آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

فہرست میں سب آخر میں شامل ہونے والی دونوں کتب کا تمت بالخیر ہو چکا۔
آنگن از خدیجہ مستور اور ٹرین ٹو پاکستان بائے خوشونت سنگھ جی اختتام کو پہنچیں۔

فہرست میں خدیجہ مستور کے آنگن اور خوشونت سنگھ کی ٹرین ٹو پاکستان ما اضافہ بھی ہوا چاہتا ہے-کافی دلچسپ لسٹ ہو رہی امید ہے لطف آئے گا-
نہ تو جون گریشم صاحب کی دی کنفیشن ختم ہو رہی اور نا ہی پرویز مشرف صاحب پڑھے جا رہے-
چاچے تارڑ کی بہاؤ ہی دوبارہ پڑھنے کا من ہو رہا-

فہرست میں پاؤلو کوئیہلو کی "الیون منٹس" اور کے کے عزیز کی "مرڈر آف ہسٹری" بھی شامل ہو گئی ہیں۔ اب دیکھیں کونسی پہلے پایہ تکمیل کو پہنچتی ہے۔۔۔۔
 
فاخر رضا

محفلین
امجد اسلام امجد کی چار کتابیں لی ہیں اور انہیں ہی چاٹ رہ رہا ہوں. آسی سے لکھ کر شئر بھی کیا تھا. اس وقت ہاتھ میں شام سرائے ہے.

عجیب شے ہے محبت کہ جس کو ہو جائے
وہی دیکھتا ہی نہیں پھر کہ اس کے چاروں طرف
جو رنگ رنگ کی دنیا تھی اب وہ کیسی ہے
نئے نئے اسے منظر وفا دکھاتی ہے
ہر ایک چیز کی ہیئت بدل سی جاتی ہے

عجیب شے ہے محبت کہ جس کو ہو جائے
ہر ایک روپ میں آنکھیں اسی کو دیکھتی ہیں
بس ایک شکل ہی رہتی ہے روبرو ہر دم
خود اپنے آپ سے خوشبو کسی کی آتی ہے
ہر ایک چیز کی صورت بدل سی جاتی ہے

عجیب شے ہے محبت
 
قیصرانی

لائبریرین
David Hand کی The Improbability Principle: Why coincidences, Miracles and rare events happen all the time کا مطالعہ شروع کیا ہے اور ساتھ ساتھ George Friedman کی The Next 100 Years: A forecast for 21st Century چل رہی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
کل ایک آن لائِن کتب بازار سے خریدی گئی کتابوں‌ کی کھیپ موصول ہوئی اور ساتھ میں‌ بھی بیوی کی دھمکی کی تجدید بھی کہ "میں‌ تمھاری ساری کتابوں‌ کو آگ لگا دوں گی" :) بہرحال ان دس بارہ کتابوں میں سے جو کتاب میں نے شروع کی ہے اور کل ساری شام اور رات گئے تک پڑھتا رہا وہ اسرائیل کے سب سے متنازع، سب سے مشہور اور سب سے امیر وزیر اعظم، ایریل شیرون کی سوانح عمری ہے۔
Ariel Sharon: A Life
کافی معلوماتی اور دلچسپ کتاب لگ رہی ہے اور میری اگلی کئی شامیں اس ضخیم کتاب کی معیت میں خوش خوش گزریں گی۔

2006ء میں‌شائع ہوئی تھی جب شیرون سٹروک کے بعد غیر فعال ہو گئے تھے۔ اسرائیلی سیاست کے حوالے سے غیر جانبدارانہ ہے۔ اور بقول مصنفین کے انہوں‌ نے چار سال کے عرصۂ تحریر میں شیرون یا اس کے بیٹوں‌ سے بھی اس کتاب کے سلسلے میں‌ رابطہ نہیں‌ کیا۔ مصنفین نے شیرون کی اسرائیلی سیاست میں‌ قلابازیوں اور مالیاتی اسکینڈلز کا بھی کھل کر ذکر کیا ہے اور اس کے بیٹوں کا اس سلسلے میں کردار بھی زیر بحث آیا ہے۔

