مولویریا کے مریض ... !

ربیع م

محفلین
میرے محترم بھائی بلاشبہ آپ میرے نزدیک اک صاحب علم ہستی ہیں ۔
مجھے انتہائی حیرت کا سامنا ہوا جب آپ کی جانب سے " نبی پیغمبر مولوی " کو اک ہی صف میں بلا تخصیص پایا ۔
میرے محترم نبی منتخب من اللہ ہوتے ہیں ۔ اور اپنے سے پہلی شریعتوں میں ردوبدل کے لیے من جانب اللہ مقرر کردہ ۔۔
جبکہ " مولوی " وہ کہلاتے ہیں جو صرف "شریعت کے لاگو کردہ " کے احکامات و فرائض کی معاشرے میں تبلیغ کرتے ہیں ۔
جو ؔ تحریر و تقریر " کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ اپنے دنیاوی " قول و فعل " کو بھی اپنی تبلیغ کا حصہ بناتے ہیں ۔
بلاشک و شبہ " علمائے حق " قرار پاتے ہیں ۔
باقی مجھ ایسے " گفتار کے غازی " صرف مولوی کہلاتے ہیں ۔ علمائے سو میں قرار پاتے ہیں ۔
بہت دعائیں

انا لله وانا اليه راجعون

میری کیا مجال کہ اللہ کے کسی برگزیدہ پیغمبر کو کسی بڑے سے بڑے عالم سے بلا تخصیص ملانے کی کوشش بھی کروں! اگر میری پوسٹ سے آپ یہ سمجھ پائے ہیں تو شاید میں اپنی بات سمجھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

یہ محض اس بات کا جواب تھا جو اپ نے کہا کہ علماء حق کی موجودگی کا علم معاشرے کے چلن اور افراد پر اس کے اثر نہ ہونے سے ہوتا ہے۔

بلا تخصیص عالم اور نبی کو ملانے کی تو کوئی بات ہی نہیں ہوئی محترمی
 
نایاب

لائبریرین
زمانہ حال میں کس قدر علمائے حق موجود ہیں اس کے لیے معاشرے کا چلن اک دلیل ہے ۔
وعظ و نصیحت اور فتاوی کی مجالس ہر جانب برپا ہیں مگر " اثر " کسی پر کچھ نہیں ۔

باقی یہ بات کہ معاشرے کا چلن اور اثر انگیزی کا نہ ہونا ، تو یہ کوئی دلیل نہیں ۔

حضرت نوح علیہ السلام سے بڑا کون عالم ہو سکتا ہے لیکن ساڑھے نو سو سال کی تبلیغ کے باوجود نکلنے والا نتیجہ سب کے سامنے ہے ، اسی طرح کئی اور انبیاء ایسے گزرے کہ حدیث کے مطابق روز قیامت ان کے ساتھ ایک یا دو امتی ہوں گے یا کچھ نبی تو تنہا آئیں گے۔
یہ ہدایت اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے جسے چاہے اس سے نواز دے۔

اگر میری پوسٹ سے آپ یہ سمجھ پائے ہیں تو
بلا تخصیص عالم اور نبی کو ملانے کی تو کوئی بات ہی نہیں ہوئی محترمی

