بس اتنا کافی ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پس منظر اور حالات کی وجہ سے ہمارے افکار و رجحانات متاثر ہوئے ہونگے، لیکن اپنے مستقبل کے لئے ہم خود ذمدار ہیں۔
تخلیقی خیالات کا بے حد مداح ہوں۔
اور ۔۔۔ ہاں، شعر و شاعری سے آج کل دلچسپی ہے، اور بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔
شخصیت کی ارتقا ءکے لئے مخلصوں کے مشوروں کا بھی طلب گار رہتا ہوں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/آداب-عرض-ہے.49028/
مقدس کہتی ہیں۔​
الہلال بھائی کا تعلق ہندوستان سے ہے۔۔ بہت ہی اچھے بھائی ہیں۔۔ محفل اور محفلین کو بہت اچھے سے جانتے ہیں۔۔ اتنا اچھا کہ ان کے بارے میں ایک پیاری سی تحریر بھی لکھ چکے ہیں۔۔ ان کی اسی تحریر نے مجھے انسپائر کیا کہ مجھے بھی کچھ لکھنا چاہیے۔۔۔

الہلال بھائی کی سب سے اچھی بنتی ہے محفل پر۔۔ سب کے ساتھ اچھے سے بات کرتے ہیں۔۔ ۔۔ سنجیدہ بالکل بھی نہیں لگتے مجھے تو لولزززز۔۔۔ ویسے جتنا عرصہ محفل پر بھائی کو ہو گیا ہے۔۔ اتنےعرصے میں تو کم از کم ان کی دس ہزار پوسٹس تو ہونی ہی چاہیے تھیں لیکن بھیا ابھی تک ڈیڑھ ہزار بھی نہیں کر پائے۔۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ زیادہ باتیں نہیں کرتے۔۔

الہلال بھائی آپ کا آج سے ٹارگٹ ۔۔ رو ز کی 50 پوسٹیں کرنی ہیں آپ نے :)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
27
mfdarvesh
نے 13 مئی 2008 کو محفل میں شرکت کی۔
مقدس کہتی ہیں۔
جی جی یہ درویش بھیا ہیں۔۔۔ محفل میں آتے جاتے رہتے ہیں۔۔ لیکن آج کل خاموشی سے آتے ہیں اور خاموشی سے چلے جاتے ہیں۔۔
ویسے پہلے بھی ذرا کم ہی آتے تھے اپنے سڑیل باس کی وجہ سے جو ان کو ڈھیروں ڈھیروں کام دیتا تھا اور پھر ان کا لیپی لولززززززز۔۔ بھیا اٹس بین ایجزززز سینس وی اسپوک۔۔۔ ابھی بھی وہ سڑیل باس ہے یا چینج کر لیا :rollingonthefloor:

آتے تو ہیں تو باتیں بھی کیا کریں چاہے باس کے خلاف ہی سہی۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
گیارہویں سالگرہ - چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا
پوسٹ72
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
28

@ابنِ سعید
کہتے ہیں۔ (اردو محفل کے 51 ہیرو)​

جی نہیں آپ کو نہیں کہا در اصل یہ ان کی کنیت ہے۔ توبہ کیجئے ہم نے انھیں اسم با مسمیٰ کب کہا؟ ابتداء میں اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کی غرض سے اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ اور ڈاٹ کام وجود میں آیا بلکہ لایا گیا۔ گو کہ ان دنوں ان خدمات کے ذمہ دار موصوف بی ٹی غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہے ہیں پھر بھی نہ تو ان کی خدمات کو فراموش کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی پچھلے بار اردو ٹیک کو پیش آئے "حادثے" میں باوجود مصروفیات کے ان کی جانفشانی کو رد کیا جا سکتا ہے۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-محفل-کے-اکیاون-ہیرو.29752/​

پوسٹ#1​
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
29
@بوچھی
11 اکتوبر 2005 کو محفل میں شامل ہوئیں۔
تعارف کی لڑی میں کہتی ہیں۔
salam. mujhe yahn yad kiya gay ? lijay mein hasb-e-wada yahn ki member bani .. aur sab khriyeat se hain na ? esperidr ne mujhe batya to mein agyi .. sab ko salam ... abhi chati hon .. see ya ..
Allah hafiz
(پوسٹ1)
مئں کوشسش کرتی ھوں اردو مئں۔۔۔ مگر یاھں کوئ فیمئل مھجے نظر نھں آرھں۔۔ مئں ھی میں کلم کلی ھوں میں ؟ :(پوسٹ7)
نبیل کہتے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب، آپ محترمہ بوچی کو یہاں لائے ہیں اور دوسرے آپ محسن بھی ہیں، ان کی املا کی غلطیاں ہی درست کر دیا کریں، اگر وقت ہو تو۔
جواب میں افتخار راجہ کہتے ہیں۔


اغلاط دور کرنے کی بات تو تب ہو جب محترمہ کو اردو نہ آتی ہے۔ میں ان کو عرصہ چار سال سے جانتا ہوں اور ان سے لنڈن میں دو سال پہلےمل بھی چکا ہوں۔ انکی اردو تو اردوئے معلٰی والی ہے بس ذرا کسر نفسی سے کام لیتی ہیں۔(پوسٹ11)
بوچی میرا نک ھے جو لنڈن میں میرے احبا ب مھجے یہی
بولٹے ھیں سو یھ میرا نک ھے یھ الگ با ت ھم بچی نھں
مگر لوگ عمو ما اس buchee کو پرھنے میں مسٹیک کرتے ھں اور :D سمجھنے میں بھئ(پوسٹ17)
تعارف - salam
نام، شازیہ اشرف،
گھر میں سب بوچی کھتے ھیں :) نک ھے،​

عمر، ابھی بچی ھی ھوں میں :) میری باتوں حرکتوں سے معلوم نیں ھوتا ؟
جاے پیداءش میرا گاؤں 'chilianwala. حاضر مقام لندن،
مصروفیات، گھر،جاب،بچے،اور اب اپنا بزنس،
تعلیم ، شادی بہت کم عمری میں ھو گئی تھی بعد میں میں نے بی اے کمپلیٹ کیا تھا ،مگر ابھی تک سٹڈی میری جاری ھے ، microsoft office ,کمپیو ٹر, اور
کچھ دوسرے کورسز,
مشاغل, گھر ,گھر کے کام, باھر کے کام, پھر بچوں کے کام اسیے میں کیا مشاغل ھوگا؟ ذرا سی بریک لینے کو نٹ پر آکے تانک جھانک کرلیٹی ھوں, ھاں انگلش مووی دیکنھے کا بہت آچھا مشاغلا ھے , اور کچھ خاص نھں,​

زبان, اردو, english, اور اپنی پنجا بی ,
جب بری ھو جاؤں گی تو سوچوں گی کیا بنا جاے۔​


پوسٹ#3
ان کا تعلق ضلع گجرات کے ایک گاؤں سے ہے لیکن زیادہ عرصہ اسلام آباد میں گزرا۔​

@ابنِ سعید کہتے ہیں۔ (اردو محفل کے 51 ہیرو)​

محفل کی رونق تمام محفلین کی آفیشیل "باجو" کا نام آنے کی کوشش کرے تو نام سے پہلے تصویر پہونچ جاتی ہے۔ جب بھی آتی ہیں تو درجن بھر تصویریں، کھانے، مٹھائیاں، تفریح، تحائف اور گانوں سے لدی پھندی آتی ہیں۔ فون کر کر کے سب کے حال احوال لینا ان کا مرغوب ترین مشغلہ ہے۔ بعض دفعہ محفل کے دقیق مسائل کو حل کرنے میں جاسوس کا کردار بھی ادا کیا ہے۔ ایک منٹ ایک منٹ زیادہ فری ہونے کی کوشش مت کیجئے اگر آپ اجنبی ہوئے تو پھر آپ کی خیر نہیں۔​

پوسٹ#1​

دوست (محمد شاکر عزیز ) کہتے ہیں
سامعین قارئین و غیر قارئین سیدھے ہوجائیں۔ اب جس ہستی کا ‘تذکرہ‘ ہونے جارہا ہے وہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باجو۔ جی The One And Only باجو۔
باجو کا محفل پر نک بوچھی ہے۔ چونکہ انگلینڈ میں رہتی ہیں اس لیے شروع میں ان کی عرفیت بھی بوچھی نہیں bouche تھی۔ کئی بار احباب نے اسے بوچھی کی بجائے بوچی پڑھ ڈالا۔ حاسد کا کہنا ہے انھوں نے اپنا نک انگریزی سے اردو میں اس لیے نہیں کیا کہ انھیں اردو سے محبت ہے بلکہ اس طرح ان کی “سنیارٹی“ متاثر ہورہی تھی۔
بوچھی جب محفل میں آئیں تو محفل کی دوسری ششماہی شروع ہوچکی تھی۔ کہتے ہیں ____ جب آتی ہے تو اکیلی نہیں آتی کیسے اتفاق کی بات ہے بوچھی بھی جب محفل میں آئیں تو اکیلی نہیں آئیں۔ ان کے ساتھ بونس میں کئی دوسرے اراکین بھی تھے۔ بوچھی کے آنے کے بعد محفل کو کئی نئی جہات ملیں۔ اگر ہم اس دور کا تجزیہ کریں تو یہ جواب آتا ہے۔
محفل پر لمبے لمبے دھاگے عام ہوگئے۔
معیاری پیغام جو کم از کام چار لائنوں کا گنا جاتا تھا کم ہو کر “اچھا“، ٹھیک ہے، lol پر آگیا۔
گفتگو کے لیے خصوصی “کوڈ ورڈز“ تشکیل پائے۔
دھاگے پندرہ بیس صفحوں تک یونہی جانے لگے۔
وغیرہ وغیرہ۔
ان حالات کو اردو محفل کے عام صارف جیسے کہ مابدولت نے بڑی عجیب نگاہوں سے دیکھا۔ ہم جو دس بارہ پیغامات فی دن کے عادی تھے یکدم ہی پچاس ساٹھ کو دیکھ کر بدہضمی کا شکار ہونے لگے۔ اوپر سے پیغامات کی ہیئت بھی تبدیل ہوگئی تھی۔ اب پیغامات پیغامات نہیں کچھ اور ہی تھے۔ پندرہ پندرہ صفحوں پر مشتمل ایک دھاگہ پڑھنے کے بعد بھی پلے نہ پڑتا کہ “بات“ کیا ہورہی ہے۔ پہلے پہل ہم نے بہت کوشش کی کہ اس مورس کوڈ کو سمجھا جائے۔ ہم پورے پورے دھاگے کو بڑے غور سے پڑھ کر اس کا تجزیہ کرتے۔ لفظ کے معنوی ظاہری اور باطنی پہلوؤں پر غور کرتے اور اس کے معنی نکال کے بقیہ گفتگو کے تسلسل میں فٹ کرنے کی کوشش کرتے۔ لیکن اس میں ناکامی کے بعد ہم نے باقاعدہ دماغی کمزوری دور کرنے کی دوا لینا شروع کردی۔ لیکن سامعین وللہ ہم پھر بھی یہ کوڈ حل کرنے میں ناکام رہے ۔ہماری کم علمی و کم عقلی پر مہر تصدیق اس وقت ثبت ہوئی جب ہم نے زکریا بھائی جیسے ثابت شدہ عالم فاضل کو یہ کہتے سنا کہ اتنے لمبے لمبے دھاگے ہوتے ہیں اور بات کچھ بھی نہیں‌ ہوتی۔ ہم نے اپنے سر پر ایک چپت لگائی اور سکون کا سانس لیا ہم بھی کتنے بے عقل تھے جس میں کچھ تھا ہی نہیں اس میں کچھ ڈھونڈنے کی کوشش کرتے رہے۔
خیر یہ تو ہمارا تجزیہ تھا جس سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔بات بوچھی کی ہورہی تھی۔بوچھی نے نیٹ پر بلاشبہ ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ پہلے یہ ہوتا تھا کہ محلوں میں ایک خالہ، ماسی چاچی ٹائپ چیز ہوتی تھی جسے سب بڑے چھوٹے ماسی فلاں، چاچی فلاں وغیرہ کہتے تھے۔ یعنی وہ جگت خالا وغیرہ کہلواتی تھیں۔ بوچھی محفل کی جگت باجو ہیں۔ کسی نئے رکن سے ان کا بے ضرر سا مطالبہ ہوتا ہے کہ انھیں باجو کہا جائے۔
اس کے علاوہ بھی بوچھی کا ایک “بے ضرر“ سا مطالبہ ہوتا ہے اور وہ ہے مٹھائی۔ بوچھی کی اپنی سالگرہ ہو یا محفل کے کسی رکن کی سالگرہ یا خاص موقع یہ مبارک باد دینے کے بعد جو پہلا کام کرتی ہیں وہ ہے مٹھائی مانگنا۔ اب تک اتنی مٹھائی مانگ چکی ہیں کہ walthamstow میں باآسانی نرالا سویٹس کی ایک برانچ کھول سکتی ہیں۔ ہمارا تو خیال ہے کہ اگر محفل پر یہ مٹھائی کی اتنی شوقین ہیں تو عام زندگی میں تو اس سے کئی گنا زیادہ ہونگی۔ ہم تصور کرسکتے ہیں کہ walthamstow کی گلیوں سے جب یہ گزرتی ہونگی تو مٹھائی اور سویٹس والے دور ہی سے انھیں دیکھ کر دروازے بند کرکے بھاگ جاتے ہونگے۔ لیکن حاسد کا کہنا ہے کہ بوچھی کا مٹھائی سے اتنی رغبت کا اظہار ان کا “سیاسی بیان“ ہے۔
خیر یہ تو حاسد کا کہنا ہے حقیقت تو رب جانے یا بوچھی جانیں۔
بوچھی پردے کی سخت قائل ہیں۔ ان کے اوتار پر نہیں جائیے یہ تصویر تو انھوں نے اب آ کر لگائی ہے۔ ہماری مراد دوسرے پردے سے ہے۔ محفل پر خفیہ رہنا پسند کرتی ہیں۔ آج رات محفل پر آنلائن رہتے ہوئے ہمیں احساس ہوا کہ بوچھی آنلائن ہوں تو اندھیرے کا تیر ہیں۔ بظاہر کسی کو پتہ نہیں کہ آنلائن ہیں۔ لیکن ان کے پیغامات ناگہانی آفت کی طرح مسلسل نازل ہوتے رہتے ہیں جو ان کی موجودگی کا ثبوت ہوتے ہیں۔
بوچھی بہت “Emotional“ ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اپنے پیغامات میں Emotions کا بے دریغ استعمال کرتی ہیں۔
ہنستی ہنساتی رہتی ہیں۔ ان کا ریکارڈ ہے کہ جس سنجیدہ دھاگے میں یہ چلی جائیں وہاں سنجیدگی رہ ہی نہیں سکتی۔اچھی بھلی، علمی ادبی، سیاسی گفتگو ہورہی ہوتی ہے۔ اراکین میں بس لڑنے کی کسر رہ گئی ہوتی ہے کہ بوچھی آن وارد ہوتی ہیں اور دھاگے کا رنگ ہی بدل جاتا ہے۔ بات جنات سے ہنسی مذاق پر آجاتی ہے۔
بوچھی محفل کی باجو ہیں۔ اللہ کرے محفل اور ان کا ساتھ سدا قائم رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/mehfil/threads/احباب-کا-تعارف-دوست-کی-زبانی.4310/​