ایک دلچسپ بات یہ کہ شیرون کا تعلق ایک کسان گھرانے سے تھا اور اس کا یہ تعلق آخری دم تک رہا۔ شیرون کے سیکرٹریوں کو ہدایت تھی کہ چاہے وزیراعظم صاحب کسی انتہائی اہم ہنگامی میٹنگ میں ہی کیوں نہ ہوں، ان کے فارم کے پیدا ہونے والے ہر گائے اور بکری کے بچے کی اطلاع ان کو اسی وقت دی جا ئے مع ان معلومات کے کہ مولود کا وزن کتنا ہے، اُس کا نام کیا رکھا گیا ہے اور "ماں" کی حالت کیسی ہے :)
41V6C09TY3L.jpg
 
نور-

محفلین
میں نے the magic کا اردو ترجمہ میجک ابھی ختم کیاہے شکرگزاری اور اس کے فوائد پر آسٹریلوی خاتون رہونڈا بائرن کی ایک منفردکتاب ہے۔مجھے تو اچھی لگی۔اس کے علاوہ آجکل دو کتب زیرمطالعہ ہیں ایک سیرت النبی کی کرنیں از مفتی محمد عکاشہ بستوی،416 صفحات پر مشتمل یہ کتاب نہایت سادہ زبان میں لکھی گئی ہے اور سیرت کے تمام واقعات کو ترتیب وار بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے، دوسری زیرمطالعہ کتاب ہے کامیابی کا پیغام از قاسم علی شاہ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
کل ایک آن لائِن کتب بازار سے خریدی گئی کتابوں‌ کی کھیپ موصول ہوئی اور ساتھ میں‌ بھی بیوی کی دھمکی کی تجدید بھی کہ "میں‌ تمھاری ساری کتابوں‌ کو آگ لگا دوں گی" :) بہرحال ان دس بارہ کتابوں میں سے جو کتاب میں نے شروع کی ہے اور کل ساری شام اور رات گئے تک پڑھتا رہا وہ اسرائیل کے سب سے متنازع، سب سے مشہور اور سب سے امیر وزیر اعظم، ایریل شیرون کی سوانح عمری ہے۔
Ariel Sharon: A Life
کافی معلوماتی اور دلچسپ کتاب لگ رہی ہے اور میری اگلی کئی شامیں اس ضخیم کتاب کی معیت میں خوش خوش گزریں گی۔

2006ء میں‌شائع ہوئی تھی جب شیرون سٹروک کے بعد غیر فعال ہو گئے تھے۔ اسرائیلی سیاست کے حوالے سے غیر جانبدارانہ ہے۔ اور بقول مصنفین کے انہوں‌ نے چار سال کے عرصۂ تحریر میں شیرون یا اس کے بیٹوں‌ سے بھی اس کتاب کے سلسلے میں‌ رابطہ نہیں‌ کیا۔ مصنفین نے شیرون کی اسرائیلی سیاست میں‌ قلابازیوں اور مالیاتی اسکینڈلز کا بھی کھل کر ذکر کیا ہے اور اس کے بیٹوں کا اس سلسلے میں کردار بھی زیر بحث آیا ہے۔

ایک دلچسپ بات یہ کہ شیرون کا تعلق ایک کسان گھرانے سے تھا اور اس کا یہ تعلق آخری دم تک رہا۔ شیرون کے سیکرٹریوں کو ہدایت تھی کہ چاہے وزیراعظم صاحب کسی انتہائی اہم ہنگامی میٹنگ میں ہی کیوں نہ ہوں، ان کے فارم کے پیدا ہونے والے ہر گائے اور بکری کے بچے کی اطلاع ان کو اسی وقت دی جا ئے مع ان معلومات کے کہ مولود کا وزن کتنا ہے، اُس کا نام کیا رکھا گیا ہے اور "ماں" کی حالت کیسی ہے :)
41V6C09TY3L.jpg
معیشت سے سیکوریٹی اور نیٹ ورکنگ تک یہ قوم بہت سٹرونگ ہے ۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ندیم فاروق پراچہ کی End of the Past حال ہی میں ختم کی ہے۔