میں ناقص العقل کچھ ایسا ہی سمجھا تھا ۔
دلی معذرت
بہت دعائیں
 
سید عمران

محفلین
آپ کی باتیں کافی حد تک درست ہیں...
اصل میں قرآن پاک کی تفسیر کرنے یا اسے از خود سمجھنے کے لیے پنددہ علوم پر مہارت کی ضرورت ہے...
اگر یہ صلاحیت نہیں ہے تو مفسرین کے اقوال پر بھروسہ کرنا پڑے گا...
1) ان ہی علوم میں سے ایک اصطلاح ہے عام منہ الخاص..
مختصرا یہ کہ یہ صفت عام ہے کہ سچے لوگوں کی تفسیر خود قرآن نے واضح طور پر متقی سے کی ہے اور اس سے پہلے چند صفات کا بھی ذکر کردیا...
2) کتاب تو اصل رہنما ہے... لیکن کتاب اللہ پر عمل کروانے کے لیے اللہ تعالی نے رجال اللہ بھی مبعوث فرمائے...
آسمانی کتابیں صرف چار ہیں لیکن انہیں سمجھانے کے لیے لاکھوں انبیاء آئے...
خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگردوں کے لیے اللہ نے ساری لغت چھوڑ کر لفظ صحابی کا انتخاب کیا یعنی صحبت یافتہ..
متعدد احادیث ہیں جن میں آپ نے اپنے بعد آنے والوں مثلا صحابہ، تابعین، تبع تابعین سے رہنمائی حاصل کرنے کی تاکید فرمائی...
اس لیے کہ ہر انسان براہ راست قرآن پاک کی ہر آیت نہیں سمجھ سکتا...
خود صحابہ عربی دان ہونے اور آپ کے صحبت یافتہ ہونے کے باجود بار بار قرآن پاک کی آیات سمجھنے کے لیے آپ سے استفسار فرماتے رہے...

آخر میں آپ کا پیش کردہ مشورہ سر آنکھوں پر... گزشتہ بیس برسوں سے تو طالب علمانہ حیثیت سے اکابر علماء اور صلحاء سے فیض حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں...
اور ہر وقت تمام تو نہیں البتہ کئی علوم پر اپ گریڈ ہونے کے لیے کوشاں رہتا ہوں...
 
شکیب

محفلین
علما کی شاعری جب بھی پڑھی ،عامیانہ ہی محسوس ہوئی۔
چونکہ وہ عالم ہوتے ہیں، اس لیے ان علوم پر انہیں وقت دینے کا موقع نہیں ملتا۔ اپنی علمی مصروفیات کے باوجود مولانا یوسف کاندھلوی اور زکریا کاندھلوی رحمہما اللہ کی شعر دوستی کسی سے مخفی نہیں۔ یہ تو ہو گئی ذوق کی بات۔۔۔ کئی شاعر علماء میں سے ایک ہی نام ذہن میں جگمگا رہا ہے۔ شاہ حکیم اختر صاحب۔ گوگل کرلیں، غالبا خانقاہ ڈاٹ آرگ ان کی ویب سائٹ ہے۔ کتب کے درمیان اور شروع و اخیر میں ان کا کلام نظر آئے گا۔ بیانات میں بھی اشعار کی کثرت ہوتی ہے، ان سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
ایک غزل کا مقطع مجھے بڑا پسند ہے
لذتِ ذکر کیا کہوں اختر
جھوم کر واہ واہ کرتا ہوں
 
شکیب

محفلین
لیکن ان کی جانب سے لگائی گئی " کافر فیکٹری " بھرپور پیداوار دینے میں کامیاب رہی ۔
یہ محض ایک پروپیگینڈہ ہے۔ کفر کے فتوے لگانے میں تمام علماء انتہائی محتاط ہیں۔ یہ ایک مخصوص طبقہ ہے جو بغیر سوچے سمجھے فتوے لگاتا ہے(بلکہ "تھا")۔ اب تو یہ بھی پرانی بات ہوئی۔
 
چونکہ وہ عالم ہوتے ہیں، اس لیے ان علوم پر انہیں وقت دینے کا موقع نہیں ملتا۔ اپنی علمی مصروفیات کے باوجود مولانا یوسف کاندھلوی اور زکریا کاندھلوی رحمہما اللہ کی شعر دوستی کسی سے مخفی نہیں۔ یہ تو ہو گئی ذوق کی بات۔۔۔ کئی شاعر علماء میں سے ایک ہی نام ذہن میں جگمگا رہا ہے۔ شاہ حکیم اختر صاحب۔ گوگل کرلیں، غالبا خانقاہ ڈاٹ آرگ ان کی ویب سائٹ ہے۔ کتب کے درمیان اور شروع و اخیر میں ان کا کلام نظر آئے گا۔ بیانات میں بھی اشعار کی کثرت ہوتی ہے، ان سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
ایک غزل کا مقطع مجھے بڑا پسند ہے
لذتِ ذکر کیا کہوں اختر
جھوم کر واہ واہ کرتا ہوں
مولانا عامر عثمانی
 