پوسٹ5
عمار ابن ضیا کہتے ہیں۔​

دل کی اچھی ہیں بہت، ان سے نہ ڈریئے لیکن
ان کے غصہ سے اے ہمدم! ذرا بچ کر رہئے​

سوچتے کیا ہیں کہ کس نام پکاریں ان کو؟
سب جو کہتے ہیں وہی یعنی کہ "باجو" کہئے
تیسری سالگرہ - اراکین محفل در نظر شعراء و در عکس شعر

محفل کی تیسری سالگرہ پہ جانِ محفل کا ٹائٹل ملا۔​
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
30
@بدرالفاتح
الہلال
نے کہا۔
اصل نام عمر ہے۔ بہاولپور ، پاکستان سے ہیں۔ عمر بھائی کی عمر کم ہونے کے باؤجود محفل کی بڑی بڑی ہستیوں سے بحثیں کرنے میں مشغول رہتے ہیں۔ مجھے حیرت ہوتی ہے اتنی جلدی انہوں نے اتنی باتیں کیسے سیکھ لیں ۔
محفلین میری نظر میں
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
31
2بھلکڑ
تعارف کی لڑی میں کہتے ہیں۔
السلام وعلیکم!
اُمید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔الحمدللہ میں بخیروعافیت ہوں۔
چونکہ اپنا تعارف کروانا ہے تو کچھ نہ کچھ تو بتانا پڑے گا ۔ تو جی یہ بندے کی کسی بھی ادبی محفل میں پہلی حاضری ہے اور بندہ آداب
محفل سے ناواقف ہے مگر اُمید کرتا ہے کے آپ سب کی صحبت کسی قابل بنا دے گی ۔
اور ابھی تو ایک بھولا ہوا کام آیا ہے میں وہ نمٹا لوں اجازت دیجئے۔
والسلام
بھلکڑ
دستخط
؎لوئے لوئے بھر لے کُڑئیے، جے توں بھانڈا بھرنا

شام پئی ، بن شام محمد گھرجاندی نے ڈرنا
مقدس کہتی ہیں۔
بھلکڑ بھائی کو تو آپ جانتے ہیں۔۔ بہت ہی پیارے، سب کا احترام کرنے والے پیارے سے بھائی ہیں۔۔ لمبی لمبی چھٹیاں کرنے کی عادت ان کی بھی ہے :rollingonthefloor:

ملائکہ کو تنگ کرنا ان کو خوب آتا ہے اور ملائکہ کو ان کو سیدھا کرنا بھی۔ ہی ہی ہی۔۔ کبھی ان دونوں کو نوک جھونک دیکھیں تو بہت مزہ آتا ہے لولزززززز

بھلکڑ بھائی اچھا لکھتے ہیں اور اسکیچنگ کا بھی شوق رکھتے ہیں۔۔۔۔ یہ اور بات کہ اپنی کی ہوئی اسکیچنگ بس انہی کو سمجھ آتی ہے :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

شاپر کروانے کے ماہر ہیں۔۔ اس لیے نین بھیا نے کوچہ شاپراں کے سارے امور کی ذمہ داری ان کو سونپ رکھی ہے۔۔ :rollingonthefloor:

بھلکڑ بھائی سے بات کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا کریں کہ کئی وہ بات کرتے کرتے آپ کو شاپر تو نہیں کروا گے :rollingonthefloor:

بھلکڑ بھائی اٹس آلویز نائس ٹو سی یو آراونڈ :)
گیارہویں سالگرہ - چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا
پوسٹ76
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
32
bilal260​
6 دسمبر 2011 کو محفل میں وارد ہوئے۔​
تعارف کی لڑی میں کہتے ہیں۔​

میرا نام سید آصف رضا ہے۔میرا تعلق سیالکوٹ پنجاب پاکستان سے ہے۔مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے نہ کی سیالکوٹی ہونے پر اس طرح مسلمان دیگر غیر مسلم ممالک میں بھی رہتے ہیں۔ان کو بھی مسلمان ہونے پر فخر ہےنہ کے اپنی قومیت پر فخر۔میری عمر 31سال ہے۔میں نے ڈی اے ای مکینیکل ٹیکنالوجی میں تین سال کا ڈپلومہ کیاہے۔میں ان دنوں ایک سرجیکل فیکٹری میں بطور کمپیوٹر آپریٹر کام کر رہا ہوں۔مجھ کو یہ فورم بہت اچھا لگتا ہے۔اور اس فورم سے متعلق مفید پوسٹ بہت ہی زیادہ ہے۔میں کوشش کروں گا تمام پوسٹیں پڑھوں ۔سب کو ریپلائے کرواور ان میں دی ہوئی اچھی اچھی باتوں پر عمل کروں۔آپ سے بھی نیک اور اچھی باتوں پر عمل کی درخواست ہے اپنی آخرت بنائیں اور کسی دینی تنظیم سے منسلک ہوجائیں۔اللہ عزوجل آپ سب کا حامی وناصرہو۔فی امان اللہ۔
www.sunnatscience.wordpress.com میرے اس بلاگ کو ملاحظہ فرمائیں اور اس بلاگ پر کمنٹس ضرور دیں۔​

میرا کام آل رائونڈر ہے۔میںms word,ms excel,inter net ,make job order,make update list ,photo copier Operator,browsing and Blogging, and many mor easy things.
یہ تین سال کا ہوتا ہے اس میں مختلف ٹیکنالوجیز ہوتیں ہیں۔میں نے مکینیکل ٹیکنالوجی میں ایڈمیشن لیا تھا ۔​
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/یہ-عمل-کی-جگہ-ہے۔مسلمان-ہونے-پر-فخر-ہے۔-سیالکوٹ.48934/​
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
33
پردیسی
سید شہزاد ناصر
کہتے ہیں۔( سب سنگی ساتھی بھید بھرے،کوئی تولہ ہے،کوئی ماشہ ہے)
ایک گرگ باراں دیدہ،سرد و گرم چشیدہ ظاہر میں خوش پوش بیاطن میں بابا ذرد پوش کردار کے اجلےہونے
کےباوجود ظاہر میلا ہونے کا ڈھونگ رچائے گورکھ ناتھ کے چیلے کی طرح دل کی گیتا کے کیرتن کا پاٹھ کرتے ہوئے کوچہ ملنگاں میں دھونی رمائے بیٹھے رہتے ہیں۔ اشفاق احمد فیض احمد فیض کے بارے میں لکھتے ہیں "کر چوری بھن گھر رب دا تےٹھگ اوس ٹھگاں دے ٹھگ نوں" ان کے بارے میں اتنا کہنا کافی ہے کہ ٹھیٹھ لاہورئیے ہیں اور لاہوریوں کے بارے میں جاننے کے لئے ضروری ہے کہ کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا جائے تب ممکن ہے کہ آپ کو وہ راستہ مل جائے جو ان کے دل کی گپھاہ تک جاتا ہے۔
سب سنگی ساتھی بھید بھرے کوئی ماشہ ہے کوئی تولہ ہے
پوسٹ#81
مقدس نے کہا۔

پردیسی بھیا سے ہماری پہلی ملاقات تب ہوئی تھی جب لاہوری محفلین کی گیٹ ٹو گیدر ہوئی تھی اور وہاں کی تصاویر شئیر کی گئی تھی۔۔ ہی از سچ اے لولی بھیا۔۔۔ بہت مزے کی باتیں کرتے ہیں۔۔۔ بلاگ بھی لکھتے ہیں۔۔ میں اکثر چھپ چھپ کر بناء کمنٹ کئیے پڑھ آتی ہوں لولززز

کچھ عرصہ پہلے میں نے ان کا ایک کمنٹ ڈیلیٹ کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ محفل سے غائب ہو گئے۔۔ کتنا عرصہ آئی ہیو بین فیلنگ گلٹی کہ میرے وجہ سے پردیسی بھیا چھوڑ گئے اور وہ تو بعد میں پتا چلا کہ اس کی وجہ ہر گز وہ نہ تھی جو مجھے لگی۔۔ ایون دو آئی اسٹیل سینڈ مائی سوری ٹو ہم :)

بھیا مس یو :)

گیارہویں سالگرہ - چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
34
تلمیذ
تلمیذ صاحب کا محفل پہ آخری مراسلہ


[RIGHT]تلمیذ[/RIGHT]

صاحب مرحوم کا محفل پر آخری پیغام: 7 جولائی 2015
تلمیذ نے کہا:
بالکل، امجدالاسلام امجد کی زبانی میں نے بھی سنا تھا۔ اور آپ نے یہ ایک اچھا اور دلچسپ انتخاب کیا ہے ہماری محفل میں شاعری کا ذوق رکھنے والوں کو مصروف رکھنے کے لئے۔ مجھے یقین ہے کہ بے شمار احباب پہلا مصرع تخلیق کریں گے کیونکہ دوسرا مصرعہ تو، جیسا کہ آپ نے فرمایا ہے، ہر پہلے مصرعے کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔
دیکھیں یہ دھاگہ کتنے صفحات تک جاتا ہے۔
بہت شکریہ، راحیل فاروق صاحب۔
(بشکریہ عارف کریم)
تلمیذ​

رکنیت:
‏جولائی 14, 2006​

مراسلے:
3,916​

نمبرات:
113​

محصول مثبت درجہ بندیاں:
6,202​

محصول نیوٹرل درجہ بندیاں:
5​

محصول منفی درجہ بندیاں:
2​

مراسلہ ریٹنگ
محصول: عطا کردہ:
پسندیدہ 2,470 3,702
متفق 1,579 853
زبردست 594 2,446
معلوماتی 396 1,055
دوستانہ 964 310
پر مزاح 199 178
غمناک 5 9
ناقص املا 0 0
مضحکہ خیز 0 0
نا پسندیدہ 0 8
غیر متفق 2 4
زیر اقتدا 1​

سید فصیح احمد​

مقتدی 24​

محسن وقار علی
Danish karanjvi
میاں محمد عمر حیدر صابری
محمد سرمد صدیقی
الف نظامی
محسنؔ یاسین​

سبھی دکھائیں​

جنس:
مذکر​

پیشہ:
ریٹایرڈ -مترجم​
تعارف کی لڑی میں کہتے ہیں۔

تمام دوستوں کوالسلام علیکم !!​

بظاہر تو یہ محفل کافی پرانی لگتی ہے لیکن میری لاعلمی کہ میں آج تک اس سے بے خبر رہا۔ آج اردو پیجز پر ایک پیغام کے ذریعے علم ہوا تو شمولیت میں تاخیر نہیں کی۔​

میں ایک ریٹایرڈ شخص اورایک فری لانس مترجم ہوں۔ عمر عزیز کا ‘بیشتر‘ حصہ گزار لینے کے باوجود خود کو آپ سب جوان کمپیوٹر کے ماہرین کے سامنے ایک طفل مکتب ہی سمجھتا ہوں اسی لیے ‘تلمیذ‘ کا نام چنا ہے۔​

توقع رکھتا ہوں کہ اس مفید سایٹ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔
14جولائی2006
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/واہ-کیا-محفل-ہے.3055/
پوسٹ#1​
زبیر مرزا کہتے ہیں۔(اداس کر کے ہمیں چل دیا کہاں وہ شخص)
o7r4ig.jpg

(تصویربشکریہ عبدالقیوم چوہدری صاحب)

