آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

زیک

مسافر
دا سٹوری آف گاڈ ود مارگن فریمن دیکھ رہا ہوں مگر مزا نہیں آ رہا۔ مذاہب کی orthodox تعلیمات کو بہت زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
کل رات
The-Silence-of-the-Lambs.jpg
د
دیکھی۔

1991 کا شاہکار اور ہالی ووڈ کی پہلی ہارر آسکر ونر مووی۔

میں چونکہ کوئی 24 سال بعد دیکھی تو ویسا مزہ تو نہیں آیا جیسا اس کے ریلیز کے وقت دیکھنے والوں کو آیا ہوگا لیکن مووی تھی جاندار۔
خاص کر جوڈی فوسٹر کی اداکاری واقعی آسکر کی حقدار تھی۔
اس فلم پر انتھونی ہاپکنز کو بھی ڈاکٹر ہینیبل لیکٹر کا شاندار کردار کرنے پر آسکر ملا تھا۔ پر اس مووی میں ہینیبل لیکٹر کا کردار 50 فیصد فلم کا بھی احاطہ نہیں کرتا اور تقریباً پوری فلم میں ہی جوڈی فوسٹر گھومتی دکھائی دیتی ہے۔
 
یاز

محفلین

زبردست جناب۔
میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک۔
یہ ناول بھی انتہائی شاندار ہے۔ تھامس ہیرس یقیناً ایک جینئس ناولسٹ ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
زبردست جناب۔
میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک۔
یہ ناول بھی انتہائی شاندار ہے۔ تھامس ہیرس یقیناً ایک جینئس ناولسٹ ہے۔

اس کے بعد 2001 میں ایک مووی ہینیبل کے نام سے بھی آئی ہے اور 2002 میں ریڈ ڈریگن کے نام سے۔
ہینیبل تھوڑی سی دیکھی تو وہ اس کے دس سال بعد کی ہی کہانی کو آگے لے کر چل رہے ہیں لیکن شروع کی کچھ دیکھ کر مزے کی نہیں لگی تو آگے نہیں دیکھی۔
 
مین ہنٹر کو نہ بھولیں
 
رات Torn مووی دیکھی، جو کہ 2013 میں بنی تھی۔
امریکہ میں ہوتی دہشتگردی کی لہروں میں وہاں کے لوگوں خاص طور پر ماؤں پر کیا بیتتی ہے کی عکاسی کی گئی ہے اور خاص طور پر ایک مسلمان اور پاکستانی ماں کس طرح کے حالات سے دوچار ہو سکتی ہے کی بہترین عکاسی۔ دہشتگردی کے کسی بھی حملے کا ذمہ دار کسی مسلمان اور خاص طور پر پاکستانی کے سر تھوپنا کتنا آسان ہے۔ ماہ نور بلوچ کی اچھی پارفارمنس دیکھنے کو ملی۔
 
Top