نایاب

لائبریرین
سمجھنے کے لیے پنددہ علوم پر مہارت

اس لیے کہ ہر انسان براہ راست قرآن پاک کی ہر آیت نہیں سمجھ سکتا...
میرے محترم بھائی
کبھی میں بھی ان دلیلوں کو بہت یقین سے استعمال کیا کرتا تھا ۔
ان دلیلوں کے استعمال سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ دلیل بذات خود " الحاد " کی بنیاد بنتی ہے ۔
جب بھی کسی کو یہ دلیل دی جائے تو اس کی اگلی بات براہ راست " قران پاک " میں بیان کردہ فرمان عالیشان
(وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ (القمر 40:54)
اور ہم بے شک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے؟ )
کو سامنے لے آتی ہے ۔
اب جو سمجھ جائے اس کا بھلا نہ سمجھے جو اس کا بھی بھلا ۔
پاکستان میں تازہ ترین پروڈکشن " محترم ایدھی مرحوم " پر فتاوی کی صورت مارکیٹ میں آئی ہے ۔
کاش کہ یہ " تھا " ہو جائے ۔ آمین
علماء حق تو رہیں گے ہی ہر زمانے میں
میرے محترم بھائی
مجھے اس سے انکار نہیں ہے ۔
یہ " خواب وخیال " سے مراد بھی " آٹے میں نمک " برابر ہونے کی تھی ۔۔۔
بہت دعائیں
 
سید عمران

محفلین
میرے محترم بھائی
کبھی میں بھی ان دلیلوں کو بہت یقین سے استعمال کیا کرتا تھا ۔
ان دلیلوں کے استعمال سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ دلیل بذات خود " الحاد " کی بنیاد بنتی ہے ۔
جب بھی کسی کو یہ دلیل دی جائے تو اس کی اگلی بات براہ راست " قران پاک " میں بیان کردہ فرمان عالیشان
(وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَھَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ (القمر 40:54)
اور ہم بے شک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے؟ )
کو سامنے لے آتی ہے ۔
اب جو سمجھ جائے اس کا بھلا نہ سمجھے جو اس کا بھی بھلا ۔
معاذ اللہ!!!
آپ بے تودین کی بنیادیں ہی ہلا دیں...
واقعی جس کا کام اسی کو ساجھے...

مجتہدین نے پھونک پھونک کر جس طرح مسائل استنباط کیے وہ ہر کس و ناکس کی عقل سے بالاتر تھے...
صرف قرآن پاک سے آدمی پانچ وقت کی نماز اور اس کی ادائیگی کا طریقہ نہیں سمجھ سکتا...
وضو نہیں کرسکتا...
اسی لیے خود اللہ تعالی نے قرآن فہمی کے لیے ہر آیت ہر ایک کے لیے عام نہیں کی..
یسرنا القرآن میں لذکر کی قید بتا رہی ہےکہ جو آیات اللہ کی یاد دلائیں مثلا تخلیق کائنات میں غور و فکر وہ تو عام ہیں..
باقی غامض علوم و استنباطی مسائل علماء کے لیے خاص ہیں..
ہر ایک انہیں بغیر علوم احادیث و آثار الصحابہ کے سمجھ ہی نہیں سکتا...
اپنی مرضی کرے گا تو یضل بہ کثیرا کا مصداق بنے گا...
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین

میرے محترم بھائی
آپ کو لکھا تھا کہ " الحاد " کی بنیاد ہوتی ہے یہ دلیل
اب اگر مزید گفتگو کی تو " پکا سچا ملحد " بنے بنا چارہ نہیں ۔
میرے نزدیک بلا شک و شبہ قران پاک ہدایت کی مکمل کتاب ہے جو چاہے کہ اسے ہدایت ملے ۔
قران پاک میں " اسوہ حسنہ " کو کاملیت سے بیان فرما دیا گیا ہے ۔
سورت البقرہ کا پہلا رکوع ہی اگر ہدایت پانے کی نیت سے پوری یقین کے ساتھ پڑھ سمجھ لیا جائے ۔
تو راہ مل جاتی ہے فلاح کی ۔

میں نے جو جواب دیا اس کا سیاق و سباق کیا ہوا...
یہ ہی بتادیں کہ قرآن پاک سے نماز کیسے ادا کریں گے؟؟؟
اور...
ومااتکم الرسول فخذہ کا کیا کریں گے؟؟؟
نیز..
لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ کیسے حاصل کریں گے؟؟؟
 
نایاب

لائبریرین
آپ بے تودین کی بنیادیں ہی ہلا دیں...
میرے محترم بھائی
دین عند اللہ اسلام ہے ۔ اک مستحکم اور مضبوط دین اور اس دین کو آسان انداز میں اپنے منتخب عظیم بندوں کے ذریعے اپنی مخلوق تک پہنچا دیا ہے ۔ اس " دین " کی بنیاد میں جسے " قران پاک کی صورت اللہ کے پیارے نبی علیہ الصلات و السلام نے انسانوں تک پہنچایا ۔ اس کے بارے اللہ سچے کا یہ وعدہ ہے کہ " ہم نے اسے نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں "
اس لیے یہ سوچنا کہ کوئی اس کی بنیاد ہلا دے گا ۔ نادانی ہے ۔
ہر ایک انہیں بغیر علوم احادیث و آثار الصحابہ کے سمجھ ہی نہیں سکتا...
کیا آپ کی بات کو یوں کہا جاسکتا ہے کہ " قران ناقص ہے " اور اسے اپنی تکمیل کے لیئے انسانوں کے اجتہاد کی ضرورت ہے ؟
قران بلاشبہ اک مکمل ہدایت کی کتاب ہے ۔ جس میں کچھ کجی کچھ بھی کمی نہیں ہے ۔
بلاشک اللہ جسے چاہے اسے ہدایت دے دے جسے چاہے گمراہ کر دے ۔
اور میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ہر گمراہی سے
قرآن پاک سے نماز کیسے ادا کریں گے؟؟؟
ومااتکم الرسول فخذہ
لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ کیسے حاصل کریں گے؟؟؟
نماز کا طریقہ کیا ہے یہ کسی نے لکھا نہیں بلکہ اللہ کے رسول نے خود نماز ادا کر کے دکھائی کہ نماز ایسے ہوتی ہے ۔
اور یہ عمل پاک آپ سے جاری ہوتے تاقیامت ادا ہوتا رہے گا ۔ باقی میں اس شلوار پاؤں سے نیچے ہاتھ اوپر رکھنا ہاتھ کھولنا ہاتھ باندھنا اس کے بارے ہر اک اپنیرائے رکھتا ہے اور اسی باعث مسالک میں بٹا ہے ۔
وضو کیا ہے ؟ کیوں ہے ؟ کیسے کرنا ہے اللہ سوہنے سے کھلے طور بیان فرما دیا ۔
اللہ کا پاک رسول علیہ الصلات و السلام " مومن مسلمانوں " کو اور عام انسانوں کو کیا دیتا ہے یہ بھی قران پاک نے واضح بیان فرما دیا ۔
اسوہ حسنہ کیا ہے یہ تو قران پاک میں بار بار بیان ہوا ہے ۔
قران پاک کی ترتیل کے ساتھ تلاوت سے مشرف ہونا ۔ اپنی زبان میں دستیاب تراجم سے آیات کے ترجمے کو سمجھنا غور کرنا آپ کے تمام سوالوں کا شافی جواب دے سکتا ہے ۔
مزید گفتگو سے معذرت کرنا ہی بہتر عمل کہ
فتوؤں سے ڈر لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعا کی التجا کے ساتھ بہت دعائیں
 