تلمیذ صاحب آپ کے لیے کیا لکھوں ، کیسے لکھوں کہ آپ اس تحریرکوپڑھنے نہیں آئیں گے ، آپ کا دھیما دھیما تبسم آمیز تبصرہ نہیں ہوگا
اس پر-جانا برحق ہے سب نے جاناہے لیکن دُکھ رابطے کے ٹوٹ جانے کا ہوتاہے ، پُکارے جانے پرجواب نہ ملنے کا ملال آنکھیں نم کرجاتاہے
سر آپ تو محفل میں مانند سایا دارشجرتھے ، اُستاد ، دوست ، شفیق رہنمائی کرنے والے اتنی ساری کم کیسی پوری ہوں گی - ہمت افزائی کرنا آپ
کا خاص وصف رہا، اخلاق ، معاملہ فہمی ، بحث سے دور ، کسی کی دل آزاری آپ نے کی ہی نہ تھی - آپ اُن روایات کے امین تھے جہاں آزادیء اظہار رائے سے زیادہ دوسرے کا احترام اور ان کے جذبات واحساسات کو اہم جانا جاتاتھا-
سر جی یاد کرنا چاہتا ہوں کب آپ نے کسی کو سرزنش کی تھی ، کب کسی کے لیے نامناسب رویہ اختیارکیا لیکن کوئی ڈھونڈنے سی نہیں ملتی ایسی
بات - جانے والوں کو سب لفظوں میں اچھا کہتے ہیں ، رسمی جملے کہے جاتے ہیں، بھلے آدمی تھے ، ان کے جانے سے ناقابل تلافی نقصان ہواہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا---- لیکن تلمیذ صاحب آپ کے لیے ایسے رسمی جملے جچتے ہی نہیں کیونکہ آپ کے لیے دل سے احترام اوراچھے احساسات اُبھرتے ہیں لیکن تحریرکرنے لگیں تو وہ لفظ معمولی اور چھُوٹے ہوجاتے ہیں آپ کی شخصیت کے آگے -
سرجی آپ سے ہم نے درگذر کرنا سیکھا ، آپ کو دیکھ کر ، پڑھ کرجانا کیسے بناء اُلجھے ، راستے کی ناہموار روکاوٹوں کا گلہ ، لوگوں سے بدزن ہوئے بناء اپنا سفرجاری رکھا جائے - کسی کی کوئی شکایت آپ نےکی ہی نہیں تھی وہ جو ذاتی مکالموں میں دوسروں کے گلے ہوتے ہیں جس میں کوئی بُرائی نہیں سمجھی جاتی آپ نے اس کو خود پر روا نہ رکھا - سرجی بلند وبالا شجر سی شخصیت ، بزرگی ، علمیت اور دانشوری کے باوجود آپ خاکساروں کی ہی صفِ اول میں نظرآتے - سر جی لکھنے بیٹھا ہوں تو سوچتا ہوں میں آپ کا زیادہ چہیتا اور لاڈلا تھا تو اس تحریر کو لکھوں پھرخیال آتا ہے یہاں تو ہر ایک ہی آپ کا لاڈلا ہے سب ہی آپ کی چاہت کا دم بھرنے والے ہیں ، آپ نے تو ایسی مساوات رکھی کہ
راشد اشرف کے تخلیقی کام کو بھی سراہا تو ہم سے نوآموز لکھنے والوں کو بھی ہلاشیری دی اپنے تبصرے سے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی-
تلمیذ صاحب آپ کی یاد نہیں رُلائے گی اپنا خسارہ رُلائے گا - آپ تو ابدی نیند سوئیں گے لیکن جو رات گئے ہماری نیند روٹھ گئی تو آپ کا نام ذہن میں آتے تو کیا کریں گے - آپ نے اپنی علالت کا ذکرکیوں نہ کیا ، کوئی اشارہ دے دیتے ، یوں اچانک چل دیئے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے ، ذہنی طور پر آپ کے رُخصت ہوجانے کو تسلیم کرنے میں بڑی مشکل ہورہی ہے یہی گمان ہے آپ نے آنا ہے اور اس دھاگے پہ تبصرہ کرجاناہے اور کہنا ہے
"حد ہے بھلا میں نے کہاں جانا تھا بس مصروف تھا کچھ دن آنہیں سکا تو یارلوگوں نے فاتحہ پڑھ ڈالی" -

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اُداس-کرکے-ہمیں-چل-دیا-کہاں-وہ-شخص.83496/
پوسٹ1
عبدالقیوم چوہدری کہتے ہیں۔
ابھی 2 ماہ پہلے ہی تو اوشو جی کی شادی کی تصاویر میں انھیں ہشاش بشاش دیکھا تھا۔ پاکستان آنے کی وجہ سے میں محفل کو بہت زیادہ وقت نہیں دے پا رہا لیکن ان کی غیر حاضری کو محسوس کر رہا تھا، پھر سوچا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی گئے ہیں، شاید اعتکاف بیٹھے ہوں اور عید والے روز آ جائیں۔ لیکن کیا خبر تھی کہ وہ ہمیشہ کے لیے چلے گئے ہیں۔ :crying3:
اللہ کریم سے دعا گو ہوں کہ ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کے دراجات کو بلند مقام عطا فرمائیں۔ آمین
پوسٹ5
رانا نے کہا۔​
ی تلمیذ سر سے بہت کم کسی دھاگے میں گفتگو ہوتی تھی کہ اکثر تو میں محفل سے لمبے وقفوں کے لئے غیر حاضر رہتا تھا یا پھر کبھی محفل پر آنا بھی تو بہت کم مراسلے لکھنا۔ لیکن کسی نے بھی تلمیذ سر کے چند مراسلات ہی پڑھے ہوں تو وہ ان کا گرویدہ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے خاموش چاہنے والوں میں یہ خاکسار بھی شامل تھا۔ ایک دھاگے میں انہوں نے نیرنگ بھائی سے عرشی ملک کی ایک نظم فاصلے کی فرمائش کی تھی تو میں نے اپنے طور پر صرف ان کے لئے اس نظم کو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور ابھی کچھ عرصہ قبل ملی تو محفل پر ایکٹو نہ تھا اب تھوڑا سا ایکٹو ہوا تو تلمیذ سر ہی چلے گئے۔
crying.gif

پوسٹ6
افضل حسین نے کہا۔

ڈھونڈوگے ہمیں ملکوں ملکوں
ملنے کہ نہیں نایاب ہیں ہم
پوسٹ8
نایاب نے کہا۔
بلا شک اک عظیم سچا کھرا انسان
حق تعالی مغفرت فرمائے
آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے۔۔۔آمین
مجھے یقین ہے کہ محترم تلمیذ بھائی سے ربط رکھنے والے محترم زبیر بھائی کی تحریر بلا کم و کاست متفق ہوں گے ۔
سچ کہ " بچھڑا ادا سے کہ" رت ہی ویران کر گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
پوسٹ9
فاروق احمد بھٹی نے کہا۔​
لگیاں والے چپ نہی کر دے دئیے لکھ دلاسے
ٹر گئے یار وچھوڑا دے کے جائیے کیہڑے پاسے۔۔
crying.gif
جسے آشناؤں کا پاس تھا وہ وفا شعار چلا گیا۔۔۔۔۔
crying.gif

پوسٹ۔11۔10
جاسمن نے کہا۔
خیال ہے کہ میری واحد بات چیت اُن سے پہلی اور آخری بالواسطہ طور پر یہ تھی۔
گل زیب انجم صاحب، السلام علیکم،
آپ اپنے طور پر ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں، لیکن محترمہ جاسمن, صاحبہ کی (ہر جگہ) پر کی ہوئی ہوئی پوسٹوں سے جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں، یہ ہے کہ ان کے اردو کی بورڈ میں ’ ہ‘ (لاہور والی) کا حرف غالباً موجود نہیں ہے اور وہ جہاں بھی ’ہ ‘ ٹائپ کرنا چاہتی ہیں وہاں ’ھ‘ ٹائپ ہو جاتا ہے۔ میراخیال ہے ،لکھنا وہ بھی ’پہاڑی‘ ہی چاہتی ہوں گی۔
اس پر مزید روشنی و ہ خود ڈال سکتی ہیں۔
تلمیذ, ‏فروری 22, 2015
#74
جواب میں جاسمن نے کہا۔
تلمیذ بھائی الله آپ کو آسانیاں عطا کرے. ماشاءالله آپ کا مشاهده بهت زبردست هے. جزاک الله.
جاسمن, ‏فروری 22, 2015
#78
الف عین کہتے ہیں۔
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
پوسٹ16
عبدالرحمن نے کہا۔
تری جدائی میں مرنے والے وہ کون ہے جو حزیں نہیں ہے
مگر تری مرگ ناگہاں کا مجھے ابھی تک یقیں نہیں ہے
تری لحد پر خدا کی رحمت، تری لحد کو سلام پہنچے
مگر تری مرگ ناگہاں کا مجھے ابھی تک یقیں نہیں ہے

مزید کچھ کہنے کی سکت نہیں ہے۔
پوسٹ17
اوشو نے کہا۔
میری شادی کے موقع پر لی گئی اصغر صاحب کی تصویر دیکھ کر پھر سے وہ سارے منظر آنکھوں میں گھوم گئے وہ لمحات پھر سے اپنی یادوں کے چراغ روشن کر کے بیٹھ گئے جو ان کی صحبت میں گزرے۔ :(
تلمیذ جی آپ کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی۔ :(
اے ہم نفسانِ محفلِ ما!
رفتید ولے نہ از دلِ ما!
:(
پوسٹ19
خالد محمود چاہدری نے کہا۔
اک مردِ محفل تھے تلمیذ بھائی
پوسٹ30
سید شہزاد ناصر نے کہا۔​
جوئے خوں می چکد از حسرت دیرینہ ما
می تپد نالہ بہ نشتر کدہ سینہ ما
:(
پوسٹ31
جاسمن نے سر تلمیذ کیا ایک پوسٹ کا حوالہ دیا۔
فاروق احمد بھٹی نے کہا: ↑

میرا جی وی چاہندا اے اُڈ جاواں مار اُڈاری
سُتا چھڈ کے دنیا نوں جس ویلے ہون اذاناں

نئیں سرکار، اَینی کاہڈی کاہلی اے؟ اجے حیاتی وچ تہاڈے کرن لئی بہتیرے کم کاج نیں۔ پہلوں اینہاں نوں مکا لوؤ، فیر ایس بارے سوچنا، حضور!:)


تلمیذ, ‏مئی 29, 2015
(آہ!خود آپ نے تو اتنی کاہلی دکھائی۔۔۔۔)
پوسٹ32
فاروق احمد بھٹی نے جواب میں کہا۔
کی یاد کرا دتا تسی ۔۔۔۔۔سر تلمیذ نے ہر لڑی وچ آ کے میری حوصلہ افزائی کیتی تے شفقت فرمائی۔
پوسٹ33
فلک شیر نے کہا۔​
سال ہونے کو آیا ہے اور مجھے یقین نہیں آ رہا ،کہ یہ ہو چکا ہے ۔
ایک لفظ نہیں لکھ پایا اصغر صاحب پہ۔
ان کا فون اب آتا ہی نہیں :(
پوسٹ34
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اُداس-کرکے-ہمیں-چل-دیا-کہاں-وہ-شخص.83496/page-2
جاسمن نے کہا۔(میں بھی کبھی محفلین تھا)

پیارے محفلین!
السلام علیکم۔
کبھی میں بھی اِسی محفل کا ایک فعال حصہ تھا۔ مطالعہ کتب کا زمرہ خصوصاََ میری دلچسبی کا مرکز تھا۔ میں خود بھی کتابیں پڑھتا تھا اور دیگر محفلین کی پڑھی کتابوں کے حوالے سے تبصرہ جات کرتا تھا۔ پنجابی زمرہ میں بھی بہت شوق سے جاتا تھا۔ اور ادب و زبان کے حوالے سے بھی میری دلچسبیاں تھیں۔
اِس محفل کا ماحول میرے مزج کے عین مطابق تھا۔ سب محفلین آپس میں پیار و احترام کے رشتے میں جڑے ہوئے تھے اور ہر ایک کو میری طرح اِس لڑی کا موتی بن کے رہنا بہت اچھا لگتا تھا۔
یقیناََ اب بھی لگتا ہو گا۔ لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب میں نہیں ہوں۔ نہ اِس محفل میں۔ نہ اِس دنیا کی کسی بھی محفل میں۔ میں وہاں ہوں جہاں سے کوئی بھی نہیں آتا۔ میں وہاں ہوں جہاں اب اپنے لئے کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
شاید کچھ ایسے کام کیے ہوں میں نے اِس دنیا میں کہ مجھے وہاں "کچھ" ملتا رہے۔
شاید کچھ میرے بھی چاہنے والے ہوں کہ مجھے کچھ تحائف بھیجتے رہیں۔
کیا آپ بھی مجھے چاہتے ہیں؟؟؟؟؟
تلمیذ
وارث نے کہا۔
محترم تلمیذ صاحب، حالانکہ چند دن پہلے مجھے خواب میں آپ کا پیغام ملا تھا جس میں آپ فرما رہے تھے کہ آپ اس محفل کی بنسبت اب ایک بہت اچھی محفل میں ہیں :)
----------
یاز نے کہا۔
محترم تلمیذ صاحب السلام علیکم
میں نے زندگی میں ایک چیز سیکھی ہے کہ کسی انسان کی اس سے بڑی کامیابی کیا ہی ہو گی کہ لوگ اس کے کسی جگہ سے چلے جانے کے بعد بھی اس کو اچھے الفاظ میں یاد کریں اور اس کی کمی کو محسوس کریں۔
میں آپ کو زیادہ نہیں جانتا اور آپ سے کبھی بھی اس محفل پہ بات نہیں ہوئی۔ بس آب آپ کے مراسلے پڑھ سکتا ہوں یا دوسرے اراکین کی آپ کے بارے میں گفتگو پڑھ سکتا ہوں۔
اور جتنا کچھ میں نے پڑھا ہے، میں بجا طور پہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ کامیاب ہی نہیں، بہت کامیاب ہیں الحمدللہ۔
اللہ آپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اللہ آپ کے گھر والوں کو اور اردو محفل کو امن، سکون اور ترقی دے کہ دونوں ہی کی ترقی آپ کے سکون و اطمینان کا باعث بنے گی۔ گویا کہ دونوں باغات ہیں جن میں پھول کھلے دیکھ کر آپ بھی کہیں مسکراتے ہوں گے۔
آپ کی یادیں اس محفل کا سرمایہ ہیں اورانشاءاللہ مستقبل میں بھی رہیں گی۔
والسلام
پوسٹ18
صائمہ شاہ نے کہا۔
وہ بے شک نہیں رہے مگر ان کی شخصیت زندہ ہے محفل میں
پوسٹ19
سید شہزاد ناصر نے کہا۔
محفل۔کے چند ارکین میں سے ایک جن کا احترم دل۔کی۔گہرائیوں سے بڑھ کر کرتا تھا ملنے کی شدید آزرو تھی مگر
اے بسا آرزو کہ خاک شدہ
پوسٹ20
فراز نے کہا
اسلام آباد میں شاکر القادری صاحب کی تقریب میں ملاقات ہوئی ان سے ۔۔ شاندار شخصیت بہت ہی محبت سے بھرے ہوئے
وہ مجھے اور میں انہیں دیکھ کر حیران ۔۔ وہ مجھے بوڑھا سمجھتے تھے اور میں انہیں جوان
ان کی ایک بہت خوبصورت عادت کسی کا بھی نام لے کر پکارنا تو ساتھ میں "جی" لگانا
جیسے مجھے کہتے فراز جی
پوسٹ22
میں بھی کبھی محفلین تھا۔
فرحت کیانی کہتی ہیں۔(آج تم یاد بے حساب آئے)
ور ایک خصوصی ذکر جو بہت ضروری ہے وہ ہے تلمیذ صاحب کا. مجھے یقین ہے کہ میری طرح بہت سے محفلین آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں اور جب جب محفل میں آنا ہوتا ہے ایک بار ان کا خیال ضرور آتا ہے
پوسٹ2
مقدس نے کہا۔(چلو ذکر کرتے ہیں ان کا ذرا سا)
تلمیذ انکل

