آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

دی آؤٹلیر

محفلین

عندلیب

محفلین
آج ہم نے کھیر بنائی
2ibe2ph.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
آخری دفعہ کا کیا بتائیں کہ ابھی تک تو پہلی دفعہ بھی کچھ نہیں پکایا۔ایک بار چائے کی کوشش کی تھی تو بے بے جی نے کہا تھا "نہ پتر تو رہنے ہی دے" بس پھر رہنے ہی دیا۔
رہی بات کھانے کی تو دن کو کام کے "عید پریشر" کی وجہ سے وقت نہیں نکال سکے اس لئے فی الحال تو آخری دفعہ کے کریڈٹ میں بے بے کے ہاتھ کا ناشتہ ہی ہے۔
افسوس ہے کہ آج روزہ رہ گیا۔
 

ابن توقیر

محفلین
بہن جی کھیر دیکھ کر تو دل کھیر کھیر ہوگیا۔
اللہ کرے گھر میں بھی بنی ہو کھیر نہیں تو پھر خواب میں ہی کھانی پڑے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک تو یہ قربانی کا گوشت اللہ جانے کب ختم ہوگا۔ بیوی مزے سے دال گوشت پکا کر کھا رہی ہے، تینوں بچوں نے باہر سے برگر اور نہ جانے کیا کیا لا کر کھایا ہے۔ مجھ بے زبان کو زبردستی کھانے پڑ گئے کہ ایک بار شادی سے پہلے کسی ترنگ میں اُس سے کہہ دیا تھا کہ مجھے دال گوشت اچھے لگتے ہیں، آج تک اس کی سزا بھگت رہا ہوں، اب اگر کبھی کہتا ہوں کہ مجھے اچھے نہیں لگتے تو کہتی ہے تم تو بالکل بدل گئے ہو، نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن اللہ اللہ :)
 

زیک

مسافر
پاکستانی مسلمانوں کو جب بھوک لگے اسلام یاد آتا ہے تو وہ مڈل ایسٹرن ریستوران کا رخ کرتے ہیں۔ مرتے کیا نہ کرتے ہمیں بھی ساتھ جانا پڑا۔ وہاں کوفتہ، شورما اور بکلاوا آرڈر کیا۔ کوفتہ تو ٹھیک ہی تھا مگر باقی دونوں اتنے برے کبھی نہیں کھائے
 
Top