اس بیماری میں بڑے بڑے لوگ مبتلا رہے ہیں۔ جب علامہ اقبال جیسا شخص نہ بچ سکا تو ہم کس کھیت کی مولی ہیں؟

دینِ ملا فی سبیل اللہ فساد

لیکن ٹینشن لینے کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔ ملک سارا مولویوں کے کنٹرول میں ہے۔ زندگی بھی خوب پر آسائش گزار رہے ہیں مولوی۔
حالات مولویوں کے قابو میں ہیں۔
اقبال رح کے شعر کا ایک پس منظر تھا ورنہ وہی اقبال یہ بھی کہتے دکھائی دیتے ہیں

افغانیوں کی غیرت دیں کا ہے یہ علاج
ملا کو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو
 
دینِ ملا فی سبیل اللہ فساد
پر بھی غور کیجیے گا۔

قناعت تو اس پر ہم سے نہیں ہوگی معذرت کے ساتھِ
؎
قانع بہ بوئے دوست نگردید شوقِ ما
این جنس را بہ مفلسِ کنعان فروختیم

بہت خوب جناب۔
شاعری لیکن عامیانہ محسوس ہوئی۔
کسی مجنون شاعر نے بھی ایسی ہی کیفیت بیان کی شاید
؎
امروز چون جمالِ تو بے پردہ ظاہر است
در حیرتم کہ وعدہ فردا برائے چیست؟

علما کی شاعری جب بھی پڑھی ،عامیانہ ہی محسوس ہوئی۔
خیر علما اگر فلاں کافر فلاں بدعتی فلاں گستاخ وغیرہ اور اپنے نظریات ہر کسی پر زبردستی تھوپنے کا کام بھی بند کر دیں تو ہمیں ان سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔

حیران کن کہ شاعری کے اوزان و بحور ایجاد ہی ایک نحوی عالم کی ہیں پھر صاحب گلستان و بوستان سے لیکر رومی و جامی تک آپ کو علما کی شاعری عامیانہ لگی ...

دور جدید میں ہی دیکھ لیجئے تو مولانا احمد رضا خان بریلوی رح کی نعت کے مقطع

وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں
تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں

پر ہزار غزلیں قربان ...
پھر ابو الکلام آزاد رح سے لیکر زکی کیفی مرحوم تک کی شاعری پڑھ ڈالیں تو علما کے اشعار کی خوبی آپ پر واضح ہو .
 
یہی اقبال آخر میں علامہ انور شاہ کشمیری جیسے ملا کے ہاتھوں پھنس گئے تھے۔۔۔
ان کا آخری کلام بھی ملاحظہ ہو۔۔۔۔
علماء کو ملک پر قبضہ کرنے کی ضرورت ہے نہ خواہش۔۔۔
یہ کام بدمعاشوں کو نامبارک ہو۔۔۔
لاکھوں میں جو چند علماء سیاست میں آئے ہیں وہ ان کا ایک فیصد بھی نہیں۔۔۔
آپ نے ایک فیصد علماء کو تو پُر آسائش زندگی گزارتے دیکھ لیا۔۔۔
لیکن ان ہزاروں علماء کو نہیں دیکھا جو آج بھی پیاز اور روٹی چٹنی کھا کر قرآن حدیث پڑھ پڑھا رہے ہیں۔۔۔
اس طبقے نے علم دین کو اوڑھنا بچھونا بنا رکھا ہے۔۔۔
حتی کہ دنیا کے اس معمول کے عیش و عشرت کے پیچھے بھی نہیں پڑتے جو آپ کو بھی میسر ہیں۔۔۔
علماء حلوہ کھائیں تو بدنام۔۔۔
سوکھی روٹی کھائیں تو بدنام ۔۔۔
پھر کہتے ہیں کہ اپنے بچوں کو عالم نہ بنانا ورنہ ساری عمر روکھی سوکھی کھانی پڑے گی۔۔۔
ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے
تم ہی کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے
:question::question::question:

استاد !
ملاء کی سب سے بڑی حکمت یہی ہے کہ جب بھی ملاء کی سیاسی بازیگری کی طرف اشارہ کرو، وہ کہتا ہے ۔ یہ قرآن ، یہ حدیث، یہ پیاز ، یہ سوکھی روٹی۔ سر جی۔ بہت ہی پرانا راگ ہے یہ ۔ عالم ، مولوی، نماز، روزہ ، زکواۃ کی تعلیم مولوی صاحب کے لئے رہنے دیجئے۔ سیاسی بازیگر ملاء گیری ، بھگوان گیر کو ملاء ہی رہنے اور کہلانے دیجئے ۔۔ یہ خطاب جناب علامہ اقبال کا دیا ہوا ہے ۔۔۔ دین ملاء، بھگوان گیری :)
 
میں نے جو جواب دیا اس کا سیاق و سباق کیا ہوا...
یہ ہی بتادیں کہ قرآن پاک سے نماز کیسے ادا کریں گے؟؟؟
اور...
ومااتکم الرسول فخذہ کا کیا کریں گے؟؟؟
نیز..
لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ کیسے حاصل کریں گے؟؟؟

چلئے یہ ہی بتادیجئے کہ وہ کونسا قول رسول اکرم ان کتب روایات میں موجود ہے جس میں نماز ادا کرنے کا پورا طریقہ لکھا ہوا ہے ؟ بہت دنوں سے پوچھ رہا ہوں ۔ احباب لیرے لیرے ، ٹکڑے ٹکڑے کرکے پیش کرتے ہیں :) لگتا ہے آپ کو معلوم ہے۔ کوئی لنک ، کوئی حوالہ عطا فرمادیجئے۔
 
حیران کن کہ شاعری کے اوزان و بحور ایجاد ہی ایک نحوی عالم کی ہیں پھر صاحب گلستان و بوستان سے لیکر رومی و جامی تک آپ کو علما کی شاعری عامیانہ لگی ...

دور جدید میں ہی دیکھ لیجئے تو مولانا احمد رضا خان بریلوی رح کی نعت کے مقطع

وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں
تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں

پر ہزار غزلیں قربان ...
پھر ابو الکلام آزاد رح سے لیکر زکی کیفی مرحوم تک کی شاعری پڑھ ڈالیں تو علما کے اشعار کی خوبی آپ پر واضح ہو .
یہ تمام حضرات فل ٹائم مولوی تو نہیں تهے. خیر شاعری ہمارا موضوع نہیں تها. ہو سکتا ہے علما کی شاعری کے اصول مختلف ہوں. ورنہ ایسا "مقطع" تو میں نے آج تک نہیں پڑها تها.
اقبال رح کے شعر کا ایک پس منظر تھا ورنہ وہی اقبال یہ بھی کہتے دکھائی دیتے ہیں

افغانیوں کی غیرت دیں کا ہے یہ علاج
ملا کو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو
مقصد یہ تھا کہ ان جیسے فنڈامنٹلسٹ نے بھی یہ بات مان لی کہ ملا کا دین فساد ہے۔

میری مولوی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں. زبردستی لبرلزم نافذ کرنا بهی میرا مقصد نہیں ہے. مولویوں سے بدظن ہونے کی وجہ یہ ہے کہ وہ اختلاف رائے کا احترام نہیں کر سکتے.
 
ربیع م

محفلین
Top