تلمیذ انکل مجھے آپ سے بھی کچھ کہنا ہے۔۔ مجھے پتا ہے کہ آپ یہاں یہ سب پڑھنے نہیں آئیں گے۔۔ لیکن میں جانتی ہوں کہ آپ کو پتا ہو گا کہ محفل کے لیے آپ کیا تھے۔۔ میری آپ سے جب بھی بات ہوئی ۔۔ آپ نے ہمیشہ مجھے پیار سے سمجھایا۔۔ بات کی۔۔ بالکل میرے بابا کی طرح۔۔ جب بابا گئے تھے۔۔ تب آپ نے مجھے جو میسجز کے ذریعے تسلی دی تھی۔۔ وہ بس اپنے ہی دیتے ہیں اپنے پیاروں کو۔۔ آپ نے مجھے ہمیشہ بیٹی والا مان دیا۔۔ جب میری کوئی بات غلط لگی ۔۔ آپ نے مجھے اس پر ڈانٹا بھی اور سمجھایا بھی۔۔
تلمیذ انکل! میرے ہاتھ جب بھی اپنے بابا کے لیے اٹھتے ہیں۔۔ تب تب آپ بھی میری دعاؤں میں شامل ہوتے ہیں۔۔ اولاد اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہوتی ہے۔۔ میں ہمیشہ کوشش کرتی رہوں گی کہ جو جو اچھی باتیں میں نے آپ سے سیکھی ہیں، ان کو آگے پہنچاؤں اور آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن سکوں۔۔