یہ کتاب آدھی آپ بیتی ہے اور آدھی پاکستان کی سماجی تاریخ کا بیانیہ۔ ندیم فاروق پراچہ نے اپنی زندگی کے دوران پاکستان کے سیاسی، مذہبی، سماجی، ثقافتی، اور کھیل کے منظرناموں کا جائزہ لیا ہے، اور ان سب میدانوں میں ہونے والے تجربات یا تبدیلیوں کے اپنی ذات، اپنے خاندان، حلقۂ احباب، اور اردگرد ماحول پر ہونے والے اثرات کو قلمبند کیا ہے۔ پراچہ کے نزدیک پاکستان کو اپنی شناخت کے حوالے سے جس بحران کا سامنا ہے، وہ اُن مذہبی اور سیاسی تجربات کا نتیجہ ہے جو پاکستان کے حکمران اور عوام مُلک کے ابتدائی ایام سے لے کر اب تک کرتے آئے ہیں۔

دلچسپ کتاب ہے (لیکن اگر آپ دائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھتے ہیں تو کئی جگہوں پر اختلاف بھی کریں گے)۔ پراچہ کے بچپن، نوجوانی، جوانی، اور پھر پیشہ‌ورانہ زندگی کے واقعات بھی کافی مزے کے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پھر کیا فورکاسٹ ہے اکیسویں صدی کا ؟
یہی کہ کم از کم اگلے سو سال تک مولوی لوگ امریکہ کے زوال کی دعائیں مانگ مانگ کر اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے رہیں گے۔ بنیادی نکتہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر مستقبل کی تقریباً تمام ہی پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوتی ہیں
 
عثمان

محفلین
ندیم فاروق پراچہ کی End of the Past حال ہی میں ختم کی ہے۔

یہ کتاب آدھی آپ بیتی ہے اور آدھی پاکستان کی سماجی تاریخ کا بیانیہ۔ ندیم فاروق پراچہ نے اپنی زندگی کے دوران پاکستان کے سیاسی، مذہبی، سماجی، ثقافتی، اور کھیل کے منظرناموں کا جائزہ لیا ہے، اور ان سب میدانوں میں ہونے والے تجربات یا تبدیلیوں کے اپنی ذات، اپنے خاندان، حلقۂ احباب، اور اردگرد ماحول پر ہونے والے اثرات کو قلمبند کیا ہے۔ پراچہ کے نزدیک پاکستان کو اپنی شناخت کے حوالے سے جس بحران کا سامنا ہے، وہ اُن مذہبی اور سیاسی تجربات کا نتیجہ ہے جو پاکستان کے حکمران اور عوام مُلک کے ابتدائی ایام سے لے کر اب تک کرتے آئے ہیں۔

دلچسپ کتاب ہے (لیکن اگر آپ دائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھتے ہیں تو کئی جگہوں پر اختلاف بھی کریں گے)۔ پراچہ کے بچپن، نوجوانی، جوانی، اور پھر پیشہ‌ورانہ زندگی کے واقعات بھی کافی مزے کے ہیں۔
بہت خوب! :)
مجھے ایمازان پر اس کا لنک نہیں مل سکا۔ کیا آپ کوئی لنک فراہم کر سکتے ہیں ؟
کیا یہ کتاب ان واقعات اور تجزیات کا خلاصہ ہے جس کا احاطہ ندیم ایف پراچہ اپنے کالم میں عموماً کرتے رہتے ہیں ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
بتا سکتے ہیں؟؟؟

آن لائن فکشن پہ کتابیں۔۔۔۔۔
چونکہ آپ نے ٹیگ کیا ہے، اس لیے میں جواب دے رہا ہوں، اگرچہ ٹیگ اب دکھائی نہیں دے رہا
میں آن لائن فکشن یا ویسے بھی فکشن میں محض جاسوسی ادب تک محدود رہتا ہوں۔ آپ ایسا کیجیے کہ اگر کنڈل کا اکاؤنٹ ہے تو وہاں، ورنہ ایمازن کے بک سیکشن میں جا کر بائیں جانب فکشن کے درجے کو چن کر دیکھ لیں کہ اس وقت بیسٹ سیلر بکس کون سی ہیں اور زیادہ تر کتب پر تبصرہ جات سے بھی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کون سی کتاب کیسی رہے گی
 
Top