آئی مس یو تلمیذ انکل
پوسٹ88
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
35
تعبیر
نک تعبیر رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ میں نے سوچا کہ جب فورم یہ موقع دے رہا کہ اپنا نام خود رکھا جائے تو کیوں نا کچھ الگ سا نک رکھا جائے اور دوسری وجہ یہ بھی تھی کہ میرے خوابوں کو تعبیر مشکل سے ہی ملتی ہے سو خود کو خود ہی خوش کرنے کے لیے یہ نک رکھ لیا ۔
آپ کا نِک اور اس کا پس منظر
پوسٹ#52
@ابنِ سعید کہتے ہیں۔(اردو محفل کے 51 ہیرو)
ان دنوں کچھ ناگزیر وجوہات کے باعث محفل آمد نہیں ہوتی لیکن ایک وقت تھا جب محفل میں کافی سناٹا ہوا کرتا تھا۔ تب انھوں نے ایسی رونق پھیلائی تھی اور اس قدر ہلچل مچائی تھی کہ ہر طرف پیغامات ہی پیغامات، تعارف، انٹرویو، لطائف، تصاویر غرض ہر جانب رنگ ہی رنگ۔ اپنے وقت کی نیو فی میل اینٹری کا خطاب بھی حاصل کیا تھا۔ محفل میں اب تک کے فعال ترین اور سب سے زیادہ پیغامات والے دھاگے کی ابتداء بھی انھیں کے ہاتھوں ہوئی تھی۔ اللہ انھیں رو بصحت کرے۔ آمین۔
پوسٹ#1
@چھوٹا غالب کہتے ہیں۔(ذکر اُس پری وش کا)
آنسہ محترمہ تعبیر صاحبہ (زاد عمرہ)
اگر آپ اردو محفل پر نئے ہوں اور آپ کو کوئی محترمہ ایک ہاتھ میں مائیک اور ایک ہاتھ میں سوالوں کی شیطان کی آنت جتنی لمبی سوالوں کی فہرست تھامے ، عشرت ثاقب جیسی صورت بنائے اور زبان کے معاملے میں مہربخاری کو پیچھے چھوڑتی ہوئی نظر آئیں ، تو ہر گز گھبرائیے مت ، آپ جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے سٹوڈیوز میں غلطی سے نہیں جا گھسے ، آپ ٹھیک جگہ ہی آئے ہیں ، اسی کہکشاں کو اردو محفل کہا جاتا ہے ، اور ان سے ملیے یہی تو ہیں اردو محفل کی ہر دلعزیز ترین محفلین محترمہ تعبیر صاحبہ۔ بے شک آپ کو ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے مگر اس غلط فہمی سے نکل آئیے کہ ان کو بھی آپ سے مل کر اچھا لگا ۔ ہاں اگر آپ کے پاس کچھ یادگار ، اور دھانسو قسم کی تصویریں ہیں ، تو محفل پر پوسٹ کر دیں،اور امیدِ بہار رکھ۔
ان سے پنگا لینا دنیا کا سب سے خطرناک کام ہے ، اس سے بہتر ہے بندہ چنگ چی پر بیٹھ کر برمودا ٹرائی اینگل چلا جائے ۔ جس کو یہ زعم ہو کہ مجھے کوئی لاجواب نہیں کر سکتا ، وہ مجھے تعبیر میڈم کا سامنا کر کے دکھائے ، لگ پتا جائے گا۔ایک دن میری جو شامت آئی ان کا نام پوچھ لیا ، جواب میں فرمایا :۔" مورکھ اگر نام ہی بتانا ہوتا تو بھلا تعبیر کیوں لکھتی ۔۔۔۔ "اور میں اپنا سا منہ لے کر رہ گیا ۔
کمال کی حسِ مزاح پائی ہے ، سونے پہ سہاگہ ان کی حاضر جوابی ۔ ادھار رکھنے کی ہر گز قائل نہیں ہیں ۔ کہتے ہیں گیدڑ کی جب شامت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ۔ مگر خدا جھوٹ نہ بلوائے جب کسی "شوخے" کی شامت آئے تو وہ تعبیر سے پنگا لے لیتا ہے ۔ ایسے ہی کسی بد قسمت کی جب شامت تشریف لائے تو پھر اسے اللہ ہی بچائے تو بچائے ورنہ میڈم اس کے وہ لتے لیں گی ، کہ اسے نہ صرف چھٹی ، ساتویں ، بلکہ پانچویں ، چوتھی ، تیسری، دوسری ، پریپ ، نرسری کا اور بعض صورتوں میں توپلے گروپ کا بھی دودھ یاد آ جاتا ہے ۔
علی پور کا ایلی کی شہزاد سے اگر آپ واقف ہیں ، تو بتائیے شہزاد اور تعبیر میں کتنے فیصد مماثلت ہے؟؟؟ اگر آپ نے پائریٹس آف دی کیربین آن سٹرینجر ٹائیڈز دیکھی ہے تو آپ کو وہ خطرناک جل پریاں یاد ہونگی ، جو کیپٹن باربروسہ ، اور بلیک بئیرڈ کے ملاحوں کا حشر نشر کر دیتی ہیں ۔ مجھے شک نہیں پکا یقین ہے کہ تعبیر بھی جل پری ہے ۔ اس سے پہلے کہ میری شامت آئے ،اور تعبیر میڈم آدم بو ۔۔۔۔ آدم بو ۔۔۔۔ آدم بو کرتی یہاں آ دھمکیں میں تو پتلی گلی سے نکل لیتا ہوں ، آپ بھی جتنی جلدی ہو سکے یہاں سے کھسکنے کی کوشش کریں ۔ تعبیر سے کچھ بعید نہیں۔۔۔۔۔
ذکراس پری وش کا......
پوسٹ#1
@یوسف2 کہتے ہیں۔
کمال کی حسِ مزاح پائی ہے ، سونے پہ سہاگہ ان کی حاضر جوابی ۔ ادھار رکھنے کی ہر گز قائل نہیں ہیں ۔ کہتے ہیں گیدڑ کی جب شامت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ۔ مگر خدا جھوٹ نہ بلوائے جب کسی "شوخے" کی شامت آئے تو وہ تعبیر سے پنگا لے لیتا ہے ۔ ۔ ۔ اس سے پہلے کہ میری شامت آئے ،اور تعبیر میڈم آدم بو ۔۔۔ ۔ آدم بو ۔۔۔ ۔ آدم بو کرتی یہاں آ دھمکیں میں تو پتلی گلی سے نکل لیتا ہوں
سونے پہ سہاگہ ان کی انتہائی اعلیٰ حس مزاح ، نہ صرف بہترین مذاق کر تی ہیں ، بلکہ دیگر سڑیل قسم کی لڑکیوں کے بر عکس مذاق برداشت بھی کرتی ہیں ، لیکن ان کا جوابی حملہ مقابل کو چاروں شانے چت کرنے میں دیر نہیں لگاتا
سرائیکی زبان ویسے تو میٹھی ہے ہی ، مگر ان کے "ویڑھا " میں پوسٹ کیے گئے تبصرے پڑھ کے شوگر کو بھی شوگر ہو جائے۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/ذکراس-پری-وش-کا.55024/
پوسٹ#4
@ماورا کہتی ہیں۔
آج کی شخصیت ٢٠٠٨ کے آغاز میں محفل پر آئیں اور پھر چھا گئیں۔۔۔! محفل کا بچہ بچہ آپ سے واقف ہے۔ آپ کو "بہترین فی میل نیو انٹری" کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ آپ ماشاءاللہ کافی زندہ دل اور خوش مزاج ہیں۔ اور ہر وقت کچھ نیا کرنے کی جستجو ان میں رہتی ہے۔ محفل میں جب بھی آتی ہیں۔۔۔ہر بار ڈھیر سارے تھریڈز کھولنے کے آئیڈیاز ساتھ لے کر آتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہر وقت محفل کی رونق بحال کرنے کے بارے میں ہی سوچتی رہتی ہیں۔ محفل پر نہایت ہی عمدہ تصاویر کا خزانہ انہی کی بدولت ہے۔ اراکین کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ہنر بھی جانتی ہیں۔ اس کی ایک مثال “ہفتے کا مہمان“ سلسلہ ہے۔ ہر طرف محبتیں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت ہیں۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#1
زینب کہتی ہیں۔
پہلا تاثر کم گو کا تھا پھر جیسے جیسے بات ہوئی بدلتا چلا گیا بہت فرینڈلی لگتی ہیں
بات "کھیل ہی کھیل میں" ہوئی تھی بات تو ہوتی ہے کافی ساری
تعبیر کی مجھے سب کے ساتھ گھل مل جانا اچھی عادت لگتی ہے اپنے سے چھوٹون سے بڑوں سے بلکل ایسے بات کرتی ہے جیسے انہیں کی ہم عمر ہوں ۔۔۔سخت سے سخت بات کو بھی ہنسی میں‌لے کے ٹال جاتی ہے جو مجھ سے نہیں ہوتا اس کے علاوہ جب اسے کوئی میسج کا جواب نا دے تو اگنور ہونے پے جس ناراضگی کا اظہار کرتی ہے کہ" مجھ سے سوتیلوں والا سلوک کیا جاتا ہے "تو مجھے تعبیر پے بہت پیار آتا ہے
بہت سونی سونی سی محفل ہو جائے گی اگر تعبیر نا ہوئی تو ویسے اگر کہیں گئی بھی تو میں منا کے لے آؤں گی۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/
پوسٹ#4
طالوت کہتے ہیں
پہلا تاثر ایسا تھا کہ کسی حد تک میرے نا پسندیدہ موضوع پر تصاویر دیکھیں تھیں ، لیکن ایسا بھی نہیں تھا کہ اللہ واسطے کا بیر ہی ہو جائے، لیکن اب میں کہہ سکتا ہوں کہ میری پسندیدہ اراکین میں سے ہیں۔۔۔(مکھن بالکل نہیں لگا رہا) یہ اور بات ہے کہ جہاں میں زیادہ "بک بک" کرتا ہوں وہاں آپ نہیں ہوتیں۔۔ آپ کا یہ سلسلہ "اس ہفتے کی مہمان شخصیت" بھی لاجواب ہے ۔۔ اس کی وجہ سے بہت سے اراکین کو جاننے کا موقع ملا ہے ، کہ جن سے عموما بات نہیں ہوتی پھر ان کے سلسلوں میں دلچسپی نہیں ہے ۔۔ شروع شروع میں میرا خیال تھا کہ کوئی ٹین ایجر نٹ کھٹ سے بچی ہیں ، کیونکہ مجھے ان کی عمر کا اندازہ نہیں تھا (دیکھیے عمر نہیں پوچھی آپ سے ابتک اور نہ اب پوچھ رہا ہوں مشاہدے کی بات کر رہا ہوں :blush:) ۔۔۔ لیکن اب بھی خیال بدلا نہیں :) ۔۔۔ تاہم کبھی کبھی ان کی رائے بڑی افلاطونی قسم کی ہوتی ہے ۔۔ جس سے اندازہ ہوا کہ یہ اشٹوڈنٹ تو ہر گز نہیں ۔۔۔
تصاویر کے زمرے میں ، ان کے شاہ رخ خان سے متعلق دھاگے پر ، امید ہے تعبیر کو وہ ساری "بات چیت" یاد ہو گی :) یہی پہلی باقاعدہ بات چیت تھی ، اور یہ سلسہ اب کسی قدر کم یا شاید نہ ہونے کے برابر لگتا ہے ۔۔ مجھے تو پتا نہیں ایسا کیوں ہے شایدتعبیر خود وضاحت کر سکیں۔۔
حساس ہیں ، کسی معمولی بات پر بھی بڑی جلدی پریشان ہو جاتی ہیں جو ان کا "خیال رکھنے" والی شخصیت کا پتا دیتا ہے ۔۔ باقی کسی دھاگے پر میں نے کبھی غور نہیں کیا ، کیونکہ ان کی تصاویر سے دلچسپی ہی میرے لیے زیادہ توجہ کا باعث ہے ۔۔۔
اگر محفل پہ نہ ہوئیں تومحفل کے دھاگوں میں کمی ہو گی افراد کے آن لائن رہنے کا دورانیہ کم ہو سکتا ہے ۔۔ اچھی تصاویر دیکھنے کا مجھے بہت شوق ہے اور اکثر محفلوں پر میں بغیر اجازت گھسا رہتا ہوں تصاویر دیکھنے کے لیے تو سمجھا جا سکتا ہے کہ ان کے غائب ہونے پر مجھ پہ کیا بیت سکتی ہے۔۔ البتہ ان کی کھیلوں والے دھاگوں پر کبھی نہیں گیا۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/
پوسٹ#16
وجی نے کہا۔
شروع میں بچکانا خاتون لگی تھیں۔
لیکن اب تک یہ تاثر کافی تبدیل ہوگیا ہے
کافی سلجھی ہوئی خاتون ہیں
تعبیر سے میری بات چیت کا آغاز تصاویر پر ہوا تھا شاید
اچھی تصاویر پوسٹ کرتیں ہیں اور کسی سے لڑتیں نہیں‌ہیں
اگر محفل پہ نہ ہوئیں توتصاویر کم پوسٹ ہونگی اور کیا
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/
پوسٹ#17
@وارث کہتے ہیں۔
تفنن بر طرف، تعبیر کے دم سے محفل پر گہما گہمی ہے اور ہر طرف رونق لگی رہتی ہے اور انکی شخصیت کا یہ متحرک پن محفل کے پیاروں کی آنکھوں کا تارا ہے۔ تعبیر کی محفل پر شمولیت کے وقت محفل کا رنگ تھوڑا سا بے رنگ ہو رہا تھا لیکن انہوں نے اپنا وہ رنگ باندھا کہ کافی لوگ ان کے رنگ میں رنگے گئے، مثلاً تصاویر والے زمرے کو ہی لیں۔
انٹرویوز اور مکالمے اور جان پہچان کی جو روایت اردو محفل پر تھی اس میں اسکے ختم ہونے سے پہلے تعبیر نے پھر ایک نئی روح پھونک دی اور یوں "محی التعارف" بھی کہلوا سکتی ہیں :)
غالب کے دیوان کی پہلی غزل ہے
نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا
مجھے پورا یقین ہے کہ اگر تعبیر غالب کے زمانے میں ہوتیں تو ایک شعر کا اضافہ ضرور ہوتا اس غزل میں - تعبیر قافیے کے ساتھ۔
ہے کوئی طبع آزمائی کرنے والا :)
کچھ ضروری تو نہیں ہے خواب کا خوش کُن ہو رنگ
اصل میں وہ رنگ ہے جو رنگ ہو تعبیر کا
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/
پوسٹ#18
سارہ خان کہتی ہیں۔
جب ان سے بات چیت شروع ہوئی اور محفل پر ایکٹو دیکھا تو سوچا کہ محفل پر ایک خوبصورت اضافہ ہیں ۔۔ ہنستی مسکراتی مسکراۃٹیں بکھیرتی ۔۔ سب سے گھل مال جانے والی زندہ دل اور خوش مزاج ہیں اور یہی تاثر ابھی تک قائم ہے ۔۔
تعبیر سے میری پہلی بات پی ایم میں ہوئی تھی ۔۔اس وقت شاکر نے ایک سندھی گانے کا ترجمہ پوچھا تھا ۔۔ اور میں نے گھر والوں سے پوچھ پوچھ کر اس گانے کا ترجمہ کیا کیونکہ مجھ سے نہیں ہو رہا تھا ۔۔ جب لکھنے آئی تو دیکھا تعبیر نے پہلے ہی لکھ دیا ہے ۔۔ اس پر میں نے پی ایم کیا تھا اور وہیں سے بات چیت ہوئی جو جلد ہی دوستی میں بدل گئی ۔۔:)
اچھی لگتی ہے تعبیر کی خوش مزاجی اور زندہ دلی ۔۔ اور سیکھا یہ کہ میٹھی میٹھی باتیں کر کے سب کو اپنا بنا لو ۔۔۔:grin:
اگر وہ محفل سے خدانخواستہ غائب ہوئیں تو ان کی کمی یقیناً محسوس ہوگی ۔۔ تعبیر نے حیقتاً ایک سوئی ہوئی محفل کو جگایا وہ ایسے وقت میں آئیں جب بہت سے ریگیولر میمبر آنا کم ہو گئے تھے ۔۔ اور محفل سونی سونی سی لگنے لگی تھی ۔۔ محفل کی رونق واپس لانے میں تعبیر کا بہت بڑا حصہ ہے اس لئے ہم نہیں چاہیں گے کہ وہ کبھی غائب ہوں ۔۔
تیرا سحر ، تیری بات ، تیرا پیکر ، تیری خوشبو
دل کو تیری گفتگو اور سادگی اچھی لگی
سوال یہ کہ یہ نئے نئے مزے مزے کے آئیڈیاز کہاں سے چراتی ہیں ۔۔:tounge:
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/
پوسٹ#19
نبیل کہتے ہیں۔
تعبیر ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں محفل فورم کا بہت خیال رہتا ہے اور انہوں اس فورم میں اپنی شمولیت کے ساتھ ہی نئے نئے سلسلے شروع کر کے اس کی دلچسپی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کئی دوست اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ تعبیر کی وجہ سے ہی انہوں نے فورم پر باقاعدگی سے گپ شپ میں حصہ لینا شروع کیا ہے۔ ماوراء نے حال ہی میں فورم پر کچھ دلچسپ سلسلے شروع کیے ہیں، میرا قیاس ہے کہ ماوراء کی اس فعالیت میں کچھ ہاتھ تعبیر کا بھی ہے۔ :) میں کبھی کبھار ان کی تجاویز کا بروقت جواب نہیں دے پاتا ہوں تو مجھے ان کی جانب سے غصے بھرا ذپ موصول ہوتا ہے جس کا عنوان دیکھ کر ہی میرا خون خشک ہوجاتا ہے۔ :)
میری دعا ہے کہ تعبیر اسی طرح اس محفل کی رونق بڑھاتی رہیں اور سب کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلاتی رہیں۔
ttp://www.urduweb.org/mehfil/threads/ااس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/page-2
پوسٹ#21
زیک کہتے ہیں۔
تعبیر شاید نت نئے آئیڈیاز میں محفل کی فعال‌ترین رکن ہیں۔ ("شاید" اس لئے کہہ رہا ہوں کہ کوئ اور دعوٰی‌دار آ کر چڑھائ نہ کر دے :p) مجھے تو آج تک یہ سمجھ نہیں آ سکا کہ اتنے آئیڈیاز انہیں آتے کہاں سے ہیں۔
خوش‌مزاج اور ملنسار ہیں مگر ساتھ ساتھ کافی حساس بھی۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#24
بقول زونی:میرا خیال ھے کہ ہر انسان میں کچھ امتیازی خصوصیات ہوتی ہیں جو دوسرے انسانوں سے اسے ممتاز کرتی ہیں اور تعبیر کی امتیازی خصوصیت یہ ھے ان کے پاس ڈھیر سارے نئے آئڈیاز ہر وقت جیب میں موجود ہوتے ہیں :grin: تاکہ محفل کی بوریت بھی جاتی رہے اور ممبرز کے مابین خوشگوار فضا بھی قائم رہے
تعبیر کہتی ہیں۔
محفل بھی اس دنیا کی ہی طرح ہے جس نے آنا ہے اس نے ایک دن جانا بھی ہوتا ہے۔ میرے خیال سے جو ممبرز چلے جاتے ہیں وہ مرحوم ہو جاتے ہیں :grin: چند دن ہم انہیں یاد کرتے ہین اور پھر بھول جاتے ہیں۔ اج تک کوئی فارم کسی کے جانے سے رکا ہے اور نا ہی رکے گا ۔ محفل میرے آنے سے پہلے بھی محفل ہی تھی اور اب بھی ہے اور میرے بعد بھی رہے گی۔ تعبیر نا بھی ہوئی تو کوئی تعبیر جیسا /جیسی ضرور ہو گا
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#26
تیشہ کہتی ہیں۔
تعبیر سے میری بات آئی لو یو '' سے ہوئی جب مجھے یہ کہہ رہی تھیں دوستی کا ۔ ۔تب میں ان سے واقف نہیں تھی ۔۔ تو مجھے کچھ عجیب لگا اور میں نے حسب ِ عادت دل کھول کر لیکیچر سنا ڈالا تھا ،
میں نے سوچا خواہمخواہ نہ جان ہے نا پہچان ہے دوستی کرلو ، اور کل کو یہ کہتیں ہوئیں چل پڑیں کہ ہم کونسا جگری یار ہیں تو میں نے سوچا ان سے فون نمبر مانگتی ہوں ۔۔ چھوٹے بھا سے اک پتے کی بات سیکھی کہ جو آپ سے دوستی کرنا چاہے ، (لڑکی،) آپ اس سے نا کرنے کے موڈ میں ہوں تو آپ اس سے اسکا فون نمبر مانگ لیں کہ دوستی میں تو فون پے ہی رکھتی ہوں اور جانتی ہوں اکثریت نیٹ پے آنے والی لڑکیاں ایسی بھی ہوتیں ہیں جو فرینڈسپ تو کرنے کے موڈ میں ہوتیں ہیں مگر ، دیکھاواے کی ، چند دن کی ،
اور مجھے ایسی دوستی اک آنکھ نہیں بھاتی ،، پہلے کئی دیکھ ، چکی ہوں یہاں ، اسی لئے اب دیکھ بھال ، سوچکر کرتی ہوں وہ بھی اس سے جس سے صرف میرا دل ہو ، اور موڈ ُ ہو
تعبیر کو میں نے آزمانے کے لئے ان سے انکا نمبر مانگا تھا اور خود ریلکیس ہوکے بیٹھ گئی جانتی تھی نمبر تو اب تعبیر دیں گیں نہیں ۔۔ ۔مگر مجھے حیرت کا جھٹکا لگا تعبیر بچاری نے آئیں ۔۔بائیں شائیں کئے بغیر مجھے اپنا نمبر دے دیا :blush:
تب مجھے لگا اچھا خیر ہے ۔۔ نمبر آگیا ہے کونسا اب یہ کریں گیئں ، یا سنیں گیئں ۔ میں تو بات چیت ، رابطہ ہی سارا فون پے رکھتی ہوں تو انکے پاس کہاں سننے ، کرنے کا وقت میسر آئے گا
مگر مجھے جب تعبیر کا فون آیا اتنی لمبی بات چیت ہوئی تو مجھے بہت اچھی لگیں
بلکل سیدھی سادھی، مصعوم سی ہیں ۔۔ بلکل بچوں کے جیسی ۔ ۔۔ اور مجھے فرزانہ کے جیسی لگیں بہت حساس ،
تب مجھے ان سے بات کرکے بہت اچھا لگا ۔۔اور اسدن سے میری انکے ساتھ دوستی بہت اچھی اور گہری ہوگئی اور میرا خیال ، اندازے سب غلط نکلے ،، تعبیر بلکل بہنوں جیسی ، اور بہت اچھی سہیلی بنیں ،
پہلے تاثر کچھ نہیں تھا ،۔ مگر ان سے بات چیت کرکے انکے بارے میں بہت خوبصورت ، اچھا تاثر قائم ہوا جو آج بھی ہے ۔ ۔۔ مجھے ان پے بہت پیار بھی آتا ہے اور غصہ بھی ۔۔
غصہ تب ۔ ۔جب یہ ذرا ذرا سی بات کو لے کر اپ سیٹ ہوجاتیں ہیں ۔۔ ہزار بار سمھایا ہے کسی کی پرواہ نا کیا کریں ۔۔ اگر کچھ ہو تو بھی دل پے مت لے یار ،۔۔ ۔ مگر یہ واقعی بہت حساس ہیں
جس دن محفل پے نا آئیں اسدن ساری محفل بھائیں ۔ ۔۔ بھائیں کر رہی ہوتی ہے سنسان ویران ،
انکی ہی بدولت رونق ہے ۔ ۔۔ چہل پہل ہے ۔ ۔۔
میں تو تعبیر کو پرفیوم ۔۔ ہی گفٹ دینا چاہوں گی ، یا پھول
یا کوئی خوبصورت سی شال ۔۔ اسکارف ،۔۔
آئی لو یو تعبیر ، ۔۔ آپ واقعی میں بہت اچھی سہیلی ہیں ۔ ۔ ۔میری کوئی بات بری ُ یا عجیب لگی ہو تو سوری ،
کوئی مشورہ ، ،۔ ۔۔
کچھ بھی ہو ۔ ۔ ٹینشن لینے کا نہیں ۔ ۔ ۔ دینے کا
کوئی سبق مجھ سے بھی سیکھ لیں ۔۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/page-2
پوسٹ#30
ظفری کہتے ہیں۔
سچی ۔۔۔ پہلی بار تو مجھے تعبیر پر امن کا گمان ہوا ۔ وہی انداز ، وہی آئیڈیاز ، یہ گمان کچھ دن تک قائم رہا ۔ مگر جب میری تعبیر اپنے انٹرویو کے حوالے سے بات شروع ہوئی تو ایک الگ شخصیت لگیں ۔ اور شخصیت کا جو پہلو سب سے پہلے مجھ پر اُجاگر ہوا ۔ وہ ان کی دوست فطرت تھی ۔ کہ ہر کسی کی طرف لپک کر دوستی کا ہاتھ بڑھانے والی ۔ کھل کر بات کرنے والی ۔ شخصیت میں ہر وقت کچھ کرنے دینے کا جنون پایا جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے تعبیر اس محفل پر بہت سے نئے آئیڈیاز کے علاوہ ایک متحرک ممبر بھی مانی جاتیں ہیں ۔ بس کبھی کبھی سمٹ جاتیں ہیں ۔ ( شاید گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ) ۔ ایسی صورت میں میں تو محفل پر ان کی کمی محسوس کرتا ہی ہوں ۔ مگر دوسرے اراکین بھی ان کو بہت مس کرتے ہیں ۔
میری ان سے بات میرے انٹرویو کے دھاگے کے حوالے سے ہوئی ۔ ( اسی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ تعبیر شاید امن ہیں ۔ اور ان کو میرے انٹرویو کے دھاگے پر بدمزگی کا احساس ہے ۔ اسی لیئے یہ میرا انٹرویو دوباری جاری کرنا چاہ رہیں ہیں ۔ ( مگر بعد میں یہ غلط ثابت ہوا کہ میں کہہ چکا ہوں کہ تعبیر ایک بلکل الگ شخصیت ہیں ۔ )
چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو بہت بڑا سمجھنا ، ہر چیز میں دلچسپی کا کوئی پہلو نکال رکھنا ، یہ عادت مجھے بہت اچھی لگی ہے ۔ اور ظاہر ہے اسی عادت کے حوالے سے میں بھی سوچتا ہوں کہ دکھوں کے پہاڑوں کے سائے میں خوشیوں کے چھوٹے چھوٹے پودوں کو روندا نہ جائے تو بہت اچھا ہے ۔
محفل کا اب ایک اہم ستون ہیں ۔ ماشاءاللہ سب لوگ اپنی اپنی جگہ تمام شعبوں میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔ مگر تعبیر محفل پر لوگوں کو وقت دینے اور پھر ان کے آنے کا جواز پیدا کرتیں ہیں ۔ اگر خدانخواستہ ایک وہ چلیں گئیں تو بہت سے لوگوں کو اداس کر کے جائیں گی ۔ اور بہت سے لوگ محفل کو اداس کرکے چلے جائیں گے ۔
۔۔ ہاں مشورہ یہ ضرور ہوگا کہ آپ سب کو اپنی طرح نہ سمجھیں کریں ۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/page-2
پوسٹ#36
@ماورا کہتی ہیں۔
تعبیر کے بارے میں جو پہلا تاثر تھا، وہی یہی تھا کہ بیس، اکیس سال کی کوئی لڑکی ہے- ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی ہیں۔ اور تاثر پہلے جیسا ہی ہے۔ بدلا نہیں ہے۔
تعبیر سے بات چیت کا آغاز شاید لڑائی شڑائی سے ہوا تھا۔ ٹھیک سے یاد نہیں۔۔ لیکن محفل پر ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے، کہ کوئی نیا ممبر آ جائے اور آتے ساتھ گھل مل جائے تو یہاں لوگوں کو شک ہو جاتا ہے کہ کوئی پرانا ممبر آئی ڈی بدل کر آ گیا ہے۔ میرا تو اس طرف اتنا دھیان نہیں ہوتا، لیکن یہاں کے کھوجی اس طرح کی کئی افوائیں
پھیلاتے رہتے ہیں۔ اور کوئی شک نہیں۔۔۔ تعبیر امن کی بہن لگتی ہیں۔ اسی لیے شروع میں بہت سے اراکین کو شک گزرا کے تعبیر امن ہیں۔ کیونکہ آتے ساتھ بالکل امن جیسے کام شروع کر دئیے تھے۔ امن بھی تعبیر کی طرح ہی حساس اور ہر وقت نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ محفل میں آتی تھی۔
پھر پی ایم میں تب بات چیت ہوئی جب محفل پر ایک طوفان آیا تھا۔ تب تعبیر کو اپنا سمجھ کر میں نے کچھ سمجھانے کی کوشش کی۔۔ لیکن تعبیر نے مجھے اپنا دشمن سمجھ کر میری بات سنی ہی نا۔۔ اور بعد میں وہی ہوا۔۔جس کا میں انھیں بتاتی رہی۔
پھر محفل کی سالگرہ پر ہماری کچھ ٹھیک سے شاید بات ہوئی۔
پچھلے کچھ عرصے میں محفل پر کچھ وجوہات کی وجہ سے بےرونقی سی ہو گئی تھی، جسے تعبیر کی آمد نے ہی دور کیا۔ اور اب تک قائم ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اگر تعبیر کچھ دن تک محفل پر نہ آئیں تو محفل پھر سونی سونی ہو جائے گی۔
تعبیر کی یہ عادت اچھی لگتی ہے، کہ جو ان کو پسند نہیں بھی ہوتے ان کو بھی دوست بنانے کی کوشش میں ہوتی ہیں۔ حالانکہ یہ مشکل کام ہے۔ اس کے ساتھ یہی سوال پوچھنا چاہوں گی کہ تعبیر، سب کو دوست کیوں بناتی ہیں؟ اور یہ بھی بتائیں کہ کیا اصل زندگی میں بھی اسی طرح ہنستی مسکراتی رہتی ہیں ؟ ہنستے مسکرانے سے مراد کہ جہاں جاتی ہیں وہاں تہلکہ مچا دیتی ہیں؟ اور ایک سوال یہ کہ کھانا بنانے کا شوق ہے کیا؟ اور کیا اچھا کھانا بناتی ہیں؟ پتہ نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کہ آپ کھانا اچھا نہیں بناتی ہوں ی۔
اور اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ آپ کو کھانا پکانے کی بہترین سی کتاب گفٹ کروں گی۔ اور اس کے ساتھ ایک کینڈل ۔ خوبصورت سی۔ :grin:
ایک اور سوال۔ محفل پر اتنی تصویریں پوسٹ کرتی ہیں۔ تصویریں پوسٹ کرنا مشکل نہیں لگتا؟ میں ایک ، دو تو کر لوں۔۔ لیکن اتنی زیادہ اپلوڈ کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔:(
اوپر کی گئی ایک بات سے خیال آیا کہ آپ نے کبھی اپنے بارے میں کچھ شئیر نہیں کیا۔ جیسے باجو کو دیکھیں کس طرح اپنے بچوں کی کہانیاں سناتی ہیں۔ اور اپنے بارے میں بھی۔آپ نے کبھی نہیں کچھ بتایا؟ کیوں؟:(
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/page-2
پوسٹ#38
عمار ابن ضیاء
تعبیر آپی کے بارے میں میرا پہلا تاثر ابھی پختہ ہوا نہیں تھا کہ مجھے آپی کے خلاف ورغلانا شروع کردیا گیا تھا۔ :grin: (ٹاپ سیکرٹ) وہ الگ بات ہے کہ میں نے ایسی باتوں کا یقین بالکل نہیں کیا۔ مجھے آپی 20، 22 سال کی لڑکی لگیں۔۔۔ ہنستی مسکراتی۔۔۔ باتونی۔۔۔ ہر ایک سے گھل مل جانے والی۔۔۔ اپنی باتوں میں اپنائیت لیے۔۔۔ اور اب تک یہی تاثر قائم ہے۔۔۔ ویسے ان کی خوش مزاجی دیکھ کر یہ تاثر تبدیل کرنے کا خیال بھی نہیں آتا۔
پتا نہیں کیا بات تھی جس کی وجہ سے میں نے آپی کہنا شروع کیا۔۔۔ سوری، میری یاد داشت آپ کے جیسی نہیں ہے، مجھے بھی کوئی ٹوٹکا بتادیں نا۔۔
تعبیر آپی کی سب سے اچھی عادت ہر وقت اچھے موڈ میں رہنا۔۔۔ میں نے کبھی انہیں غصہ میں نہیں دیکھا۔۔۔ اتنے سارے دھاگوں میں ان کے پیغامات نظر آتے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں لگتا کہ فالتو ہیں یا زبردستی ہر جگہ بول رہی ہیں۔۔۔ ہر ایک سے بات بہت اچھے انداز میں کرتی ہیں۔۔۔
محفل کو تعبیر کے بغیر ہم دیکھ ہی چکے ہیں۔۔۔ جن دنوں ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی تو محفل کا رنگ ہی پھیکا پڑگیا تھا۔۔۔ محفل پر جو کچھ بھی ہوا، آپی کے موضوعات اور پیغامات نے محفل کا وہی روایتی رنگ نہ صرف برقرار رکھا بلکہ چار چاند لگادیے۔۔۔ بہترین نیو فی۔میل انٹری ہی نہیں بلکہ اگر سال کی بہترین رکن کا اعزاز بھی آپی کو دیا جاتا تو سو فیصد درست ہوتا۔
آپی سے سوال یہ ہے کہ اتنا سب کچھ کیسے مینج کرتی ہیں؟؟؟ مجھے حیرت ہوتی ہے۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#39
@ابو شامل کہتے ہیں۔
پہلے پہل ایک ایسی خاتون کا تصور جو اپنی کوئی معلومات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رکھنا چاہتیں اور ہر وقت ان کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ جو معلومات بھی ان کے پاس ہے اسے شیئر کر دیں۔
یہ تو نہیں معلوم کہ بات چیت کب شروع ہوئی۔ میرے خیال میں "مجھے سندھی سیکھنا ہے" نامی دھاگے پر ہی ہوئی ہوگی کیونکہ میرا اکثر سندھی اراکین سے وہیں ٹکراؤ ہوا تھا۔ اس کے بعد تو انہوں نے اچھوتے موضوعات پر سوالات جوابات کے جو سلسلے شروع کیے ان میں اکثر و بیشتر گفتگو ہوتی رہی
ان کو کبھی غصہ کرتے نہیں دیکھا ۔
ایسا ایک مرتبہ ہو چکا ہے جب ادی تعبیر ناسازی طبیعت کے باعث کئی روز محفل سے غائب رہیں۔ میرے خیال میں محفل پر آنے والے مستقل اراکین میں چند ہی ہوں گے جنہوں نے اس کمی کو محسوس نہیں کیا ہوگا۔
خدانخواستہ خدانخواستہ اگر وہ محفل کا ساتھ چھوڑ جائیں تو انٹرویو اور ایک دوسرے کو جاننے پہچاننے والے سلسلے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ بند ہی ہوجائیں گے۔
اس خوشگوار حیرت کا انتظار ہے جو سیاست کے کسی موضوع پر آپ کا تبصرہ دیکھ کر ہوگی۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#42
فہیم کہتے ہیں۔
میں ان کو ایک اچھا انسان، ایک اچھا دوست اور بہت نرم مزاج پایا:)
کسی تھریڈ میں باجو مجھے اپنے مخصوص انداز میں مجھے کچھ سمجھانے کی کوشش کررہی تھیں۔
اور میں اس شش و پنج میں تھا کہ کہیں باجو مجھ سے ناراض نہ ہوجائیں
تو میں نے باجو کے لیے ایک پوسٹ کی تھی جس میں یہ ہی لکھا تھا کہ باجو آپ ناراض تو نہیں ہیں نہ
اس پر تعبیر صاحبہ کا رپلائی آیا تھا۔
کہ میرا انداز بہت بے ساختہ اور معصومانہ ہوتا ہے۔:)
بس وہیں سے بات چیت کا آغاز ہوا تھا۔
سب سے اچھی بات یہی لگتی ہے کہ کبھی کسی کی کسی بات کا برا نہیں مناتیں۔
بہت نرم انداز میں بات چیت کرتیں ہیں۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#55
بقول آبی ٹوکول:جب سے تعبیر محفل کی ہوئیں
تب سے تعبیر ِ محفل ہوگئیں
زونی کہتی ہیں۔
تعبیر کے بارے میں پہلا تاثر بھی اچھا تھا اور دلچسپ بھی ، کیونکہ جب میں فورم پہ آئی تھی اسکے چند دن بعد ہی شاید یہ بھی ممبر بنیں تھیں اور انہوں نے آتے ہی کہا تھا کہ محفل تو مجھے بھوت بنگلے کی طرح لگی کوئی بولتا ہی نہیں تو اس سے اندازہ ہوا کہ کافی فرینڈلی طبیعت کی مالک ہیں جو کہ بعد میں دیکھ بھی لیا اور اب تک وہی تاثر قائم ھے
ان سے بات چیت کا آغاز ہوا اور پھر اچھی خاصی جان پہچان اور دوستی ہو گئی ۔:
ان کی دوستانہ اور حساس طبیعت :) بہت اچھی لگتی ہے۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#81
فرحت کیانی کہتی ہیں۔
تعبیر سے تو میری بات اتنی کم کم ہوتی ہے کہ 'ابھی بات چیت نہیں ہوئی' والا معاملہ ہے۔ لیکن پھر بھی جہاں اور جب ملاقات ہو جاتی ہے بہت اچھا لگتا ہے۔ تعبیر کا زندگی سے پھرپور اندازان کی ہر پوسٹ میں دکھائی دیا ہے۔ :) اور یہی بات مجھے بھی بہت اچھی لگتی ہے۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#107
جہانزیب کہتے ہیں۔
شروع سے ہی اچھا تاثر ہے، ہنس مکھ خاتون کا، پہلے فرق صرف اتنا تھا کہ میں انہیں کم عمر لڑکی خیال کرتا تھا، بعد میں یہ خاتونِ خانہ نکلیں ۔
سب سے گھل مل جانی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ایک حد تک فاصلہ قائم رکھتی ہیں۔
اگر وہ محفل چھوڑ گئیں تو رنگی برنگی تصاویر دیکھنے کو نہیں ملیں گی، اس کے علاوہ یہ والا سلسلہ مجھے بڑا اچھا لگتا ہے، کہ کئی باتیں پتہ چلتی ہیں ممبران کے بارے میں ۔جیسے کہ لوگ ایک دوسرے کو ایم ایس این پر ورغلاتے ہیں وغیرہ وغیرہ سب یہاں سے پتہ چلا ۔
آپ کی ہارڈ ڈرائیو کتنے فی صد تصاویر سے بھری ہے، جو ختم ہی نہیں ہوتیں؟
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#115
حجاب
تعبیر جب نئی نئی محفل پرآئی تھیں تو میرے پوسٹ کیئے ہوئے اکثر تھریڈ میں مجھے یہ پوچھتی نظر آتی تھیں کہ حجاب آپ کہاں ہیں آپ آتی کیوں نہیں آپ اب تھریڈ کیوں نہیں پوسٹ کرتیں ، میں بہت حیران ہوئی تھی کہ یہ کون ہے جو مجھے پوچھ رہی ہے خیال یہی آیا تھا کہ کوئی پرانی ممبر ہے شائد اس لیئے مجھے جانتی ہے بعد میں پتہ چلا کہ تعبیر محفل جوائن کرنے سے پہلے ہی میرے پوسٹ کیئے ہوئے تھریڈز پڑھا کرتیں تھیں اور جب تعبیر آئیں اس سوئے ہوئے محل کو جگانے تو میں سوئی ہوئی تھی تعبیر مجھے جگا رہی تھیں ، اب تو جاگ گئی ہوں ناں میں تعبیر تعبیر کی باتیں پڑھ کر پہلے دن جو تاثر بنا تھا وہی اب بھی ہے ہنس مکھ ، فرینڈلی ، چلبلی ، ذہین ۔
تعبیر کی زندہ دلی ، ہر وقت ہنسنا مسکرانا اچھا لگتا ہے
تعبیر جب بیمار ہوئی تھیں تو میں روزآنہ سارہ سے پوچھتی تھی کہ کب آئے گی تعبیر ، محفل کو عادت ہوگئی ہے تعبیر کی ، اللہ نہ کرے تعبیر غائب ہوں محفل سونی ہو جائے گی
تعبیر آپ بہت اچھی ہیں
آپ کے ہونٹوں کا تبسّم رہے قائم یارب
آپ کے جیون میں خوشیوں کا بسیرا رہے
یونہی محفل محل کو جگا کے رکھئیے گا جہاں کوئی ممبر سوتا ہوا نظر آئے اُس کو مار مار کے جگایا کریں، سوائے میرے
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#149
جیا راؤ کہتی ہیں۔
تعبیر جی کے بارے میں پہلا تاثر بہت اچھا تھا۔۔۔ نرم خو اور دوستانہ طبیعیت کی مالک لگیں۔۔ تاثر ہنوز قائم ہے۔۔۔۔
شاید "فیشن اور ملبوسات" والے سیکشن میں ہوا تھا بات چیت کا آغاز۔۔۔ اور تعبیر جی محفل کی وہ پہلی شخصیت تھیں کہ جن سے مجھے انسیت کا احساس ہوا۔۔۔
( جانے کیوں ان دنوں محفل کا ماحول خاصہ تلخ محسوس ہوتا تھا۔۔
ان کا نِک بہت پیارا لگا تھا۔۔۔
تعبیر جی کسی کو بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہونے دیتیں۔۔۔
ان کا پرُ خلوص انداز بےحد پسند ہے۔۔۔ :
اگر محفل پہ تعبیر نہ ہوئیں تو اکیلا۔۔۔ محسوس کروں گی۔
اپنا نام تو بتا دیجئیے تعبیر جی۔۔۔۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#160
نایاب کہتے ہیں۔
بول کر کے شرف میزبانی عطا کرتی ہیں ۔
ہر طرف محبتیں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت
جو بنا کسی تخصیص کے سب کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔
اخلاق و خلوص اور خوش مزاجی کی چاشنی سے بھرپور
زنجیر کی ایسی کڑی جو سب حلقوں کو آپس میں باندھے رکھتی ہے ۔
شخصیت " تعبیر " جو اپنے خوابوں کی تعبیر کی تلاش میں ہے
اور کسی کے خوابوں کی تعبیر بن کر اسے مل چکی ہے ۔
اللہ تعالی سدا گلشن تعبیر کو شاد وآباد سلامت رکھے آمین
فہم و فراست سے بھرپور یگانہ ہستی
ایسی شخصیت کی حامل
جو بنا کسی اور صفت کے محتاج ہونے کے صرف
اپنی گفتار و کردار سے اپنا وسیع حلقہ احباب تشکیل دے لے ۔
لیکن اس حلقہ احباب میں ہلکی اور متلون مزاج شخصیات سے
صرف گفتگو کی حد تک دوستی رکھنے والی ۔
باعث جذبہ انا و خود پرستی
اپنے حلقہ احباب سے شکوہ کناں ہونے کے باوجود
اپنے چنیدہ دوستوں کی ہمیشہ وفادار
جن سے عقیدت اور لگاؤ ہو ان کے لئے
اپنا سب کچھ بنا مانگے نچھاور کر دینے والی ۔
رحیم و کریم معصوم عجز و نیاز کی حامل یگانہ ہستی
بظاہر بہت بہادر بہ باطن ڈر نے والی
اگر اپنے آپ پر یقین کی صفت حاصل کر لے تو
کچھ بھی ناممکن نہیں ۔
لیکن یہ صفت یقین حاصل کرنا ان کے لئے مشکل ۔
“ مقدر لکھنے والے نے تو کوئی کمی نہ کی ۔
اب کس کو کیا ملا یہ نصیب کی بات ہے “ ۔
تین پسندیدہ نا پسندیدہ کام والے دھاگے پر تعبیر بہنا کی شخصیت “ بال کی کھال “ اتارنے والی سامنے آئی ۔
اور آپ سب جانتے ہیں کہ سوالوں سے بھرپور ہے یہ شخصیت ۔
سوال کرنے والی شخصیت ہی اصل میں حاصل و تقسیم علم کا سبب ہوتی ہے ۔
سب سے خلوص و اعتماد کے ساتھ بات کرتی ہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ۔
اگر تعبیر محفل کا حصہ نہ رہیں تو۔۔۔۔۔۔۔“ یہ دنیا کے میلے کسی کے جانے سے سنسان نہیں ہوتے ۔
ہزاروں بلبلیں اپنی اپنی بولیاں بول کر اڑ جاتی ہیں ۔"
محفل اردو کی اک اچھی مشفق ہستی کی صحبت سے محرومیت کا احساس ہو گا
تعبیر بہنا حساس اور دردمند دل کا حامل ہونا بے شک اللہ تعالی کا اک انعام ہے ۔
لیکن اس حساسیت اور درد مندی کو اپنے لئے آزار بنا لینا کفران نعمت میں شمار ہوتا ہے ۔
نیکی کرکے دریا میں ڈال دینا بہت اچھا ۔
صرف اللہ تعالی ذات بابرکات ایسی ہستی ہے جو انسان کو اس کی نیکی کا اجر دس گنا زیادہ کر کے عطا کرتی ہے ۔
کسی انسان سے کیا امید رکھنی کہ انسان تو مجبور محض ہوتے ہیں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...AA%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%DB%81%D9%85%D8%A
7%D9%86-%D8%B4%D8%AE%D8%B5%DB%8C%D8%AA-%D8%AA%D8%B9%D8%A8%DB%8C%D8%B1.16675/page-9
پوسٹ#169
زبیر مرزا کہتے ہیں۔
جو محفل میں ان کے آنے کا وقت ہے اس وقت محفل پر کم کم محفلین ہوتے ہیں اور یہ اپنے تخلیقی اور دلکش دھاگوں سے محفل کو سنوارنے
کا کام سرانجام دے رہی ہوتی ہیں - تعبیر کے بارے میں پہلا تاثر یہی تھا کہ صلے اورستائش سے بے نیاز ہیں ٹیگ کرنے اور اپنے کام کی جانب
توجہ دلانے کی کوشش نہیں کرتیں فی زمانہ اسے لوگ تو کم کم ہی نظرآتے ہیں
تصاویر کے زمرے میں ہی ان سے گفتگو ہوئی تھی تو بناؤٹی اور مصنوعی نہیں لگیں کسی بھی طورپر
ان کی بے نیاز طبیعت اور عاجزانہ فطرت کسی سے بحث نا کرنے کی عادت - میں ان سے سیکھا بناء دوسروں سے اُلجھے اپنے کام سے کام
رکھنا اور فضول باتوں سے گریز کیسے کیا جاسکتا ہے
رمضان کے مہینے میں تعبیر نا ہونے کے برابر محفل میں آئیں تو اس دوران تصاویر کا زمرہ ادھورا اور سنسان لگا اور ایک مخصوص انداز
ان کے ان کے تفصیلی کمنٹس نا آنے پر محسوس ہوا کہ ان کی انفرادیت اور اہمیت کس قدر ہے محفل میں
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#185
عائشہ عزیز کہتی ہیں
پہلا تاثر بہت ہی پیاری اور سوئیٹ سی اپیا کا تھا جو کہ اب تک قائم ہے۔ اپیا اتنے پیار سے بات کرتی ہیں ناں کہ اکثر تو میرا دل کرتا ہے میں تعبیر اپیا سے ملوں۔ ایک تو تعبیر اپیا بہت کم آن لائن آتی ہیں میرے ٹائم پر اس لیے محفل پر اتنی زیادہ بات نہیں ہو پاتی۔ پہلی بار میری سالگرہ کے دھاگے پر اپیا نے تھوڑی دیر سے مبارک دی تھی لیکن مجھے اتنا اچھا لگا ناں یہ نہیں کہ مبارک باد دی ہے بلکہ یہ کہ مجھے ایک اور اپیا مل گئیں اور یہ تب کی بات ہے جب میرے پاس اپیا لوگوں کی کمی ہوا کرتی تھی صرف شگفتہ آپی اور فرحت آپی کو جانتی تھی عندلیب اپیا سے بھی کم بات ہوا کرتی تھی۔ تو مجھے تعبیر اپیا کو پا کر بہت خوشی ہوئی اور پھر میں نے اپیا سے دوستی کر لی۔
اپیا ہر وقت یہ کہتی رہتی ہیں کہ مجھے محفل پر سوتیلا سمجھا جاتا ہے۔۔ہی ہی ہی
مجھے تو لگتا ہے کہ تعبیر اپیا کو محفل اور محفلین بہت اچھے لگتے ہیں اور یہ بات کہنا ان کا پیار جتلانے کا ایک انداز ہے۔ اور بتاؤں اپیا آپ بھی ہمیں بہت اچھی لگتی ہیں۔۔سچی میں! :)
جب میں محفل کو تعبیر اپیا کے بغیر دیکھتی ہی نہیں تو بتاؤں کیسے؟ :)
تعبیر اپیا آپ کہیں نہیں جائیے گا ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیے گا آپ کے شروع کیے ہوئے دھاگے بہت دلچسپ ہوتے ہیں ایک مہمان شخصیت والے اور تصویروں والے بھی۔۔
اپیا آپ بہت اچھی ہیں۔اور جب آپ مجھے اتنے پیار سے بلاتی ہیں ناں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔:)
اپیا آپ اتنے دلچسپ موضوعات کیسے سوچتی ہیں؟
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#198
سیدہ شگفتہ کہتی ہیں۔
مزاج دوستانہ ہے۔
جس سے شکوہ ہو اسے دل میں نہیں رکھتیں بلکہ اس کی اچھی طرح خبر لے لیتی ہیں۔
بہت اچھی اچھی اور یادگار اور منفرد تصاویر شیئر کرتی ہیں۔
نک نیم کے بارے میں اپنے حسین خیال میں اگر یہاں لکھے تو مجھے تعبیر کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے لوگوں سے مار پڑ سکتی ہے۔
دراصل نک نیم والے اراکین کو تو میں اچھا ہی نہیں سمجھتی (تھی پہلے)۔ بلکہ جو اراکین اپنا اصل نام نہ بتائیں تو ان سے بات کرنے کو بھی دل نہیں ہوتا تھا اکثر میرا۔ مزید خیالات لکھے تو مجھے سچ میں مار پڑ جائے گی
ویسے اب میرے خیالات میں کچھ کچھ تبدیلی آ چکی ہے۔
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#14
زبیر مرزاکہتے ہیں۔
مزاج نفیس اور Coolپایا ہے اب تک
تعبیرپُرسکون رہتی ہیں ان کو کبھی علجت میں یا کسی دھاگے کوٹرخاتے نہیں دیکھا
ان کا اوتار مناسب ہے ، اچھا ہے اور ان کی مرضی بھئی ہم کیا رائے دیں اس بارے میں :)
مشورہ آپ ذرا سیاسی زُمرے میں تو ایکٹیو ہ
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#18
نایاب کہتے ہیں۔
15 فروری 2008 کو محترم شمشاد بھائی نے محترم تعبیر بہنا کا تعارفی دھاگہ کھولا ۔
محترم بہنا نے اردو محفل کو " سوئے ہوئے محل سے تشبیہ دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد نے کہا: ↑
اردو محفل کی نئی رکن - تعبیر
خوش آمدید تعبیر
تعبیر نے کہا:
سچ بتاؤں مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں محفل کے بجائے
کسی سوئے ہوئےمحل آ گئی ہوں۔کوئی شور شرابہ جوش ہی نہیں۔ جب کہ ہم نیٹ پہ کیوں آتے ہیں اپنی گھٹن کو کم کرنے کے لیے نا
اور پھر محترم بہنا نے اردو محفل کو " سوئے ہوئے محل سے تشبیہ دیتے اسے جگانے کی جو کوشش کی ۔ اس کا انداز کسی " گنڈاسے بردار بھائی " سے کم نہیں تھا ۔
31 مارچ 2008 کو ایسی پنجابی بڑک ماری کو سوئے ہوئے جاگ انٹرویو میں مصروف ہوتے ۔ محفل اردو میں خلوص و محبت کے نغمے گانے لگے ۔ اور آج تک جاری و ساری ہیں یہ نغمے ۔
اللہ کرے مہکتی چہکتی رہے یہ محفل اردو ۔ آمین
تعبیر نے کہا: ↑
مجھے نہ تو کسی کی خوشامد کرنا آتی ہے اور نہ ہی کسی کی منتیں کرنا پسند ہے۔ دو سال کا مجھے کیا پتہ کہ میں ہوں گی بھی یا نہیں ۔ لیں کیوں نہیں ہیں اہم۔ ہم سب کے دم سے تو ہے محفل۔ ہم سب اسٹارز ہیں یہاں کے۔ ہو سکتا ہے کہ جاننے کے بعد اہم یعنی انٹرویو کے بعد اہم شخصیت بن جائیں
۔ نہیں مجھے صرف وہ لوگ انٹریو دیں جو اسے پوا کر کے چھوڑیں۔ بیچ میں نہ چھوڑ جائیں۔ ورنہ یاد رکھین کہ NCC میں میرے فائرنگ میں اچھے نمبر تھے اب بھی جب مری۔ایوبیہ جاؤں سب غبارے پھوڑ کر آتی ہوں
نہین مجھ سے ایک ساتھ دو کام نہیں ہوتے۔ ایک کے بعد ایک۔ مسلمان ہونے کے ناتے میں اس بات پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔ سو اپریل فول نہیں بناتی۔ تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#19
بقول @مہ جبیں:بہت مخلص اورہردلعزیز دوست تعبیر۔
اردو محفل کو اپنی اس بہترین رکن پر فخر ہے
جس نے غیر حاضری کے باوجود بھی
محفل کے مختلف تھریڈز میں بہت فعال کردار ادا کیا
اور سب کو مختلف طریقوں سے محفل سے جوڑے رکھا
نت نئی لڑیاں بنا کر محفلین کو موتیوں کی طرح پرو کر ایک مالا کی شکل دے دی
اور محفل کے ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کیا
میری طرف سے تمہارے ان کارناموں پر داد و تحسین کے ٹوکرے۔۔۔۔۔:)
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#21
@مہ جبیں کہتی ہیں
تعبیر کا مزاج شگفتہ + شائستہ ، رویہ دوستانہ اور اپنائیت
دل کی صاف اورکھری ہیں ، جو بات اچھی لگے تو تعریف میں کنجوسی نہیں کرتیں اور جو بری لگ جائے تو کھنچائی میں بھی کنجوسی نہیں کرتیں
تعبیر کا نِک نیم ان ہی کی طرح منفرد
پوسٹ#22
نایاب کہتے ہیں۔
تعبیر بہنا کے مزاج اور رویئے میں وہ تمام جذبے اپنی پوری شدت سے ابھرے نظر آتے ہیں جو کہ کسی بھی خاتون کے " مان اعتماد اور حوصلہ مندی " کے عکاس ہوتے ہیں ۔ مامتا بھری فکر ۔ مساوات کی نگاہ ۔ ہمراہ لیئے سب کو اک سا دیکھنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہن و بیٹی کے رشتے سے جہاں تک ان سے بات ہوئی ۔ ان کا اپنی " ہستی " پر اعتماد رکھتے گفتگو کا فن بلاشبہ ان کی خوبی ہے ۔
مجھے تو ان کی شخصیت میں اک " استاد " چھپا نظر آتا ہے ۔
جو اپنی گفتگو سے بنا لیکچر دیئے کسی کو بھی اپنے میں موجود " احساس کمتری " کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
ان کا نک بھی بہت اچھا لگا اور ان کے اوتار بھی
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#24
رانا کہتے ہیں۔
بہت ہی پرخلوص اور خوشگوار طبیعت کی حامل ہیں۔ مزاج اور روئیے کے حوالے سے تو لاجواب شخصیت ہیں ہماری تعبیر جی۔
بہت سی خوبیاں ہیں کسی ایک کا کیا ذکر۔ خاص کر یہ کہ اگلے کو غیر محسوس طور پر یہ احساس دلادینا کہ ان کی دوستی ایک پرخلوص دوست کی طرح بہت قیمتی ہے۔
منفی بات یہ کہ ہر ایک سے اتنی اپنائیت اور خلوص سے ملتی ہیں کہ ہمیں جیلسی ہونے لگتی ہے کہ ساری اپنائیت اور خلوص کہیں دوسروں پر ہی خرچ نہ ہوجائے۔:) لیکن پھر یہ اتنی ہی اپنائیت سے احساس دلا دیتی ہیں کہ یہ اجناس ان کے پاس وافر مقدار میں موجود ہیں اس لئے اندیشہ ہائے فکر کی ضرورت نہیںِ۔:)
ان کا نک نیم تو ہمیں بہت پسند ہے۔ اگر ہم لڑکی ہوتے تو اپنے لئے اس نک کو ان سے ہتھیانے کے لئے مشن امپوسیبل تشکیل دینے سے بھی دریغ نہ کرتے۔:)
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ27
قراۃ العین اعوان کہتی ہیں۔
تعبیر اپیا بے حد خاص شخصیت ہیں اس محفل کی۔۔۔!
اتنی اچھی اتنی پیاری اور اتنی میٹھی کہ میں لفظوں میں نہیں ڈھال سکتی
بہت اپنائیت ہے ان کے انداز میں کہ پہلی بار بھی بات ہو تو لگتا ہی نہیں کہ پہلی بار ہو رہی ہے۔۔۔!
ہمدرد۔۔۔غمگسار۔۔غمخوار۔۔دل آویز ہیں اپیا۔۔۔۔!
بہت حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔۔۔کام آنے کے لیئے تیار رہتی ہیں
اور سب سے بڑھ کر یہی کہ ان سے اجنبیت بالکل محسوس نہیں ہوتی۔۔۔۔!
بہت اچھا نک نیم ہے۔۔لیکن اپیا اب اوتار بدل لیں بہت پرانا ہوگیا ہے
اپیا سے ایک بات ضرور کہوں گی کہ اپنا ہمیشہ ڈھیر سارا خیال رکھیں اکثر میں نے دیکھا ہے کہ جو لوگ دوسروں
کا بہت خیال رکھنے والے ہوتے ہیں وہ خود اپنا خیال نہیں رکھتے ۔۔۔
آپ بہت اچھی ہیں ۔۔۔۔اتنی کہ ایسے کم کم لوگ ہوتے ہیں۔۔۔لو یو اپیا!
کوئی شک نہیں کہ آپ نے یہاں مسکراہٹوں اور اپنائیت کے بے شمار چراغ جلائے۔اپنی محبت کے معطر رنگارنگ پھول کھلائے مختلف دھاگوں کی سورت میں۔اور میری دعا ہے آپ ہمیشہ اسی طرح محفل کو اپنی شخصیت سے پر رونق کرتی رہیں۔
ہ ایسی شخصیت ہیں کہ وہ دوست بھی بن سکتی ہیں ۔۔رہنما بھی ۔۔۔اپیا بھی۔۔۔ہمیں جیسی ضرورت ہو وہ اسی طرح بات بھی کرتی ہیں۔
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#28
نیلم کہتی ہیں۔
بہت کول بہت سوفٹ اور بہت لونگ
کسی کی بھی بات کا بُرا نہیں مانتیں اور ناراض نہیں ہوتی :)
نک تو بہت اچھا ہے بلکہ بیسٹ ہے اور اوتار کو چینج ہونا چایئے
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#41
بقول @عاطف بٹ:تعبیر واقعی ایک ایسی شخصیت کی مالک ہیں کہ ان کی تعریف کے لئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔
زین کہتے ہیں۔
تعبیر آپی میرے پسندیدہ محفلین میں سے ہیں ۔ میں نے انہیں ہمیشہ خوش مزاج ، ہنس مکھ پایا
ان کا دوستانہ رویہ بہت پسند ہے۔
نک نیم اچھا ہے
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#60
قیصرانی کہتے ہیں۔
جیسے بڑی بہنیں ہوتی ہیں، بالکل ویسی ہی لگتی ہیں۔
جب ان کا موڈ آف ہوتا ہے تو خوش دکھائی دینی کی کوشش کرتی ہیں لیکن بہت بری طرح۔ اس طرح پتہ چل جاتا ہے کہ کب اور کس بات پر خفا ہیں
خامی: کہ خفا ہونے میں دیر نہیں لگاتیں (مذاق کر رہا ہوں آپی، سنجیدہ نہیں ہونا)
تعبیر کا نک پسند کرنے کا ایک خاص پس منظر ہے۔ اس لئے اگر رائے دی تو وہ پس منظر سامنے آ جائے گا جو شاید انہیں پسند نہ ہو
تعبیر آپ کو پانچ سال ہو گئے محفل پر آتے ہوئے، ابھی بھی چھٹیاں لینا بند نہیں کیں :(
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#61
فرحت کیانی کہتی ہیں۔
تعبیر کا نام دیکھتے ذہن میں 'خوش مزاجی' اور 'خوش دلی' کا خیال آتا ہے۔ تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں میری رائے :زبردست (y)
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#83
امن ایمان کہتی ہیں۔
آج سے کچھ سال پہلے تعبیر مجھے کچھ جلدی سے روٹھ جانے والی،دوسروں کی غلطی نظرانداز نہ کرنے والی لگی تھیں۔۔۔لیکن محفل میں ماشاءاللہ اُن کی اتنی مقبولیت اور پانچ سال میرے خیال کی نفی کرتے ہیں۔وہ اچھی ہیں تو ہی سب کو اچھی لگتی ہیں نا (اب تو سچی تعبیر کو سمجھنے کا دل چاہا رہا ہے )نک بہت اچھا ہے۔۔بہت نرم مزاجی کا تاثر دیتا ہے۔
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
بقیہ
تعبیر
اللہ نہ کرے کہ یہ کبھی محفل سے غائب ہوں۔
ایک خواب کی تعبیر کے نام
اپنی ہر تحریر سے لگتی ہیں کافی جینئس
خوش مزاجی اور محبت کی حسیں تصویر ہیں
ان کے چھوٹے بھائی کا ان سے ہے بس یہ اک سوال
اتنا بتلادیں کہ کس کے خواب کی تعبیر ہیں؟ :lll
تیسری سالگرہ - اراکین محفل در نظر شعراء و در عکس شعر
محفل کی تیسری سالگرہ پہ بہترین نئی فی میل انٹری کا ایوارڈ حاصل کیا۔
محفل کی تیسری سالگرہ پہ محفل کی دھڑکن کا ٹائٹل ابن سعید نے دیا اور مغزل نے محفل کی کلی کا۔
جیا راؤ نے مُسکانِ محفل کا ٹائٹل دیا۔
خرم شزاد خرم نے اچھی بہن اچھی دوست کا ٹائٹل دیا۔
مقدس نے کہا۔
ان سے ملئیے یہ ہیں ہماری پیاری اپیا جان۔۔۔ بہت ہی سوئیٹ سی بالکل میری طرح :rollingonthefloor: یہ میں نہیں کہہ رہی وہ خود کہتی ہیں کہ میں کچھ کچھ ان جیسی ہوں تو میں بھی سوئیٹ ہوئی ناں پھر :rollingonthefloor:

محفل میں ہم سے بہتتتتتت پہلے سے ہیں اور میرے آنے کے کچھ عرصہ بعد دوبارہ ایکٹیو ہوئی تھیں اپیا۔۔ صرف کچھ عرصے کے لیے۔۔۔ اب پھر نہیں آتیں :(

تعبیر اپیا ہماری محفل کی فوٹوگرافر بھی ہیں۔۔۔ اچھی اچھی تصویریں ڈھونڈ کر شئیر کیا کرتیں تھیں۔۔ سوال جواب کرنے کی ماہر۔۔ میرا مطلب انٹرویوز لینے کی ماہر۔۔۔میرا ایک فیورٹ سلسلہ "اس ہفتے کا مہمان" تعبیر اپیا ہوسٹ کیا کرتیں تھیں۔۔۔ جب اپیا نے مجھے مہمان بنایا تھا تو انہوں بے مجھے " محفل کی خبری بیگم" کا ٹائیٹل دیا تھا :rollingonthefloor: ۔۔ تیمور مجھے آج بھی اکثر میڈم خبری کہہ کر پکارتے ہیں لولزززز

اپیا یار کہاں ہیں آپ۔۔ یہ کیا بات ہوئی بھلا؟ واپس آ جائیں ناں۔۔ دیکھیں میں بھی تو آ گئی ہوں ناں۔۔ آئی مس یو سو مچ :)

گیارہویں سالگرہ - چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا
پوسٹ10
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
36
@چھوٹا غالب کہتے ہیں۔(ذکر اُس پری وش کا)​
آنسہ محترمہ تبسم صاحبہ​

ان کے بارے میں تو بااخلاق محفلین بھی سوائے ان کے نام کے کچھ نہیں جانتے تو بھلا بد اخلاق محفلین کیسے جانتا ہوگا ۔ مجھے تو کافی عرصہ معلوم ہی نہیں تھا کہ تبو جی بھی یہاں ہوتی ہیں ، وہ تو ایک دن محفل کی سالگرہ کے زمرے میں انہوں نے بد اخلاق محفلین کو بہترین مزاح نگار کے ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا۔ میں حیران پریشان بالکل نیوٹن والی کیفیت میں مبتلا سوچنے لگا یااللہ خیر ! آج کس بلا نے خانہ ءِ انوری کو نزول کیلئے تاک لیا ۔ زندگی میں پہلی بار کسی نے اتنی عزت سے مخاطب کیا تھا ، حیرانی تو ہونی ہی تھی ۔لیکن افسوس اتنا سوچنے کے بعد بھی میں نیوٹن کی طرح سائنس کیلئے کوئی نئی تھیوری دریافت نہیں کر پایا ۔​
اردو ایسے لکھتی ہیں جیسے کوئی پانچویں جماعت کی بچی املا لکھ رہی ہو۔یا تو یہ کبھی کبھار آن لائن ہوتی ہیں ، یا پھر گپ شپ کے علاقے سے باہر کم ہی جاتی ہیں ۔ اس لیے ان سے آمنا سامنا بہت کم ہوتا ہے (کم ا ز کم میرا)۔ امید تو یہی ہے کہ مزاح کو مزاح ہی سمجھتی ہونگی ۔ نہیں تو پھر سوری کر لیں گے۔​
www.urduweb.org/mehfil/threads/ذکراس-پری-وش-کا.55024/​

پوسٹ#1​
 
Top